2025-04-22@10:19:51 GMT
تلاش کی گنتی: 366

«لیکس کی»:

    جاپان کے ایک شخص نے 10 سال پیسے جمع کرکے نئی فراری خریدی لیکن وہ ایک گھنٹہ بھی اس کا لطف نہیں اٹھا سکا۔ جاپانی سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک نوجوان میوزک پروڈیوسر ہونکون کی افسوسناک کہانی کے چرچے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چار دروازوں والی فراری کی پہلی گاڑی میں اور کیا خاص ہے؟ ہونکون نے 10 برس تک پیسے جوڑ کر اپنی ڈریم کار فراری 458 اسپائیڈر خریدی لیکن گاڑی لینے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی پہلی ہی ڈرائیو کے وقت وہ جل کر خاک ہوگئی۔ اپنی دردناک کہانی بیان کرتے ہوئے ہونکون نے بتایا کہ وہ اپنی ڈریم کار سے صرف چند منٹوں کے لیے ہی لطف اندوز ہو سکا کیونکہ اس میں 16 اپریل کو...
    نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر رخسانہ انور نے کہا ہے کہ بنیادی صحت کے مراکز کی نجکاری کرنے کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہےگا، چاہے 15 روز مزید دھرنا دینا پڑے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں آج انسداد پولیو مہم شروع ہونی تھی، ہم نے اس کا بھی بائیکاٹ کیا ہے، ہمارے مطالبات ایسے نہیں ہیں جو نہ مانے جا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں لاہور: گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا جاری، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار انہوں نے کہاکہ ہم گزشتہ 15 روز سے مال روڈ پر احتجاج کررہے ہیں، حکومت نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا، خواتین...
    لاہور: لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بلاول کو پنجاب کے کسان کا خیال آگیا لیکن سندھ کے کسان کی بات نہیں کی، کیا سندھ میں گندم کا ریٹ سامنے آیا؟ سندھ میں کیا کسان کارڈ دیا گیا؟ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل پنجاب جلوسوں دھرنوں اور نعروں کا گڑھ ہے، ہر سیزن میں کوئی نہ کوئی نکلتا ہے کوئی کسانوں کا مسیحا بن جاتا ہے کوئی ڈاکٹروں کا مسیحا بن جاتا ہے یہ کسی نہ کسی مافیا سے جڑے ہوتے ہیں ان میں سے کچھ سیاسی پارٹیوں سے بھی جڑے ہوئے ہیں لوگوں کے جذبات کو ابھارنا پنجاب میں حالات کو خراب کرنا ایک روٹین...
    معروف ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔ پاکستانی ٹک ٹاکر سجل ملک کی ایک مبینہ نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ سجل ہیں تاہم اس ویڈیو میں سجل ملک ہی ہیں اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ایک جانب سجل کے مداح اس ویڈیو کے لیک ہونے کو ذاتی زندگی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کر رہے ہیں، تو دوسری کچھ لوگوں کا...
    ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک کی پابندیوں کے باوجود بینکوں سے قرض لیکر گاڑیاں خریدنے کا رجحان ایک بار پھر بڑھنے لگا۔ بینکوں کے بند پڑے کار فائنانس ڈیپارٹمنٹس دوبارہ سے کھل گئے۔   تفصیلات کے مطابق بینک لیز پر گاڑیوں کی خریداری کا نیا ریکارڈ بن گیا، تین سال بعد کسی ایک ماہ میں بینکوں سے ڈھائی سو ارب سے زائد کی آٹو فنانسنگ ہوئی، بھاری قرضے لے کر ادھار پر گاڑیوں خریدی گئیں۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں ہونے والا یہ کاروبار پچھلے سال کی نسبت 7.5 فیصد زیادہ ہے۔ آٹو فنانسگ کیلئے بینک ریٹ سنگل ڈیجٹ تک نیچے آچکا ہے جو خریداروں کیلئے باعث کشش ہے۔ ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی ...
    خیبر پختونخوا کی بے اختیار بلدیاتی حکومتیں اور نمائندے 3 سال گزرنے کے باوجود فنڈز سے محروم ہیں، ویلج کونسلر اور بلدیاتی نمائندے ایک پیسہ اعزازیہ بھی نہیں دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بلدیاتی حکومتیں تو قائم ہیں لیکن عملی طور پر ان کے پاس نہ فنڈز ہیں، نہ اختیارات، 3 سال گزرنے کے باوجود مقامی نمائندے ایک ایک پیسے کو ترس رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کی بے اختیار بلدیاتی حکومتیں اور نمائندے فنڈز کو ترس گئے، نائبر ہوڈ اور ویلیج کونسلز کے چیئرمین لاکھوں روپے واجب الادا اعزازیے کے انتظار میں ہیں، جبکہ تمام چیئرمین تاحال 30 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ بھی نہیں پا سکے۔ تحصیل اور ڈسٹرکٹ مئیرز بھی حکومت...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ریاست اپنی جگہ لیکن کسی کی زندگی سےکھیلناقابل قبول نہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایسٹر پر تمام مسیحیوں کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں یہ دن محبت ہم آہنگی کا تہوار ہے، مسلم کمیونٹی کی جانب سے تمام مسیحیوں کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کھیئل داس پر سندھ میں پورا پلان کرکے حملہ کیاگیا. سندھ حکومت ملزمان کی فوری طورپر گرفتاری کو یقینی بنائے، سندھ حکومت کی جانب سے کھیئل داس پر حملہ کی مذمت نہیں کی اور نہ ہی ایکشن لیاگیا۔صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اس وقت معاشرے میں سیاسی دہشت گرد ہوں یاشدت پسند گروہ وہ کاروائیاں کررہے ہیں، شدت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 اپریل 2025ء) بیشتر لاطینی امریکی ممالک میں سزائے موت تو ختم کر دی گئی ہے لیکن آج بھی وہاں اس موضوع پر کبھی کبھی عوامی سطح پر بحث کی جاتی ہے۔ اور اکثر اس بحث میں غلط معلومات یا مس انفارمیشن کا عنصر بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ مثلاﹰ اس حوالے سے یہ دعویٰ سامنے آیا: ''چین نے ترقی کے حصول کے لیے پیرو اور لاطینی امریکی ممالک کو سزائے موت (نافذ کرنے) کی تجویز دی۔‘‘ لیکن کیا ایسا واقعی ہوا؟ یہ جاننے کے لیے ڈی ڈبلیو کی فیکٹ چیک ٹیم نے اس پر تحقیق کی۔ دعویٰ کہاں سامنے آیا؟ یہ دعویٰ ایک فیس بک پوسٹ میں کیا گیا، جسے تقریباﹰ 35,000...
    بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار کی فلم ‘کیسری 2’ ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی پائریسی کا شکار ہوکر لیک ہوگئی۔ ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ فلم مختلف غیرقانونی ویب سائٹس پر ناظرین کے لیے ایچ ڈی فارمیٹ میں دستیاب ہوگئی جس سے فلم کا بزنس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کتنے اثاثوں کے مالک؟ پہلی بار تفصیلات سامنے آگئیں 1919 کو جلیانوالہ باغ میں پیش آنے والے سانحے کی کہانی کے گرد گھومتی اس فلم کا مداحوں کو شدید انتظار تھا اور اکشے کمار نے فلم کی اسکریننگ سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں مداحوں سے کہا تھا کہ وہ فلم دیکھنے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ اور مختلف سوشل میڈیا ایپس پر ایک متنازعہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں موجود لڑکی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ پاکستانی ٹک ٹاکر سجل ملک ہیں ، آن لائن لیک ہونے والی یا کی گئی ویڈیو میں لڑکی کو ایک مرد کیساتھ بیڈ پر متنازعہ حالت میں دیکھا گیا۔ انگریزی نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ واضح نہیں تھا کہ یہ ویڈیو پہلی بار سوشل میڈیا پر کب اپ لوڈ کی گئی تھی، لیکن یہ پاکستان کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ مذکورہ ٹک ٹاکر کے مداحوں نے خاتون کی رازداری کی خلاف ورزی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی...
    رکن قومی اسمبلی و رہنماء پی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے قسم کھائی ہے خیبر پختونخوا میں انفرااسٹرکچر پر کام نہیں کرنا۔ بجلی کی مد میں وفاق ہمارا قرض دار ہے، ہمارا صوبہ بجلی بناتا ہے لیکن ہمیں ہی بجلی نہیں ملتی۔پشاور میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شاندانہ گلزار اور معظم بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی مد میں وفاق ہمارا قرض دار ہے، ہمارا صوبہ بجلی بناتا ہے لیکن ہمیں ہی بجلی نہیں ملتی، ہمیں 100 فیصد بجلی میں سے 10 فیصد بجلی چاہیے۔اس موقع پر ایڈووکیٹ معظم بٹ نے مائنز اینڈ منرلزبل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل کا مسودہ امریکا اور برطانیہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی عدم دستیابی کے باعث علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی بھی موخر ہو گئی، فرد جرم آئندہ کسی سماعت پر عائد کی جائے گی، علی امین گنڈا پور اور دیگرملزمان کے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کی گئی ہے۔ بیرسٹر سیف نے وفاقی...
    اسلام آباد  (نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ اجتماعی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوگئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سب کی اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم کردیا ہے اور ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ سامنے ہے کہ نہ صرف پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہو گئی ہے بلکہ عالمی ایجنسی فچ کی جانب سے بھی پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اپریل 2025ء) وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بر سر اقتدار آنے والی وفاقی حکومت نے ایک طرف تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی، دوسری طرف اس پر عائد لیوی میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ اس صورتحال میں عوامی حلقوں کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر محمود نامی ایک صارف نے لکھا، ''عالمی منڈی میں جب قیمتیں اوپر جاتی ہیں تو حکومت پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے میں ذرا دیر نہیں لگاتی لیکن جب یہ قیمتیں کم ہو جاتی ہیں تو حکومت مختلف حیلوں بہانوں سے عوام کو سستا پٹرول فراہم کرنے سے گریز کرتی...
    اسلام آباد گرلز ہاکی ٹیم کے ٹرائلز اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان، 35ویں نیشنل گیمز سندھ کی تیاریوں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن (آئی ایچ اے) کے عہدیداران کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت قاضی عطا الرحمن منعقد ہوئی۔میٹنگ میں 35ویں نیشنل گیمز سندھ میں شرکت کے حوالے سے اسلام آباد کی گرلز ہاکی ٹیم کے اوپن ٹرائلز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسلام آباد گرلز ہاکی ٹیم کے اوپن ٹرائلز 18 اپریل بروز جمعہ کو نصیربندا ہاکی اسٹیڈیم، پاکستان اسپورٹس بورڈ میں دوپہر 3 بجے منعقد ہوں گے۔ تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک سفید اور ایک رنگین شرٹ کے ہمراہ دوپہر...
    بیجنگ:امریکہ کی جانب سے چینی درآمدات پر 245 فیصد تک ٹیرف عائد کیے جانے کے دعوے کے جواب میں چین نے امریکہ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تجارتی جنگ سب سے پہلے امریکہ نے شروع کی  اور چین نے صرف اپنی قانونی خودمختاری اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کے لیے جوابی اقدامات کیے، جو کہ مکمل طور پر جائز اور قانونی ہیں۔ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جیان نےپریس کانفرنس میں امریکہ کے تازہ دعوؤں اور تجارتی جنگ کے حوالے سے بھرپور موقف پیش کیا۔ امریکی وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک نئے فیکٹ شیٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ چین اب اپنی انتقامی کارروائیوں کے باعث امریکہ کو برآمد کی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے بابراعظم کو پشاور زلمی کی کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انکی کپتانی فرنچائز کیلئے گھاٹے کا سودا ثابت ہورہی ہے۔ انہوں نے بابراعظم کی حکمت عملی پر سوال اُٹھایا کہ اب وقت آ گیا کہ انھیں فوری طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا جائے، ایک بولر 9 رنز دیتا ہے وہ اسے تبدیل کر دیتے ہیں اور اس بالر کو گیند تھماتے ہیں جس کی خوب پٹائی ہورہی ہوتی ہے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ شاداب کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے...
    کالی گھٹا چھا جائے تو بارش برستی ہے، موسم گرما میں سمندری ہوا رک جائے تو گرم لُو کے تھپیڑے چلنے لگتے ہیں، صبح سے شام ہو جائے تو رات بھی آ جاتی ہے۔ رات گہری ہو جائے تو سکوت بھی طاری ہو جاتا ہے۔ حلوہ، زردہ، بریانی، گلاب جامن، چم چم، رس گلوں کا ذکر آ جائے تو منہ میں پانی آ ہی جاتا ہے۔ حقیقت سے قبل ذکر ہوتا ہے، تذکرہ ہوتا ہے، یقین دہانی کے لیے بار بار دہرایا جاتا ہے، اعداد و شمار پیش کیے جاتے ہیں، ثبوت کے لیے اشارے سامنے لائے جاتے ہیں۔ کچھ عرصہ ہوا یہ سنتے رہے کہ مہنگائی میں اتنے فی صد کمی ہو گئی، پھر سن لیا، پھر سنتے رہے۔...
    اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج کم ہونے جارہی ہیں۔ وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 8 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کردیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کریں کم ہے، وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو ہوئی ہے اور میں نے بھی اس پر بیان جاری کیا، امید کی جانی چاہیے کہ ایرانی حکومت قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری توانائی اور متعلقہ افراد کی معاونت سے بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے کی کمی کی جاچکی ہے جو پاکستان کے تمام صارفین کے لیے کی گئی ہے...
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف سنگجانی جلسے پر درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ اسد قیصر کی عدم پیشی پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا۔ وکیل عائشہ خالد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر ملک سے باہر ہیں ان کی واپسی 22 اپریل کو ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے سوال کیا کہ وہ کس کو بتا کر گئے ہیں؟ وکیل صفائی نے بتایا کہ ان کا نام ای سی ایل میں تھا، ہائیکورٹ سے اجازت...
     کراچی(آئی این پی )  دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کو کینال منصوبہ ختم کرنے کی پیشکش کردی تاہم پی پی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے کسی بھی عہدیدار کے زبانی وعدے پر یقین نہیں۔  نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بیک ڈوررابطوں میں وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کو کینال منصوبہ ختم کرنے کی پیشکش کردی ، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے پیغام دیا کینال منصوبہ ایکنک ایجنڈے کا حصہ ہی نہیں بنایا جائے گا نہ منظوری دی جائے گی جس پر پیپلز پارٹی رہنماں نے جواب دیا کہ ن لیگ کے کسی بھی عہدیدار کے زبانی وعدے پر یقین نہیں ،وزیراعظم یاوفاقی حکومت منصوبہ ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتی تو احتجاج...
