محسن نقوی کی ڈومیسٹک کرکٹرز سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کے مسائل سننے کے بعد فوری حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹرز سے ملاقات کے چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے پوچھا کہ آپ کو کیا چاہیے، اور کس چیز کی کمی ہے؟ جس پر پر کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں چیئرمین پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں سے ملاقات
کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی سے شکایت کی کہ انجری کا شکار ہونے پر ہمارا اچھے طریقے سے چیک اپ نہیں کرایا جاتا، اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ میڈیکل کی سہولیات کو بہتر کیا جائے۔
کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کے روبرو کہاکہ فٹنس کے لیے اچھا ڈائٹ پلان ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرینرز بھی اچھے ہونے چاہییں۔
ایک کھلاڑی دانیال احمد نے چیئرمین پی سی بی سے مطالبہ کیاکہ انجری کی صورت میں کھلاڑی کا علاج ملک سے باہر ہونا چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم کی شکست پر ڈومیسٹک کرکٹرز سے سوال کیاکہ آپ کے خیال میں اس شکست کی کیا وجہ ہو سکتی ہے، جس پر عرفات منہاس نے جواب دیا کہ جب شکست کا خوف دل میں ہو تو ڈاٹ بالز ہوتی ہیں، سب سے پہلے ہمیں خوف سے آزاد ہوکر کرکٹ کھیلنی ہوگی۔
ملتان اور کراچی کے چند کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں داخلے نہ ملنے کی شکایت کی اور کہا کہ ہمیں این سی اے میں اجازت نہیں دی جاتی، اس پر چیئرمین نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اب کسی کھلاڑی کو نہیں روکا جائےگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ کھلاڑیوں کی جانب سے میڈیکل کی سہولیات بہتر کرنے کا مطالبہ درست ہے، اسے حل کرنے کی کوشش کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی معیار کا پول ایک بارش میں کھل گیا، واش روم کی چھت ٹپکنے لگی
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے لاہور اور کراچی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کھلاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اندرونی کہانی چیئرمین پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی شکست ڈومیسٹک کرکٹرز محسن نقوی ملاقات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اندرونی کہانی چیئرمین پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی شکست ڈومیسٹک کرکٹرز محسن نقوی ملاقات وی نیوز چیئرمین پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ محسن نقوی
پڑھیں:
سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی
اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافے کا رجحان جاری رہا۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 17 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1425 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.95 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1411 روپے ریکارڈکی گئی ۔
ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1384 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.20 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387 روپےریکارڈکی گئی تھی۔
گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1387، راولپنڈی 1379، گوجرانوالہ 1440، سیالکوٹ 1440، لاہور 1497، فیصل آباد 1430، سرگودھا 1400، ملتان 1429، بہاولپور 1470، پشاور 1400 اور بنوں میں 1400 روپے ریکارڈ کی گئی ۔
کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1313 روپے، حیدرآباد 1337، سکھر 1450، لاڑکانہ 1416، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں 1337 روپے رہی ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان