انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے والدین کو پیغام دیا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، پولیو کا کوئی علاج نہیں، صرف ویکسین ہی معذوری سے بچا سکتی ہے، یہی ویکسین دنیا سے پولیو کے خاتمے کا سبب بنی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 21 تا 27 اپریل انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ پرعزم ہے، بچوں کو معذوری سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں انسداد پولیو مہم کے دوران 1 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں میں سے شہر کراچی میں 5 سال سے کم عمر 27 لاکھ  بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ تقریباً 69724 تربیت یافتہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے علاوہ اسکولوں، شاپنگ مالز اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ سیکیورٹی کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ فول پروف انتظامات، پولیو ورکرز کی حفاظت کیلئے 25360 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ مراد علی شاہ نے والدین کو پیغام دیا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، پولیو کا کوئی علاج نہیں، صرف ویکسین ہی معذوری سے بچا سکتی ہے، یہی ویکسین دنیا سے پولیو کے خاتمے کا سبب بنی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بچوں کو پولیو کے قطرے انسداد پولیو مہم مراد علی شاہ نے پولیو کے خاتمے کہا کہ

پڑھیں:

کینالز منصوبہ بنے گا نہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ کسی کو دیں گے: مراد علی شاہ

حیدر آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ کینالز منصوبہ نہیں بننے دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کسی کو نہیں دیں گے، کینالز کے معاملے پر باقی جماعتیں مصنوعی احتجاج کر رہی ہیں، اگر کوئی سندھ کے پانی کا بچاؤ کر سکتا ہے تو وہ بلاول بھٹو ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کالا باغ ڈیم کو ہمیشہ کیلئے دفن کیا، پیپلزپارٹی کے خلاف کینالز کے معاملے پر سازش کی گئی، عمر کوٹ کے عوام نے سازش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا، پیپلزپارٹی عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کبھی بھی سندھ کے حق پر کوئی سودا نہیں ہوگا۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد والو سن لو کینال منصوبہ نامنظور، بلاول بھٹو نے پہلے ہی کہا تھا کینال منصوبہ قبول نہیں کروں گا، بلاول بھٹو نے حکومت سے کینالز منصوبے کو ختم کرنے کا کہا تھا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • قومی انسداد پولیو مہم شروع، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
  • سندھ میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز
  • پولیو کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم
  • مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیراعظم
  • تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، وزیراعظم
  • کل سے سات روزہ پولیو مہم کا آغاز؛2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
  • اجتماعی کوششوں سے پولیو پر قابو پائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ملک بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 21 اپریل سے ہو گا
  • کینالز منصوبہ بنے گا نہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ کسی کو دیں گے: مراد علی شاہ