شائقین کرکٹ پاکستانی کھلاڑیوں کے کیچ چھوڑنے کی عادت سے تنگ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
شائقین کرکٹ پاکستانی کھلاڑیوں کی کیچ ڈراپ کرنے کی عادت سے تنگ آگئے۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھی کیچ چھوڑنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کی شکست کا ذمے دار بالرز کو قراردیدیا۔
شائقین کرکٹ کی طرف سے کھلاڑیوں پر کیچ چھوڑنے پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
میچ کے دوران سلمان علی آغا نے محمد علی کی گیند پر مارک چیپمین کا کیچ اس وقت ڈراپ کیا جب وہ 5 رن پر کھیل رہے تھے، چیپمین نے 132 رن کی اننگز کھیلی۔
میچ کے دوران نسیم شاہ نے بھی ایک کیچ ڈراپ کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کرپشن کے الزامات کے بعد بھارتی کرکٹ کے چار کھلاڑیوں پر پابندی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت: آسام کرکٹ ایسوسی ایشن نے چار ڈومیسٹک کرکٹرز کو کرپشن کے مبینہ الزامات پر معطل کر دیا ہے۔
یہ معطلی سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران سامنے آنے والے الزامات کی بنیاد پر عمل میں آئی۔
معطل کرکٹرز میں امیت سنہا، ایشان احمد، امن تریپاٹھی اور ابھیشک ٹھاکری شامل ہیں۔ آسام کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق یہ کھلاڑی ٹیم کے موجودہ کرکٹرز کو اکسانے اور اثرانداز ہونے کی کوشش میں ملوث تھے۔
کرائم برانچ گوہاٹی میں معطل کرکٹرز کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے تک یہ چاروں کھلاڑی کسی بھی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