اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی بمباری اور زمینی حملے دوبارہ شروع ہونے سے جنگ بندی کے عرصہ میں حاصل ہونے والی کامیابیاں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کی ڈائریکٹر سیم روز نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں جہاں چوتھی رات بھی بمباری متواتر جاری رہی۔

اگر جنگ بندی بحال نہ ہوئی تو علاقے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ Tweet URL

جنیوا میں اقوام متحدہ کے اداروں کی پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، چار روز میں 600 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں تقریباً 200 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو انخلا کے احکامات دیے جانے سے تقریباً ایک لاکھ افراد کو نقل مکانی کرنا پڑے گی۔

اطلاعات کے مطابق، اسرائیل کے وزیر دفاع نے مزید یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ کے بعض حصوں پر قبضہ کرنے اور ان کے اسرائیل سے جزوی الحاق کا حکم جاری کیا ہے۔

خوراک کی قلت کا خدشہ

سیم روز نے کہا کہ، گزشتہ 19 روز سے غزہ میں کسی طرح کی انسانی امداد نہیں پہنچ رہی جو اکتوبر 2023 میں یہ جنگ شروع ہونے کے بعد امداد روکے جانے کے حوالے سے طویل ترین عرصہ ہے۔

جنگ جاری رہنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے علاوہ بڑے پیمانے پر تنصیبات اور املاک کو نقصان پہنچے گا جس سے متعدی بیماریاں پھیلنے کے ساتھ غزہ کے 10 لاکھ بچوں سمیت 20 لاکھ سے زیادہ آبادی کو شدید ذہنی و نفسیاتی مسائل لاحق ہو جائیں گے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کے زیراہتمام چلائے جانے والے 25 میں سے چھ تنور پہلے ہی بند ہو چکے ہیں اور رواں مہینے 10 لاکھ لوگ خوراک سے محروم رہیں گے۔

خوراک کی قلت سے لوگوں میں مایوسی پھیلنے اور امداد کی لوٹ مار کے واقعات دوبارہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔بچوں کا ذہنی نقصان

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے عالمی ادارہ اطفال (یونیسف) کے ترجمان جیمز ایلڈر نے کہا کہ غزہ میں بچوں کی پوری آبادی کو ذہنی صحت کے حوالے سے مدد درکار ہے جس کی حالیہ تاریخ میں ایسی کوئی اور مثال نہیں ملتی اور یہ مبالغہ نہیں بلکہ حقیقت ہے۔

بچوں کے ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ 15 ماہ تک ہولناک حالات سہنے والے بچے جب اپنے گھروں کو واپس آئے ہیں تو ان کے مصائب دوبارہ شروع ہو گئے ہیں جن سے ان کی جسمانی و ذہنی صحت میں مزید بگاڑ آنے کا خدشہ ہے۔

امداد کی فراہمی بند ہو جانے سے غذائی قلت کا شکار بچوں کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہو گا جنہیں جسمانی بحالی کے لیے پانچ سے چھ ہفتوں تک ضروری مدد درکار ہوتی ہے جو فی الوقت انہیں میسر نہیں رہی۔

علاوہ ازیں، 19 جنوری کو جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد غزہ میں تعلیمی سرگرمیاں بھی بحال ہو رہی تھیں اور تقریباً 50 ہزار بچے دوبارہ سکول جانا شروع ہو گئے تھے جن کی تعلیم خطرات سے دوچار ہے۔ہسپتالوں اور طبی عملے پر بوجھ

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ری کراس و ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے ترجمان ٹوماسو ڈیلا لونگا نے بتایا کہ غزہ میں ان دنوں بہت سی جگہوں پر وہی مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں جن کا فلسطینیوں کو 15 ماہ کی جنگ میں ہو چکا ہے۔

متواتر بمباری میں سیکڑوں لوگ ہلاک و زخمی ہو رہے ہیں۔ غزہ میں ڈاکٹر تھک چکے ہیں، ضروری طبی سازوسامان کی شدید قلت ہے اور ہسپتالوں کی راہداریاں علاج کے منتظر بیماروں، زخمیوں اور اپنے عزیزوں کی خیریت جاننے کے منتظر لوگوں سے بھری ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شروع ہو کہ غزہ غزہ کے

پڑھیں:

امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ

یمن پر امریکی فضائی حملے شدت اختیار کرگئے ہیں، جن میں تازہ ترین کارروائی کے دوران مزید تین یمنی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، امریکا نے دارالحکومت صنعا، امران، مارب اور حدیدہ سمیت مختلف شہروں میں حوثیوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

ادھر حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے قریب ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، رواں ماہ اپریل کے دوران اب تک چھ امریکی ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے، جو یمنی مزاحمت کی جوابی کارروائی کا ثبوت ہے۔

یمنی بندرگاہوں پر ہونے والے مسلسل حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 80 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر چکی ہے۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے نئے حملے ، گھر دھماکوں سے تباہ ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • اسرائیل کے اندر ایک تباہی اور قتل وغارت گری شروع ہونے کا خدشہ ہے . اپوزیشن لیڈر
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان 
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
  • امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو ایک بار پھر حساس فوجی معلومات کو غیر مجاز لوگوں سے شیئرکرنے کے الزمات کا سامنا
  • اسرائیل کی جانب سے لبنان میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ
  • فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری
  • القسام بریگیڈ کا ایک اور مہلک حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی، ٹینکس تباہ
  • امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
  • غزہ پٹی: اسرائیلی حملوں میں مزید نوے افراد ہلاک