اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کے معاملے پردوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ پارلیمنٹ مجوزہ آرڈر 2019کو ترمیم کرکے ججز تعیناتی کروا سکتی ہے،اس وقت گلگت بلتستان میں آرڈر 2018ان فیلڈ ہے،وفاق کو مجوزہ آرڈر 2019پسند نہیں تو دوسرا بنا لے لیکن کچھ تو کرے،مجوزہ آرڈر 2019مجھے تو مناسب لگا اس پر قانون سازی کرے یا دوسرا بنا لے،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ آرڈر2018کے تحت ججز تعینات کریں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کے معاملے پر سماعت ہوئی،اٹارنی جنرل منصور اعوان اور ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان عدالت میں پیش ہوئے،ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ ہم مشروط طور پر اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں،ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے آرڈر2018پڑھ کر سنایا۔

پی ایس ایل سیزن 10 کی افتتاحی  تقریب کل کس سٹیڈیم میں کتنے بجے ہو گی ؟ جانئے

جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آرڈر2018کےتحت تو ججز تعیناتی وزیراعلیٰ، گورنر کی مشاورت سے کرنے کا ذکر ہے،گلگت بلتستان میں ججز تعیناتی کاطریقہ کار کیا ہے؟اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہاکہ وزیراعظم گورنر کی ایڈوائس ماننے کا پابند نہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ مطلب وزیراعظم جو کرنا چاہے کر سکتے ہیں تو ون مین شو بنا دیں،ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے کہاکہ اسٹے آرڈر سےججز تعیناتی کا معاملہ رکا ہوا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ اسٹے آرڈر ختم کردیتے ہیں آپ مشاورت سے ججز تعینات کریں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ پارلیمنٹ قانون سازی کرکے معاملے کو حل کیوں نہیں کرتی،اٹارنی جنرل نے کہاکہ اس کیلئے پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی،جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ پارلیمنٹ مجوزہ آرڈر 2019کو ترمیم کرکے ججز تعیناتی کروا سکتی ہے،اس وقت گلگت بلتستان میں آرڈر 2018ان فیلڈ ہے،وفاق کو مجوزہ آرڈر 2019پسند نہیں تو دوسرا بنا لے لیکن کچھ تو کرے،مجوزہ آرڈر 2019مجھے تو مناسب لگا اس پر قانون سازی کرے یا دوسرا بنا لے،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ آرڈر2018کے تحت ججز تعینات کریں۔

انٹر ریلیشنزکمیشن کو ملک کی جدید عدالت بنایا جائے گا،جسٹس(ر)شوکت عزیز صدیقی

گلگت بلتستان میں مشروط طور پر ججز تعینات کرنے کیلئے اٹارنی جنرل نے مخالفت کی،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ گلگت بلتستان میں انصاف فراہمی میں تعطل ، چاہتے ہیں ججز تعینات ہوں،اٹارنی جنرل نے کہاکہ مستقبل میں 2018کے تحت ججز تعیناتی وفاقی حکومت کو سوٹ کرتی ہے،عدالت نے کہاکہ کیس میرٹ پر سنیں  گے،اٹارنی جنرل منصور عثمان نے میرٹ پر دلائل کا آغاز کردیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جسٹس جمال مندوخیل نے گلگت بلتستان میں میں ججز تعیناتی ایڈووکیٹ جنرل دوسرا بنا لے اٹارنی جنرل نے کہاکہ ا ہیں تو

پڑھیں:

کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں

بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، گزشتہ روز شہر قائد کا درجہ حرارت 39 اور شدت 47 جیسی محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بنیادی صحت کے مراکز کی نجکاری قبول نہیں، دھرنا جاری رہے گا، رخسانہ انور
  • حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر رو رہے ہیں کابینہ نے کیوں منظور کیا؟ اپوزیشن لیڈر کے پی
  • ویزر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کراچی میں جی بی کے باشندوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا
  • آغا راحت نے پورے گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کی ہے، عطاء اللہ
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
  • وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
  • وزیر اعلیٰ کے مشیر کا بیان خطے کے سیاسی و سماجی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے، شیعہ علماء کونسل گلگت
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