پاکستان 12 کھلاڑیوں کیساتھ کھیل کر بھی ہار گیا، مگر کیسے؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم 12 کھلاڑیوں کیساتھ کھیل کر بھی میچ نہ جیت سکی۔
ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 208 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور 84 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کیلئے آئے تاہم باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے۔
مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟
کنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کی اور کیویز کیخلاف پہلے نصف سینچری بنائی اور 51 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
مزید پڑھیں: بدترین شکستیں؛ پاکستان جلد "ایسوسی ایٹ ملک" بننے والا ہے؟
یوں پاکستان کی بیٹنگ لائن اَپ میں 12 کھلاڑیوں نے بلےبازی کی تاہم وہ میچ جیتنے سے قاصر رہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی پوری ٹیم کیچ آؤٹ ہوئی
دوسری جانب فہیم اشرف کیساتھ ملکر نسیم شاہ نے 9ویں وکٹ کیلئے 64 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی تاہم ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کی
پڑھیں:
آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنیوالے بھارتی اسپنر یوزویندر چہل کی آر جے مہوش کیساتھ تعلقات کی افواہوں نے پھر زور پکڑ لیا۔
گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر آر جے مہوش کو آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز کے اسپنر یوزویندر چہل اور دیگر کھلاڑیوں اور اہلخانہ کے ہمراہ ایئرپورٹ سے ٹیم بس تک ساتھ جاتے دیکھا گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔
اسی طرح پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ کے دوران بھی مہوش کو چہل کیساتھ فرنچائز کی ٹیم بس میں سوار ہوتے دیکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: دھناشری سے طلاق؛ مہوش سے دوستی! چہل کو آسمان پر پہنچا گئی، مگر کیسے؟
آر جے مہوش اپنی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی مسلسل پنجاب کنگز کے میچز میں چہل کی حمایت کرتی اور فرنچائز کو سپورٹ کرتی نظر آرہی ہیں، جس سے دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی افوہوں کو جنم دیا ہے۔
مزید پڑھیں: دھناشری سے طلاق کے بعد چہل کی کارکردگی کا گراف بھی نیچے آگیا
قبل ازیں آر جے مہوش نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بالکل سنگل ہوں اور آج کل مجھے شادی کا تصور سمجھ نہیں آتا، میں صرف اسی سے ڈیٹ کروں گی جس سے شادی کرنا چاہوں۔
مزید پڑھیں: "ٹیم بناؤ پیسے کماؤ! وکٹ تو چہل لے ہی لے گا"
خیال رہے کہ آر جے مہوش کی 19 برس کی عمر میں منگنی ہوئی تھی تاہم محض 2 سال بعد یعنی 21 سال کی عمر ٹوٹ گئی، جس کی وجہ انکی جانب سے نہیں بتائی گئی۔
رومانوی تعلق:
ادھر اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق کی خبروں کے بیچ کرکٹر یوزویندر چہل کو چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے دوران اپنی دوست آر جے مہوش کیساتھ دیکھا گیا تھا جس کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہوئیں تھی۔
مزید پڑھیں: 51 سالہ ملائیکہ اروڑا کا سری لنکن کرکٹر کیساتھ افیئر ؟ حقیقت سامنے آگئی
بعدازاں دونوں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا تاہم دونوں نے اپنے تعلقات کو محض دوستی ٹھہرایا تاہم مداح انکے رشتے کو دوستی سے زیادہ قرار دے رہے ہیں۔