2025-04-22@12:31:19 GMT
تلاش کی گنتی: 219

«کھلاڑیوں نے»:

    کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ روی بوپارہ کا کہنا ہے کہ مانتے ہیں کہ ہمارا مڈل آرڈر زیادہ مضبوط نہیں ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر میں ضروری نہیں کہ تجربہ کار کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے، ہماری ٹیم کی بیٹنگ لائن لمبی ہے اس لیے مڈل آرڈر کی کمزوری چھپ جاتی ہے۔ روی بوپارہ کا کہنا ہے کہ تجربہ کار اور نئے کھلاڑیوں کے ساتھ ہم نے ٹیم تبدیل کی ہے، دباؤ میں کھیل کر ہی کھلاڑیوں کو زیادہ تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ زاہد محمود کو پشاور زلمی کے خلاف کھلانے کا ارادہ تھا، زلمی کے خلاف اسی ٹیم کو ترجیح دی...
    نیو دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2024-25 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔ مجموعی طور پر 34 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا جس میں شریاس آئیر اور ایشان کشن نے واپسی کی ہے جبکہ متعدد نئے چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ شریاس آئیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے تھے جنہیں گریڈ 'بی' میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن جو گزشتہ سیزن میں کنٹریکٹ سے محروم ہوگئے تھے اس بار گریڈ 'سی' میں واپس آگئے ہیں۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ فہرست...
    ویسٹ اینڈیز کے سابق مایہ ناز کھلاڑی اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے کیوں کہ میں یہاں ہونا پسند کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جتنے عظیم لوگ یہاں ہیں ایسے میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایک بہترین جگہ ہے۔ پی ایس ایل 10 میچز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز سے شکست کے باوجود ایونٹ ابھی تک اچھا جارہا ہے، ہم نے اچھا کم بیک کیا ہے اور ہم نے اچھا کھیلا تو ہم جیت سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سر ویوین نے کہا کہ اہم بات اپنے آپ پر یقین اور کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ حوصلہ اور ترغیب...
    کراچی(نیوز ڈیسک)علی سسٹرز سمیت پانچ پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ کے مختلف ایونٹس کے فائنلز میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چار گولڈ میڈلز اور ایک سلور میڈل جیت لیا۔ موصول اطلاعات کے مطابق میلبرن میں منعقدہ آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ کے مختلف ایونٹس کے فائنل میں رسائی پانے والے پاکستان کے 5 سے 4 کھلاڑی فتح سے ہمکنار ہوئے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز کے نام سے معروف تین میں سے دو بہنیں چیمپیئن بن گئیں، فائنل جیتنے والے چاروں پاکستانی کھلاڑیوں نے کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 کے یکساں اسکور سے فتوحات اپنے نام کیں۔ گرلز انڈر 17 کے فائنل میں ٹاپ سیڈ مہوش علی نے نیو ساؤتھ ویلز کی...
    علی سسٹرز سمیت پانچ پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ کے مختلف ایونٹس کے فائنلز میں جگہ بنالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق میلبرن میں جاری آسٹریلین ونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز کے نام سے معروف تین بہنوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی حریف کھلاڑیوں کو مات دے کر فائنل میں رسائی پاکر ریکارڈ قائم کردیا۔ تینوں بہنوں نے کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 کے یکساں اسکور سے فتوحات اپنے نام کیں۔ گرلز انڈر19 کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ ماہ نورعلی نے آسٹریلیا کی الزبتھ وانگ کو شکست دی۔ گرلز انڈر17 کے سیمی فائنل میں...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کے لیے آئی ٹیمز کی کھلاڑیوں و آفیشلز نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی دعوت پر واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔ پاکستانی و غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے واہگہ بارڈر پر منعقد ہونے والی پاکستانی پرچم اتارنے کی ولولہ انگیز تقریب دیکھی جس سے غیر ملکی خواتین کھلاڑی اور میچ آفیشلز و ایمپائرز خوب محظوظ ہوئے۔ تقریب کے دوران پاکستانی و غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے اور رینجرز کے جوانوں کی زبردست پریڈ پر بھر پور داد دی۔ خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔ خواتین کھلاڑیوں نے سلفیاں لیں اور شاندار و پر جوش تقریب...
    لندن:برطانیہ میں انسدادِ ممنوعہ ادویات کے ادارے یوکے اینٹی ڈوپنگ (UKAD) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 سے اب تک کم از کم نو پیشہ ور فٹبالرز ممنوعہ ادویات کے استعمال میں پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پریمیئر لیگ کے کھلاڑی بھی ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والوں میں شامل ہیں، تاہم ان میں سے کسی ایک پر بھی تاحال پابندی عائد نہیں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، تمام متاثرہ کھلاڑیوں کو کھیل جاری رکھنے کی اجازت دی گئی کیونکہ فٹبال ایسوسی ایشن (FA) نے تسلیم کیا کہ ممنوعہ ادویات یا تو طبی وجوہات کی بنیاد پر استعمال کی گئیں یا وہ اجازت یافتہ طریقے سے لی گئی تھیں۔ یہ کیسز ان مشہور کھلاڑیوں سے علیحدہ ہیں...
    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کی 6 کرکٹ ٹیمز کی کھلاڑیوں  اور  آفیشلز کے اعزاز میں لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور انہیں شہر کے قابل دید مقامات کی سیر بھی کرائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کوالیفائرز، کون سی ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گی؟ پی سی بی کے مطابق بورڈ چیئرمین  محسن نقوی کی جانب سے ویمنز کوالیفائر کی  ٹیمز کیلئے اعزازی تقریب کا انعقاد شاہی قلعے میں کیا گیا جہاں مہمان خواتین شاہی مہمان بنیں۔ تقریب میں میزبان پاکستان، بنگلادیش،  ویسٹ انڈیز،  آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی خواتین کھلاڑیوں سمیت کوچنگ اور مینجمنٹ اسٹاف نے بھی شرکت کی۔ اس دوران مہمان کھلاڑیوں کو شاہی...
    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے اتوار کے ڈبل ہیڈر میچز میں ایک منفرد اور دلچسپ عمل دیکھا گیا، جب امپائر نے اچانک کھلاڑیوں کے بلّوں کے سائز کی جانچ شروع کر دی۔ دہلی کیپیٹلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران، فیلڈ امپائر نے ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا کے بلّے کی چوڑائی ناپنے کے لیے ایک خاص گیج کا استعمال کیا۔ خوش قسمتی سے پانڈیا کا بلّا مقررہ حد یعنی 4.25 انچ (10.8 سینٹی میٹر) کے اندر تھا۔ امپائر نے پورے بلّے پر گیج کو چلا کر اس بات کو یقینی بنایا کہ کسی بھی مقام پر یہ حد سے تجاوز نہ کرے۔ آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق، کسی بھی کھلاڑی کا...
