پی آئی اے کے طیارے کی تصاویر لیک ہونے کے بعد تمام ائیر پورٹس پر بڑی پابندی لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایئرپورٹس کے آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مینٹیننس کی جگہوں پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کو مراسلہ جاری کردیا۔پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی کا اطلاق آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مینٹی ننس کی جگہوں پر ہوگا۔
مراسلے کے مطابق طیاروں کی مینٹیننس کے دوران صرف ضرورت کے تحت متعلقہ ایئرکرافٹ انجینئرز اور عملہ ہی طیارے کی تصاویر یا ویڈیو بنانے کا اہل ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں ایئرلائن ملازمین، گراؤنڈ ہینڈلنگ سٹاف سمیت ملوث ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ پابندی پی آئی اے کے طیارے کی تصاویر لیک ہونے کے بعد عائد کی گئی ہے۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ایئرپورٹس کے آرائیول و ڈیپارچر کاونٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم
— فائل فوٹوڈی جی ایف آئی اے نے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس کے آرائیول اور ڈیپارچر کاؤنٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ موصول ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا نوٹم اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ایئر پورٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں بھی ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے مسافروں کی نگرانی میں مدد ملے گی۔
ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور گداگری روکنے کے لیےکیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