مسجد سے لیپ ٹاپ چرانے والا ملزم گرفتار، 2 ماہ قبل جیل سے رہا ہوا تھا؛ ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
لاہور:
مسلم ٹاؤن کے علاقے میں مسجد سے شہری کا لیپ ٹاپ چوری کرنے والا ملزم فاروق عرف کمانڈو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے گھناؤنی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر کے لیپ ٹاپ برآمد کرنے کا ٹاسک دیا تھا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ لیپ ٹاپ برآمد کرلیا گیا۔
اس کے علاوہ ملزم سے دیگر وارداتوں میں شہریوں کے چوری کیے گئے لاکھوں مالیت کےموبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور2ماہ قبل جیل سے رہا ہوا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں 24 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے برآمد شدہ لیپ ٹاپ مدعی مقدمہ محسن نصیر کے سپرد کیا، جو جی سی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کا طالب علم ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیپ ٹاپ
پڑھیں:
خاتون کا نوٹوں سے بھرا ہوا چوری شدہ بیگ پولیس نے کس طرح تلاش کیا؟
لاہور:پولیس نے خاتون کا نوٹوں سے بھرا ہوا چوری شدہ بیگ تلاش کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوکی میو اسپتال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حافظ آباد سے بھائی کے علاج کے لیے آئی خاتون کا نوٹوں سے بھرا بیگ چوری کیا گیا بیگ برآمد کرلیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے نوٹس پر میو اسپتال چوکی نے فوری ایکشن لیا اور اسپتال کے اندر سے ہی مشکوک خاتون کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ کو کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جس کی تلاشی لینے پر بیگ اور نقد رقم برآمد کر کے خاتون کے حوالے کردی گئی۔
چوری کیے گئے بیگ میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد رقم اور 2 موبائل تھے۔
علاج کے لیے آئی فرحت بی بی نے رقم واپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا جب کہ گرفتار ملزمہ کو مزید تحقیقات و کارروائی کے تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