بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی مشرقی رنگ میں ڈھال دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ویمنز پریمئیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں رائل چیلنجر بنگلور کی نمائندگی کرنیوالی ویمن کرکٹر ایلیسی پیری کو مشرقی رنگ میں ڈھال دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آسٹریلوی ویمن کرکٹر سمیت کئی دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو ویمنز پریمئیر لیگ کے دوران مشرقی لباس ساڑھی زیب تن کیے ہوئے دیکھا گیا، جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
ویمنز پریمیئر لیگ 2025 کا سیزن اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا جبکہ پلے آف کا آغاز 13 مارچ سے ہوگا اور ایونٹ کا 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بھارت کو بڑا جھٹکا! ویرات کوہلی فائنل سے قبل انجری کا شکار
اس موقع پر رائل چیلنجر بنگلور کی فرنچائز نے کھلاڑیوں کیلئے خصوصی تفریحی نائٹ کا اہتمام کیا جس میں ملکی و غیرملکی کرکٹرز شریک ہوئے۔
اس تقریب میں آسٹریلوی کرکٹر ایلیسی پیری نگاہوں کو مرکز بن گئیں، انہوں نے مشرقی لباس یعنی ساڑھی زیب تن کیا ہوا تھا، جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔
مزید پڑھیں: سارہ ٹنڈولکر کے بعد شبمن کا نام کس کیساتھ جوڑا جارہا ہے؟
آسٹریلوی کرکٹر کے علاوہ تقریب میں رچا گھوش، اسمرتی مندھانا، سوفی مولینکس سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی مشرقی لباس پہننے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا سٹریلوی
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا ہے، جرم قبول کرنے میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔
مائیکل سلیٹر پر 2023ء کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی الزامات لگے تھے۔
کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا۔
عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں۔
عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی ہے، اس میں سے ایک سال سے زائد وہ جیل میں گزار چکے ہیں۔
واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
Post Views: 1