چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے سلیکٹرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کی حکمت عملی اپنائی ہے جس کے تحت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم اور محمد رضوان کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی لیکن ابتدائی دو میچوں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم محض 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں سے آسانی کے ساتھ میچ اپنے نام کر لیا دوسرے میچ میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی حسن نواز دونوں میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوئے محمد حارث پہلے صفر اور پھر 11 رنز تک محدود رہے جبکہ عرفان خان اور عبدالصمد بھی نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم پاور پلے میں صرف 14 رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی جبکہ دوسرے میچ میں 48 رنز کے دوران 2 وکٹیں گر گئیں  مسلسل ناکامیوں اور نوجوان کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس پالیسی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کہ ٹیم میں نوجوانوں کو ہی موقع دیا جائے گا لاہور میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جہاں حکام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کی کرکٹ جدید طرز کی گیم سے بہت پیچھے ہے اس لیے ٹیم میں ایسے کھلاڑیوں کو شامل کیا جانا چاہیے جو نہ صرف بہترین فیلڈنگ کریں بلکہ بے خوف کرکٹ بھی کھیلیں ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ شکستوں کے دباؤ میں آ کر سابقہ پالیسی کی طرف واپس نہیں جایا جائے گا کرکٹ بورڈ حکام کا موقف ہے کہ اگر سینئرز کے ساتھ بھی ٹیم شکست کا سامنا کر رہی تھی تو نئے کھلاڑیوں کو مواقع دینے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ وہ مستقبل میں بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں کرکٹ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر موجودہ پالیسی کو برقرار رکھا جائے تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 تک پاکستان ایک مضبوط ٹیم تیار کر سکتا ہے اس مقصد کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو تسلسل کے ساتھ مواقع دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جس طرح صائم ایوب کو کئی مواقع ملنے کے بعد وہ اپنی صلاحیتیں منوانے میں کامیاب ہوئے اسی طرح دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو بھی مکمل مواقع دیے جانے چاہئیں ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کچھ عرصہ قبل ایک اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی تھی کہ شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کے لیے غیرملکی ٹورز کا شیڈول ترتیب دیا جائے اس منصوبے پر کام جاری ہے جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کنڈیشنز سے آشنا کرنا اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے پی سی بی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ مختلف ممالک کی جونیئر ٹیموں کو پاکستان مدعو کیا جائے گا، تاکہ مقامی کھلاڑیوں کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر بھی سخت مقابلوں کا تجربہ حاصل ہو اس کے علاوہ کھلاڑیوں کے لیے جدید ٹریننگ پروگرام ترتیب دینے کی حکمت عملی بھی تیار کی جا رہی ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں مزید بہتری لائی جا سکے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ان فیصلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ موجودہ ناکامیوں کو وقتی سمجھ کر مستقبل کے لیے ایک طویل مدتی منصوبہ بنا رہا ہے تاہم یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا نوجوان کھلاڑیوں کو تسلسل سے مواقع دینے کی یہ پالیسی واقعی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لا سکتی ہے یا نہیں

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی کارکردگی کرکٹ بورڈ اجلاس میں کے لیے ٹیم کی

پڑھیں:

ٹیکسٹائل برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم کا 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2024 سے مارچ 2025 تک ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کو ایک حوصلہ افزا اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کے استحکام کی علامت ہے بلکہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی درست سمت کا ثبوت بھی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر اس وقت 13.613 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے، جو ملکی برآمدات میں اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مارچ 2025 میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 6.27 فیصد اضافے کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ اعداد و شمار پاکستانی معیشت کی مسلسل بہتری اور حکومتی اقدامات کی کامیابی کو ظاہر کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات میں مسلسل بہتری، اقتصادی اشاریوں میں استحکام، اور پیداواری شعبوں میں ترقی حکومتی ٹیم اور نجی شعبے کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت اس بات کی غماز ہے کہ حکومت پاکستان برآمدی صنعتوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

مزید برآں، وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ترقی کے سفر کو مزید تیز کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ برآمدات میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہو سکے اور پاکستان عالمی منڈیوں میں مزید مستحکم مقام حاصل کرے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر کا پاکستان کسٹمز کے گریڈ سولہ سے اوپر کے افسران کو مالی انعامات دینے کا فیصلہ
  • پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان
  • شہباز شریف کا نمایاں کارکردگی پر تارکین وطن کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • پنجاب میں موٹر سائیکلوں کے لیے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • بجلی   کے بلوں میں صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ 
  • ٹیکسٹائل برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم کا 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم
  • ‘پاکستان میرا دوسرا گھر ہے’ سر ویوین رچرڈز نے دل کھول کر اپنے تاثرات بیان کردیے
  • وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
  • مسلسل شکستوں نے عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا
  • چین سے قرض ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر اٹھانے کا فیصلہ