2025-04-23@21:05:18 GMT
تلاش کی گنتی: 179
«طاہر عبید چودھری نے»:
انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے والدین کو پیغام دیا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، پولیو کا کوئی علاج نہیں، صرف ویکسین ہی معذوری سے بچا سکتی ہے، یہی ویکسین دنیا سے پولیو کے خاتمے کا سبب بنی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 21 تا 27 اپریل انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ پرعزم ہے، بچوں کو معذوری سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ...

بچوں کے روشن مستقبل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا : پولیو کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے : وزیراعظم : لاہور سے باکو پیآئی اے کی براہ ست پر وازوں کا آگاز سفارتی فتح قرار
اسلام آباد+ لاہور+ راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے +خبر نگار خصوصی + سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر کیا۔ وزیراعظم نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔ 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے...
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 21 تا 27 اپریل انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ پرعزم ہے۔ بچوں کو معذوری سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں انسداد پولیو مہم کے دوران 1 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں میں سے شہر کراچی میں 5 سال سے کم عمر 27 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔ مزید برآں وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ تقریباً 69724 تربیت یافتہ پولیو ورکرز...
2024ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک بھر میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل 1 ہزار 630 کیسز رپورٹ ہوئے۔ غیر سرکاری تنظیم ساحل کی 2024ء کے ابتدائی 6 ماہ کے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل 1 ہزار 630 کیسز رپورٹ ہوئے 2024ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 862، اغواء کے 668، گمشدگی کے 82 اور کم عمری کی شادیوں کے 18 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ جنسی زیادتی کے بعد فحش ویڈیوز بنانے کے 48 کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں
فائل فوٹو۔ کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی نے دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ کراچی ڈویژن میں پابندی دو ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے، اطلاق 17 اپریل سے 16جون تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق تعمیراتی مال بردار ڈمپرز پر بھی ہوگا، ہیوی ٹریفک کو صبح 6 سے رات 10 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی۔ ہیوی ٹریفک کو سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا براستہ سلپ روڈ چلنے کی...
راولپنڈی میں لائسنس بنوانے کے دوران ٹریفک پولیس کے دفتر کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چیکنگ کے دوران لائسنس نہ ہونے پر سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈن موٹر سائیکل سوار کو لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک آفس لیکر گیا تو سڑک پر پارک اسی شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ چوری ہونے والی موٹر سائیکل 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تھی جس پر شہری سخت پریشان ہوگیا۔ تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے ڈھوک چوہدریاں کے رہائشی ملک نقاش نے بتایا کہ موٹر سائیکل نمبر CXQ58 پر دن دو بجے کے قریب قاسم مارکیٹ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ جہانگیر نامی ٹریفک وارڈن نے روکا اور لائسنس...
شدید گرمی کے پیش نظر اسکولوں کو بچوں اور اساتذہ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کے دوران اسکولوں کیلئے حفاظتی تدابیر کی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کوہدایات جاری کردیں، جس میں کہا ہے کہ بچوں اور اساتذہ کے لیے صاف، ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ کلاسیں سایہ دار اور ہوادار جگہوں پر کروائی جائیں، پنکھے یا ٹھنڈک کے دیگر آلات درست حالت میں ہوں.محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ دوپہر کے وقت بچوں کو آؤٹ ڈور سرگرمیوں سے روکا جائے اور عملے کو فوری طبی امداد دینے کی تربیت دی جائے۔
کراچی: سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) نے بچوں کے دل اور گردے کے علاج میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے "مریم بشیر داؤد چلڈرن اسپتال” کا افتتاح کر دیا ہے، جو پاکستان کا پہلا سرکاری سطح پر بچوں کا جدید ترین طبی مرکز بن گیا ہے۔ ایس آئی یوٹی کے زیرانتظام یہ نیا اسپتال مرکزی عمارت کے قریب واقع ہے اور اس کی تعمیر میں معروف مخیر شخصیت بشیر داؤد کے خاندان نے 7 ارب روپے سے زائد کی مالی معاونت فراہم کی ہے۔ علاوہ ازیں سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے بھی مزید فنڈنگ متوقع ہے تاکہ اس منصوبے کو مزید وسعت دی جا سکے۔ کراچی میں قائم...
کراچی:سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) نے بچوں کے دل اور گردے کے علاج میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے “مریم بشیر داؤد چلڈرن اسپتال” کا افتتاح کر دیا ہے، جو پاکستان کا پہلا سرکاری سطح پر بچوں کا جدید ترین طبی مرکز بن گیا ہے۔ ایس آئی یوٹی کے زیرانتظام یہ نیا اسپتال مرکزی عمارت کے قریب واقع ہے اور اس کی تعمیر میں معروف مخیر شخصیت بشیر داؤد کے خاندان نے 7 ارب روپے سے زائد کی مالی معاونت فراہم کی ہے۔ علاوہ ازیں سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے بھی مزید فنڈنگ متوقع ہے تاکہ اس منصوبے کو مزید وسعت دی جا سکے۔ کراچی میں قائم 14 منزلوں پر مشتمل اس جدید...
وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے کہا کہ ٹور ہیلی کاپٹر نیو یارک میں قائم اسپیشل فلائٹ رولز ایریا میں تھا، جس کا مطلب ہے کہ حادثے کے وقت ایئر ٹریفک کنٹرول سروسز فراہم نہیں کی جا رہی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی علاقے نیو یارک میں دریائے ہڈسن میں سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ کے علاوہ سیمنز کمپنی کے اعلیٰ ہسپانوی عہدیدار، ان کی اہلیہ اور 3 بچے ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیو یارک کے میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ سیاحوں کا ایک ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 3...