    کراچی: پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیرِ اہتمام نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 11 سے 13 اپریل تک کراچی کے ایک نجی پیڈل کورٹ میں منعقد ہوئی۔ تین روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور پیڈل کھیل کی مقبولیت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ مردوں کے مقابلوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عدیل اللہ والا اور ہشیش کمار نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چیمپئن شپ جیتی۔ خواتین کے زمرے میں بھی کراچی کی ثنا طابہ اور ناتالیا زمان نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مکسڈ ڈبلز کی کیٹیگری میں اسلام آباد کے سامی زیب اور سارہ منصور فاتح قرار پائے۔ اختتامی تقریب میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کے سینئر نائب صدر جناب...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے ملکی و غیر ملکی کرکٹر کو ثقافتی رنگ میں ڈھال دیا۔ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید افریدی نے گزشتہ روز ٹیم کے اعزاز میں اعشائیہ دیا جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ سپورٹ اسٹاف کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم، ہیڈکوچ محمد اکرم، مینٹور اور صدر انضمام الحق سمیت پوری پشاور زلمی اسکواڈ نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ فاتح ٹیم کو کتنی "انعامی رقم" ملے گی؟ زلمی نے اپنے ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی پشاوری روایتی کھانوں اور باربی کیو سے تواضع کی جبکہ قومی لباس شلوار قمیض...
    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا آغاز ایک دن بعد ہونے جا رہا ہے جس کے لیے پنجاب پولیس نے سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ میچز پرامن اور محفوظ ماحول میں منعقد ہوں آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پی سی بی ضلعی انتظامیہ اور دیگر تمام اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن ہے اور مجموعی طور پر اکیس ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں آٹھ ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے راولپنڈی میں پانچ ہزار جبکہ ملتان میں آٹھ...
    بی بی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 19 جون کو ہوگی، ڈرافٹ میں نامزدگی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹرز 28 اپریل سے نومینیشن پورٹل میں رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ لیگ میں شریک ٹیمیں ڈرافٹ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ چار غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کر سکتی ہیں۔ بی بی ایل 15 ڈرافٹ کی پہلی پک برسبین ہیٹ کو ملی ہے جبکہ ڈبلیو بی بی ایل 11 ڈرافٹ کی پہلی پک سڈنی سِکسَرز کو ملی ہے۔ ڈرافٹنگ کی تقریب براہ راست نشر کی جائے گی۔ بگ بیش لیگز کے جنرل منیجر ایلسٹر ڈوبسن کا کہنا ہے کہ لاٹری ڈرافٹ آرڈر کے اعلان سے لیگ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے...
    لاہور: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے آئرلینڈ ویمن ٹیم کو 38 رنز سے شکست دے دی۔ آئرلینڈ کی ٹیم 218 رنز کے تعاقب میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آئرلینڈ کی طرف سے گیبی لوئس اور ایمی ہنٹر نے 44، 44 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے ڈیانا بیگ نے چار، نشرہ سندھو نے تین اور سعدیہ اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل، پاکستانی ٹیم 49ویں اوور میں 217 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی، عالیہ ریاض 52 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں جبکہ سدر امین نے 51 اور منیبہ علی نے 32 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کی جینی میگوئر نے تین، آرلینے کیلی...
    لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 10 کے لیے نئی جرسی کی رونمائی کر دی اور ساتھ ہی کھلاڑیوں نے عمران خان انکلیوژز کے ساتھ خصوصی فوٹو شوٹ بھی کرایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ Qalandars, the wait is over! ???? Presenting Lahore Qalandars’ official jersey for HBL PSL 10 ???? Do you like it? pic.twitter.com/ne9wLg6TN5 — Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) April 6, 2025 وائرل ویڈیو میں ٹیم کے کھلاڑیوں کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، اوپننگ بیٹر فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی کٹ زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔ جو شوٹ کرواتے ہوئے عمران خان انکلیوژر میں بیٹھتے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے...
    کراچی: پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ڈی اے کریک کلب پر جاری 60 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی 6 روزہ چیمپین شپ کے مینز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پیر کو دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے کوئی گیم ہارے بغیر اپنے مقابلے باآسانی 0-3 سے جیت لیے۔ مینز ایونٹ کے سیڈ 2 اور عالمی نمبر 67 نور زمان نے پولینڈ کے جیکب پیٹلو وانی کو مات دی، جبکہ دوسرے پاکستانی سیڈ 5 محمد حمزہ خان نے انگلینڈ کے ول سالٹر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیمپین شپ کے ویمن ایونٹ میں شریک پاکستان کی تینوں خواتین کھلاڑیوں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پہلی بار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صوبے میں نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کریں گے ، خواتین کھلاڑیوں کو بھی آگے بڑھنے کے مساوی مواقع مہیا کیےجائیں گے۔مریم نواز نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ ملازمین کی تنخواہوں میں تعطل...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں پہلی بار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اس سلسلے میں جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں پہلی بارٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنےکے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام بھی شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں بھی متعلقہ حکام سے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اس حوالےسے کہنا تھا کہ پنجاب میں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ صوبے بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ کے اظہار کے مواقع فراہم کریں گے، خواتین کھلاڑیوں کو بھی آگے بڑھنے کے مساوی مواقع ملیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔
    لاہور: پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ضروری اقدامات کا حکم دیا ہے۔ اسی طرح، صوبے میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم...
    پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان میچ میں افغان فینز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر نامناسب الفاظ کے چناؤ نے جینٹل مین گیم کو میدان جنگ بنادیا۔ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کی، تاہم میچ کے دوران افغان فینز نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز کے بارے نازیبا الفاظ ادا کیے تھے جس پر خوشدل شاہ ناراض ہوئے انہیں منع کیا۔ پاکستان مخالف آوازیں کَسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے افغان شائقین کو روکا تو انہوں نے آل راؤنڈر کو نامناسب جملے ادا کیے اور یوں بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ بعدازاں پاکستانی ٹیم کی شکایت پر 2 غیر ملکی شائقین کو سٹیڈیم سے...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وارم اپ میچ میں تھائی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 79 رنز کا ہدف 18.5 حاصل کر لیا۔ پاکستانی اوپننگ جوڑی گل فیروزہ نے 28 رنز جبکہ شوال ذوالفقار نے 16 رنز بنائے۔عالیہ ریاض  اور سدرہ امین  14، 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔منیبہ علی ایک رنز بنا سکیں۔ اس سےقبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 28.2 اوورز میں 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ پاکستان کی نشرہ سندھو نے 11 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ڈیانا بیگ نے 11 رنز دے کر ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجہ، انضمام الحق، وقار یونس اور مصباح الحق کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ آج رات ایک شاندار عشائیہ تھا جس کی میزبانی رمیز راجہ نے کی، ساتھ انہوں نے لکھا کہ شکریہ بھابھی بہترین انتظامات اور مہمان نوازی کے لیے۔ یہ بھی پڑھیں: ’کسی کھلاڑی پر ذاتی تنقید نہیں کی‘، 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں پر تنقید سے متعلق محمد حفیظ کی وضاحت یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کے رمیز راجہ کے ساتھ اختلافات ختم ہو...
    بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بھی فرنچائز ٹیم کی مالک بن گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ اور ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی جیٹ سنتھیسس نے اعلان کیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر اب 'گلوبل ای-کرکٹ پریمیئر لیگ' کے دوسرے سیزن میں ممبئی فرنچائز کی مالک بن گئی ہیں۔ ای-کرکٹ اور انٹرٹینمنٹ لیگ 'ریل کرکٹ' گیم پر کھیلا جاتا ہے، جسے 30 کروڑ سے زائد افراد ڈاؤن کرچکے ہیں۔ مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟ پہلے سیزن کے مقابلے میں کھلاڑیوں کی دلچسپی میں 5 گُنا اضافہ ہوا ہے اور کھلاڑیوں کی رجسٹرین کی تعداد (9.10 لاکھ) تک پہنچ چکی ہے۔ مزید پڑھیں: "کیا ملائیکہ اروڑا، سنگاکارا کی قربیتں بڑھ رہی ہیں" سارہ ٹنڈولکر...
    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم 12 کھلاڑیوں کیساتھ کھیل کر بھی میچ نہ جیت سکی۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 208 رنز  بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور 84 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کیلئے آئے تاہم باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے۔ مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟ کنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کی...
    شائقین کرکٹ پاکستانی کھلاڑیوں کی کیچ ڈراپ کرنے کی عادت سے تنگ آگئے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھی کیچ چھوڑنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی شکست کے ذمہ دار بولرز ہیں، بیٹنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کی شکست کا ذمے دار بالرز کو قراردیدیا۔ شائقین کرکٹ کی طرف سے کھلاڑیوں پر کیچ چھوڑنے پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ میچ کے دوران سلمان علی آغا نے محمد علی کی گیند پر مارک چیپمین کا کیچ اس وقت ڈراپ کیا جب وہ 5 رن پر کھیل رہے تھے، چیپمین نے...
     نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان خان اور محمد علی نے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا ۔ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ نے عثمان خان کو ڈیبیو کیپ دی۔عاکف جاوید کو ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے جبکہ محمد رضوان نے محمد علی کو ڈیبیو کیپ دی
    نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 سکواڈ کے آٹھ کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف نے ون ڈے اسکواڈ کو نیپئر میں جوائن کر لیا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سلمان علی آغا، حارث رؤف، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، ابرار احمد، سفیان مقیم، محمد علی اور عثمان خان نے ون ڈے سکواڈ کو جوائن کیا ہے۔ 8 کھلاڑیوں کی وطن واپسی ٹی 20 سکواڈ کے باقی 8 کھلاڑی نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے جن میں شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی، عمیر بن یوسف، حسن نواز، محمد حارث، عباس آفریدی، عبدالصمد اور جہانداد خان شامل ہیں،حارث رؤف اور عثمان خان کو ون ڈے سکواڈ...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بابر اعظم 8ویں اور محمد رضوان 9ویں نمبر پر موجود ہیں، ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بولر شامل ہیں۔ آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کے بابر اعظم 8 ویں اور محمد رضوان 9 ویں نمبر پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے فن ایلن دو درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے۔ ٹی 20 بولرز میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی 7 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے،...
    ویلنکٹن( نیوز ڈیسک )پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پانچواں اورآخری میچ آج کھیلا جائیگا۔ گزشتہ روز ویلنگٹن میں قومی سکواڈ کا بیسن ریزرو گراؤنڈ میں آپشنل ٹریننگ سیشن کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی۔ پریکٹس سے پہلے کھلاڑیوں نے وارم اپ ڈرلز میں بھی حصہ لیا، کوچزکی زیرنگرانی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ پریکٹس بھی کی، پاکستان اورنیوزی لینڈ کا آخری ٹی ٹونٹی میچ آج ویلنگٹن سکائی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 11:15 بجے شروع ہو گا، پانچ میچزکی سیریزمیں نیوزی لینڈ کو پہلے ہی تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
    سوشل و میڈیا منیجر اسپیشل اولمپک پاکستان پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں کے کھلاڑی تو خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں مگر کھیل کے بنیادی ڈھانچے کی عدم فراہمی یا ملکی حالات انھیں وہ مواقع فراہم نہیں کرتے جس سے وہ اپنے ٹیلنٹ کا بھرپور اظہار کرسکیں،البتہ بات اگر اسپیشل گیمز کے حوالے سے کی جائے تو اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی اور ان کی پوری ٹیم نے ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار اسپیشل کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو تراشتے ہوئے انھیں تمام سہولیات فراہم کی ہیں،اس کی بدولت اسپیشل کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی سے دنیائے کھیل میں سبز ہلالی پرچم کوسربلند کیا ہے۔ اس کی تازہ مثال حال ہی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شریک بنگلادیشی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) لٹن داس، ناہید رانا اور رشاد حسین کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دینے کی آمادگی ظاہر کردی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کو کراچی کنگز نے منتخب کیا جبکہ لیگ اسپنر رشاد حسین اور فاسٹ بولر ناہید رانا کو 13 جنوری کو ہونے والے پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ میں بالترتیب لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شریک بنگلادیشی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) لٹن داس، ناہید رانا اور رشاد حسین کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دینے کی آمادگی ظاہر کردی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کو کراچی کنگز نے منتخب کیا جبکہ لیگ اسپنر رشاد حسین اور فاسٹ بولر ناہید رانا کو 13 جنوری کو ہونے والے پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ میں بالترتیب لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشن انچارج شہریار نفیس کا کہنا ہے کہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی او او سمیر احمد سید اور ایڈوائزر چیئرمین بورڈ عامر میر نے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام سے گراس روٹ لیول پرکرکٹ میں بہتری آئے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سمیر احمد سید اور ایڈوائزر چیئرمین بورڈ عامر میر اور دیگر حکام قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد لوکل ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی اسکولوں اورکالجوں کی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے۔ پروگرام کے ذریعے باصلاحیت بچوں اور بچیوں کو قومی ٹیم میں...
    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی نیوزی لیںڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں افطار کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے پانچویں اوور میں روزہ افطار کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئیں۔ اذان کے وقت امپائرز نے کچھ دیر کیلئے میچ روک دیا تاکہ کھلاڑی روزہ افطار کرسکیں۔ مزید پڑھیں: حارث کا سپرمین کیچ؛ فن ایلن بھی حیران، ویڈیو وائرل اس موقع پر تمام کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر فینز کی جانب سے انہیں سراہا جارہا ہے۔ دوسری جانب میچ کے پہلے اوور میں حارث رؤف کو شاندار کیچ تھامنے پر انہیں صارفین سپر مین کہہ کر پکار رہے ہیں۔...
