2025-04-22@18:17:03 GMT
تلاش کی گنتی: 3101

«فیصد رہی»:

(نئی خبر)
    دوسری جنگ عظیم زوروں پر تھی۔ ہٹلر ‘ پورے یورپ کو روند رہا تھا۔ برطانیہ‘ اس جنگ میں ہٹلر کے خلاف بھرپور طاقت سے لڑ رہا تھا۔ مگر لگتا ایسا تھا کہ تھوڑے ہی عرصے میں یو کے بھی جرمنی کے ہاتھوں فنا ہو جائے گا۔ اس خوفناک جنگ کے شروع میں آرتھر چیمبر لین برطانیہ کا وزیراعظم تھا۔ اسے کینسر کا موذی مرض لاحق ہو چکا تھا۔ اس میں وہ قائدانہ صلاحتیں نہیں تھیں کہ برطانوی عوام میں خود اعتمادی پیدا کر سکے۔ دس مئی 1940کو خرابی صحت کی بدولت‘ چیمبرلین نے استعفیٰ دے دیا۔ دگرگوں حالات کی بدولت ‘ کوئی بھی سمجھدار سیاست دان‘ وزیراعظم نہیں بننا چاہتا تھا۔ کنزرویٹو پارٹی کے پاس صرف ایک شخص بچا تھا‘...
    ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی پوری تیاری تھی، سپیکر کو اجازت کیلئے خط بھی لکھا گیا جس کو منظور نہ کیا گیا جس پر احتجاجاً ہم نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی، پارٹی کا جو سیاسی فیصلہ تھا وہ بالکل درست تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت کوئی آزاد نہیں، بات کرنے والے کو پیکا ایکٹ کے تحت بند کر دیا جاتا ہے۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ محمود خان...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم نے کئی بار افغان حکومت کو یہ بات باور کرائی ہے، امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے۔ پاکستان اور افغانستان کا اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر اتفاقپاکستان نےحالیہ دہشت گردی واقعات کے بعد افغانستان کی عبوری حکومت کی قیادت سے رابطہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست سے بات ریاست کرتی ہے، محکمہ خارجہ کو صوبے کے کوئی ٹی او آر نہیں گئے، مولانا فضل الرحمان افغانستان گئے تھے، ان کا فالو آپ نہیں ہوا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ...
    نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10ارب کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے، فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں اور نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10 ارب کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بدقسمتی سے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت نہیں کی، آرمی چیف نے پہلے بھی کہا تھا اور اب کہا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا ہونا ضروری تھا۔ اجلاس میں افغانستان پر حملہ یا آپریشن کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ اور ہم نے کئی بار افغان حکومت کو یہ بات باور کرائی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے۔ مولانا فضل الرحمان افغانستان گئے تھے لیکن ان کا فالو اپ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا...
    کوئنزلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2025ء)جب ہم پردیس میں آتے ہیں تو زندگی کی حقیقتیں نیا رنگ لے آتی ہیں۔ خاص طور پر جب ہم اپنے گھر والوں، ماؤں اور بہنوں سے دور ہو جاتے ہیں، تو اکثر اوقات ہمیں اپنے گھر کے پکے کھانے اور ان کی محبت کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب دل کی گہرائی سے ایک احساس جنم لیتا ہے — ایک احساس کہ ہم اپنے پیاروں سے بہت دور ہیں۔ رمضان کا مہینہ خاص طور پر ہمارے دلوں میں یادیں بسا دیتا ہے۔ سحری اور افطار کی رونقیں، گھروں کی دھوپ، اور کچن کی خوشبو ہمیں اپنی ماؤں کی یاد دلاتی ہیں۔ اسی احساس کو مدنظر رکھتے ہوئے، کوئنزلینڈ...
    پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں اور نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10 ارب کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بدقسمتی سے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت نہیں کی، آرمی چیف نے پہلے بھی کہا تھا اور اب کہا کہ ملک میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتا نہیں وزیر اعلیٰ...
    اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (  جے یو آئی)ف مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ جنگ افغانستان اور پاکستان کے لیے مفید نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جنگ افغانستان اور پاکستان کے لیے مفید نہیں، اگر ہم جنگ کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تو قدم روک لینا چاہیے اور جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان جا کر 20 سال تک لڑنے والوں سے بندوقیں واپس لینے میں افغان طالبان کو بھی مشکلات ہیں، اس کام کے لیے وقت چاہیے، اس پر اتفاق رائے ہوا تھا، معلوم نہیں آج ہم نے معاملہ کیوں بگاڑ دیا۔ خیال رہےکہ وفاقی حکومت...
    سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قوم کے اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت خود ہے۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمرانوں کی ضد اوراناء کی وجہ سے حالات ابتر ہو رہے ہیں لیکن انہیں کوئی پرواہ نہیں، قومی سطح کے فیصلوں میں عمران خان کی شمولیت کے بغیر ملک میں پائیدار استحکام نہیں آ سکتا۔ موجودہ حکومت کو عوام کی تائید حاصل نہیں ، بند کمروں میں کئے جانے والے فیصلوں کی وجہ سے ملک تباہی  کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا ایک ہی سوال ہے عمران خان کو...
    26 نومبر احتجاج میں بیٹے ہلاکت  کے خلاف وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ ایڈیشنل یشن جج افضل مجوکا نے 9 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ مقدمہ اندراج درخواست میں ایف آئی آر کی ہدایت دیتے عدالت مطمئن ہونی چاہیے کافی مواد ریکارڈ پر موجود ہے، قانونی طور پر درخواست گزار وکیل کی اس دلیل کی کوئی حیثیت نہیں،۔ عدالت  نے کہا کہ پٹیشن کی سپورٹ میں کوئی مواد ضرورت نہیں ، فیصلہ درخواست گزار کے دعوی کے مطابق 26 نومبر کو ان کے بیٹے محمد علی سمیت 9 ہلاکتیں ہوئیں، درخواست گزار کی جانب سے کوئی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے حکم کی تعمیل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق وفاقی ایجنٹس کی بڑی تعداد کو اپنے روایتی کاموں سے ہٹا کر امیگریشن نافذ کرنے والے اداروں میں تفویض کر دیا گیا ہے۔ یہ تبدیلیاں اس بات کا حصہ ہیں کہ صدر ٹرمپ لاکھوں مجرمانہ تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی ایجنٹ جو عموماً بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں، منشیات کے اسمگلروں، ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ کے معاملات کی تحقیقات کرتے ہیں، اب غیر قانونی طور پر امریکہ میں...
    امریکا، غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے حکم کی تعمیل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق وفاقی ایجنٹس کی بڑی تعداد کو اپنے روایتی کاموں سے ہٹا کر امیگریشن نافذ کرنے والے اداروں میں تفویض کر دیا گیا ہے۔یہ تبدیلیاں اس بات کا حصہ ہیں کہ صدر ٹرمپ لاکھوں مجرمانہ تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وفاقی ایجنٹ جو عموماً بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں، منشیات کے اسمگلروں، ٹیکس...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں افطاری پشاور دسترخوان روزہ
    اسلام آباد: رہنماپاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ جہاں تک دہشتگردی کا سوال ہے اس پر کوئی دو رائے ہو نہیں سکتیں یہ ملک کے وجود کے لیے خطرہ ہے، یہ ملک کے وجود پر ایک وار ہے اس کو ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے، جو بھی معتبر مدد پاکستان تحریک انصاف دے سکے گی جس کا ہم نے بارہا اظہار بھی کیا ہے اور وہ ہم کرتے بھی رہے ہیں اور وہ ہم کرتے رہیں گے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے کبھی خان صاحب کی رہائی کو کسی چیز کے ساتھ نہیں جوڑا اور نہ ہی خان صاحب ہمیں ایسا کرنے...
    یہ2006کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک غم زدہ دل کی چیخیں گونج رہی تھیں‘اس کے پاس دو آپشن تھے‘ وہ اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیتا یا پھر وہ انھیں قرب خداوندی کی نشانی سمجھ لیتا‘ وہ دوسرے آپشن پر آ گیا‘ اس نے اس پارک میں ایک ایسی دنیا کا خواب دیکھا جہاں امداد کی کوئی سرحد نہ ہو‘ جہاں احسان کا کوئی رنگ نہ ہو اور جہاں محبت قومیت اور عقیدے کی حدوں سے پرے ہو۔ یہ شخص عبدالرزاق ساجد تھا جس نے خدمت کا کام ایک چھوٹے سے مشن کے طور پر شروع کیا اور پھر ساری کائنات اس کی مدد کو آگئی۔ وہ اپنے پرپھیلاتا چلا گیا اور اس کی اڑان کی حد 24...
    ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان تعلق اعتدال کی طرف آرہا ہے، رویوں میں نرمی آرہی ہے، ایک دوسرے کو سمجھنے کے مواقع مل رہے ہیں، اچھی سمت ہے، جس کیطرف سفر ہو رہا ہے، میں ان رویوں کو ہمیشہ بہتر رکھنے کے لیے بات کر رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جنگ افغانستان کیلئے مفید ہے نہ پاکستان کیلئے، اگر ہم جنگ کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تو قدم روک لینا چاہیئے، جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیئے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کو...
    فوٹو: فائل جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جنگ افغانستان کیلئے مفید ہے نہ پاکستان کیلئے، اگر ہم جنگ کےلیے آگے بڑھ رہے ہیں تو قدم روک لینا چاہیے، جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیے۔نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے حوالے سے ریاست کی غلطیوں کا بڑا عمل دخل ہے، افغان جنگ کے بعد مہاجرین ایران کی طرف بھی گئے، ایران نے افغان مہاجرین کو تو جگہ دی لیکن جنگ کےلیے بیس کیمپ نہیں بنایا، ہم نے پاکستان میں جنگ کےلیے بیس کیمپ بنایا۔انہوں نے کہا کہ جب لفظ جہاد استعمال ہوگا تو مذہبی لوگ ہی اس طرف جائیں...
    سلمان خان کی فلموں ایسی جاندار اور دبنگ اسٹائل میں تشہیری مہم چلائی جاتی ہے جو شاید ہی کسی اور اداکار کے حصے میں آتی ہو لیکن فلم ’’سکندر‘‘ کی پروموشنز مداحوں کے لیے مایوس کن ثابت ہوسکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلماں خان کی فلم سکندر 30 مارچ کو سینما گھروں میں جلوہ افروز ہوگی لیکن اتنے کم دن رہ جانے کے باوجود فلم کی پروموشنز کا تاحال آغاز نہیں ہوا۔ فلم کے لیے پلان کی گئی بڑی ٹریلر لانچ ایونٹ جس میں 30 ہزار مداحوں کی موجودگی کا امکان تھا، بھی منسوخ کر دی گئی۔ فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا اور ہدایت کار اے آر مرگدوس نے فلم کی تشہری مہم کو سیکیورٹی خدشات کے لیے محدود رکھنے کا فیصلہ...
    ہم کبھی نے کبھی ایسی سچوئیشن میں آجاتے ہیں جب فیصلہ نہیں کرپاتے کہ کیا کریں اور کیا نہیں، یہی وہ موقع ہوتا ہے، جب ہمیں بذریعہ استخارہ اللہ تعالیٰ سے رجوع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کردیا جب کہ اپنے ہی وکیل نے اسے ذہنی مریض بھی قرار دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نمبر 9 کی عدالت کے روبرو غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے ملزم کامران اصغر قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ پر تشدد کیا ہے؟ جس پر ملزم نے بتایا کہ...
    پشاور:وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ عاطف خان کے اینٹی کرپشن کیس میں کمزور دلائل پیش کرنے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور قاضی انور ایڈووکیٹ کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گنڈا پور کی ہدایات ہے کہ نو روز خان استعفی دے دیں، آپ نے غیر مناسب دلائل دیئے ہیں، جو ارڈر شیٹ میں بھی آگئے۔ قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آرڈر شیٹ میں لکھا گیا ہے کہ فریقین آپس میں کمپرومائز کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ نے اسی دن کہا کہ آپ کو...
     اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2025ء) 23 مارچ کو، جیسا کہ پاکستان کی عظیم قوم پاکستان کا قومی دن بڑے فخر کے ساتھ مناتی ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ اور سفارت خانے کے رہائشی عملے اس پرمسرت موقع پر پاکستان کی حکومت اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔(جاری ہے)  پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے، ہم بصیرت والے رہنما اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح اور عظیم پاکستانی فلسفی علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ کئی دہائیوں کے دوران، بحیثیت قوم، پاکستان نے غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدم، بہادر اور دیانتدار ثابت کیا اور وقت کی کسوٹی پر پورا اترا۔ دونوں قیادتوں...
