کراچی:

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گارڈن سے لاپتہ 2 کمسن بچوں کی تلاش کے لیے پنجاب کے مختلف مزاروں پر پوسٹر آویزاں کر دیے ہیں ، پوسٹر میں پولیس نے بچوں کو تلاش میں مدد فراہم کرنے والے کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 14 جنوری کو گارڈن سے 2 بچے 5 سالہ علیان اور 6 سالہ علی رضا لاپتہ ہوگئے تھے جن کے اغوا کا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج ہے۔ 

بچوں کی تلاش کیلیے ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے پنجاب کے مزاروں پر جا کر وہاں بچوں کی تصاویر کے پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں جس میں داتا دربار ، بابا بلھے شاہ اور بری امام سمیت دیگر مزارات شامل ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی اطلاع دینے والے کے لیے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی عارف عزیز نے مزید بتایا کہ دونوں بچوں کی تلاش میں پولیس کی جانب سے لیاری سمیت نبی بخش ، گارڈن ، جہاں آباد اور سعید آباد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیے گئے جبکہ جھاڑیوں ، بند مکانات ، مشتبہ مقامات اور لیاری ندی میں بھی پولیس اور فلاحی اداروں کے رضا کاروں کی مدد سے بچوں کو تلاش کیا گیا۔

متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر ان سے تفتیش بھی کی گئی تاہم بدقسمتی سے دونوں لاپتہ بچوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا تاہم پولیس کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور؛ 29 سالہ خاتون  کو 4 بچوں سمیت راستے سے اغوا کرلیا گیا

لاہور:

گجر پورہ سے 29 سالہ خاتون کو اس کے 4 بچوں سمیت اغوا کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے تھانہ گجر پورہ میں خاوند کی مدعیت میں اس کی بیوی اور 4 بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مدعی حافظ محمود نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی امبر 4 بچوں سمیت اپنی ماں کے گھر گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق 8 سالہ عبداللہ، 6 سالہ زینب ،5 سالہ احمد اور 2 سالہ  ام ہانی کو ان کی والدہ امبر سمیت اغوا کیا گیا۔ امبر اپنی ماں کے گھر جانے کے لیے بچوں سمیت نکلی اور راستے سے اسے اغوا کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ماں بچوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکا اور انویسٹی گیشن پولیس  کی مشترکہ ٹیم خاتون اور مغوی بچوں کو ٹریس کر رہی ہیں، جنہیں  جلد ہی بازیاب کروا لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا
  • انسداد پولیو مہم شروع محفوظ مستقبل کیلیے اس وباء کاخاتمہ ضروری ہے،وزیر اعظم
  • فلمی صنعت کی بحالی؛ وزیراعلیٰ پنجاب نے امدادی رقوم کی فراہمی کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
  • محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلیے بُری خبر کا الرٹ جاری
  • کراچی میں نماز کیلیے جانے والے بزرگ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا
  • ہمیں بڑے نام نہیں، پرفارمر کی تلاش تھی
  • لاہور؛ 29 سالہ خاتون  کو 4 بچوں سمیت راستے سے اغوا کرلیا گیا
  • خاتون کا نوٹوں سے بھرا ہوا چوری شدہ بیگ پولیس نے کس طرح تلاش کیا؟
  • ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا, سرینگر میں پوسٹر چسپاں