دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2025ء ) پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا ہوکر کراچی آنے کے بعد ناکام لوٹنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی حکام نے تحویل میں لے لیا۔ جیو نیوز کے مطابق اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی جہاں سے پرواز ای کے 203 سے اس کی نیویارک روانگی طے تھی تاہم خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی، جس کے بعد اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی شہر چلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اس کے پہنچنے کا انتظار کرتے رہے تھے مگر وہ نہ پہنچی تو امریکی حکام کی جانب سے خاتون کی تلاش شروع ہوئی اسی دوران اونیجا کی دبئی کی سڑکوں پر ویڈیوز سامنے آنے پر امریکی ادارے حرکت میں آئے اور اماراتی حکام سے رابطہ کیا گیا جس پر خاتون کی آمدورفت محدود کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ دبئی پہنچنے کے بعد اونیجا اینڈریو رابنسن دبئی کے علاقہ دیرہ میں دکھائی دی گئی تھیں جہاں انہیں دیکھتے ہی ان کے گرد ایک ہجوم جمع ہوگیا اور وہاں موجود لوگ ان کے ساتھ تصویر لینے کے لیے بے چین دکھائی دیئے، جس سے یوں لگتا ہے کہ وہ پاکستان کے بعد دبئی میں بھی کافی مشہور شخصیت بن چکی ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو اپنے محبوب سے ملاقات کیے بغیر ہی واپس روانہ ہونا پڑا تھا امریکی خاتون پاکستان میں تقریباً 120 دن قیام کرنے کے بعد غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 603 سے روانہ ہوئیں، وہ یہاں ہسپتال میں بھی داخل رہیں جہاں انہیں نفسیاتی عارضہ لاحق ہونے کی تصدیق ہوئی، اسی دوران امریکی قونصلیٹ کے عملے نے امریکی خاتون کی ہسپتال میں عیادت کے دوران انہیں واپسی پر آمادہ کیا، امریکی قونصل خانے کی طرف سے ہی خاتون کیلئے ٹکٹ کا بندوبست بھی کیا گیا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اونیجا اینڈریو رابنسن امریکی خاتون خاتون کی کے بعد

پڑھیں:

چین: خودکش ڈرونوں سے لیس خودکار طیارے کی کامیاب آزمایش

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-06-10
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک )چین کے دیوہیکل فضائی ڈرون کیریئر جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ بڑا ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا، تاہم پرواز کی درست تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔جدید ڈرون کیریئر ریاستی ایروسپیس ادارے کے ماتحت فرسٹ ائیرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ جیو تیان کو خودکار، مربوط اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، طویل پرواز، وسیع رینج اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے فیچرز شامل ہیں۔جیو تیان کو 2024 ء میں چین کے زوہائی ائر شو میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ یہ ڈرون 100 چھوٹے لوئٹرنگ منیشنز یا خودکش ڈرونز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جنہیں اس کے دونوں جانب موجود لانچ پوائنٹس سے چھوڑا جا سکتا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی: اورنگی ساڑھے 11 سے لاپتہ خاتون کی لاش برآمد، ملزم گرفتار
  • سارہ علی خان کے سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیہ اور تارا ستاریا کی محبت کا آغاز کیسے ہوا؟
  • کراچی: ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج
  • امریکا میں مقیم 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشتگرد تنظیموں سے ممکنہ روابط کا انکشاف
  • چین: خودکش ڈرونوں سے لیس خودکار طیارے کی کامیاب آزمایش
  • نارووال،سول ڈیفنس کے اہلکار پیٹرول کی غیرقانونی مشین تحویل میںلے رہے ہیں
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ
  • بھارت نے 11 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لیے، کشتی بھی تحویل میں لے لی
  • شارٹ فال: ریونیو اقدامات کئے‘ اخراجات روک دینگے‘ آئی ایم ایف کو یقین دہانی
  • عامر خان سابقہ بیویوں کیساتھ گزرا وقت یاد کرنے لگے