    مصطفیٰ عامر کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان نے گزشتہ سماعت میں انسداد دہشت گردی عدالت میں کہا تھا کہ وہ اپنے اعتراف کرنے کو تیار ہے، جس پر تفتیشی حکام کی جانب سے ملزم کا بیان قلمبند کرنے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اعترافی بیان قلمبند کرنے کی درخواست دائر کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ریر حراست ملزم ارمغان کو اعترافی بیان کے لیے پیش کیا تو عدالت نے ملزم کے اعترافی بیان کی درخواست خارج کردی عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ اعترافی بیان ریکارڈ کیا جاسکے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مشتبہ قاتل ارمغان قریشی کے کالعدم تنظیموں سے روابط تھے؟ عدالت کے مطابق ملزم نے...
    کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان اعتراف جرم سے مکر گیا اور کہا کہ مصطفی کو قتل نہیں کیا، پولیس نے مجھ پر کالا جادو کرایا ہے بیان دینے کے قابل نہیں، پولیس نے ملزم کی درخواست منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کے اعترافی بیان کی درخواست خارج کردی اور کہا کہ ملزم کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ اعترافی بیان ریکارڈ کیا جاسکے، ملزم نے پہلے اعتراف جرم کی ہامی بھری اور پھر انکار کردیا۔ جج نے ارمغان سے کہا کہ اعتراف جرم کرنے یا نہ کرنے کی صورت میں بھی آپ جیل بھیج دیا جائے گا۔ ارمغان نے کہا کہ میں کوئی اعتراف...
    وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور  اور عاطف خان کے اختلافات کے معاملے کے حوالے سے عاطف خان اینٹی کرپشن کیس میں کمزور دلائل پیش کرنے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور قاضی انور ایڈووکیٹ کی اڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں قاضی انور ایڈووکیٹ  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات ہے کہ نو روز خان استعفی دے، آپ نے غیر مناسب دلائل دیے، جو ارڈر شیٹ میں بھی اگئے۔ قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ  آرڈر شیٹ میں لکھا گیا ہے کہ دونوں فریقین آپس میں کمپرومائز کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ نے اسی دن کہا کہ آپ کو ہٹایا جائے، میں نے ایڈووکیٹ جنرل کو کہا کہ آپ سے رضا کرانہ...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مارچ 2025)کراچی میںدوست کو قتل کرنے والے ملزم ارمغان کا عدالت کے سامنے اعتراف جرم سے انکار،مرکزی ملزم ارمغان نے عدالت میں کہا کہ پولیس مجھ سے زبردستی بیان دلوانا چاہ رہی ہے،میں کوئی اعتراف جرم نہیں کرنا چاہتا، میں پولیس تشدد کے باوجود ایسا کوئی بیان نہیں دینا چاہتا، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی ،پولیس نے مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ملزم ارمغان نے عدالت کے سامنے جرم کا اعتراف کرنے سے انکار کردیا۔کمرہ عدالت میں ملزم نے بیان میں پہلے مصطفی عامر کو ذاتی تنازع پر قتل کرنے کا اعتراف جرم کیابعدمیں اپنے ہی بیان سے مکر گیا۔ عدالت نے ریمارکس...
    اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستان کا ایک مشہور تعلیمی ادارہ KIPS اکیڈمی مہنگائی کے اس دور میں طلباء سے مبینہ طور پر زائد فیس وصول کرنے اور انہیں پڑھائی کے سخت معمولات کا نشانہ بنانے کے الزام میں زیر تفتیش ہے۔ ذرائع کے مطابق KIPS اکیڈمی طلباء سے 5000 روپے سے زائد فیس وصول کر رہی ہے۔ 20,000 سے روپے 50,000 ماہانہ، پاکستان میں دیگر اکیڈمیوں کے مقابلے اسٹڈی پروگرام پر منحصر ہے۔اس نے بہت سے خاندانوں پر ایک اہم مالی بوجھ ڈالا ہے، جو پہلے سے ہی اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ مزید یہ کہ اکیڈمی کی فیسیں شفاف نہیں ہیں اور بہت سے طلباء اور والدین نے پوشیدہ چارجز اور غیر متوقع...
