پنجاب میں 6ماہ میں تین ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجری کا منفرد ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پہلا اور جامع چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام جاری ہے جس سے دوسرے صوبوں کے بچے بھی مستفید ہو رہے ہیں۔
چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 3162 بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری اور اینٹروینشن کی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ماہ غیر ملکی چلڈرن ہارٹ سرجن کی ٹیم دورہ کرے گی۔ برطانوی ڈاکٹروں کی ٹیم کی آمد سے فیصل آباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ نے بچوں کی ہارٹ سرجری کی۔
چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت ملک بھر سے 7436 مریضوں کی بچوں کی رجسٹریشن کی گئی۔
سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے ہارٹ پیشنٹ بچوں کی مفت ہارٹ سرجری کی جا رہی ہے۔
خیبر پختونخوا کے 316 ہارٹ پیشنٹ بچوں کی پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں مفت سرجری اور علاج ہوگا۔ سندھ کے 51بچوں کی ہارٹ سرجری کے لیے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں رجسٹریشن کرائی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت بلوچستان کے 11 بچوں کی مفت ہارٹ سرجری ہوگی جبکہ آزاد کشمیر کے 158 بچوں کی ہارٹ سرجری کے لیے رجسٹریشن کروائی گئی۔ گلگت بلتستان کے 30بچوں کی ہارٹ سرجری ہوگی۔
چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت سرکاری اسپتالوں میں 2419 اور پرائیویٹ اسپتالوں میں 743 آپریشن ہوئے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کے پروگرام کے تحت چلڈرن ہارٹ سرجری اور علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے۔
چیف منسٹر ہارٹ سرجری پروگرام کے اجراء سے قبل ہر سال سیکڑوں بچوں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے جبکہ لمبی ویٹنگ لسٹ اور ناکافی وسائل کی وجہ سے والدین بے بسی سے بچوں کو تکلیف میں مبتلا دیکھنے پر مجبور تھے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ننھے بچوں کی تکلیف برداشت نہیں، ہارٹ سرجری کے اخراجات حکومت دے گی۔ حکومت کے وسائل پر پہلا حق بچوں کا ہے اور سب اپنے بچوں جیسے ہیں۔ پیدائشی امراض قلب میں مبتلا بچوں کا علاج ممکن حد تک جلد اور مفت ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بچوں کی ہارٹ سرجری مریم نواز چیف منسٹر
پڑھیں:
کومل میر کی کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے پر لب کشائی
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی دلکش اور باصلاحیت اداکارہ کومل میر نے کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے پر خاموشی توڑ دی۔
کومل میر نے اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کی بدولت کم وقت میں بے پناہ شہرت حاصل کی ہے، تاہم حال ہی میں ان کے اچانک وزن میں اضافے اور چہرے کی تبدیلی پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔
گزشتہ دنوں کومل میر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی کاسمیٹک سرجری اور جسمانی تبدیلیوں سے متعلق افواہوں پر کھل کر بات کی۔
کومل میر نے کاسمیٹک طریقۂ کار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے اب ہر کوئی کاسمیٹک پروسیجر کروا رہا ہے، عام لوگ تو مشہور شخصیات سے بھی زیادہ علاج کروا رہے ہیں، میں جب فیشل کے لیے جاتی ہوں تو گھریلو خواتین کو بھاری بل ادا کرتے دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں، مگر میں نے خود اپنے اوپر ایسا کچھ نہیں کروایا، قسم کھا کر کہتی ہوں! لوگ میرے گال دیکھ رہے ہیں مگر میری ڈبل چِن نہیں دیکھ رہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم لوگ مجھے موٹا ہونے پر کیوں شرمندہ کرتے ہیں، جب میں دبلی پتلی تھی تب بھی یہی کرتے تھے، میرا نہیں خیال کہ میں موٹی ہوئی ہوں، میں نے صرف 6 کلو وزن بڑھایا ہے، یہ ایک ڈرامے کے لیے کیا تھا، مگر بدقسمتی سے پروجیکٹ اب مؤخر ہو گیا ہے، میں نے کردار کو سنجیدگی سے لیا اور کھانے پینے میں نرمی برتی، ساری زندگی مجھے یہی کہا گیا کہ مجھے وزن بڑھانے کی ضرورت ہے۔
مزید بات کرتے ہوئے کومل میر نے اپنے ناقدین کو پیغام میں کہا کہ میں اپنے ٹرولرز کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ میرے وزن بڑھنے سے حسد مت کریں، مجھے جینے دیں، میں جلد ہی جم جاؤں گی اور اپنے جسم کو ٹون کر لوں گی اور جو لوگ ڈائٹ پلان مانگ رہے ہیں وہ بھی انتظار کریں، میں جلد ہی شیئر کروں گی۔
Post Views: 5