    قومی سلیکٹراسد شفیق دورہ نیوزی لینڈ میں موقع پانے والے نوجوان کھلاڑیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم سیریز میں ناکامی کے باوجود کھلاڑیوں کو مزید مواقع دیں گے،ہماری نگاہیں آئندہ عالمی ٹی ٹٹی کپ پر ہیں۔ آئی بی اے سینٹر کراچی میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹر اسد شفیق نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے نئے کھلاڑیوں  کو ڈومیسٹک میں  عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر موقع دیا گیا ہے،ہمارا کام ہے کہ ڈومیسٹک سطح  پر اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے والے باصلاحیت کرکٹرز کو بہتر مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگلےورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  ٹورنامنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے مضبوط اور بہتر پاکستان ٹیم بنانے کے لیے کوشاں...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کے ساتھ انکے اہلخانہ اور گرل فرینڈز کے سفر پر پابندی سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جیتنے کے باوجود بھارتی کھلاڑیوں کو اہلخانہ اور گرل فرینڈز کیساتھ سفر پر پابندی سے متعلق پالیسی نہ تبدیل کرنے پر پلئیرز نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری دیواجیت سائکیا نے تصدیق کی ہے کہ پالیسی میں تبدیلی کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی، یہ پالیسی گزشتہ سال بورڈر-گاواسکر ٹرافی میں بدترین شکست کے بعد متعارف کرائی گئی تھی، جس کے تحت کھلاڑیوں کو بیرون ملک دوروں کے دوران 45 دن سے زیادہ رہنے کی...
    چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے سلیکٹرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کی حکمت عملی اپنائی ہے جس کے تحت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم اور محمد رضوان کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی لیکن ابتدائی دو میچوں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم محض 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں سے آسانی کے ساتھ میچ اپنے نام کر لیا دوسرے میچ میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی...
    مسلسل شکستوں سے ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘کرکٹ حکام نے اتفاق کرلیا، تنقید سے کسی دباؤ میں آئے بغیر نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد قومی سلیکٹرز نے نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دیے ہیں، بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے سینئرز اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔ قیادت سلمان علی آغا نے سنبھالی ہوئی ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 91 رنز پر ڈھیر ہونے والے گرین شرٹس کو9 وکٹ سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے میچ میں 5 وکٹ سے ناکامی ہاتھ آئی۔ اس دوران نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، حسن نواز...
    آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سلسلے میں پاکستان کی ویمن کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا، کھلاڑیوں کو آج رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے سلسلے میں پاکستان کی ویمن کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا، کھلاڑی مقامی ہوٹل میں رپورٹ کرنے کے بعد جمعے سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔ کرکٹرز ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی، کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کوا سکلز بڑھانے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ کیمپ میں فنٹس کے ساتھ فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کرائی جائے گی، جبکہ خواتین کھلاڑیوں کے درمیان...
    پاکستان اسپیشل اولمپکس کے تحت اسپیشل اولمپکس عالمی ونٹر گیمز 2025 میں شرکت کرنے والے قومی دستہ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان اسپیشل اولمپکس کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں سندھ کے وزیر کھیل محمد بخش خان مہر، کھلاڑیوں،کوچز، منتظمین، والدین، سرپرستوں اور فنکاروں سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان میں برانڈ ایمبیسڈر ثروت گیلانی ، فیصل کپاڈیہ اور پی او اے کی ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرل تہمینہ آصف بھی شامل تھے۔ 8 سے 15 مارچ تک اٹلی کے شہر ٹیورین میں ہونے والے عالمی گیمز میں پاکستان کے اسپیشل ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر 11 میڈلز حاصل کیے۔ اسنو شوئنگ کے مقابلوں میں قومی کھلاڑیوں نے 6...
    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سکندر بخت نے نیشنل ٹی20 چیمپئین شپ میں حصہ نہ لینے والے کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ سابق کرکٹر نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ نہ لینے تنقید کی اور کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹرز کو ماہانہ 60 لاکھ روپے تنخواہ دیتا ہے، وہ بورڈ کے ملازم ہیں انہیں ہر مقابلے میں حصہ لینا چاہیے۔ سابق کرکٹر نے کھلاڑیوں کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا، کپتان محمد رضوان نے نیشنل ٹی20 کپ کھیلنے کے بجائے کلب کرکٹ کو ترجیح دی ہے جبکہ بابراعظم سمیت کئی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ مزید...
    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سکندر بخت نے نیشنل ٹی20 چیمپئین شپ میں حصہ نہ لینے والے کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ سابق کرکٹر نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ نہ لینے تنقید کی اور کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹرز کو ماہانہ 60 لاکھ روپے تنخواہ دیتا ہے، وہ بورڈ کے ملازم ہیں انہیں ہر مقابلے میں حصہ لینا چاہیے۔ سابق کرکٹر نے کھلاڑیوں کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا، کپتان محمد رضوان نے نیشنل ٹی20 کپ کھیلنے کے بجائے کلب کرکٹ کو ترجیح دی ہے جبکہ بابراعظم سمیت کئی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا گزشتہ دنوں ایک بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے 90 کی دہائی میں پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے کوئی میراث نہیں چھوڑ کر گئے اور نہ انہوں نے کوئی آئی سی سی ایونٹ جتوایا ہے۔  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وقار یونس نے محمد حفیظ کی اس بات پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’بڑے ناموں نے پاکستان کو کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جتوایا‘، محمد حفیظ اور شعیب اختر آمنے سامنے اب محمد حفیظ نے...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر لب کشائی کردی۔ سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے غلط طریقے سے خبر کو پیش کرنے کی کوشش کی، میرا مقصد کسی پر ذاتی حملہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیان محض 90 کے دہائی میں آئی سی سی ٹورنامنٹ جیتنے کے حوالے سے تھا، اسکے علاوہ اور کچھ نہیں جسے اس انداز میں پیش کیا گیا جیسے کسی انفرادی شخص کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو۔ مزید پڑھیں: عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی سابق کرکٹر نے واضح...
    بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے دوران 85 ملین ڈالر (869 کروڑ روپے) کا بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا رپورٹس کے مطابق اس نقصان کے بعد پی سی بی کو سخت فیصلے لینا پڑے جن میں کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کمی اور 5 اسٹار ہوٹلوں کی سہولت ختم کرنا شامل ہے بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 18 ارب روپے خرچ کیے جو طے شدہ بجٹ سے 50 فیصد زیادہ تھے مزید برآں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر 40 ملین ڈالر کی اضافی لاگت آئی جبکہ میزبانی فیس کے...
    انڈیا کے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے جاری کردہ ضابطوں پر شدید تنقید کی ہے جن میں کھلاڑیوں کی فیملیز کو ٹورز کے دوران ان کے ہمراہ ٹھہرنے کو محدود کیا گیا ہے۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ اگر آپ کسی بھی کھلاڑی سے پوچھیں گے کہ کیا وہ اپنے خاندان کو ٹورز کے دوران اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہے تو وہ ہاں میں جواب دے گا، میں نہیں چاہتا کہ (میچ کے بعد) اکیلے کمرے میں جاؤں اور افسردہ رہوں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے ان کی فیملیز کے ساتھ ہونے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں بتا سکتا کہ باہر اگر کچھ شدید ہورہا ہے تو اس کے...
    سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر تنقید کے نشتر چلادیے۔ سندھی کھلاڑیوں کو پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر اپنا کرکٹ بورڈ بنانے کی دھمکی دینے والے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز اگر حلوہ پوری، نہاری اور حلیم کھائیں گے تو کیسے کھیل پائیں گے؟۔ صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ کرکٹرز کو اپنی ڈائٹ اور نیوٹریشن پر بھی کام کرنا چاہیے، چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے پوری قوم مایوس ہے۔ مزید پڑھیں: "سندھی کھلاڑیوں کو حق نہ ملا، تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے” سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نہ فائنل...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات کی ، ریاض حسین کے ہمت و حوصلے کی پزیرائی، 25 لاکھ کی مالی معاونت دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور ان کو بین الاقوامی سطح پر مسابقت کیلیے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. وزیراعظم نے محمد ریاض سے کہا کہ آپ قوم کے ہونہار کھلاڑی ہیں اور آپ کا ٹیلنٹ ضائع نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم نے محمد ریاض کو کھیل جاری رکھنے اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق سرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے فٹ بالر محمد ریاض کی معاشی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات، ریاض حسین کے ہمت و حوصلے کی پزیرائی، 25 لاکھ کی مالی معاونت پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں. وزیرِاعظم پاکستانی کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور انکو بین الاقوامی سطح پر مسابقت کیلئے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. وزیرِ اعظم آپ قوم کے ہونہار کھلاڑی ہیں اور آپ کا ٹیلنٹ ضائع نہی ہونے دینگے، وزیراعظم کی محمد ریاض سے گفتگو وزیراعظم کی محمد ریاض کو کھیل جاری رکھنے اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین محمد ریاض کو انکی پسند کے وفاقی ادارے میں ملازمت...
    برطانیہ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو فرنچائز میں شامل نہ کرنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ناقص کارکردگی اور بھارتی فرنچائز اونرز کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ دی ہنڈرڈ لیگ کے پلیئرز ڈرافٹ میں 50 پاکستانی کرکٹرز، جن میں 5 خواتین بھی شامل تھیں، ان میں کسی بھی پلئیر کو اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا گیا۔ حیران کُن طور پر مینز ڈرافٹ میں شامل 45 پاکستانی کھلاڑیوں( جن میں کئی بڑے نام شامل تھے) میں سے کسی ایک کو بھی فرنچائزز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا، حالانکہ مختلف ٹیموں میں غیر ملکی کھلاڑیوں...
    برطانوی لیگ دی ہنڈریڈ 2025 کے ڈرافٹ میں کسی پاکستانی کرکٹر کی بولی نہ لگ سکی، گزشتہ روز منعقدہ پلیئر ڈرافٹ میں دونوں صنف کی کرکٹ کے لیے کسی پاکستانی کھلاڑی کا انتخاب نہیں کیا گیا۔ پاکستان کے 5 کرکٹرز نے خواتین کے جبکہ 45 کرکٹرز نے مردوں کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کون سے پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے؟ غیر ملکیوں کی محدود تعداد اور انتخابی عمل کی مسابقتی نوعیت کے ساتھ، یہ مکمل طور پر حیران کن نہیں تھا کہ عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، یسریٰ عامر، ارم جاوید اور جویریہ رؤف کا انتخاب نہیں کیا گیا۔ تاہم، یہ نسبتاً حیرت کی بات تھی کہ مردوں کے ڈرافٹ میں...
    نیشنل ٹی20 کپ؛ میچ فیس میں کمی!چیئرمین پی سی بی کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز فیصل آباد(آئی پی ایس)نیشنل ٹی20 کپ میں شریک کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کمی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نیشنل ٹی20 کپ میں شریک کھلاڑیوں کی میچ فیس کم کرنے کے معاملے کو نوٹس لیتے ہوئے اس اقدام سے روک دیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے اعلی حکام سے تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرثانی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ نیشنل ٹی20 کپ کے دوران کسی بھی...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس میں کمی کے فیصلے کا سخت نوٹس لے لیا ہے  پی سی بی ترجمان کے مطابق چیئرمین نے کھلاڑیوں کے معاوضے کم کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے واضح ہدایت دی ہے کہ کسی بھی کرکٹر کی میچ فیس میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی اس سلسلے میں انہوں نے فوری طور پر ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے محسن نقوی نے نیشنل ٹی 20 میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کے معاوضے کم کرنے کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ان کا کہنا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس میں کمی کا نوٹس لے لیتے ہوئے فیصلہ روکنے کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرّم نیازی کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کی ادائیگیوں میں کمی کا فیصلہ روک دیں۔ کہا کہ فوری طور پر کھلاڑیوں کے میچ فیس کا جامع جائزہ لیا جائے۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کی فائنل تقریب، پی سی بی کو نمائندگی کیوں نہ دی گئی، معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کی میچ فیس کو ایک لاکھ...
    ناقص کارکردگی کے باعث برطانیہ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں شامل کوئی بھی پاکستانی کسی فرنچائز کا حصہ نہیں بن سکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دی ہنڈریڈ ڈرافٹ کیلئے 45 پاکستانی کھلاڑیوں نے خود کو لیگ کیلئے رجسٹر کروایا تھا، جن میں نسیم شاہ، عماد وسیم اور جارح مزاج اوپنر صائم ایوب بھی شامل تھے۔ ت اہم ٹورنامنٹ میں شریک 8 فرنچائزز میں کسی ایک فرنچائز نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب نہ کیا۔ مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ لیگ؛ 45 پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے نام رجسرڈ کروالیے افغانستان کے اسپنر نور احمد کو مانچسٹر اوریجنلز نے 2 لاکھ پاؤنڈز (یعنی پاکستانی روپوں میں 7 کروڑ 25 لاکھ سے زائد) میں اسکواڈ کا حصہ بنے۔ گزشتہ برس لیگ میں نسیم شاہ...