    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وقف ایکٹ کی مخالفت پر اپوزیشن کی جماعت کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس صرف بنیاد پرست مسلمانوں کو خوش کرتی ہے اور اس ایکٹ کی مخالفت اس کا ثبوت ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے پیر کو ہریانہ میں حسار ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں یہ سوال بھی اٹھایا کہ کانگریس کسی مسلمان کو جماعت کا صدر کیوں نہیں بناتی اور مسلمان امیدواروں کے لیے 50 فیصد نشستیں مختص کیوں نہیں کرتی؟ نریندر مودی نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے طاقت حاصل کرنے کے لیے آئین کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ کانگریس...
    جب کسی طیارے میں اُڑان سے قبل یا لینڈنگ سے چند لمحے پہلے کیبن کی لائٹس مدھم کی جاتی ہیں تو باقاعدہ فضائی سفر کرنے والے مسافر فوراً سمجھ جاتے ہیں کہ اب اُڑان کا وقت قریب ہے یا جہاز زمین پر اترنے والا ہے۔ اگرچہ یہ عمل عمومی طور پر قبول کیا جاتا ہے، لیکن اس کے پیچھے اصل وجہ کیا ہے؟ امریکی ایئرلائن کے سینئر پائلٹ جون لیوس کے مطابق، ”آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی آنکھیں رات کی روشنی میں دیکھنے کے قابل ہو جائیں۔ان کا کہنا ہے کہ رات کے وقت اُڑان یا لینڈنگ کے دوران لائٹس مدھم کرنے سے مسافروں کی آنکھیں تاریکی کے لیے پہلے سے تیار ہو جاتی ہیں، تاکہ ہنگامی صورتِ حال...
    مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز تقریباً 82 دن تک وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔ وہ پنجاب کی عوام کے لیے کچھ زیادہ تو نہ کر سکے لیکن وزرات عالیہ چھن جانے کے بعد وہ پارٹی امور میں زیادہ سرگرم نہیں رہے ہیں یہاں تک کہ اپوزیشن لیڈر بننے پر بھی ان کی کارکردگی کچھ قابل ذکر نہیں رہی۔ یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز گمنامی میں چلے گئے ہیں؟ جب وفاق میں پی ڈی ایم کی حکومت اور وزیراعظم ان کے والد شہباز شریف تھے تو حمزہ شہباز تھوڑا بہت میڈیا سے رابطہ کرتے رہتے تھے لیکن پارٹی معاملات میں ویسے دکھائی نہیں دیے جیسے پہلے پارٹی اجلاسوں میں شرکت کے موقعے پر نظر آتا تھا۔ لیگی...
    ’’میں ہوں پی ایس ایل نام تو سنا ہوگا‘‘ اگر آپ پاکستان، بھارت یا کسی بھی ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں کرکٹ کے مداح موجود ہیں تو مجھے نہ پہچاننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آپ میں سے بہت سے لوگ اس وقت چند سال کے بچے ہوں گے جب انکل ذکا اشرف نے سوچا کہ ملک میں کوئی لیگ کرانی چاہیے۔ کیونکہ بھارت اپنی آئی پی ایل کے ذریعے غالب ہوتا جا رہا ہے، انھوں نے کروڑوں روپے خرچ کیے، لوگو بنوایا، باہر سے لوگ بھی بلائے پھر بھی منصوبے کو عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا، یوں میری فائل ریکارڈ روم میں جمع ہو کر گرد میں چھپ گئی۔ پھر انکل نجم سیٹھی آئے، گوکہ بعض...
    اسلام ٹائمز: کرم کے ناقابل احاطہ مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے یہاں اشیائے خورد و نوش کے علاوہ فیول اور میڈیسن کی شدید قلت کی وجہ سے زراعت سے لیکر تعلیم اور صحت سے لیکر تعمیرات تک ہر شعبہ زندگی شدید متاثر ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو اندازہ نہیں تھا، مگر اب تو یہی لگ رہا ہے کہ پہلے سے طے شدہ یہ منصوبہ اندرونی اور صرف قبائلی مسئلہ نہیں بلکہ یہ سوچی سمجھی سکیم کے تحت باہر سے درآمد شدہ اور مسلط کردہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی آج اتوار 13 اپریل کو "کرم کے مسائل اور انکا مستقل حل" کے عنوان سے تحریک کے زیراہتمام...
    ہری پور: قومی اسمبلی میں حزب اختلاف و سینئر رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیروں کو رہا کیا جائے۔عمر ایوب نے کہاکہ پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے، پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، لیکن تحریک انصاف میں عمران خان کی ہر بات آخری ہوتی ہے، اور سارے اس پر لبیک کہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے، جبکہ بلوچستان کے حالات بھی خراب ہیں اور اختر مینگل انصاف مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے خلاف ہر...
    ہری پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق ہری پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیروں کو رہا کیا جائے۔عمر ایوب نے کہاکہ پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے، پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، لیکن تحریک انصاف میں عمران خان کی ہر بات آخری ہوتی ہے، اور سارے اس پر لبیک کہتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے، جبکہ بلوچستان کے حالات بھی...
    (گزشتہ سے پیوستہ) رحمت ہی رحمت ہوتی ہے سکون و اطمینان نصیب ہو جاتاہے اور قرآن سے روگردانی کر نے والے اپنے اوپر ظلم کرنے والے ، ان کا تو نقصان بڑھتا ہی جاتا ہے۔ پس قرآن ہدایت کے لئے نازل ہوا ہے۔ ایک انقلاب لانے کے لئے آیا ہے اس نے دنیا میں ایسا انقلاب بر پا کیا کہ اس کا انکا ر کر نے والے بھی اس کے دیئے ہو ئے اصول زندگی اپنانے پر مجبور ہوگئے۔ وہ قرآن کو نہیں مانتے لیکن اپنی دنیا کو بہتر بنانے کے لئے قرآنی طرز حکومت طرز سیاست طرز معیشت کواپناتے ہیں تو بہرحال قرآن کا فائدہ ان کو بھی مل جاتا ہے کہ وہ ظاہری طور پر دنیاوی زندگی میں...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہونیوالی مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال نے ماحول گرما دیا۔ اسلام آباد میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کے آغاز سے قبل تمام 6 فرنچائز کے ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں صحافی نے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے سوال کیا تو وہ ناراض ہوگئے۔ صحافی نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان سے طنزیہ پوچھا کہ آپکی کپتانی پاکستانی ٹیم نے کافی کچھ سیکھ لیا تو کیا اب ہم فرنچائز کو جیت کی طرف جاتا دیکھیں گے؟۔ اس سوال کے جواب میں رضوان ابتدائی طور پر ناراض ہوئے اور...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہونیوالی مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال نے ماحول گرما دیا۔ اسلام آباد میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کے آغاز سے قبل تمام 6 فرنچائز کے ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں صحافی نے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے سوال کیا تو وہ ناراض ہوگئے۔ صحافی نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان سے طنزیہ پوچھا کہ آپکی کپتانی پاکستانی ٹیم نے کافی کچھ سیکھ لیا تو کیا اب ہم فرنچائز کو جیت کی طرف جاتا دیکھیں گے؟۔ مزید پڑھیں: "ڈھنڈورا نہیں پیٹوں گا ٹیم میں کیا چل رہا ہے" صحافی کے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ٹرمپ کی حالیہ ٹیرف پالیسی نے دنیا بھر کی معیشت کو کسی نہ کسی طریقے سے متاثر کیا ہے۔ عالمی میڈیا میں اس صورت حال کو ’عالمی ٹیرف جنگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اگلے تین مہینوں کے لئے بیشتر ممالک پر عائد کئے گئے ٹیرف کو روک دیا ہے لیکن چین کے ساتھ یہ ٹیرف جنگ اب بھی عروج پر ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں یہ معاشی جنگ کسی نہ کسی طریقے سے ہر ایک کو متاثر کرے گی۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان ایک دوسرے پر امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت ناممکن صورتحال کی طرف بڑھ رہی...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اجے دیوگن کی آنے والی فلم ’ریڈ 2‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ 9 اپریل 2025 کو سامنے آنے والی اس ویڈیو نے مداحوں میں فلم کے لیے جوش وخروش مزید بڑھا دیا ہے کیونکہ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے آئٹم نمبر کو پسند کیا جاتا ہے۔ ویڈیو میں تمنا کو ڈانسرز کے ساتھ رقص کرتے دکھایا گیا ہے جو کہ سیٹ پر فلمایا گیا ہے، اداکارہ نے اس گانے میں سفید اور سنہرے رنگ کا لباس پہن رکھا ہے، تمنا کو ان کے پچھلے آئٹم سانگ ’آج کی رات‘ کی...
    گونودا اور سنیتا کے درمیان طلاق کی خبریں فروری سے زیر گردش ہیں جس پر ان کے بھانجے اور بھانجی تو ردعمل دیا تھا لیکن جوڑے نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تاہم اب سنیتا آہوجا نے گووندا سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ سنیتا آہوجا نے کہا کہ جب تک میرے یا گووندا کے منہ سے نہ سن لیں، اُس وقت تک کسی بات کو درست نہ سمجھیں۔ گووندا کے ساتھ ازدواجی تعلقات پر سنیتا آہوجا نے کہا کہ یہ مثبت ہے یا منفی ہے، مجھے پتا ہے مثبت ہے۔ سنیتا آہوجا نے طلاق پر ردعمل نہ دینے کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں سوچتی ہوں کہ کتے ہیں لوگ، بھونکیں گے۔ سنیتا نے ان...
    کسان اتحاد نے گندم کا نرخ طے نہ کرنے پر وفاقی حکومت کو خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں احتجاج کی وارننگ دے دی۔ چیئرمین کسان اتحاد خالد کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی کروڑ ایکڑ پر گندم کاشت ہے لیکن آج گندم کا کاشتکار شدید پریشان ہے اور اس کو لگ رہا ہے کہ بچوں کو علاج اور اسکول کی سہولتیں نہیں ملیں گی۔ خالد کھوکھر نے کہا کہ جو مراعات ایم این اے کی ہیں وہ کسان کو ملنی چاہئیں لیکن کاشتکار کی پیداواری لاگت نہیں مل رہی، ہماری بجلی اور کھادوں کا نرخ قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے، کاشتکار اپنے زیور فروخت کر کے زرعی دوائیں خریدتا ہے، آج اخراجات 3400...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اجے دیوگن کی آنے والی فلم ’ریڈ 2‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ 9 اپریل 2025 کو سامنے آنے والی اس ویڈیو نے مداحوں میں فلم کے لیے جوش وخروش مزید بڑھا دیا ہے کیونکہ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے آئٹم نمبر کو پسند کیا جاتا ہے۔ ویڈیو میں تمنا کو ڈانسرز کے ساتھ رقص کرتے دکھایا گیا ہے جو کہ سیٹ پر فلمایا گیا ہے۔ اداکارہ نے اس گانے میں سفید اور سنہرے رنگ کا لباس پہن رکھا ہے، تمنا کو ان کے پچھلے آئٹم سانگ ’آج کی رات‘ کی وجہ...
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اجے دیوگن کی آنے والی فلم ’ریڈ 2‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ 9 اپریل 2025 کو سامنے آنے والی اس ویڈیو نے مداحوں میں فلم کے لیے جوش وخروش مزید بڑھا دیا ہے کیونکہ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے آئٹم نمبر کو پسند کیا جاتا ہے۔ ویڈیو میں تمنا کو ڈانسرز کے ساتھ رقص کرتے دکھایا گیا ہے جو کہ سیٹ پر فلمایا گیا ہے۔ اداکارہ نے اس گانے میں سفید اور سنہرے رنگ کا لباس پہن رکھا ہے، تمنا کو ان کے پچھلے آئٹم سانگ ’آج کی رات‘ کی وجہ سے نمایاں شہرت ملی ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کے معاملے پردوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ پارلیمنٹ مجوزہ آرڈر 2019کو ترمیم کرکے ججز تعیناتی کروا سکتی ہے،اس وقت گلگت بلتستان میں آرڈر 2018ان فیلڈ ہے،وفاق کو مجوزہ آرڈر 2019پسند نہیں تو دوسرا بنا لے لیکن کچھ تو کرے،مجوزہ آرڈر 2019مجھے تو مناسب لگا اس پر قانون سازی کرے یا دوسرا بنا لے،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ آرڈر2018کے تحت ججز تعینات کریں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کے معاملے پر سماعت ہوئی،اٹارنی جنرل منصور اعوان اور ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان عدالت میں پیش ہوئے،ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ ہم مشروط طور پر اپنی درخواست واپس لینا...
    ادارے نے ایف آئی آر درج کرانے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں اور جلد ہی انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔  اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) گلگت بلتستان نے اپنے محکمے کے ہی دو افسران کے خلاف بلیک میلنگ اور بدعنوانی کے سنگین الزامات کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت کے ایک شہری نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے نام درخواست دائر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ محکمے کے دو افسران نے دھونس دھمکی کے ذریعے ان سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا، جس کا ایک حصہ ادا بھی کر دیا گیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے...
    وااشنگٹن :ڈبلیو ٹی او کے سابق ڈائریکٹر جنرل پاسکل لامی نے ٹرمپ کی کاروباری حکمت عملی پر کھل کر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا:” ٹرمپ نے نیویارک کی مافیا زدہ ریئل اسٹیٹ صنعت میں کاروبار کرنا سیکھا ہے، اس کی حکمت عملی بنیادی طور پر بلیک میلنگ ہے۔مسلسل دباؤ ڈالنا یہاں تک کہ مخالفین کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا جائے۔” لامی کا یہ مشاہدہ ٹرمپ کے رویے کے بنیادی اصول کو بے نقاب کرتا ہے: کاروباری مذاکرات میں استعمال ہونے والے جارحانہ طریقوں کو سیاسی میدان میں استعمال کرنا۔ٹرمپ کا پیشہ ورانہ کیریئر 1970 کی دہائی میں نیویارک کی ریئل اسٹیٹ صنعت سے شروع ہوا۔ اس کے والد فریڈ ٹرمپ نے سیاستدانوں، یونینز اور گینگسٹرز کے ساتھ پیچیدہ...
    جب چھوٹ روبوٹ بنائے جاتے ہیں تو ان کے لیے ماحول میں رکاوٹوں کو عبور کرنا مشکل تر ہوتا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے انجینئرز نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے فطرت سے متاثر ہوکر ایک ہتھیلی کے سائز کا روبوٹ بنایا ہے جو چل سکتا ہے، چھلانگ مار کر چڑھ سکتا ہے، چیزوں کو کھینچ سکتا ہے۔ ہارورڈ مائیکرو روبوٹکس لیبارٹری کے سربراہ رابرٹ ووڈ کا کہنا ہے کہ یہ مائیکروبوٹ کیڑے کی طرح چھلانگ لگا سکتا ہے۔ اس کا چلنا ایک درست اور موثر لوکوموشن موڈ فراہم کرتا ہے لیکن یہ ابھی بھی رکاوٹ عبور کرنے کے لحاظ سے محدود ہے۔ رابرٹ نے مزید کہا کہ چھلانگ لگانا رکاوٹوں کو عبور کر سکتا ہے لیکن اسے کم کنٹرول...
    محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت میں آج سے معمولی کمی متوقع ہے موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتیس سے سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب چوراسی فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے سات کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں دوسری جانب ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق...
    امریکااورایران کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے ہی کشیدہ رہے ہیں،لیکن حالیہ بیانات اورعسکری تیاریوں نے اس تناکومزیدبڑھادیاہے اوریہ تنازعہ مزید شدت اختیارکرگیاہے ۔ ٹرمپ کی جانب سے ایران کودی گئی دھمکیاں اورسخت گیررویے ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی طرف سے سخت ردِعمل نے خطے میں بے چینی کوبڑھادیاہے۔یوں محسوس ہورہاہے کہ امریکامیں جنگی سازوسامان بنانے والوں نے اپنے کارخانوں کومزیدتیزی سے چلانے کے لئے وائٹ ہاس پراپنی گرفت کواورزیادہ مضبوط کرلیاہے جس کی بناء پر خطے میں ہولناک تباہی کاسلسلہ کبھی بھی کسی بہانے شروع ہوسکتاہے۔ سی بی ایس نیوزکے مطابق اتوارکواین بی سی نیوزکودئیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدرٹرمپ کاکہناتھاکہ’’اگروہ(ایرانی حکام)معاہدہ نہیں کرتے تو پھر بمباری ہوگی اوربمباری بھی ایسی جوانہوں نے پہلے کبھی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریک تھرو ہو لیکن فیصلہ عمران خان کا ہی مانا جائے گا جب کہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہوا ڈائیلاگ نہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے ڈائیلاگ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اپوزیشن اتحادکی پہلی میٹنگ ہوگی، اختلافات کے باوجود معاملات کا افہام و تفہیم سے حل ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ ہو گی، مولانا نے 15 اپریل تک مجلس عاملہ سے مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا، ابتدائی مشاورت مکمل ہو چکی ہے امید ہے اگلے ہفتے تک ہماری...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم ’رائٹ ٹو اسمبل‘ کے استعمال کا اختیار حکومت کے پاس ہے اور سب کو اس آئینی اختیار کو تسلیم کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں بی این پی کی کال ہر بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لک پاس کے مقام پر دھرنا جاری نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری اور سردار کمال خان بنگلزئی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، اور اس دوران بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے جاری احتجاج، مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے دونوں رہنماؤں کو سیاسی و انتظامی سطح پر کی جانے والی حکومتی کاوشوں سے آگاہ کیا، انہوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریک تھرو ہو لیکن فیصلہ عمران خان کا ہی مانا جائے گا جب کہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہوا ڈائیلاگ نہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے ڈائیلاگ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اپوزیشن اتحادکی پہلی میٹنگ ہوگی، اختلافات کے باوجود معاملات کا افہام و تفہیم سے حل ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ ہو گی، مولانا نے 15 اپریل تک مجلس عاملہ سے مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا، ابتدائی مشاورت مکمل ہو چکی ہے امید ہے اگلے ہفتے...
    عظمیٰ بخاری : فوٹو فائل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کسی کی دھمکیوں کی پرواہ ہے نہ کسی سے بلیک میل ہوں گی، تھیٹر سے بےحیائی کے خاتمے کے معاملے میں کسی کی سفارش قابل قبول نہیں ہے۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تھیٹر کے حوالے سے جلد نئی قانون سازی کی جارہی ہے، آئندہ چند روز میں تھیٹر کی نئی پالیسی بن جائے گی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تھیٹرز کا ماحول ایسا ہونا چاہیے جہاں فیملیز ڈرامے دیکھنے آئیں، تھیٹر مالکان اور فنکاروں کو ایک ایک سال کا وقت دیا، تھیٹر مالکان اور فنکاروں نے تھیٹر کو فیملی تھیٹر بنانے کی گارنٹی دی ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے...
    کابل/نیویارک: اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان 2021 میں امریکی انخلاء کے بعد سے اسلحے کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہیں اور یہ ہتھیار القاعدہ، فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد گروپوں تک پہنچ چکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان کے قبضے میں موجود امریکی ساختہ M4، M16 رائفلز اور دیگر خطرناک ہتھیار افغانستان میں ایک بلیک مارکیٹ کی صورت اختیار کر چکے ہیں جہاں سے انہیں واٹس ایپ گروپس اور دیگر غیر رسمی ذرائع سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی انکشاف کیا تھا کہ انخلاء کے وقت اربوں ڈالر مالیت کا اسلحہ افغانستان میں چھوڑا گیا تھا، جو اب طالبان کے زیر تسلط...
    عید الفطر کے گزرتے ہی مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور شہر بھر میں گوشت حکومت کی مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کیا جا رہا ہے اور  شہری پریشان ہوگئے ہیں۔ لاہور میں عید الفطر کے گزرتے ہی مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں، سرکاری طور مرغی برانڈر کے گوشت کی قیمت آج بھی 595 روپے ہے لیکن شہر میں 800 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح گائے کے گوشت کی قیمت 900 روپے کلو ہے لیکن مارکیٹ میں 1200 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، بکرے گوشت کی سرکاری قیمت...
    پشاور(آئی این پی)پشاور ہائیکورٹ نے ادویات خریداری کیس میں محکمہ صحت خیبرپی کے کا کروڑوں مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے حکم نامہ جاری کیا جس میں محکمہ صحت کے کروڑوں روپے مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے ٹینڈر کو مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی منظم کوشش، غیر شفاف ، امتیازی اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔عدالت نے ایم/ایس فرنٹیئر ڈیکسٹروز کو دیا گیا ٹینڈر فوری منسوخ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے ادویات کی خریداری کا عمل از سرنو قانون کے مطابق شروع کرنے کا حکم دیا۔ عوامی فنڈز سے خریداری میں شفافیت اور منصفانہ مقابلہ یقینی بنانے کا حکم دیا۔...
    پشاور ہائیکورٹ نے ادویات خریداری کیس میں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کروڑوں مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا۔ پشاورہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے حکم نامہ جاری کیا جس میں محکمہ صحت کے کروڑوں روپے مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے ٹینڈر کو مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی منظم کوشش، غیر شفاف ، امتیازی اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ عدالت نے ایم/ایس فرنٹیئر ڈیکسٹروز کو دیا گیا ٹینڈر فوری منسوخ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے ادویات کی خریداری کا عمل از سرنو قانون کے مطابق شروع کرنے کا حکم دیا۔ عوامی فنڈز سے خریداری میں شفافیت اور منصفانہ مقابلہ یقینی بنانے کا حکم دیا۔...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی عید کے دنوں میں ایک بار پھر نازیبا ویڈیو لیک ہوئیں تو سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا ، اب نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر مناہل ملک نے ایک ویڈیو پیغام میں ردعمل دیا ہے مناہل ملک کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ دیکھے جو اپنے گھروں پر نظر ڈالنے کی بجائے دوسرے گھروں پر زیادہ رکھتے ہیں، میں نے کہنا تھا کہ جو جو لوگ میرے بارے باتیں کر رہے ہیں، کرتے رہیں، یہ جو اب مناہل ہے اس کو گھنٹہ فرق نہیں پڑتا کسی کے بولنے سے کسی کے کچھ کہنے سے،مجھے دو نمبر گھٹیا کہا گیا، اللہ نے مجھے اپنے گھر بلایا، اگر میں یہی ہوں‌تو اللہ نے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کو ابھی صرف دو ماہ ہی گزرے ہیں، لیکن ان کی مقبولیت میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ رائے عامہ کے معروف ادارے گیلپ کے تازہ ترین سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت 47 فیصد سے کم ہو کر 43 فیصد تک آ گئی ہے۔  ماہرین کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجوہات میں ان کی متنازع "پروجیکٹ 2025" پالیسی، تجارتی ٹیرف کی دھمکیاں اور عجیب و غریب خیالات شامل ہیں، جیسے کہ خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے اور گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کی خواہش ہے۔ سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ صرف 38 فیصد امریکی ان کی تجارتی پالیسیوں سے مطمئن ہیں، جبکہ معیشت اور...
    میڈیکل تحقیق کو انسانی جسموں اور اعضاء کی شدید قلت کا سامنا ہے، لیکن اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس مسئلے کا ایک متنازع لیکن ممکنہ حل تجویز کیا ہے۔ ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق، یہ طریقہ تحقیق اور دوا سازی میں انقلابی تبدیلی لا سکتا ہے، جانوروں پر تجربات کی ضرورت کو کم کر سکتا ہے، اعضا کی پیوندکاری کے منتظر مریضوں کے لیے امید کی کرن بن سکتا ہے اور زیادہ مؤثر علاج اور ادویات کی تیاری میں مدد دے سکتا ہے—اور وہ بھی اخلاقی حدود کو پار کیے بغیر۔ یہ تصور سائنس فکشن لگ سکتا ہے، لیکن حالیہ تکنیکی ترقی نے اسے حقیقت کے قریب پہنچا دیا ہے۔ اسٹیم...
    لاہور(نیوز ڈیسک)عمرے سے واپسی کے بعد نئی لیک ویڈیو نے طوفان برپا کردیا،لاکھوں فالوورز والی ٹک ٹاک سینسیشن مناہل ملک ایک بار پھر متنازعہ ویڈیو لیک کے طوفان میں گھر گئی ہیں۔ رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے اور عید منانے کے بعد اب ان کی ایک اور نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس نے صارفین میں اشتعال کو جنم دیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جب مناہل کے نام سے منسوب فحش مواد نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچائی ہو۔ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی ایسی ہی کئی ویڈیوز نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد انہوں نے عارضی طور پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ موجودہ...
    دنیا میں کوئی اور ملک اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین کو اتنے طویل عرصے تک پناہ نہیں دے سکا، لیکن پاکستان نے ہمیشہ افغان بھائیوں اور بہنوں کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھے۔ دہشت گردی، معاشی بحرانوں اور سکیورٹی خدشات کے باوجود، پاکستان نے کبھی بھی افغان مہاجرین سے منہ نہیں موڑا اور ان کی عزت، سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے عید کی تعطیلات کے بعد سے غیر قانونی افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 40 سال سے زائد عرصے تک، پاکستان افغان مہاجرین کیلئے ایک مضبوط سہارا رہا ہے، انہیں پناہ، روزگار اور تعلیم فراہم کی، حالانکہ خود پاکستان کو شدید اقتصادی مشکلات کا سامنا تھا۔...
    ویب ڈیسک: مصروفیات نے انسان کو کئی فرائض سے غافل کر دیا لیکن دعائے مغفرت کیلئے قبرستان آنے کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے پیاروں کی قبر پر حاضری کیلئے قبرستانوں کا رخ کیا، شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت کی دعا بھی کی۔ شہریوں کی جانب سے اپنے پیاروں کی قبروں کی صفائی اور ان پر گل پاشی بھی کی گئی۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری قبرستان آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کی خوشی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ اپنے پیاروں کے بچھڑنے کا دکھ...
    تنازعات کے بھنور میں پھنسے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے حالیہ ولاگ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اس وقت پاکستان میں نہیں ہیں اور پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے اپنے دل کا حال بیان کیا، جس نے ان کے مداحوں کو بھی آبدیدہ کردیا۔ رجب بٹ ان دنوں توہین مذہب کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، جس نے انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ ان کا یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے اپنا پرفیوم لانچ کیا، جس کا متنازع نام ان کےلیے وبال جان بن گیا۔ اگرچہ رجب نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اور خانہ کعبہ کے...
    پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کرنے والے محرر کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی شکایت پر سٹی پولیس افسر محمد ایاز سلیم نے فوری نوٹس لیا، لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کرکے لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کرنے والے تھانہ دھلے کے محرر کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی پی او گوجرانوالہ نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، ملزم محرر آصف کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے...
    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ٹینکرز پانی فراہم کرتے ہیں تو پیپلز پارٹی بتائے کہ 17 سال سے سندھ پر حکومت کر رہی ہے، سارے اختیارات اور وسائل اپنے قبضے میں لیے ہوئے ہیں، 18ویں ترمیم کے نام پر وفاق سے تو صوبے کا حصہ لے لیتی ہے لیکن کراچی کے عوام کو ان کا حق نہیں دیتی، عوام کو نلکوں میں پانی کیوں نہیں ملتا، K-4 منصوبہ ابھی تک کیوں مکمل نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور کراچی کو لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے جہاں مافیا کا راج ہے اور شہری روزانہ کی بنیاد پر خونی ڈمپرز...
    کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور کراچی کو لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے جہاں مافیا کا راج ہے اور شہری روزانہ کی بنیاد پر خونی ڈمپرز اور ٹینکر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق عبد القیوم، ان کی اہلیہ اور نومولود کے اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ حافظ نعیم الرحمان نے متاثر ہ خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے لیے دعائے...
    لاہور: اداس چہروں اور آنسوؤں کے ساتھ لاہور کے سرکاری اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ خواتین عید قریب آتے ہی اپنے پیاروں کی راہ دیکھ رہی ہیں، پنجاب سوشل ویلفیئر سمیت مختلف این جی اوز اور مخیر حضرات کی طرف سے اولڈایج ہومز میں رہنے والے بزرگ افراد کے لیے نئے کپڑوں، جوتوں، تحائف اور عیدی کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن ان بزرگوں کا کہنا ہےعید کا حقیقی مزہ تو اپنوں کےساتھ ہے۔ پنجاب سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام اولڈایج ہوم ''عافیت'' میں مقیم  بخمینہ خاتون کا تعلق مردان سے ہے لیکن اپنے شوہر کی وفات کے بعد وہ اپنے بچوں کو لے کر لاہور آگئیں، بچوں کو پال پوس کر جوان کیا اور ان...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے ایک مرتبہ پھر عید کے بعد سڑکوں کو گرم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس سے پہلے وہ اڈیالہ کے باہر بھر پور احتجاج کی خواہش کا اظہا ربھی کر چکے ہیں۔ جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر پوری نہیں ہو سکی ہے۔ اس سے بھی پہلے وہ ایک نا مکمل سول نا فرمانی کی تحریک میں اوور سیز پاکستانیوں سے پاکستان کو ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل کر چکے ہیں، جو پوری نہ ہو سکی بلکہ اس کا الٹا اثر ہو گیا اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو گیا۔ اس سے بھی پہلے وہ جیل بھرو تحریک کا اعلان کر چکے ہیں۔ لیکن ان کی شدید خواہش کے باوجود ان...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایئرپورٹس کے آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مینٹیننس کی جگہوں پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کو مراسلہ جاری کردیا۔پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی کا اطلاق آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مینٹی ننس کی جگہوں پر ہوگا۔ مراسلے کے مطابق طیاروں کی مینٹیننس کے دوران صرف ضرورت کے تحت متعلقہ ایئرکرافٹ انجینئرز اور عملہ ہی طیارے کی تصاویر یا ویڈیو بنانے کا اہل ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں ایئرلائن ملازمین، گراؤنڈ ہینڈلنگ سٹاف سمیت ملوث ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ پابندی پی آئی اے کے...
    کراچی(نیوزڈیسک)عید کی آمد آمد،بلیک مارکیٹ میں اونچے داموں نئے نوٹ کا کاروبار جاری ہے،کراچی کی بولٹن مارکیٹ پر نئے نوٹوں کی گڈیاں دھڑلے سے بلیک میں فروخت ہونے لگیں۔ 10 روپے والی گڈی 1500 سو روپے تک بلیک میں فروخت ہونے لگی،20 روپےوالی گڈی پر ڈھائی ہزار روپے اضافی چارج کئے جانے لگے،50 کے نئے نوٹوں والی گڈی پر ایک ہزار روپے تک اضافی وصولی بھی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی فی بوری کتنے کی ہو گئی؟،نیا ریٹ سامنے آ گیا 100والی گڈی پر شہری ایک ہزار سے 15 سو روپے اضافی دینے پر مجبور ہیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ بچوں کی خوشی کیلئے بلیک میلرز کے ہاتھوں لوٹے جارہے ہیں،بینکوں میں قطاروں میں لگنے کے باوجود...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) جرمن اخبار ڈیر اسپیگل نے اپنی ایک تفتیشی رپورٹ میں پایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ قریبی مشیروں کا ڈیٹا مبینہ طور پر آن لائن دستیاب ہے۔ امریکی فوج کے خفیہ منصوبے گروپ چیٹ میں لیک ہو گئے یہ نیا انکشاف وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد ہوا ہے کہ امریکی میگزین 'دی اٹلانٹک' کے چیف ایڈیٹر جیفری گولڈ برگ کو نادانستہ طور پر سگنل گروپ میں شامل کرلیا گیا تھا، جہاں اعلیٰ عہدیداروں نے یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی حملے کرنے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ ای میلز، فون نمبرز، پاس ورڈز ٹرمپ کے معاونین میں قومی سلامتی کے...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت کو ختم ہوئے صدیاں بیت گئی ہیں لیکن افریقی النسل لوگوں کے خلاف منظم نسل پرستی، معاشی اخراج اور نسلی بنیاد پر تشدد کی صورت میں اس کی بھیانک میراث آج بھی موجود ہے۔ سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یہ مسائل ان لوگوں کے لیے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور رکن ممالک کی حکومتوں کو سچائی کا اعتراف کرتے ہوئے ان پر قابو پانے کے لیے موثر قدم اٹھانا ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: تنازع کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے، نگراں وزیراعظم کا انتونیو گوتریس سے مطالبہ انہوں نے تاریخ کو مٹانے، سچائی کو چھپانے کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)عید الفطر قریب آتے ہی نئے کرنسی نوٹوں کا کالا دھندہ عروج پر پہنچ گیا, بلیک مارکیٹ میں نئے نوٹوں کی گڈیاں کھلے عام فروخت ہورہی ہیں,بولٹن مارکیٹ پر 10 روپے والی گڈی پندرہ سو روپے تک بیچی جارہی ہے. تفصیلات کےمطابق عید الفطر قریب آتے ہی شہریوں کا نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا مشن ہے، بلیک میلر نئے نوٹ منہ مانگی قیمت پر فروخت کرنے لگے۔ شہر قائد میں نئے کرنسی نوٹوں کا بلیک مارکیٹ میں فروخت کادھندہ جاری ہے،مختلف مارکیٹوں میں نئے نوٹوں کی گڈیاں اضافی قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہیں۔ بولٹن مارکیٹ پر دس روپے والی گڈی پندرہ سو روپے تک بلیک میں بیچی جارہی ہے، بیس روپے والی گڈی پر ڈھائی ہزار روپے...
    امریکا کی جانب سے پاکستان، متحدہ عرب امارات، چین، ایران اور جنوبی افریقہ کی 80 کمپینوں کو برآمدات کی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے جن کمپنیوں کو بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ان میں چین کی 50 سے زیادہ کمپنیاں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں امریکا نے 50 سے زائد چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیوں کردیا؟ برطانوی میڈیا کے مطابق جو کمپنیاں امریکی پابندیوں کی زد میں آئی ہیں ان میں پاکستان کی 19 جبکہ متحدہ عرب امارات اور ایران کی 4،4 کمپنیاں شامل ہیں۔ برآمدی پابندیاں ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چین کے خلاف محصولات میں اضافے کے...
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا نے پاکستان، چین، ایران، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقا کی 80 کمپنیوں کو برآمدات کی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔روز نامہ جنگ نے غیر ملکی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ بلیک لسٹ میں شامل کمپنیوں میں 50 سے زائد چینی کمپنیاں بھی ہیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں 19 پاکستانی کمپنیاں بھی شامل ہیں، متحدہ عرب امارات اور ایران کی 4، 4 کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔پابندی عائد کی گئی کمپنیوں میں چین کی معروف کلاوڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا سروس فراہم کرنے والی کمپنی انسپر گروپ کی 6 ذیلی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔انسپر گروپ کی کمپنیوں کے علاوہ...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ملزم انس نواز کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا،  عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایف آئی اے کیجانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی، ملزم کو گزشتہ دنوں چھاپہ مار کارروائی میں لیک ویو سوسائٹی بنی گالا، اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔   مقدمے کے مطابق ملزم نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی، شہریوں کے ذاتی پاسپورٹس...
    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیکس کیس کی سماعت ہوئی کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق نے ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری لگائی دوران سماعت عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی بار بار عدم پیشی قانونی تقاضوں کے برعکس ہے اور انہیں ہر صورت عدالت میں پیش ہونا چاہیے واضح رہے کہ عدالت نے اس...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔(جاری ہے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔علی امین گنڈاپور کے مسلسل غیر حاضر ہونے کی بنا پرعدالت نے پہلے سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھے۔کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے سیشن جج کے چارج سنبھالنے اور متعلقہ کورٹ میں کسی اور جج کے...
    کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے سیشن جج کے چارج سنبھالنے اور متعلقہ کورٹ میں کسی اور جج کے ٹرانسفر نہ ہونے کی وجہ سے بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی۔ علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔ علی امین گنڈاپور کے مسلسل غیر حاضر ہونے کی بنا...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2025ء ) عدالت نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں عدم حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا، عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے اور اس کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کی جانب سے ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن...
    علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔عدالت میں جج تعینات نہ ہونے پر سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے چارج چھوڑنے کے بعد نئی تعیناتی نہیں ہوئی علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیاوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیر حاضری پر جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔ علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
    اٹلانٹک میگزین کے ایڈیٹر جیفری گولڈ برگ نے کہا کہ انہیں یمن میں حوثی باغیوں پر بمباری کے بارے میں ایک نجی چیٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ اٹلانٹک میگزین کے ایک صحافی کو یمن میں حوثی مسلح گروپ پر ہونے والے حملوں کے بارے میں ایک نجی سوشل میڈیا چیٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ اٹلانٹک کے ایڈیٹر انچیف جیفری گولڈ برگ نے اپنے تازہ مضمون میں اس حیرت انگیز حقیقت کا ذکر کیا کہ انہیں ایک گروپ چیٹ میں شامل کیا گیا تھا جہاں اعلیٰ سطح حکومتی عہدیدار فوجی کارروائیوں پر بات کر رہے تھے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے لیوی بڑھانی تھی وہ بڑھا دی یہ بڑے اچھے پرفارمر ہیں، یہ ایسی پرفارمنس دے رہے ہوتے ہیں کہ بڑے بڑے اداکار عش عش کر اٹھیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک واضح بات ہوتی ہے کہ ہم فلاں تاریخ کو ریلیف دیں گے یا آج میںاعلان کر رہا ہوں کہ ہم بجلی سستی کرنے جارہے ہیں وہ والا سین نہیں تھا۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ کہ جمہوریت جس کی ہم بات کرتے ہیں، جمہوری حکومت کیا ہوتی ہے، جمہوری حکومت کا مطلب یہ ہے کہ وہ عوام کو جواب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مارچ 2025ء) دنیا کے کسی بھی ملک میں قومی اعزازت کا عطا کیا جانا ایک معمول کی لیکن قابل فخر بات سمجھی جاتی ہے۔ پاکستان میں بھی ہر سال یوم پاکستان کے موقع پر متعدد شخصیات کو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر اعلیٰ قومی اعزازات سے نوازے جانے کی روایت رہی ہے۔ تاہم گزشتہ کچھ سالوں سے یہ سالانہ تقریب مختلف تنازعات کا شکار رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ سیاسی حکومتیں ان قومی اعزازات کو اپنے چہیتے اور نا اہل افراد کو نوازنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ممتاز صحافی اور لاہور پریس کلب کے سابق صدر...
    ایک عرب اخبار سے اپنی ایک گفتگو میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا تھا کہ ہم نے مکمل طور پر سیز فائر کی پاسداری کی اور ابھی تک کر رہے ہیں لیکن اسرائیل کی کوشش ہے کہ وہ اس معاہدے پر عمل میں رکاوٹ ایجاد کرے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" نے کہا کہ اسلامی مقاومتی تحریک "حزب الله" نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ حزب الله سیز فائر کی مکمل پاسداری کر رہی ہے حتیٰ کہ معاہدے کی رو سے جنوی لبنان سے بھی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب الله نے جنوبی علاقوں، بقاع فارمز اور لبنانی و شامی سرحد پر صیہونی جارحیت کے باوجود 6...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)شاہد کپور سے تعلق ختم ہونے کے بعد کرینہ کپور اور سیف علی خان کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، دونوں کی ملاقات ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی، جہاں سے ان کی محبت کا آغاز ہوا۔ پھر 2012 میں کرینہ کپور اور سیف علی خان نے شادی کر لی، اور آج یہ جوڑی ایک خوبصورت اور کامیاب خاندان کی مثال بنی ہوئی ہے۔ ان کے دو بیٹے، تیمور اور جہانگیر علی خان، میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔ کرینہ کپور نہ صرف بالی ووڈ کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں، بلکہ ایک بہترین بیوی اور ماں بھی ہیں۔ لیکن ان کی زندگی کے کچھ پہلو ایسے بھی ہیں جن سے زیادہ لوگ واقف نہیں ہیں، خاص طور پر شادی...
    کراچی: آج میں آپ کو کرکٹ تجزیہ نگار بننے کا فارمولہ بتانے والا ہوں،مجھے پتا ہے کہ آپ میں سے بیشتر اس کھیل کو گہرائی تک سمجھتے ہیں لیکن سابق کرکٹر کا لیبل یا کسی میڈیا ہاؤس میں ملازمت نہ کرنے کے سبب تجزیے صرف دوستوں کی محفل تک ہی محدود رہتے ہوں گے۔ کبھی کسی ایک ٹیسٹ کھیلے ہوئے سابق کھلاڑی کو جب ٹی وی پر چیختے چلاتے سنیں تو یہ خیال ضرور آتا ہو گا کہ اسے کس نے یہاں بٹھا دیا ،اس کا جواب ہے قسمت، ماضی میں بیچارے سابق کھلاڑیوں کو کوئی نہیں پوچھتا تھا ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی دنیا ویران ہو جاتی تھی۔ پھر الیکٹرونک میڈیا آیا تو سب کی چاندی ہو...
    KOLKATA: مغل بادشاہت ہندوستان کی تاریخ کا انمٹ حوالہ ہے، جس نے خطے میں کئی صدیوں قبل انقلابی اقدامات کیے تاہم ان کی شان و شوکت انگریزوں کے ہاتھوں اس وقت زمین بوس ہوگئی جب بہادر شاہ ظفر تخت پر براجمان تھے اور اب ان کا حوالہ صرف تاریخی طور پر دیا جاتا ہے، ان کے خاندان اور اولاد کے بارے میں دنیا بہت کم جانتی ہے۔ بھارتی میڈیا نے بہادر شاہ ظفر کی پڑپوتی کا کھوج لگایا ہے اور ان کی مدد سے آخری مغل بادشاہ کی اولاد کی حالت زار سے پردہ اٹھایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 60 سالہ سلطانہ بیگم بہادر شاہ ظفر کی پڑپوتی ہیں اور وہ کسی محل یا بنگلے میں نہیں رہتیں...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارا سفر ختم نہیں ہوا بلکہ ملک کو مزید ترقی کی بلندیوں پر لے کر جانا ہے۔یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ قومی دن پر تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، 23 مارچ مسلمانوں کی تاریخ میں اہم سنگ میل کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایسی ریاست کا تصور پیش کیا گیا جہاں مسلمان وقار وار آزادی سے رہیں، ہم نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ و اجداد کی قربانیوں اور طویل جدوجہد کا ثمر ہے، مملکت خداداد پاکستان...