    اسرائیل کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم نیتن یاہو کا داخلی انٹیلیجنس اینجسی شین بیت کے سربراہ کو برطرف کرنے کا حکم معطل کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ کی جانب سے ملک کی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی شِن بیت کے سربراہ کو برطرف کرنے کا وزیر اعظم حکم اگلی سماعت تک معطل کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے داخلی انٹیلیجنس ایجنسی شین بیٹ کے سربراہ رونن بار کو برطرف کردیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 59 فلسطینی شہید، واحد کینسر اسپتال تباہ اسرائیلی کابینہ نے نیتن یاہو کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔ شین بیت کے سربراہ نے فیصلے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیتن یاہو...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے سرگودھا میں منشیاف فروشوں کی فائرنگ سے شہید2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ  شہید کانسٹیبل عمران وینس اور شہید کانسٹیبل رانا شفیق کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل عمران وینس اور کانسٹیبل رانا شفیق کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کانسٹیبل عمران وینس اور رانا شفیق نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا. ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا  وزیر داخلہ محسن نقوی نے 2 زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
    فوجداری کارروائی میں ڈی این اے رپورٹ بنیادی ثبوت نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طاق ندیم نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ فوجداری کارروائی میں ڈی این اے رپورٹ بنیادی ثبوت نہیں ہوسکتا، دیگر شواہد غلط ہوں تو صرف ڈی این اے رپورٹ سے ملزم کو جرم سے لنک کرنا کافی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طاق ندیم نے قانونی نکتہ طے کردیا، عدالت نے 19سالہ لڑکی سے زیادتی کے بعد گلا کاٹ کر قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت میں مقدمے میں عمر قید پانے والا ملزم کو چھ سال بعد بری کردیا۔ جسٹس طارق ندیم لاہور...
    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے الیکٹرانک فراڈ، جعلسازی اور برانچ لیس بینکنگ ریٹیلرز سے دھوکہ دہی میں ملوث منظم گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد طارق کے نام سے ہوئی، ملزم کے خلاف پیکا 2016 کے تحت متعدد مقدمات درج ہیں، ملزم دیگر ساتھیوں کی معاونت سے برانچ لیس بینکنگ ریٹیلرز کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث پایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویزا فراڈ ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار بیان کے مطابق ملزم برانچ لیس ریٹیلرز کی دکانوں پر جا کر ان کا موبائل فون حاصل کرتا جس میں ریٹیلر سم (CBA اکاؤنٹ) موجود ہوتی تھی، ملزم...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  نے 26 نومبر احتجاج میں  زخمیوں اور ہلاکتوں پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔   پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج پر مبینہ زخمیوں اور ہلاکتوں پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جس میں شہری گل خان کی جانب سے دائر 22 اے کی درخواست پر سماعت  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکلا  کی جانب سے دلائل  دیے گئے۔  دوران سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں بنیادی قانونی حقوق ہی فراہم نہیں کیے گئے۔ موکل پولیس اسٹیشن اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے گیا،  پولیس نے غیر...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)اسرائیل کے ایک سفارتی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان کے پانچ مقامات پر اس وقت تک موجود رہے گی جب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو جاتی کہ لبنانی فوج سرحدوں کو کنٹرول کرنے کی 100 فیصد صلاحیت رکھتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کو مسلح کرنے اور اس کو رقوم کی منتقلی اور متعلقہ حکام کو ہتھیاروں کی فراہمی کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ہم صرف نگرانی کے کردار سے مطمئن نہیں ہوں گے۔(جاری ہے) ذریعہ نے کہا کہ جنوبی لبنان میں 5 پوائنٹس پر اسرائیلی افواج کی موجودگی لبنان کے ساتھ جنگ...
    ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گذشتہ روز سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مجلس عمل امن، مکالمے اور بات چیت پر یقین رکھتی ہے۔ ااسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ”عوامی مجلس عمل“ پر پابندی کے بھارتی فیصلے کو غیر منصفانہ اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گذشتہ روز سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مجلس عمل امن، مکالمے اور...
    برطانیہ میں داؤدی بوہرہ برادری کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کی تقریب میں لندن میں ہائی کمشنر کے ساتھ ہائی کمیشن کے متعدد افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی بوہرہ برادری کی کمیونٹی سروسز، تعلیم کے لیے لگن اور خیرات پر زور دینے کی روایات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیونٹی کی روایات رمضان المبارک کی حقیقی روح کی عکاسی کرتی ہیں۔ ہائی کمشنر نے تمام مذاہب کی برادریوں کے ساتھ امن اور سماجی انضمام کی اقدار کی پاسداری پر زور دیا اور انہیں...
