تکنیکی اور آپریشنل وجوہات: کراچی سے روانہ ہونیوالی 10پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 10پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504شامل ہیں۔
کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے لاہورجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے مسقط جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644 ،کراچی سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 بھی منسوخ ہوگئی۔
چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام
کراچی سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 ،کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 ،کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310اورکراچی سے لاہورجانے والی ائیر بلو کی پرواز پی اے 402 چار گھنٹے تاخیر کے بعد چار بجے روانہ ہوگی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سرکاری کالجز کے خراب نتائج کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے، نگران وزیر اعلیٰ جی بی کی ہدایت
جسٹس (ر) یار محمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس سسٹم کے ساتھ سخت سزاء و جزاء کا نظام نافذ کیا جائے۔ نااہلی اور ناقص نتائج کے ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔انسپکشن ٹیمیں تجربہ کار ماہرین پر مشتمل ہونی چاہئیں اور اساتذہ کی تربیت پر بھی بھرپور توجہ دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے صوبائی سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن کی جانب سے دی جانے والی محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی میں ٹیکنیکل ایجوکیشن، ٹورزم اور ہاسپٹیلٹی کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کیلئے متعلقہ تعلیمی پروگراموں کا آغاز کرنے کی ضرورت ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ خصوصی بچوں کی تعلیم پر توجہ دی جائے تاکہ وہ معاشرے کے باوقار اور کامیاب شہری بن کر تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری کالجز کے خراب نتائج کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے۔ چیک اینڈ بیلنس سسٹم کے ساتھ سخت سزاء و جزاء کا نظام نافذ کیا جائے۔ نااہلی اور ناقص نتائج کے ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔انسپکشن ٹیمیں تجربہ کار ماہرین پر مشتمل ہونی چاہئیں اور اساتذہ کی تربیت پر بھی بھرپور توجہ دی جائے۔
نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کی بڑی اور اعلیٰ یونیورسٹیز کیلئے طلبہ کی نامزدگیاں سو فیصد میرٹ پر کی جائیں اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے نومینیشن سسٹم کو مکمل طور پر آن لائن کیا جائے۔ کالجز سے فارغ التحصیل طلبہ کو معاشرے کی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے جبکہ کالج سطح پر گرامر کو لازمی تدریس میں شامل کیا جائے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز پر خصوصی توجہ دی جائے۔ خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود اور تربیت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور انہیں ترجیحات میں شامل کیا جانا چاہیے۔ سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں ڈاکٹر کی تعیناتی جلد عمل میں لائی جائے اور سپیشل ایجوکیشن کے ریکروٹمنٹ رولز کو جلد حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے پیش کیا جائے۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ سے گلگت بلتستان میں بے روزگاری میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کو جدید تقاضوں کے مطابق وسعت دی جائے۔