City 42:
2025-04-22@01:13:30 GMT

متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

سٹی 42 : متحدہ عرب امارات کے ویزا حصول کے خواہشمندان کے لیے سفارت خانے نے ویزا معلومات دوبارہ جاری کر دیں ۔ 

متحدہ عرب امارات سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سب درخواست دہندگان کے کیے ویزا پراسیس فیس 69 امریکی ڈالرز فی کس ہے, ماسواے ملازمت ویزا کے تمام ویزوں بشمول وزٹ, سیاحتی و فیملی ویزا کے لئے درخواست دہندہ خود آن لائن اپلائی کرے گا, ویزا اپلائی کرنے کے بعد درخواست دہندہ کو سفارت خانہ/ ویزا سینٹر طلب کرنے کا نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔ 

اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت

جاری ہدایات کے مطابق درخواست دہندہ کو ویزا اپلیکیشن دستاویز کا ثبوت ساتھ رکھنا ہو گا, درخواست دہندہ کو اپنی/ والدین/ سپانسر کی گذشتہ 6 ماہ کی دستخط/مہر شدہ بنک اسٹیٹ مینٹ ساتھ رکھنا ہو گی، اس کے علاوہ دستخط/مہر شدہ بنک اسٹیٹ مینٹ میں 5 ہزار امریکی ڈالرز یا مساوی رقم ہونا ضروری ہے۔ ہوٹل ریزرویشن, گھر, احباب یا رشتہ دار کے گھر کی دستاویز ساتھ لانا ہو گی, سفارت خانے یا ویزا سینٹر آتے ہوئے کنفرمڈ ریٹرن ائیر ٹکٹ ساتھ لانا ہو گا ۔ اصلی قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ساتھ لانا ہو گا, اصلی قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کا کم از کم 6 ماہ کے لیے ویلڈ ہونا ضروری ہے۔ 69 امریکی ڈالرز فی ویزا درخواست مخصوص الفلاح بنک اکاونٹ میں جمع کرانا ضروری ہو گا,  اس جمع شدہ ویزا فیس کی اصلی رسید سفارت خانہ یا ویزا سینٹر آتے ہویے ساتھ لانا ضروری ہے ۔ 

روس پر پابندیاں یوکرین کے مذاکرات میں کردار ادا کریں گی, امریکی وزیر خزانہ کی امید

متحدہ عرب امارات سفارت خانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 برس سے کم عمر بچوں کے لیے ویزا سینٹر آنا ضروری نہیں ہے، 5 برس سے کم عمر بچوں کے لیے صرف سفید بیک گراونڈ کے ساتھ پاسپورٹ سائز تصویر ضروری ہو گی, تصویر میں دھوپ والے چشمے نہیں ہونا چاہیں, تصویر میں وہ باقائدہ طور پر مناسب انداز میں تشریف رکھے ہوں۔ اس کے علاوہ 6 برس سے 15 برس کے بچوں کے لیے تصویر لانے کی ضرورت نہیں ہے, ان بچوں کی تصویر ویزا سینٹر میں ہی لی جائے گی۔ 15 برس یا اس سے زائد عمر کے بچوں کآ ویزا سینٹر آنا ضروری ہو گا, ان بچوں کآ سارا پراسیس بالغ افراد کی طرح ویزا سینٹر میں ہی ہو گا ۔ 

عظمی بخاری باکسر بن گئیں، گرین شرٹس پر آہنی مکوں کی بوچھاڑ کر ڈالی

یہ مندرجہ بالا دستاویز مکمل کرنے کے بعد 5 برس اور اس سے زائد الالعمر افراد ویزا سینٹر کا دورہ کریں گے ، 5 برس اور اس سے زائد الالعمر افراد کا ویزا سینٹر میں بائیو میٹرک اور ویزا پراسیا مکمل کیا جائے گا ۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات درخواست دہندہ سفارت خانہ ویزا سینٹر ساتھ لانا کے لیے

پڑھیں:

سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی— فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے آمد پر سعودی سفیر نے محسن نقوی کا خیرمقدم کیا، اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر مشکور ہیں، انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

سعودی عرب میں 4700 پاکستانی بھکاری پکڑے گئے: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 4700 پاکستانی بھکاری پکڑے گئے، اس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے پاسپورٹ کے حصول کے لئے نئی شرائط عائد کی جارہی ہیں، بھکاری مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سعودی شہریوں کے لئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے سعودی عرب نے بہت ساتھ دیا، سعودی حکومت کے تعاون کی بدولت ہی خاندان کے 5 افراد کو رہائی ملی اور وطن واپس آئے۔

ملاقات میں سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں جنہیں مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • افریقہ میں امریکہ کا غیر ضروری سفارت خانے اور قونصل خانے بند کرنے پر غور
  • ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں،گھر بیٹھے بنوائیں
  • ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
  • بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے: وزیراعظم
  • سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں: محسن نقوی
  • ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کا جھنجھٹ ختم
  • ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
  • غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم
  • اماراتی عوام کیلئے جدید ٹیکنالوجی والا آئی ڈی کارڈ متعارف کرانے کی تیاری
  • متحدہ عرب امارات میں روزگار کی تلاش میں جانے والوں سے متعلق نئے قوانین کیا ہیں؟