سرگودھا میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور راشن چوری کےالزام میں معطل کردیے گئے۔جیل اسٹور کیپر نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور عطاء الرحمان کے معطل ہونے کی تصدیق کی۔جیل اسٹور کیپر کے مطابق لنگرانچارج ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزکی انکوائری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور پر راشن چوری کےالزامات ثابت ہوئےتھے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز تو بیچارے مظلوم ہیں۔ ان کیلئے بدترین حالات بنا دیئے گئے ہیں۔ ہائیکورٹ میں ججز کی بھرمار ہے، لیکن کیس نہیں سنتے، کہتے ہیں وقت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاکہ 9 مئی کے کیسز کے فیصلے چار ماہ میں کرنے کا فیصلہ دے کر سپریم کورٹ نے ظلم کیا ہے، انتہائی افسوس ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔ موجودہ قیادت پارٹی پر قابض ہونا چاہتی ہے، حالانکہ پارٹی کے اصل چہرے کوئی اور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4 ماہ میں فیصلے کا مطلب سزا ہے۔ سابق وفاقی وزیر...
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں محفوظ چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ایس او ایس چلڈرن ویلج انٹرنیشنل کے صدر ڈیری جے وردوفا سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں یتیم و بے سہارا بچوں کے تحفظ، تعلیم، ذہنی و جسمانی صحت کیلئے اشتراک کار مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،پنجاب میں ایس او ایس ماڈل کے فروغ اور بہتری کیلئے تعاون پر بھی اتفاق ہوا۔ ہال روڈ؛ موبائل اسیسریز کا کاؤنٹر لگانے پر گولیاں چل گئیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بے بس اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اپریل 2025ء) یورپی ممالک میں سیاسی پناہ کے حصول کے لیے درج کی جانے والی درخواستوں کے مرکزی ڈیٹا بینک کے دفتر ''یورو اسٹیٹ‘‘ کے تازہ ترین اعداد و شمار سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ 2024 ء میں یورپی یونین میں شامل ممالک میں جمع کروائی گئی پناہ کی پہلی درخواستوں میں 13 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ سیاسی پناہ کی پہلی درخواستوں میں کمی کا یہ رجحان 2022 ء کے بعد دیکھنے میں آیا۔ جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں واضح کمی یورو اسٹیٹ کے اعداد وشمار کیا کہتے ہیں یورواسٹیٹ کی رپورٹ کے مطابق 27 رکنی یورپی بلاک کے رکن ممالک میں غیر یورپی یونین ممالک سے آکر...
غیرت کے نام پر سفاکیت کے نئے واقعے نے انسانیت کو شرمسار کر دیا۔ میرپور خاص کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی 7 ماہ کی حاملہ بیوی اور 2 معصوم بچوں (5 اور 8 سال) کو زندہ جلا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں خاتون کا شوہر ویجھو بھیل اور اس کے 3 بھائی شامل ہیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار شوہر نے پولیس کو غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب میڈیکو لیگل افسر کے مطابق خاتون اور بچوں کے ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگائی گئی، جب کہ ان پر تشدد کے واضح نشانات بھی ملے ہیں۔ پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا...
سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن چوری ہوں گے تو انتشار پیدا ہوگا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افغانستان سے مذاکرات صوبائی نہیں، وفاقی سطح پر ہونے چاہیے، خیبر پختونخوا حکومت افغانستان سے بات کرے تو وزن کم ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس وقت کوئی تحریک نہیں چلارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی پر تمام کیسز سیاسی نوعیت کے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ بلوچ عوام کو ان کے وسائل اور حقوق دیے جائیں، افغان مہاجرین کا معاملہ انسانی زاویے سے دیکھنا ہوگا، ملک میں الیکشن چوری ہوں گے تو انتشار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) جرمنی میں ہر چھ منٹ کے وقفے سے کسی ایک گھر میں چوری کی جا رہی ہے۔ جرمن انشورنس انڈسٹری کی جنرل ایسوسی ایشن (جی ڈی وی) نے جمعے کے روز بتایا کہ سن 2024 میں انشورنس کمپنیوں نے گھروں اور اپارٹمنٹس میں 90 ہزار چوریوں کے واقعات ریکارڈ کیے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً برابر ہیں۔ تاہم رہائشی چوریوں سے ہونے والا مالی نقصان مسلسل بڑھ رہا ہے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سن 2024 میں انشورنس کمپنیوں نے 350 ملین یورو ادا کیے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 ملین یورو زیادہ بنتے ہیں۔ جی ڈی وی کی نائب چیف ایگزیکٹو آنیا کیفر روہرباخ...
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں خوفناک اضافے دیکھا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ رواں برس جنوری سے مارچ تک (صرف 3 ماہ میں) 27 خواتین کو قتل کیا گیا، 151 سے زیادتی کی گئی، جبکہ 1,182 خواتین اغوا ہوئیں۔ اغوا کی گئی خواتین میں سے صرف 988 کو بازیاب کرایا جا سکا، جب کہ 194 اب تک لاپتا ہیں۔ خوفناک اعداد و شمار: بچوں کے اغوا: تین ماہ کے دورانیے میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا، جن میں سے 14 اب تک نہیں مل سکے۔ زیادتی کے واقعات: خواتین کے ساتھ زیادتی کے 151...
لاہور میں رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران خواتین اور بچوں کے ساتھ جرائم نمایاں رہے، جنوری سے 31 مارچ تک 27 خواتین کو قتل کیا گیا۔ 3 ماہ میں151 خواتین سے زیادتی اور 1182 خواتین کو اغوا کرنے کے مقدمات درج ہوئے، اب بھی 194 خواتین بازیاب نہیں کی جاسکی ہیں، 3 ماہ میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا جن میں سے 14 بچے ابھی تک نہیں مل سکے پولیس ڈیٹا کے مطابق 3 ماہ میں خواتین کے اغوا کے 11 سو 82 مقدمات درج ہوئے، مغوی خواتین میں صرف 988 خواتین بازیاب ہوئیں، جبکہ 194 نہ مل سکیں، جرائم پیشہ افراد نے 138 بچوں کو اغوا کیا جن میں 14 بچے نہ مل سکے۔ 3...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت صرف چھ ماہ میں تین ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجری کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پہلے اور جامع چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سے دوسرے صوبوں کے بچے بھی مستفید ہورہے ہیں۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت-3162 بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری اور اینٹروینشن کی گئی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ماہ غیر ملکی چلڈرن ہارٹ سرجنز کی ٹیم پنجاب کا دورہ کرے گی۔ برطانوی ڈاکٹروں کی ٹیم نے گزشتہ دنوں فیصل آباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں بچوں کی ہارٹ سرجری کی۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت ملک بھر سے 7436...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا پہلا اور جامع چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کامیاب سے جاری، فقط صرف 6 ماہ میں 3 ہزار سے زائد بچوں کے کامیاب آپریشن۔ یہ بھی پڑھیں:حکومت پنجاب چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے لوگوں کو زمین رعایت پر دے گی، مریم نواز چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 3162 بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری اور اینٹروینشن کی جا چکی ہے، جب کہ اس پروگرام سے دیگر صوبہ جات کے عوام بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ماہ غیر ملکی چلڈرن ہارٹ سرجن کی ٹیم دورہ کرے گی۔ جب کہ برطانوی ڈاکٹروں کی ٹیم نے فیصل آباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں بچوں کی ہارٹ سرجری کر چکی ہے۔ ...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پہلا اور جامع چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام جاری ہے جس سے دوسرے صوبوں کے بچے بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 3162 بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری اور اینٹروینشن کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ماہ غیر ملکی چلڈرن ہارٹ سرجن کی ٹیم دورہ کرے گی۔ برطانوی ڈاکٹروں کی ٹیم کی آمد سے فیصل آباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ نے بچوں کی ہارٹ سرجری کی۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت ملک بھر سے 7436 مریضوں کی بچوں کی رجسٹریشن کی گئی۔ سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے ہارٹ پیشنٹ بچوں کی مفت ہارٹ سرجری کی...
صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے نماز عیدالفطر کہاں کہاں ادا کی؟ ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اس مناسبت میں ملک بھر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، اجتماعات میں امت مسلمہ، ملکی سلامتی اور امن کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں عید نماز ادا کی، آصف علی زرداری کے ہمراہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزیر جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری نے بھی عید نماز ادا کی، نماز کے بعد فرداً فرداً سب سے عید ملی، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو،...
عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں عدالت نے منظور کرلیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کر دیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کیں اور حکم دیا کہ ملزم کو کتابیں فراہم کی جائیں جب کہ عید سے قبل ملزم کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کرائی جائے۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات جاری کر دیں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی...
انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوئی۔سماعت کے بعد عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے عمران خان کو فوری طور پر کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر جیل حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ عید سے قبل...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی درخواستیں منظور کر لی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے دونوں درخواستیں منظور کر لیں۔عدالت نے حکم دیا کہ عید سے قبل ملزم کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کرائی جائے، ملزم کو کتابیں بھی فراہم کی جائیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات جاری کر دیں۔ افغان باشندوں کی وطن واپسی کیلئے صوبوں کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے...
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان بالکل ٹھیک، کتابیں مانگ رہے ہیں؛ علیمہ خان عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم نہ کرنے اور بچوں سے بات کرانے سے متعلق کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم کی جائیں، جبکہ بچوں سے فون پر بات بھی کرائی جائے۔ عدالت نے عمران خان کی درخواستوں پر جیل حکام کو احکامات جاری کردیے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان نے اس بار جیل میں کونسی کتابیں منگوائیں؟...

عمران خان کی بچوں سے فون پر بات کرانے اور کتب فراہمی کی درخواستیں منظور، سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایات جاری
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 مارچ 2025)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے فون پر بات کرانے اور کتب فراہمی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کر دیں،اے ٹی سی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی دونوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ وہ ملزم کی بچوں سے عید سے قبل ٹیلی فونک گفتگو کروائی جائے اور انہیں پڑھنے کیلئے کتابیں بھی فراہم کی جائیں۔ دونوں درخواستوں پر گزشتہ روز پراسیکیوٹر اور وکیل صفائی...
بانئ پی ٹی آئی عمران خان---فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دے دیا۔بانئ پی ٹی آئی کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کرانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کو کانوں کی بیماری، ڈاکٹروں کا جیل میں معائنہبانئ پی ٹی آئی کے کانوں کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔ اے ٹی سی نے بانئ پی ٹی آئی کی دونوں درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو احکامات جاری کر دیے۔عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ...
راولپنڈی: عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں عدالت نے منظور کرلیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کر دیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کیں اور حکم دیا کہ ملزم کو کتابیں فراہم کی جائیں جب کہ عید سے قبل ملزم کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کرائی جائے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات جاری کر دیں۔ واضح رہے کہ بانی پی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مسلم لیگ (ق) اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات میں امن وامان کی صورتحال، ملک کو درپیش چیلنجز، اتحادو یگانگت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں خاتم النبیینؐ یونیورسٹی کی بحالی اور قرآن کمپلیکس سے استفادہ کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت عسکری و صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک، ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ اس موقع پر سابق...
ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ماں کی صحت اور طرز زندگی کے انتخاب اس کے بچوں میں بالغ ہونے پر مٹاپے کے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ محققین نے پی ایل اوز میں رپورٹ کیا کہ خاص طور پر، اگر کوئی خاتون مٹاپے کا شکار ہو تو اس کے بچے کی بلوغت میں مٹاپے کا امکان تین سے چار گنا زیادہ ہوتا ہے۔ نتائج سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ماں کی سگریٹ نوشی سے ان کے بچوں میں مٹاپے کا خطرہ 60 فیصد سے 80 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ برطانیہ میں ایڈنبرا یونیورسٹی کی ایک ریسرچ فیلو گلینا نائٹنگیل کی سربراہی میں تحقیقی ٹیم نے نتیجہ اخذ کیا خاص طور پر، ہم نوٹ...
واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والی ایک باہمت خاتون فرحت انور نے اپنی زندگی ایک ایسے مقصد کے لیے وقف کر دی ہے جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ سینکڑوں خصوصی بچوں کے لیے بھی امید کی کرن بن گیا ہے۔ یہ کہانی ہے ایک ایسی بہادر خاتون کی جنہوں نے اپنے والد کی وفات کے بعد اپنی معذور بہن اور بھائیوں کی تکالیف کو قریب سے دیکھا اور محسوس کیا۔ ان مشکلات نے ان کے دل میں خصوصی بچوں کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ بیدار کیا، اور آج وہ ایک ایسا ادارہ چلا رہی ہیں جہاں معذور بچوں کو مختلف ہنر سکھائے جاتے ہیں تاکہ وہ خودمختار زندگی گزار سکیں۔ مشکل راستے، مضبوط ارادے فرحت انور کا...
بانی پی ٹی آئی عمران خان : فوٹو فائل انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کروانے کے کیس میں اڈیالہ جیل حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، جبکہ ان کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھا دیا، عدالت نے اڈیالہ جیل حکام سے رپورٹ طلب کرکے سماعت کل تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی کارروائی شروع...
سندھ حکومت نے بچوں کی پیدائش کی 100فیصد رجسٹریشن کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی زیرصدارت بچوں کی پیدائشی رجسٹریشن سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بچوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔حکومت نے بچوں کی پیدائش کی 100فیصد رجسٹریشن کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔رجسٹریشن کو لازمی بنانے کے لیے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت، تعلیم اور دیگر حقوق کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن بنیادی قدم ہے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں پیدائش کی رجسٹریشن کو مفت کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا...
موجودہ لیڈرشپ کے ہوتے عمران کی رہائی میں کامیابی کی امید نہیں، فواد چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ لیڈرشپ کے ہوتے عمران کی رہائی میں کامیابی کی امید نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سنیئرلیڈرشپ سے سیاست چھڑوائی گئی، اب صرف عمران خان اورلوگ ہے، لوگ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ کونہیں جانتے، موجودہ لیڈرشپ کا کینڈی شاپ جانے والے بچوں جیسا حال ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ذات کیساتھ لوگ جڑے ہوئے ہیں، سلمان اکرم راجہ پاناما میں نوازشریف کیوکیل تھے، ان کو سیاست کا پتہ نہیں ہے،...
تمباکو کی صنعت بچوں کو ہدف بنانے کے لیے جارحانہ مارکیٹنگ کرتی ہے اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کے نام پر ایسے پروگرام منعقد کرتی ہے جن کا مقصد عوام میں ہمدردی پیدا کر کے سخت ٹیکس اقدامات کے خلاف رائے عامہ کو ہموار کرنا ہوتا ہے۔یہ بات پیر کو اسلام آباد میں ماہرین، سرکاری عہدیداروں اور پالیسی سازوں نے ’تمباکو کی صنعت کے ٹیکسوں میں ہیرا پھیری کے حربے، پالیسی، عمل اور شواہد‘ کے موضوع پر ایک اہم گول میز مذاکرے میں کہی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے تمباکو پر ٹیکس کم کرکے آدھا کردیا ایس ڈی پی آئی سینٹر فار ہیلتھ پالیسی اینڈ انوویشن کے سربراہ سید علی واسف نقوی نے اپنے افتتاحی خطاب میں پاکستان کی...
اسلام آباد: حالیہ رپورٹس کے مطابق قطر میں مقیم بھارتی آئی ٹی انجینئر امت گپتا کو ریاستی سیکیورٹی نے گرفتار کر لیا ہے۔ امت گپتا پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں ڈیٹا چوری اور دیگر ممالک کے لیے جاسوسی شامل ہے۔ امت گپتا، جو کہ معروف آئی ٹی فرم "ٹیک مہندرا" میں سینئر عہدیدار کے طور پر کام کر رہے تھے، کو تین ماہ سے قطری حکام کی حراست میں رکھا گیا ہے۔ قطری سیکیورٹی کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کسی قسم کی وضاحت فراہم نہیں کی گئی، جس سے معاملے کی سنگینی ظاہر ہوتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، گپتا کے والدین نے اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے قطر جانے کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مارچ 2025ء) دنیا بھر میں بچے، پناہ گزین اور نقل مکانی پر مجبور ہونے والے لوگ امدادی مالی وسائل کے بحران سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جو امریکہ کی جانب سے بیرون ملک دی جانے والی امداد روکے جانے سے شدت اختیار کر گیا ہے۔پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) اور ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ امدادی مقاصد کے لیے مالی وسائل کی شدید قلت کے نتیجے میں لوگوں کی زندگی کو تحفظ دینے کا کام خطرے میں ہے۔ Tweet URL اس بحران کے باعث چھوٹے بچوں کی اموات روکنے کی جانب پیش رفت بھی ضائع ہو سکتی ہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی بمباری اور زمینی حملے دوبارہ شروع ہونے سے جنگ بندی کے عرصہ میں حاصل ہونے والی کامیابیاں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کی ڈائریکٹر سیم روز نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں جہاں چوتھی رات بھی بمباری متواتر جاری رہی۔ اگر جنگ بندی بحال نہ ہوئی تو علاقے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ Tweet URL جنیوا میں اقوام متحدہ کے اداروں کی پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فلسطینی وزارت...
مظاہرین نے کہا کہ وہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جبر اور بے گناہ بچوں اور عورتوں پر بمباری کرکے انہیں شہید کرنے کی شدید اور پر زور مذمت کرتے ہیں اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پارلیمنٹ کے سامنے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بربریت کے خلاف اجتماع اور پرامن مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بغیر کسی وارننگ کے 18 مارچ کی رات خیموں میں موجود خاندانوں پر حملہ کیا، خیموں پر راکٹ اور بمباری سے اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ہی رات میں 404 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ ان کا کہنا تھا...
اسلام آباد: گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کےجواب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کیلیے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے، رواں مالی سال کیلیے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف...
آئی ایم ایف کیساتھ ورچوئل بات چیت جاری،جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاوس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف 36ارب ڈالر ہے، رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا کہ...
پاکستان کی سرزمین بے شمار باصلاحیت افراد کی جنم بھومی رہی ہے، لیکن کچھ ہستیاں ایسی ہوتی ہیں جو اپنی خداداد صلاحیتوں اور انتھک محنت کے باعث نہ صرف اپنی پہچان بناتی ہیں بلکہ ملک و ملت کا وقار بھی بلند کرتی ہیں۔ انہی خوش نصیب اور منتخب شخصیات میں ایک نام طاہر عبید چودھری کا ہے۔طاہر عبید چودھری کا تعلق مردم خیز ضلع گجرات سے ہے، جو علم و ادب، فن اور قیادت کے کئی عظیم چراغوں کا مسکن رہا ہے۔ وہ نہ صرف میرے عزیز بلکہ میرے گاں کے قابلِ فخر سپوت بھی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں بچپن ہی سے ایک شاندار اور حیرت انگیز آواز اور منفرد صدا کاری کی صلاحیتوں سے نواز رکھا تھا،...
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود منگل کی علی الصبح سے اسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 183 بچوں سمیت کم از کم 436 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت معاہدے کی خلاف ورزی ہے، خطے کا استحکام خطرےمیں پڑگیا، پاکستان الجزیرہ کے مطابق حماس کے ایک عہدے دار طاہر الننو کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی تازہ بمباری کے باوجود گروپ نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے ہیں تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دستخط شدہ معاہدے کے وقت نئے معاہدوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ مذاکرات اب آگ کی زد میں ہوں گے، نیتن یاہو...
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی بینچ کے قیام اہم پیش رفت: چودھری سالک حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کے قانونی حل کے لیے خصوصی بینچ کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے۔پیر کو وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ اقدام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے قانونی مسائل کے فوری اور موثر حل کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔چودھری سالک حسین نے کہا کہ خصوصی بینچ میں پیش کیے جانے...
لاہور: زیادتی یا بغیر شادی کے پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت ماں کرے گی یا باپ؟ اس حوالے سے عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیا قانونی نقطہ طے کردیا، جس کے مطابق ریپ (زیادتی) یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمے داری ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ مسافروں اور معصوم عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے. جہنم واصل ہونے والے دہشت گرد نشان عبرت بن چکے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی، اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے ، فوادچودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا سانحہ بلوچستان کا ہوا ہے، 120 لوگ ابھی تک اغوا ہیں، بلوچستان کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں، بلوچستان طویل عرصے سے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے، صدر آصف...
قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے کمسن بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "گڈٹچ بیڈٹچ" کے بارے میں آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، بچوں کو مناسب اور نامناسب جسمانی رویوں کے بارے میں احسن انداز میں آگاہ کیا جائے تاکہ وہ ان رویوں کو پہچان سکیں اور ان کی رپورٹ کرسکیں۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کے بچوں میں غذائی قلت شدت اختیار کر گئی ہے اور امدادی وسائل میں کمی کے باعث انسانی بحران جنم لینے کا خدشہ ہے۔بنگلہ دیش میں یونیسف کی نمائندہ رانا فلاورز نے کہا ہے کہ کاکس بازار میں قائم دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ میں شدید غذائی قلت گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 27 فیصد بڑھ گئی ہے۔ میانمار سے نقل مکانی کر کے آنے والی اس روہنگیا آبادی کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔ روزانہ 38 سے زیادہ بچوں کو غذائی کمی کے باعث لاحق ہونے...
لاہور: مسلم ٹاؤن کے علاقے میں مسجد سے شہری کا لیپ ٹاپ چوری کرنے والا ملزم فاروق عرف کمانڈو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے گھناؤنی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر کے لیپ ٹاپ برآمد کرنے کا ٹاسک دیا تھا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ لیپ ٹاپ برآمد کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ ملزم سے دیگر وارداتوں میں شہریوں کے چوری کیے گئے لاکھوں مالیت کےموبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور2ماہ قبل جیل سے رہا ہوا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش شہر کے مختلف...
کراچی میں رہزنی کے 10 ہزار واقعات، 2806 شہری موبائل سے محروم ہوگئے ایک سال میں306 گاڑیاں اور7 ہزار244موٹر سائیکلیں چھینی و چوری کی گئیں کراچی میں رواں برس کے ابتدائی 2 ماہ میں اسٹریٹ کرائمز کے 10 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سال 2025کے پہلے 2 ماہ کے دوران شہر میں اسٹریٹ کرائم کے 10ہزار 356 واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیاکہ 2 ماہ کے دوران 12شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور 41 زخمی ہوئے جب کہ اس دوران 2806 شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس28 فروری تک شہر سے 306 گاڑیاں اور7 ہزار244موٹر سائیکلیں چھینی و چوری کی گئیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیاکہ رواں برس موبائل...
پولیس نے فواد چودھری کو 9 مئی مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو پولیس نے 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس میں پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں فواد چودھری کو 9 مئی کے 5مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔ دورانِ سماعت فواد چودھری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوری کے ذریعے حکومت میں آنے والے آئین سے ڈرتے ہیں۔اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے پریس کانفرنس کے لیے ہال بک کروایا لیکن وہاں اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک اور مارکی میں انتظام کیا، ہمیں کہا گیا یہاں سے ٹیم گزرتی ہے ہم نے ایک اور جگہ پر ہال لیا وہاں بھی نہیں چھوڑا گیا، یہ کوئی جلسہ نہیں تھا بلکہ یہ ایک کانفرنس تھی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئین کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 فروری 2025ء) غزہ کی پٹی میں طبی ماہرین کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں ہائپو تھرمیا یعنی شدید سردی کے باعث کم ازکم چھ شیر خوار بچوں کی اموات ہو چکی ہیں۔ اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے مابین گزشتہ ماہ ہونے والی جنگ بندی کی وجہ سے غزہ میں پندرہ ماہ سے جاری جنگ تو ابھی رکی ہوئی ہے، تاہم سینکڑوں ہزاروں لوگ اب بھی بمباری سے متاثرہ عمارتوں یا عارضی خیموں میں رہائش پزیر ہیں۔ حالیہ دنوں میں غزہ کی پٹی میں درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ غزہ پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر میں واقع ناصر ہسپتال کے شعبہ اطفال کے سربراہ...
چوری والے فیڈرز پر سحر و افطار کے اوقات میں بجلی فراہم کی جائے گی، اویس لغاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور اسپیشل اسسٹنٹ برائے پاور محمد علی نے بریفنگ دی۔ اس دوران میڈیا کوریج پر اویس لغاری بھڑک اٹھے۔ دوران اجلاس وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے واضح کیا کہ حکومت کا سولر پر ٹیکس لگانے کا نہ کوئی ارادہ تھا اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی منصوبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں آئی پی پیز کا ایک بھوت سوار تھا،...