    پی سی بی نے  جمعہ سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک کھلاڑیوں کی میچ فیس میں زبردست کمی کر دی۔ کسی بھی ٹیم کے ہر کھلاڑی  کو اب 40 ہزار روپے کے بجائے 10 ہزار روپے میچ فیس ادا کی جائے گی جبکہ رزیرو کھلاڑی 5 ہزار روپے پانے کا حقدار ہوگا۔  دریں اثنا رابطے پر پی سی بی کے ترجمان نے موقف اختیار کیا کہ مالی اخراجات میں کمی کرنے کے لیے میچ فیس  کم کرنےکا تاثر درست نہیں ہے، اس کے برعکس ڈومیسٹک سیزن  میں ایونٹس زیادہ ہونے کے سبب کھلاڑیوں کو مالی آمدنی  میں اضافہ کے زیادہ بہتر مواقع میسر آئیں گے۔  میچ فیس میں کمی کھلاڑیوں خاص طور پر محکمہ جاتی نمائندگی کرنے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے جارح مزاج بیٹر شمبن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بھی بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی فائنل کی اختتامی تقریب میں کوئی پاکستانی اسٹیج پر کیوں نہیں تھا؟ آئی سی سی نے بتادیا چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کی بدولت بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن کا چوتھا نمبر ہے، جبکہ بھارتی بیٹر ویرات...
    بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پیسر تسکین احمد پر خرانے کے منہ کھول دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے معاہدے میں تجربہ کار بولر ماہانہ 10 لاکھ ٹکا (یعنی پاکستانی روپوں میں 23 لاکھ) حاصل کرپائیں گے جبکہ دیگر پلیئرز کو 2 سے 8 لاکھ ٹکا کے درمیان مختلف معاوضے دیے جائیں گے۔ بی سی بی کے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ میں فاسٹ بولر تسکین احمد اے پلس کیٹیگری میں شامل ہونے والے واحد پلیئر بنے، بورڈ نے معاہدے میں 22 کرکٹرز کو بھی شامل کیا ہے۔ مزید پڑھیں: نیشنل ٹی20 کپ؛ ایک اور قومی کرکٹر دستبردار! پھر کھیلے گا کون؟ رواں برس کیلئے معاہدوں میں 5 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں جس میں تسکین احمد کو سب سے زیادہ...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹائٹل جیتنے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے وننگ پریڈ کا اہتمام نہ کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما کی قیادت میں میگا ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کے باوجود کھلاڑی ٹکڑوں میں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے، بورڈ کی جانب سے پلئیرز کیساتھ وننگ پریڈ کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔ قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں تاریخی فتح کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا تھا اور بعد ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم تقریب منعقد کی تھی جبکہ پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ہزاروں فینز نے شرکت کی تھی اور اپنے کھلاڑیوں کو...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ پیسے لیکر اور سفارش کی بنیادوں پر کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے، تو ٹیم آگے کیسے جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بورڈ سے کوئی کنٹریکٹ نہیں چاہیے، ہمیشہ یہی کہا ہے کہ جب بھی آپکو میری ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں، گراس روٹ لیول پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی خدمات کی ضرورت پاکستانی ٹیم کیساتھ نہیں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے، جو بلےبازوں کیساتھ انکی تکینک کام کرسکیں اور سیکھا سکیں۔ سابق آل راؤنڈر نے...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ پیسے لیکر اور سفارش کی بنیادوں پر کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے، تو ٹیم آگے کیسے جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بورڈ سے کوئی کنٹریکٹ نہیں چاہیے، ہمیشہ یہی کہا ہے کہ جب بھی آپکو میری ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں، گراس روٹ لیول پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی خدمات کی ضرورت پاکستانی ٹیم کیساتھ نہیں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے، جو بلےبازوں کیساتھ انکی تکینک کام کرسکیں اور سیکھا سکیں۔ مزید پڑھیں: نیشنل ٹی20 کپ؛ شعیب،...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔ یوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ کیمپ کے چوتھے اور آخری روز بھی کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی اور اپنی خامیوں پر قابو پانے کی پوری کوشش کی۔ اس سے قبل اتوار کوکھلاڑیوں نے سیناریو بیسڈ پریکٹس میچ میں شرکت کی جہاں کوچنگ اسٹاف نے انہیں مختلف ٹارگٹس دیے۔ پریکٹس سیشن میں بیٹرز نے مخصوص میچ کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ کی مشق کی جبکہ بولرز نے اپنی لائن اور لینتھ پر خصوصی توجہ دی۔ میچ سے قبل کھلاڑیوں نے...
    ویمنز پریمئیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں رائل چیلنجر بنگلور کی نمائندگی کرنیوالی ویمن کرکٹر ایلیسی پیری کو مشرقی رنگ میں ڈھال دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آسٹریلوی ویمن کرکٹر سمیت کئی دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو ویمنز پریمئیر لیگ کے دوران مشرقی لباس ساڑھی زیب تن کیے ہوئے دیکھا گیا، جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ ویمنز پریمیئر لیگ 2025 کا سیزن اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا جبکہ پلے آف کا آغاز 13 مارچ سے ہوگا اور ایونٹ کا 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اس موقع پر رائل چیلنجر بنگلور کی فرنچائز نے کھلاڑیوں کیلئے خصوصی تفریحی نائٹ کا اہتمام کیا جس میں ملکی و غیرملکی کرکٹرز شریک ہوئے۔ اس تقریب میں آسٹریلوی کرکٹر ایلیسی پیری...
    ویمنز پریمئیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں رائل چیلنجر بنگلور کی نمائندگی کرنیوالی ویمن کرکٹر ایلیسی پیری کو مشرقی رنگ میں ڈھال دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آسٹریلوی ویمن کرکٹر سمیت کئی دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو ویمنز پریمئیر لیگ کے دوران  مشرقی لباس ساڑھی زیب تن کیے ہوئے دیکھا گیا، جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ ویمنز پریمیئر لیگ 2025 کا سیزن اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا جبکہ پلے آف کا آغاز 13 مارچ سے ہوگا اور ایونٹ کا 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: بھارت کو بڑا جھٹکا! ویرات کوہلی فائنل سے قبل انجری کا شکار اس موقع پر رائل چیلنجر بنگلور کی فرنچائز نے کھلاڑیوں کیلئے خصوصی تفریحی نائٹ کا اہتمام کیا جس میں ملکی...
    جس میں بین الاقوامی کرکٹ کے ایک پرجوش مہینے کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی نے آج فروری کے لیے آئی سی سی مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کے لیے شارٹ لسٹ کرکٹرز کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان، کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ٹورنامنٹ کے 3 ستارے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف بھارت کی فیصلہ کن سیریز میں فتح کے شاندار...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے گزشتہ روز 90 کی دہائی میں پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے کوئی میراث نہیں چھوڑ کر گئے اور نہ انہوں نے کوئی آئی سی سی ایونٹ جتوایا ہے۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے جوابی وار کرتے ہوئے محمد حفیظ کو جواب دیا کہ 73 ون ڈے میچوں میں جو آج ہم انڈیا سے اوپر ہیں وہ میچز ہم نے ہی جیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’بڑے ناموں نے پاکستان کو کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جتوایا‘، محمد حفیظ اور شعیب اختر آمنے سامنے محمد حفیظ کی بات پر...
    برطانیہ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں ایک مرتبہ پھر 45 پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے نام رجسٹر کروالیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دی ہنڈریڈ ڈرافٹ کیلئے 45 پاکستانی کھلاڑیوں نے خود کو لیگ کیلئے رجسٹر کروایا، جن میں نسیم شاہ، عماد وسیم اور جارح مزاج اوپنر صائم ایوب بھی شامل ہیں۔ نسیم شاہ 120,000 یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 3 کروڑ 62 لاکھ سے زائد) کی ریزرو قیمت کیساتھ سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑیوں کے طور پر منتخب ہوئے ہیں جبکہ عماد وسیم اور صائم ایوب 78 ہزار یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 35 لاکھ زائد) میں ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔ مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ ڈرافٹ ایک مرتبہ پھر بابر رضوان کو کسی فرنچائز نے نہیں لیا دریں اثنا،...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق بری فارم کی وجہ سے ہونے والی تنقید پر بیٹے کی حمایت میں ایک بار پھر سامنے آگئے۔ اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کے رکن اور کیپ ملنے کے بعد بابر اعظم ڈراپ ہوئے، بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل میں پرفارم کر کے دوبارہ واپس آجائے گا۔اعظم صدیق نے لکھا سابق کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں، ایسا نہ ہو کہ کوئی پلٹ کر جواب دے تو برداشت نہ ہو، آپ ماضی ہیں دوبارہ نہیں کھیلیں گے۔ان کا کہنا تھا لوگ کہتے ہیں کہ باپ...
    آئی پی ایل میں پلیئرز کے فیملی ممبران کی ڈریسنگ رومز تک رسائی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز نئے قواعد جاری کیے گئے جس کے تحت کھلاڑیوں کو لازمی طور پر ٹیم بس میں ہی سفر کرنا ہوگا، ٹریننگ کیلئے جاتے ہوئے بھی ٹیم بس ہی استعمال کی جائے گی، ایک ٹیم 2 گروپس میں سفر کرے گی۔ قواعد کے مطابق کھلاڑیوں کے فیملی ممبران اور دوست وغیرہ الگ گاڑیوں پر سفر کریں گے اور ہاسپٹلیٹی ایریا سے ہی ٹیم کو پریکٹس کرتا دیکھ سکیں گے۔ اضافی سپورٹ سٹاف کیلئے بھی نان میچ ڈے کیلئے ایکریڈیشن حاصل کرنا ہوگی۔
    کراچی: آئی پی ایل میں پلیئرز کے فیملی ممبران کی ڈریسنگ رومز تک رسائی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز نئے قواعد جاری کیے گئے جس کے تحت کھلاڑیوں کو لازمی طور پر ٹیم بس میں ہی سفر کرنا ہوگا، ٹریننگ کیلیے جاتے ہوئے بھی ٹیم بس ہی استعمال کی جائے گی، ایک ٹیم 2 گروپس میں سفر کرے گی۔ قواعد کے مطابق کھلاڑیوں کے فیملی ممبران اور دوست وغیرہ الگ گاڑیوں پر سفر کریں گے اور ہاسپٹلیٹی ایریا سے ہی ٹیم کو پریکٹس کرتا دیکھ سکیں گے۔ اضافی سپورٹ اسٹاف کے لیے بھی نان میچ ڈے کے لیے ایکریڈیشن حاصل کرنا ہوگی۔
    کراچی: وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سنبھالنے والے سلمان علی آغا نے نئے طرز پر کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں امریکا جیسی نوآموز ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور خراب نتائج کے بعد تبدیلیاں کی گئی ہیں، سینیئرز کو باہر کرکے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ سلمان علی آغا جنوری 2024 کے بعد پاکستان کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی کپتان بنے ہیں، انہوں نے محمد رضوان کی جگہ کپتانی سنبھالی، جبکہ اس سے پہلے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی قیادت سنبھال چکے ہیں۔ مزید پڑھیں؛ دورہ...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد اسٹیو اسمتھ نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارت کیخلاف دبئی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں سب زیادہ اسکور کرنے والے آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے میچ ہارنے کے بعد ساتھیوں سے کہا کہ وہ ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائر ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ اور ٹی20 کے لیے دستیاب رہیں گے۔ 2010 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بطور اسپن بولنگ آل راؤنڈر...
    DUBAI: بھارت کی ٹیم نے چمپیئنز ٹرافی میں ناقابل شکست رہتےہوئے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو باآسانی ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ کھلاڑیوں نے بازووں پر کالی پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔ بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں بہترین بولنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلے حریف ٹیم کو بیٹنگ کے شعبے میں محدود کردیا اور پھر ان کی بولنگ کو بھی ناکام بنا کر اپنا ہدف حاصل کرلیا۔ چمپیئنزٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں نے ممبئی میں ڈومیسٹک کرکٹ کے ہیرو مانے جانے والے پدماکر شیوالکر کی 84 سال کی عمر میں انتقال پر ان کے اعزاز میں بازوؤں پر کالی پٹیاں باند لی تھیں۔...
    بھارتی کھلاڑی دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران بازؤوں پر سیاہ پٹیاں پہن کر میدان میں اترے تاکہ وہ بھارت کے بائیں ہاتھ کے عظیم اسپنر پدمکر شیوالکر کو خراجِ تحسین پیش کر سکیں جو 3 مارچ 2025 کو ممبئی میں 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ کپتان روہت شرما ٹاس کے لیے سیاہ پٹی پہن کر میدان میں آئے جو پدمکر شیوالکر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تھا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے شیوالکر کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور ان کی کرکٹ کے لیے بے مثال محبت اور ہنر کو سراہا۔ مزید پڑھیں: چیمپیئنز...
    کراچی: آئی سی سی کے لاجسٹک پارٹنر کی جانب سے پاکستان کو اپنی طرز کا پہلا موبائل چینجنگ روم عطیہ کر دیا گیا۔ کراچی کے 40 باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔  اس حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں پی سی بی کے ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان، نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔   اس موقع پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آخری مراحل میں موبائل چینجنگ روم کا افتتاح کیا گیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ ایک مہنگا کھیل ہے اور عام کھلاڑی کی...
