ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز، قومی ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سلسلے میں پاکستان کی ویمن کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا، کھلاڑیوں کو آج رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے سلسلے میں پاکستان کی ویمن کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا، کھلاڑی مقامی ہوٹل میں رپورٹ کرنے کے بعد جمعے سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔
کرکٹرز ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی، کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کوا سکلز بڑھانے کی ٹریننگ دی جائے گی۔
کیمپ میں فنٹس کے ساتھ فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کرائی جائے گی، جبکہ خواتین کھلاڑیوں کے درمیان پریکٹس میچز بھی ہوں گے۔
ویمنز پلیئرز کا کیمپ 30 مارچ تک جاری رہے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تربیتی کیمپ
پڑھیں:
پی ایس ایل اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کا امکان
آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی کھلاڑیوں سے خاص لگاؤ ہے اور وہ مستقبل میں مزید پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ میں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
دبئی میں ایکسپرَیس سے گفتگو میں وائٹ نے بتایا کہ رواں سیزن میں فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی پاکستانی کرکٹر کو منتخب کرنے کا اختیار فرنچائزز کے پاس ہے، لیکن ذاتی طور پر وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
پی ایس ایل اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیموں کے درمیان ممکنہ نمائشی میچ کے حوالے سے وائٹ کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں سب کچھ ممکن ہے اور یہ مقابلہ شائقین کے لیے ایک منفرد اور شاندار تجربہ ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے انتظامیہ کے تعلقات پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ قریبی ہیں اور پی ایس ایل کو عالمی سطح کی بہترین لیگ مانا جاتا ہے، اس لیے مستقبل میں بڑے منصوبوں کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
ڈیوڈ وائٹ نے مزید کہا کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی اب اپنے چوتھے سیزن میں داخل ہو کر عالمی کرکٹ میں مضبوط اور باوقار شناخت بنا چکی ہے۔ اس سال لیگ کا معیار، میچز اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پچھلے سیزنز کے مقابلے میں کہیں بہتر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لیگ نے سعودی عرب اور کویت کرکٹ کے ساتھ باقاعدہ شراکت داری قائم کر لی ہے، جس کے تحت ان ممالک میں ہائی پرفارمنس کرکٹ اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا۔ بعض کھلاڑی اب ٹیموں کا حصہ بھی بن چکے ہیں اور مستقبل میں ان ممالک میں آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میچز کروانے پر غور ہو رہا ہے۔
وائٹ نے کہا کہ یو اے ای کی ٹیم کا ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کرنا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ لیگ نے مقامی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی کرکٹ سے روشناس کرایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان کھلاڑی دنیا کے بہترین کرکٹرز کے ساتھ کھیل کر جدید کوچنگ اور عالمی تجربہ حاصل کر رہے ہیں۔
مزید براں، وائٹ نے ویمنز لیگ کے مستقبل میں انعقاد کی بھی نوید سنائی۔