سربراہ عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں الیکشن چوری ہو، وہاں معیشت نہیں چل سکتی۔تقریب سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قوم کی حالت بہتر کرنے کےلیے سب سے بات کرنا ہوگی، ملک کا نوجوان مایوسی کی طرف جارہا ہے۔ پاکستان میں عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں۔ حکومت میں ہونے کے باوجود ن لیگ کو پذیرائی حاصل نہیں: شاہد خاقان عباسیعوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت میں ہونے کے باوجود ن لیگ کو پذیرائی حاصل نہیں۔ اے پی پی سربراہ نےمزید کہا کہ آج ان لوگوں کی حکومت ہے جو ووٹ لے کر نہیں آئے، یہ نظام...
سٹی 42 : متحدہ عرب امارات کے ویزا حصول کے خواہشمندان کے لیے سفارت خانے نے ویزا معلومات دوبارہ جاری کر دیں ۔ متحدہ عرب امارات سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سب درخواست دہندگان کے کیے ویزا پراسیس فیس 69 امریکی ڈالرز فی کس ہے, ماسواے ملازمت ویزا کے تمام ویزوں بشمول وزٹ, سیاحتی و فیملی ویزا کے لئے درخواست دہندہ خود آن لائن اپلائی کرے گا, ویزا اپلائی کرنے کے بعد درخواست دہندہ کو سفارت خانہ/ ویزا سینٹر طلب کرنے کا نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت جاری ہدایات کے مطابق درخواست دہندہ کو...
کراچی کے علاقے قیوم آباد چورنگی کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار شخص کی شناخت ہو گئی۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 34 سال کے شاہد کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔شاہد آن لائن بائیک سروس میں کام کرتا تھا جو رائیڈ پر شہری کو لے کر کورنگی جا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہری وقاص نے بتایا کہ قیوم آباد چورنگی پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 افراد نے روکا اور ملزمان نے شاہد پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقتول شاہد کا موبائل فون اور پرس موجود ہے، اُس سے کوئی چیز چھینی نہیں گئی۔واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے ٹینکرسروس ایک بار پھر معطل کردی ہے، جس سے کراچی میں شہریوں کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جیل چورنگی پر مشتعل افراد کے ہاتھوں واٹر ٹینکر جلانے کے واقعے کے بعد واٹرکارپوریشن کی ٹینکر سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی ہے۔سروس معطل ہونے سے شہریوں کو ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی بند ہوگئی ، نیپا، صفورا سمیت شہر کے دیگر ہائیڈرینٹ کو بند کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز تیز رفتار واٹر ٹینکر نے شہریوں کوکچل دیا تھا ، جس کے بعد جیل چورنگی پر مشتعل افراد نے متعدد واٹر ٹینکرز کو آگ لگائی تھی تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے ٹینکروں میں لگی آگ بجھائی۔دوسری...
کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گارڈن سے لاپتہ 2 کمسن بچوں کی تلاش کے لیے پنجاب کے مختلف مزاروں پر پوسٹر آویزاں کر دیے ہیں ، پوسٹر میں پولیس نے بچوں کو تلاش میں مدد فراہم کرنے والے کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 14 جنوری کو گارڈن سے 2 بچے 5 سالہ علیان اور 6 سالہ علی رضا لاپتہ ہوگئے تھے جن کے اغوا کا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج ہے۔ بچوں کی تلاش کیلیے ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے پنجاب کے مزاروں پر جا کر وہاں بچوں کی تصاویر کے پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں جس میں...
پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا سمیت دیگر ایمرجنسیز میں ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کی کوریج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں بچوں کو مختلف بیماریوں کے خلاف ویکسین فراہم کرنے کے لیے 12 روزہ مہم شروع کر دی گئی ہے جس میں دو سے پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو شامل کیا جائے گا۔ مشیر صحت احتشام علی نے ایک بچے کو ویکسین لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ بارہ روزہ مہم میں زیرو ڈوز والے 78 ہزار بچوں کو ویکسین فراہم کی جائے گی، جبکہ ایک یا دو ڈوز لینے والے سوا لاکھ بچوں کو بھی ویکسین دی جائے گی۔ بچوں کو کالی کھانسی، خسرہ، نمونیا، ٹی بی، اور...
دنیا بھر میں بچے تیزی سے جنک فوڈ کی طرف راغب ہورہے ہیں اور اپنی صحت اور تندرستی سے سمجھوتہ کر رہے ہیں۔ فاسٹ فوڈ چینز، اسٹورز اور نوجوانوں کے ذہنوں کو نشانہ بنانے والے اشتہارات کے پھیلاؤ نے بچوں میں موٹاپے، ذیابیطس اور خوراک سے متعلق دیگر عوارض میں اضافہ کردیا ہے۔ صحت کے ماہرین خوراک کی تشہیر، بہتر غذائیت کی لیبلنگ اور اسکولوں اور کمیونٹیز میں صحت مند کھانے کے اختیارات تک رسائی بڑھانے کے لیے سخت ضابطوں کی وکالت کر رہے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق 5 سے 18 سال کی عمر کے تقریباً 30 فیصد بچے زیادہ وزن اور موٹاپے کا شکار ہیں اور جنک فوڈ اس کی بنیادی وجہ ہے۔ ماہرِ اطفال وسیم ملک نے...
ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بچے تیزی سے ’جنک فوڈ‘ کی رغبت کا شکار ہو رہے ہیں، جس سے ان کی صحت اور تندرستی پر سنگین سمجھوتہ ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی بچے ذیابطیس کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ فاسٹ فوڈ چینز، سہولت اسٹورز اور نوجوانوں کے ذہنوں کو نشانہ بنانے والے اشتہارات سے بچپن میں موٹاپے، ذیابیطس اور خوراک سے متعلق دیگر عوارض میں اضافہ ہوا ہے۔ صحت مند کھانے کے بارے میں آگاہی کی ضرورت ماہرامراض اطفال وسیم ملک نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنک فوڈ کی وبا سے نمٹنے کے لیے خوراک کی تشہیر پر سخت ضابطوں، بہتر غذائیت کی لیبلنگ اور اسکولوں اور کمیونٹیز میں صحت مند...