    نیویارک (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ گلیشیئرز اور برف تیزی سے پگھلنے سے عالمی ماحولیاتی نظام اور ان ذرائع سے میٹھے پانی پر انحصار کرنے والے اربوں افراد خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یونیسکو کی جانب سے 22 مارچ کو پانی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ورلڈ واٹر ڈیولپمنٹ رپورٹ 2025 میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی ایک چوتھائی آبادی والے 25 ممالک کو ہر سال پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تقریباً 4ارب افراد یا دنیا کی نصف آبادی کو سال کے کم از کم ایک حصے میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا...
     اسلام آباد (آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان حکومت مخالف سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہیں ہوئیں ۔جے آئی ٹی نے  علیمہ خان سمیت 17 افراد کو جمعہ کے روز  دوبارہ طلب کررکھا تھا ۔تاہم علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جگہ ان کے وکلا کی ٹیم پیش ہوگی، جے آئی ٹی ممبران اسلام آباد پولیس لائن میں موجود ہیں  اور انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنمائوں سے متعلق شواہد...
     اسلام آباد (آئی این پی )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو واپس لانے کی پالیسی جنرل باجوہ، فیض اور بانی پی ٹی آئی کی تھی،میٹنگ میں لوگوں نے دہشتگردوں کو واپس لانے پر تحفظات کا اظہار کیا، مجھے نہیں یاد کہ آپریشن کیلئے 3ماہ کی مدت کا کہا گیا ہو۔ ایک انٹرویو میں  انہوں نے   کہا کہ پی ٹی آئی دور میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوا تھا، میں نے میٹنگ میں بات نہیں کی تھی اندازہ تھا کہ سب کچھ طے ہے، میٹنگ میں سوالات بھی ہوئے،گواہ ہوں کہ حصہ نہیں لیا تھا، میں محسن داوڑ بولا، دوبارہ بولنے کیلئے اٹھے تو ان کو بیٹھا دیا گیا۔میٹنگ میں لوگوں نے دہشتگردوں کو واپس...
    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے حکومت کے معاشی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب سے جمعے کو امریکا کی ناظم الامور اور قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ اقتصادی تعاون اور پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  اس موقع پروزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو حکومت کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی، جو وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن...
    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا اور خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز چیئرپرسن نفیسہ شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختاراحمدنے بتایا 2002 میں ایچ ای سی قیام کے وقت 37 فیصد لڑکیاں یونیورسٹی میں ہوتی تھیں،اس وقت 48 فیصد لڑکیاں اور 52 فیصد لڑکے یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا ہراسگی کے حوالے سے پالیسی یونیورسٹیوں سے اڈاپٹ کرنے کا کہا ہے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں خواتین کو ہراساں کرنے کے سکینڈل پر بات کرتے ہوئے انھوں نے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 70 سے 80 فیصد دہشتگردی افغانستان سے ہوئی۔ اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹدیزمیں  علاقائی و صوبائی سیکورٹی چیلنجز میں توازن کے موضوع پر منعقدہ سیمینار  سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا سیکورٹی خطرات کے خلاف فرنٹ لائن ہے۔ افغانستان میں عدم استحکام ہمارے لئے باعث تشویش ہے۔ خیبرپختونخوا نے امن کے لے اہم پیشرفت کی لیکن کئی چیلنجز باقی ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ  انتہاپسندی سے نمٹنے کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ ہم ایک طویل عرصے سے دہشتگردی کے خلاف میدان جنگ بنے ہوئے ہیں۔ جب بھی کوئی سپر پاور یہاں سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے نجکاری منصوبے کے تحت ملک بھر میں چلنے والے نقصان میں 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا انکشاف سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں سامنے آیا، جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں، لیکن دو سالہ آڈٹ کی عدم تکمیل کی وجہ سے نجکاری کا عمل تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ آڈٹ اگست 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں اس...
    وفاقی حکومت نجکاری منصوبے کے تحت نقصان میں چلنے والے اداروں کو بند کرنے کے لیے پیشرفت کررہی ہے، اور اب 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس سینیٹر عون عباس کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں حکام نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں یوٹیلیٹی اسٹورز میں بدترین کرپشن تھی، جدید نظام سے کرپشن کا خاتمہ ہوگیا، وزیراعظم شہباز شریف حکام نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، تاہم 2 سالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث یہ عمل رک گیا تھا، اب اگست 2025 تک آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف...
