امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، غزہ کے مستقبل پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ریاض: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں غزہ کی صورتحال، اسرائیل-حماس جنگ بندی اور خطے میں سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق، روبیو نے غزہ کے حوالے سے ایسے انتظامات کی اہمیت پر زور دیا جو علاقائی سلامتی کو یقینی بنائیں۔
سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے عالمی امن، استحکام اور خطے کی سلامتی پر بھی بات چیت کی۔
مارکو روبیو مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں، جس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے فلسطینیوں کو دوسرے عرب ممالک میں بسانے کی تجویز نے عرب دنیا میں شدید ردعمل پیدا کیا تھا۔
روبیو کے اس دورے کے بعد امریکی حکام کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات متوقع ہے، جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے اور امریکا-روس تعلقات کی بحالی پر بات چیت ہو سکتی ہے، تاہم روبیو اور بن سلمان کی ملاقات میں اس معاملے پر گفتگو کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا و ایران کا نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق
امریکا اور ایران نے نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بارہم مستقبل میں معاہدے سے متعلق کئی اصولوں اور مقاصد پر متفق ہو گئے ہیں۔
اتفاق کیا گیا کہ بات چیت کا تیسرا دور 26 اپریل کو ہو گا جبکہ ماہرین کی سطح پر ٹیکنیکل گروپس کی میٹنگ 23 اپریل کو عمان میں ہو گی۔
اس حوالے سے عمانی وزارت خارجہ درالبوسیدی کا کہنا ہے کہ فریقین اگلے مرحلے کی جانب بڑھنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ایسا منصفانہ مستقل معاہدہ کیا جاسکے جو یقینی بنائے کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے نیوکلیئر ہتھیار بنانے کی نیت سے متعلق شکوک دور ہوں، ساتھ ہی ایران کو یہ حق حاصل رہے کہ وہ پُرامن مقاصد کے لیے نیوکلیئر انرجی استعمال کر سکے۔
واضح رہے کہ عمانی وزیرِ خارجہ بدرالبوسیدی کی ثالثی میں مذاکرات کا دوسرا دور روم میں ہوا تھا۔
Post Views: 3