پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد ڈراپ ہونے کے خدشے کے پیش نظر آئندہ نیوزی لینڈ سیریز میں بریک لینے پر مشاورت شروع کر دی ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیدار قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر سخت مایوس ہیں اور ممکنہ طور پر کئی کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کیا جا سکتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے بعض سینئر کھلاڑی دستبردار ہونے پر غور کر رہے ہیں پاکستان ٹیم کو 16 مارچ سے 5 اپریل تک نیوزی لینڈ میں 5 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں تاہم کچھ کھلاڑی اس سیریز میں شرکت نہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ذرائع کے مطابق چند سینئر کھلاڑیوں کو چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے باعث ڈراپ کیے جانے کا خطرہ ہے جس سے قبل ہی وہ خود کو سیریز سے باہر رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ڈراپ ہونے کا لیبل نہ لگے ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور بابر اعظم کی ڈراپ ہونے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے یاد رہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 60 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں متوقع ہیں جبکہ سینئر کھلاڑی اپنی پوزیشن بچانے کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر غور کر رہے ہیں

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی ناقص کارکردگی نیوزی لینڈ

پڑھیں:

گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی

گلگت(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند ہوگئی، 24 گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں غیر ملکی خاتون چل بسی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان ملوپہ کے مقام پر بند ہوگئی، جس سے گلگت اور بلتستان ڈویژن کے 4 اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان چوتھی بار بند ہوئی ہے، پولیس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے غیر ملکی خاتون چل بسی اور 4 افراد زخمی ہوئے، داریل اور اسکردو میں پتھرگرنے سے 2 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔
مزیدپڑھیں:پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر کا پاکستان کسٹمز کے گریڈ سولہ سے اوپر کے افسران کو مالی انعامات دینے کا فیصلہ
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی
  • بابراعظم دراصل کہاں غلطی کر رہے ہیں ؟ محمد عامرکا ناقص پرفارمنس پر مشورہ
  • مانتے ہیں ہمارا مڈل آرڈر زیادہ مضبوط نہیں: روی بوپارہ
  • بھارتی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، کئی نئے چہرے شامل
  • ‘پاکستان میرا دوسرا گھر ہے’ سر ویوین رچرڈز نے دل کھول کر اپنے تاثرات بیان کردیے
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • سینئر امریکی عہدیدار کی امریکا، ایران جوہری مذاکرات میں 'بہت مثبت پیش رفت' کی تصدیق
  • ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی
  • میں نے کچھ غلط نہیں کیا’ سیریز ایڈولینس پر ایک مختلف نقطہ نظر‘