    حکومت مخالف سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت 17 افراد کو آج دوبارہ طلب کیا گیا. تاہم علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جگہ ان کے وکلا کی ٹیم پیش ہوگی، جے آئی ٹی ممبران اسلام آباد پولیس لائن میں موجود ہیں  اور انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنماؤں سے متعلق شواہد بھی موجود ہیں۔دوسری جانب وقفے کے بعد سیکرٹری تعلیم سمیت دیگر سیکرٹریز بھی جے آئی ٹی کے سامنے...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کردیا جب کہ اپنے ہی وکیل نے اسے  دماغی مریض بھی قرار دے دیا۔   جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔  سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نمبر 9 کی عدالت کے روبرو غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں  پولیس نے ملزم کامران اصغر قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔  عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ پر تشدد کیا ہے؟ جس پر ملزم نے بتایا کہ میرے...
    سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ 2025ء)سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ بلال حئی نے سٹیٹ سیکرٹری ٹو منسٹر آف مائیگریشن مسٹر اینڈرس ہال سے ایک خصوصی ملاقات کی سفیر پاکستان نے ملاقات کے دوران مشترکہ مفادات سے متعلق امور ، دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے عوام کے درمیان تبادلے کیساتھ اسلام آباد میں قائم سویڈش سفارتخانہ میں گزشتہ دو سال سے کونسلر سروسز کی معطلی ختم کرنے اور سویڈش سفارتخانہ میں کونسلر سروسز کی جلد بحالی کا معاملہ اٹھایا ۔سفیر پاکستان نے ملاقات میں پاکستانئیوں کو ویزا کے حصول کیلئے پاکستان سے باہر دوسرے ممالک میں جانے اور ان سے پیش آنے والی مشکلات کا زکر بھی کیا ۔ سویڈن میں تعینات سفیر پاکستان...
    ---فائل فوٹو  سینیٹر فیصل سلیم نے کہا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے 3 بار پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے، پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہیں کریں گے تو ہم بھی احکامات دیں گے، آئی جی جیل بھی اس وقت تک معطل رہیں جب تک وہ پروڈکشن آرڈرپر عمل نہیں کرتے۔سینیٹر تاج حیدر کی زیرِ صدارت سینیٹ کی کمیٹی استحقاق کا اجلاس ہوا۔آئی جی پنجاب، آئی جی پریزن پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت پیش ہوئے۔اجلاس کے دوران اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیاچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے...
    رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی مختلف ٹی وی چینلز پر سحر وافطار کی ٹرانسمیشنز کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جسے عوام بہت شوق سے دیکھتے ہیں لیکن اکثر ان نشریات کو عوام کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے کیونکہ اس میں متنازعہ سوالات کو شامل کیا جاتا ہے۔ رمضان شوز میں ایک خصوصی سیگمنٹ ہوتا ہے جس میں لوگ فون کر کے اسلامی سکالرز سے وظائف اور مسائل کے حل پوچھ سکتے ہیں۔ لیکن ان سیگمنٹس میں کچھ عجیب و غریب اور غیر مناسب کالز کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رمضان ٹرانسمیشنز سے پہلے زندگی کیسی ہوتی تھی؟ اداکارہ بشریٰ انصاری کی بے لاگ گفتگو وائرل اداکارہ و ٹی...
    دانش تیمور نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے لیے ایک وضاحتی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھوں نے لفظ ’فی الحال‘ کے استعمال کی وضاحت کی، انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ لفظ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ مشہور پاکستانی اداکار اور میزبان دانش تیمور نے حال ہی میں ایک رمضان ٹرانسمیشن شو کے دوران اس وقت تنازعہ کھڑا کر دیا جب انہوں نے چار شادیوں کی وکالت کی۔ دانش تیمور نے کہا کہ، مجھے اسلام نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے یہ الگ بات ہے کہ میں ایسا نہیں کر رہا ہوں۔ میں ان کے ساتھ اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ لفظ ’فی الحال‘ کے نامناسب استعمال نے تنازعہ کو جنم...
    آک لینڈ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت لیا ہے اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستانی ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔ جبکہ محمد علی اور جہانداد خان کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث(وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان علی آغا(کپتان)، شاداب خان، خوش دل شاہ، عبدالصمد، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور عرفان نیازی شامل ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری غیر ذمے دارانہ بیان دیتے ہیں اور نواز لیگ میں ایک ٹولہ ہے ، ان کا مشن یہ ہے کہ ملک میں کبھی بھی نارملائزیشن نہ آنے دیں، یہ مشن ان کو مریم نواز شریف نے سونپا ہے ان کی ایما پر اس قسم کی باتیں کرتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزارش یہ ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کل بھی اپنے ایک انٹرویو میں اوپنی اور پبلیکلی بات کی انھوں نے اس کمیٹی میں اپنا مطمع نظر رکھا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما افنان اللہ خان نے کہا کہ چیف...
    پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر برہم ہو کر محکمہ زکوٰۃ کو ہی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی برہمی کی وجہ یہ بھی ہے کہ حکومت بلوچستان اپنے صوبے میں غریبوں میں زکوٰۃ تقسیم کرنے کے لیے تیس کروڑ روپے سالانہ فراہم کرتی ہے مگر یہ زکوٰۃ تقسیم کرنے والے محکمہ زکوٰۃ بلوچستان پر حکومت سالانہ ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے خرچ کرتی ہے۔ محکمہ کے پاس 80 سرکاری گاڑیاں ہیں اور محکمے نے دو سال سے صوبے کے غریبوں کو زکوٰۃ تقسیم ہی نہیں کی۔ایک محاورہ ہے کہ ٹکے کی گڑیا اور ایک آنہ منڈوائی کا مگر بلوچستان میں اس محکمے کا...
    ضلعی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز تقریباً 178 گھرانے علاقہ چھوڑ چکے ہیں، نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے ہنگو میں کیمپ بنائے گئے ہیں، زیادہ تر گھرانے کوہاٹ، ہنگو، دوآبہ، پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں کی طرف جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم میں مسلسل دہشت گردی کے پیش نظر آپریشن کرنے کا ایک اور فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ممکنہ آپریشن شروع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی کا آغاز کردیا۔ رپورٹ کے مطابق لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن شروع ہونے کا امکان ہے، آپریشن کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع  کردی ہے، چار خیل، ڈا ڈکمر، مندوری اوچھت میں آپریشن سینیٹائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز تقریباً...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک تھا، میٹنگ میں لوگوں نے دہشتگردوں کو لانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف  نے کہا کہ یہ پالیسی جنرل باجوہ، جنرل فیض اور بانی پی ٹی آئی کی تھی، ہمیں جتنی شدت کے ساتھ مخالفت کرنی چاہیے تھی شاید ہم اثرات کو صحیح طرح اندازہ نہیں کرسکے۔خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے میٹنگ میں بات نہیں کی تھی اندازہ تھا کہ سب کچھ طے ہے، میٹنگ میں سوالات ہوئے میں خود گواہ ہوں، میں نے حصہ نہیں لیا، میٹنگ میں محسن داوڑ بولا، دوبارہ بولنے کے لیے اٹھے...
    ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ چیخ چیخ کر تقریریں اور اداکاری ہم سے اچھی کوئی نہیں کر سکتا لیکن ہم سیاست کو اخلاقی و ثقافتی دائروں میں رکھنا چاہتے ہیں جبکہ ذاتیات پر گفتگو کے ہم قائل ہی نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید سیف الرحمن کی برسی کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے اور چند بے لگام مسخروں کے ذریعے برسی کی مقدس تقریب کو متنازعہ بنانے والے شہید سیف الرحمن کی قربانی سے مخلص نہیں ہیں، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ شہید سیف الرحمن کی برسی کے موقع پر گلگت بلتستان کے تمام طبقہ فکر کو...
    پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ملکی سیکیورٹی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ، انتہاپسندی کی فنڈنگ، سائبر حملے اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کی سازشیں ہیں۔ گورنرخیبرپختونخوا کے پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس) اسلام آباد میں سیکیورٹی چیلینجز سے متعلق سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت  کی اور اپنے خطاب میں اسٹریٹیجک اصلاحات کے ذریعے ملک میں امن و استحکام کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں خیبرپختونخوا کے کردار پر روشنی...
    ٹک ٹاک وہ سوشل میڈیا ایپ ہے جو حالیہ برسوں میں بہت تیزی سے مقبول ہوئی ہے اور نوجوان اس سے پیسے بھی کما رہے ہیں۔ اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2021 میں ایک ارب تک پہنچ گئی تھی اور متعدد نوجوان اس کی بدولت اسٹار بن گئے ہیں۔ مگر ضروری نہیں کہ آپ کو ٹک ٹاک سے کمانے کے لیے لاکھوں فالوورز کی ضرورت ہو۔ درحقیقت کم فالوورز والے اکاؤنٹ بھی ٹک ