پی ایس ایل؛ بنگلادیش نے اپنے کھلاڑیوں این او سی جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شریک بنگلادیشی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) لٹن داس، ناہید رانا اور رشاد حسین کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دینے کی آمادگی ظاہر کردی ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کو کراچی کنگز نے منتخب کیا جبکہ لیگ اسپنر رشاد حسین اور فاسٹ بولر ناہید رانا کو 13 جنوری کو ہونے والے پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ میں بالترتیب لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشن انچارج شہریار نفیس کا کہنا ہے کہ بورڈ کھلاڑیوں کو این او سیز دینے کیلئے پُرعزم ہے لیکن پلئیرز کے ورک لوڈ میجنمنٹ کو مدنظر رکھا جائے گا۔
دوسری طرف زمبابوے کی ٹیم 15 اپریل کو بنگلادیش پہنچ رہی ہے، پہلا ٹیسٹ 20 اپریل سے سلہٹ جبکہ دوسرا 28 اپریل سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا تاہم اس اسکواڈ میں رشاد حسین کا نام شامل نہیں ہے۔
قبل ازیں خبریں آئیں تھی کہ بنگلادیشی کرکٹرز کی پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں شرکت مشکوک ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
سابق ہیڈکوچ تاحال اپنے واجبات کے انتظار میں!
قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال انکے واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔
مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان کوچنگ کے تجربات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال انکے واجبات ادا نہیں کیے، یہ صورتحال کافی مایوس کن ہے تاہم امید ہے کہ جلد از جلد یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔
اپریل 2024 میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دینے والے آسٹریلوی کرکٹر و کوچ جیسن گلیسپی نے دسمبر 2024 میں استعفیٰ دیدیا تھا۔
مزید پڑھیں: مسلسل شکستوں نے عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا
انہوں نے اپنے مختصر دور میں وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن کے مستعفیٰ ہونے کے بعد ون ڈے فارمیٹ میں بھی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں تھی۔
مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو "جوکر" قرار دیدیا
جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے یکطرفہ فیصلوں نے مجھے مستعفیٰ ہونے پر مجبور کیا، محمد رضوان کو بطور کپتان بنانے جیسے حیران کُن فیصلے کیے جس کا نقصان ٹیم کو ہوا، پاکستان کرکٹ ایک جنون کے چکر میں پھنس چکی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا کیساتھ شادی کرلی؟
واضح رہے کہ جیسن گلیسپی کے مستعفیٰ ہونے کے بعد بورڈ نے عبوری طور پر عاقب جاوید کو ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں دیں تھی تاہم ناقص پرفارمنس کے باعث بورڈ نے آج نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار جاری کردیا ہے۔