پشاور(نوائے وقت رپورٹ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اہلیہ کے ہمراہ یتیم بچوں سے ملنے ایس او ایس ویلیج پہنچ گئے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے حیات آباد پشاور میں واقع ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں۔ چیف جسٹس پاکستان کی آمد پرانہیں ولیج کی ڈائریکٹر کوکب بتول قریشی نے ادارے کے بارے میں بریفنگ دی۔ دورے کے دوران چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ نے بچوں سے ملاقات کی اور ان کی روزمرہ سرگرمیوں میں گہری دلچسپی لی۔ دونوں نے بچوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اور ان کی نصابی و غیر...
ویب ڈیسک : چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (CRC) جسے آسان الفاظ میں ب فارم بھی کہا جاتا ہے، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے تمام کم عمر بچوں یا نو زائیدہ بچوں کی رجسٹریشن کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ نادرا نے بی فارم کی فیس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی ہے۔ فروری 2025 کے لیے بی فارم کی معمول کی فیس 50 روپے جبکہ ایگزیکٹو فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نادرا کی جانب سے ب فارم حاصل کرنے کے لیے درکار دستاویزات کے متعلق معلومات شئیر کی گئیں ہیں، جس کے مطابق بے فارم بنوانے والوں کیلئے اپنے یہ تمام اشیا لانا ضروری ہے: لاہور؛ زیر تعمیر عمارت...

فواد چودھری اور شعیب شاہین کی لڑائی اڈیالہ جیل کے باہر، ایک دوسرے پر الزام تراشی کے دوران ہاتھا پائی
راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر فواد چودھری اور پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین کے درمیان لڑائی کی اطلاع ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق فواد چودھری نے شعیب شاہین کو ایجنسیوں کے ساتھ تعلقات رکھنے کا الزام عائد کیا، جس پر شعیب شاہین نے فواد کو جواب دیا کہ وہ اپنی حدود میں رہیں۔ اس بات چیت کے دوران فواد چودھری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مارا، جس سے وہ زمین پر گر گئے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت لفظی جھگڑا بھی ہوا۔ موقع پر موجود جیل عملے نے فوری طور پر مداخلت کی اور جھگڑا ختم کر دیا۔ فواد چودھری جیل کے اندر چلے گئے، جبکہ شعیب شاہین کو بازو پر چوٹ آئی۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اہلیہ کے ہمراہ یتیم بچوں سے ملنے پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز پشاور:( سب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اہلیہ کے ہمراہ یتیم بچوں سے ملنے ایس او ایس ولیج پہنچ گئے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے حیات آباد پشاور میں واقع ایس او ایس ولیج کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں۔ چیف جسٹس پاکستان کی آمد پرانہیں ولیج کی ڈائریکٹر کوکب بتول قریشی نے ادارے کے بارے میں بریفنگ دی۔ دورے کے دوران چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ نے بچوں سے ملاقات کی اور...
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایس او ایس ولیج پشاور کا دورہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں، ایس او ایس ولیج پشاور میں 121 بچے رہائش پذیر ہیں،ادارہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو تعلیم اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ نے بچوں کے ساتھ کھانا کھایا، چیف جسٹس نے بچوں کو تعلیم میں محنت کی تلقین کی،ادارے کی ڈائریکٹر محترمہ کوکب بتول قریشی کی کاوشوں کو سراہا، چیف جسٹس نےبچوں اور انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سردار عبدالرحیم کراچی پریس کلب میں مسلم لیگ کے فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیںسینئر صحافی شمس کیریو،امتیاز خان فاران،جاوید چودھری،خورشید عباسی،عبدالقادر منگریو ، سید ولی وارثی، نواب قریشی،لیاقت کشمیری ،خالد پہنور ودیگر بھی موجو
سردار عبدالرحیم کراچی پریس کلب میںمسلم لیگ کے فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیںسینئر صحافی شمس کیریو،امتیاز خان فاران،جاوید چودھری،خورشید عباسی،عبدالقادر منگریو ، سید ولی وارثی، نواب قریشی،لیاقت کشمیری ،خالد پہنور ودیگر بھی موجود ہیں
کہوٹہ(صباح نیوز)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں چوری ہوئی اور2024ء میں ڈکیتی ہوئی۔کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ 24کروڑ عوام کا ملک ہے، اس طرح کام نہیں چلے گا، مجھے ان 3 بڑی سیاسی جماعتوں سے بہتری کی کوئی امید نظر نہیں، سیاست اصولوں
کہوٹہ(صباح نیوز)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں چوری ہوئی اور2024ء میں ڈکیتی ہوئی۔کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ 24کروڑ عوام کا ملک ہے، اس طرح کام نہیں چلے گا، مجھے ان 3 بڑی سیاسی جماعتوں سےبہتری کی کوئی امید نظر نہیں، سیاست اصولوں اور آئین کے مطابق کرنا ہوگی، ورنہ ملک آگے نہیں بڑھے گا۔سربراہ عوام پاکستان کا کہنا تھا کہ آج جس قسم کی ملک میں کرپشن ہے،ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی جب تک سیاسی،ملک اس طرح...
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بدھ کو تیسرا کھلا خط آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے عام انتخابات 2024ء میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔ عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل کے باہر دیگر وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہبانی پی ٹی آئی نے آج آرمیچیف کو تیسرا خط جاری کیا ہے، خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے خط میں کہا ہے منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے ‘ بانی تحریک انصاف نے کہا کہ دہشت...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک میں لوگوں کو مہنگائی اور بیروزگاری کا سامنا ہے۔ ملک میں رول آف لاء لانا ہوگا، ہمارے لوگ 2 سال سے 9 مئی کے کیسز میں جیل میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے گرینڈالائنس کا مقصد سب کو اکٹھا کرنا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوئی ہے، مہنگائی کم نہیں ہوئی، 2 ملین لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ ہماری بات نہیں سن رہی ہے، اپوزیشن...
کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 24 کروڑ عوام کا ملک ہے، اس طرح کام نہیں چلے گا۔ مجھے ان 3 بڑی سیاسی جماعتوں سے بہتری کی کوئی امید نظر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں چوری ہوئی اورء میں ڈکیتی ہوئی۔ کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں...
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہا ہے کہ تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے۔ دو کروڑ نوے لاکھ بچوں کا سکول تعلیم سے باہر ہونا بڑا قومی المیہ ہے۔ ملکی سطح پر ہمہ گیر ترقی کے لیے ناگزیر ہے کہ غیرطبقاتی یکساں نظامِ تعلیم اور قومی زبان اُردو کے نفاذ پر تمام قومی جماعتیں اتفاق کرلیں۔ تعلیم کو قومی ترجیحِ اول قرار دیا جائے اور اِسی ترجیح کے مطابق وسائل فراہم کیے جائیں۔ پاکستان کی تعلیمی پالیسی قیامِ پاکستان کے مقاصد اور آئینِ پاکستان کے رہنما اصولوں کی پابند کی جائے۔انہوں نے کہاکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام اور مخلوط نظامِ تعلیم کے خاتمہ کے ذریعے معیارِ تعلیم کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔ خواتین کے...
نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن سینٹر (نادرا) نے ’ب‘ فارم سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نادرا کا کہنا ہے کہ پہلے سے بنے ہوئے کسی ’ب‘ فارم کو منسوخ نہیں کیا گیا۔ نادرا کا کہنا ہے کہ جن بچوں کے ’ب‘ فارم پہلے سے بنے ہوئے ہیں اور ان کا پاسپورٹ بنوانا ہے یا 10 سال سے زیادہ اور 18 سال سے کم عمر جن بچوں کا ’ب‘ فارم پہلی بار بنوانا ہے تو والدین ان بچوں کے ہمراہ قریبی نادرا سینٹر تشریف لائیں۔ والدین نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔ نادرا کا کہنا ہے کہ پہلے سے بنے ہوئے ’ب‘ فارم...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نو مئی کو کلمہ چوک لاہور پر کنیٹر جلانے کے کیس میں شاہ محمود قریشی اور اعجاز چودھری سمیت اکیس ملزموwںN پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ملزموں کا صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے ملزموں کے خلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید کارروائی 17 فروری تک ملتوی کر دی۔ جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔ یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنوں کو بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے افتخار محمد چودھری کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی انٹرا کورٹ اپیل اور سابق چیف جسٹس کیخلاف توہین عدالت کارروائی کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل خارج کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔ شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے افتخار محمد چودھری سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ۔فیصلے میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ ججز آرڈر 1997کے تحت ریٹائرڈ جج کی رہائش گاہ پر تاحیات سیکیورٹی گارڈ تعینات ہو سکتا ہے، عدالت کو بتایا گیا کہ افتخارمحمد چودھری اب ایک سیاسی جماعت کے سربراہ بھی ہیں، اگرسابق چیف جسٹس کوخطرہ ہو...
ویب ڈیسک :سابق چیف جسٹس افتحار چوہدری کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل خارج کرد ی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ نے افتخار چودھری کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی انٹرا کورٹ اپیل اور سابق چیف جسٹس کیخلاف توہین عدالت کارروائی کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل خارج کر دی ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔ شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے افتخار محمد چودھری سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ۔ فیصلے میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ ججز آرڈر 1997کے تحت ریٹائرڈ جج کی رہائش گاہ پر تاحیات سیکیورٹی گارڈ تعینات ہو سکتا ہے، عدالت کو بتایا گیا کہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے افتخار محمد چودھری کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی انٹرا کورٹ اپیل اور سابق چیف جسٹس کیخلاف توہین عدالت کارروائی کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل خارج کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔ شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے افتخار محمد چودھری سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ۔ فیصلے میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ ججز آرڈر 1997کے تحت ریٹائرڈ جج کی رہائش گاہ پر تاحیات سیکیورٹی گارڈ تعینات ہو سکتا ہے، عدالت کو بتایا گیا کہ افتخارمحمد چودھری اب ایک سیاسی جماعت کے سربراہ بھی ہیں، اگرسابق چیف جسٹس کوخطرہ...
لاہور: کم عمر بچوں کے ساتھ کئی ماہ تک بدفعلی کرنے والے پھل فروش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 کم عمر بچوں کے ساتھ بدفعلی (زیادتی) کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں 4 ماہ قبل بھی مقدمہ درج ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق مفرور اشتہاری شاکر پھل فروشی کا کاروبار کرتا ہے جو بچوں کے ساتھ مسلسل 3 ماہ تک زیادتی کرتا رہا۔ بعد ازاں بچوں کی جانب سے گھر والوں کو مطلع کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔ ملزم شاکر مقدمہ درج ہونے پر روپوش ہو گیا تھا۔ جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) میر نبی بخش ٹاؤن سے دو موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق تھانہ پنیاری کی حدود میر نبی بخش ٹاؤن عبدالقیوم ولدنصر اللہ کے گھر کے باہر سے ڈیلکس موٹر سائیکل چوری کرلی جبکہ اسی علاقے میں سہیل قریشی ولد جمیل قریشی کے گھر کے باہر سے کھڑی گاڑی سپر سٹار موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے۔
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت )پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر کی جانب سے زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے تعاون سے زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے فوڈ ٹیکنالوجی ہال میں تعلقہ حیدرآباد دیہی کے اسکول اساتذہ کے لیے ”طلباء کی بہتر نشوونماکے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا اس ورکشاپ میں ماہرینِ غذائیت اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جنہوں نے اساتذہ کو بچوں کی متوازن غذا اور صحت مند طرز زندگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کیورکشاپ کا بنیادی مقصد اساتذہ کو بچوں کی بہتر جسمانی و ذہنی نشوونما کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ اپنے اسکول کے طلبہ کو متوازن غذا کے فوائد اور صحت مند طرز زندگی اپنانے کے بارے میں رہنمائی فراہم...