اسپیشل اولمپکس ونٹر گیمزمیں شرکت کرنیوالے قومی دستہ کے اعزاز میں افطار ڈنر
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
پاکستان اسپیشل اولمپکس کے تحت اسپیشل اولمپکس عالمی ونٹر گیمز 2025 میں شرکت کرنے والے قومی دستہ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان اسپیشل اولمپکس کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں سندھ کے وزیر کھیل محمد بخش خان مہر، کھلاڑیوں،کوچز، منتظمین، والدین، سرپرستوں اور فنکاروں سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ان میں برانڈ ایمبیسڈر ثروت گیلانی ، فیصل کپاڈیہ اور پی او اے کی ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرل تہمینہ آصف بھی شامل تھے۔
8 سے 15 مارچ تک اٹلی کے شہر ٹیورین میں ہونے والے عالمی گیمز میں پاکستان کے اسپیشل ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر 11 میڈلز حاصل کیے۔ اسنو شوئنگ کے مقابلوں میں قومی کھلاڑیوں نے 6 گولڈ، 3 سلور اور2برانز میڈلز جیتے جبکہ کراس کنٹری اسکنگ میں 2 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کرتے ہوئے اسپیشل اولمپکس عالمی ونٹر گیمز میں قومی دستے کی شاندار کارکردگی کو قابل فخر قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سخت سردی کے موسم میں ہمارے پرعزم کھلاڑیوں نے بھرپور اعتماد اور جذبے کے تحت مقابلوں میں شرکت کی اور فتوحات حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا۔
یہ کامیابیاں کوچز کی انتھک محنت کی مرہون منت رہی جبکہ ہمارے کھلاڑیوں نے پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے اپنے رویے اور اخلاق سے لوگوں کے دل جیت لیے۔ آئندہ بھی عالمی مقابلوں میں بھرپور انداز میں شرکت کی جائے گی۔
وزیر کھیل سندھ محمد بخش خان مہر نے اسپیشل اولمپکس عالمی ونٹر گیمز میں عمدہ کارکردگی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئر پرسن رونق لاکھانی کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے تحت کھیلوں کے سالانہ کیلنڈر میں اسپیشل گیمز کو شامل کر لیا گیا ہے۔
محمد بخش خان نے گیمز کے گیمز میں شریک قومی کھلاڑیوں کے لیے بطور پذیرائی 20 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔
گیمز میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز نے بھی اپنے خیالات بیان کیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ونٹر گیمز گیمز میں میں شرکت
پڑھیں:
پاکستان کی سنگاپور میں منعقد ہونے والے ’’تھنک ایشیا‘‘فورم میں شرکت
پاکستان کی سنگاپور میں منعقد ہونے والے ’’تھنک ایشیا‘‘فورم میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
سنگارپور: سنگاپور میں “تھنک ایشیا” فورم 2025 کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ چین، سنگاپور، جاپان، بھارت، تھائی لینڈ، آذربائیجان، فلپائن، پاکستان، انڈونیشیا اور دیگر ایشیائی ممالک کے 40 سے زائد تھنک ٹینک کے ماہرین اور اسکالرز نے عالمی گورننس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
چین اور سنگاپور سے سرکاری اداروں، تھنک ٹینکس، جامعات ، کاروباری اداروں اور دیگر تنظیموں کے تقریباً 200 مہمانوں نے فورم میں شرکت کی۔فورم میں شریک بیشتر ماہرین نے اتفاق کیا کہ ایشیائی ممالک عالمگیریت اور علاقائی اقتصادی تعاون کو فعال طور پر فروغ دے رہے ہیں۔ آسیان اور چین کی مرکزیت پر مبنی علاقائی اقتصادی انضمام کو گہرا کیا گیا ہے، اور آر سی ای پی جیسے میکانزم نے مؤثر طریقے سے تجارتی سہولت اور صنعتی ہم آہنگی کو فروغ دیا ہے، مغربی منڈیوں پر انحصار کو کم کیا ہے اور علاقائی آزاد انہ ترقیاتی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے.
سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں، مصنوعی ذہانت سمیت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون تیزی سے بڑھا ہے۔ چین اور آسیان نے ٹیلنٹ کی تربیت، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ٹیکنالوجی کی شمولیت میں مثبت پیش رفت کی ہے. فورم کے شرکاء کا ماننا تھا کہ مستقبل میں ایشیائی ممالک کو اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید مستحکم کرنا چاہیے، ادارہ جاتی جدت طرازی اور گورننس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہیے، “ایشیائی دانش” اور “ایشیائی حل” کے ساتھ دوبارہ عالمگیریت کے عمل کی قیادت کرنی چاہیے اور ایک نیا بین الاقوامی نظام تشکیل دینا چاہئے جو زیادہ جامع، متوازن اور مشترکہ طور پر فائدہ مند ہو۔