اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کا مقصد سب کو اکٹھا کرنا ہے، فیصل چودھری
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک میں لوگوں کو مہنگائی اور بیروزگاری کا سامنا ہے۔ ملک میں رول آف لاء لانا ہوگا، ہمارے لوگ 2 سال سے 9 مئی کے کیسز میں جیل میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے گرینڈالائنس کا مقصد سب کو اکٹھا کرنا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوئی ہے، مہنگائی کم نہیں ہوئی، 2 ملین لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ ہماری بات نہیں سن رہی ہے، اپوزیشن کے گرینڈالائنس کا مقصد سب کو اکٹھا کرنا ہے، مختلف جماعتوں کے مختلف نظریے ہیں، یہ حکومت جھوٹ پر آئی اور جھوٹ پر کام کررہی ہے۔ راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک میں لوگوں کو مہنگائی اور بیروزگاری کا سامنا ہے، ملک میں رول آف لاء لانا ہوگا، ہمارے لوگ 2 سال سے 9 مئی کے کیسز میں جیل میں ہیں۔ آخر میں فیصل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کو آج چھوڑ دیں تو سب کہیں گے ہم بری الذمہ ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیصل چودھری کہنا تھا کہ ملک میں
پڑھیں:
فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ، شعیب شاہین
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے دعویٰ کیا کہ فیصل چودھری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات بگاڑنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