    بابر اعظم سمیت 16 میں سے5سے 6سینئر کھلاڑیوں کو آرام کرایا جائے گا چیئرمین پی سی بی کی نکرکٹ اکیڈمی میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز سے ملاقات دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیوں کا امکان ہے ، بابر اعظم سمیت 5 سے 6 سینئر کھلاڑیوں کو آرام کرایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کے مسائل سنے ۔ملاقات میں حیدر علی، معاذ صداقت، محمد سلیمان، خواجہ نافع، سعد مسعود، آفاق آفریدی، مبصر خان، فیصل اکرم، قاسم اکرم، عرفات منہاس، مبصر خان، مرزا طاہر بیگ، احمد دانیال، علی رضا، محمد ابتسام سمیت دیگر کھلاڑی...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کے مسائل سننے کے بعد فوری حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹرز سے ملاقات کے چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے پوچھا کہ آپ کو کیا چاہیے، اور کس چیز کی کمی ہے؟ جس پر پر کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں چیئرمین پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی سے شکایت کی کہ انجری کا شکار ہونے پر ہمارا اچھے طریقے سے چیک اپ نہیں کرایا جاتا، اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ میڈیکل کی سہولیات کو بہتر کیا...
    محسن نقوی کا تمام اکیڈمیز تک نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام اکیڈمیز تک نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے کرکٹنگ اسکلز اور پرفارمنس پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ کے امور کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ جبکہ کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیت، فنٹس سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے کرکٹ کی مہارتوں، پرفارمنس، ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ کے امور کے بارے تفصیلی بات چیت کی۔ کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سنٹرز میں تربیت، فنٹس اور ڈائٹ پلان کے حوالے سے مسائل کے بارے آگاہ کیا جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ یہ بھی پڑھیے: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کونسا نیا عہدہ ملنے جارہا ہے؟ چیئرمین پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو...
     چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے ان کے مسائل کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی جس میں محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے اسکلز پرفارمنس، ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ پر بات چیت کی، کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کو ہائی پرفارمنس سینٹرز میں تربیت، فنٹس اور ڈائٹ پلان مسائل کے بارے آگاہ کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔محسن نقوی نے تمام اکیڈمیز تک...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ملاقات کی۔ پاکستان کے نوجوان ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ٹریننگ کے دوران درپیش فٹنس اسکلز اور ڈائٹ پلان کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اور تمام اکیڈمیز تک ان نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا، کھلاڑیوں کی فنٹس کے لیے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل...
     جب کھلاڑیوں کو یہ باورکرا دیا جائے کہ ’’ تم جیتو یا ہارو، ہمیں تم سے پیار ہے‘‘ تو چیمپئنز ٹرافی میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو برا کہنے والے لاکھوں تماشائی اور کروڑوں پاکستانی کون ہوتے ہیں؟ یقینا پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی سکت کے مطابق 241 رنزکا اسکور کھڑا کر دیا تھا، اب اگر بھارتی کھلاڑی اسے خاطر میں نہیں لائے اور انھوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے تیزی سے رنز بنائے اور پھر ان کے ایک منجھے ہوئے کھلاڑی نے جو پچھلی چیمپئنز ٹرافی میں فلاپ ہوگیا تھا اب موقع غنیمت جان کر ایک سنچری بنا ڈالی تو اب بھارتی کھلاڑیوں سے کیا گلہ کیا جائے؟ جب انھیں اپنی مرضی کے مطابق نرم ٹیم ملی تو وہ کیوں...
    نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کر لیا گیا ہے اور نوجوان کرکٹرز کی بورڈ عہدیداران سے جلد ملاقات متوقع ہے۔ قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں5 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہیکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے میں نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے، نوجوان کرکٹرز کی اعلیٰ بورڈ عہدیدارن سے جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔ قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں 5 میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی، بعدازاں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔  ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز پر انحصار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادھر ناقص پرفارمنس کے باعث گزشتہ روز خبریں سامنے...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے ٹیم میں تبدیلیوں کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سمیت کئی سابق کرکٹرز نے پاکستانی ٹیم کے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ 5 سے 6 سینئیر پلئیرز کو نکال دینا چاہیے، انکی موجودگی کے باوجود قومی ٹیم کئی بڑے ایونٹس جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ وسیم اکرم نے ٹین اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان اور دیگر کرکٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلکٹرز کو چاہیے کہ وہ ٹیم میں بہتری کیلئے دلیرانہ فیصلے کریں، گرین شرٹس کو 2026 ٹی20 ورلڈکپ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد ڈراپ ہونے کے خدشے کے پیش نظر آئندہ نیوزی لینڈ سیریز میں بریک لینے پر مشاورت شروع کر دی ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیدار قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر سخت مایوس ہیں اور ممکنہ طور پر کئی کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کیا جا سکتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے بعض سینئر کھلاڑی دستبردار ہونے پر غور کر رہے ہیں پاکستان ٹیم کو 16 مارچ سے 5 اپریل تک نیوزی لینڈ میں 5 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں تاہم کچھ کھلاڑی اس سیریز میں...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی باز گشت سنائی دینے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں شکست کی بڑی وجہ چیف سلیکٹر عاقب جاوید اور کپتان محمد رضوان کے درمیان اختلافات قرار دیا جارہا ہے تاہم ناقص کارکردگی کے باعث کئی کھلاڑیوں کا مستقبل بھی تاریک ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔ چیف سیلکٹر عاقب جاوید کی جانب سے اہم فیصلوں میں مشاورت نہ ہونے کے باعث محمد رضوان نالاں نظر آئے، انہوں نے خوشدل شاہ کو شامل کروایا تو عاقب جاوید نے اپنی مرضی سے فہیم اشرف کا انتخاب کرلیا، سلیکٹرز اور محمد رضوان بھی ایک پیج پر نہیں تھے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا...
    آئی سی سی چیمئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونیوالی پاکستان ٹیم کے سینئیر کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کیلئے مشاورت تیز کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں سینئیر پلئیرز کی ناقص فارم کے باعث تبدیلیوں کی باز گشت سنائی دے رہی ہے تاہم کھلاڑیوں نے خود ہی اپنی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے کچھ عرصے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیدار قومی ٹیم کی کارکردگی سے ناخوش ہیں اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں آرام کی غرض سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بابراعظم، شاہین سمیت کئی کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا چیمپئینز ٹرافی...
    دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے ’بریک‘ لینے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔ پاکستان ٹیم کا اگلا اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے جہاں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک شیڈول ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑیوں کو چیمپئنز ٹرافی کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ڈراپ ہونے کا خدشہ ہے اس لیے کچھ کھلاڑی دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈراپ ہونے کا لیبل لگوانے سے قبل کھلاڑی دستبردار ہونے کا پلان کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقص کارکرد گی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار سخت ناخوش ہیں۔...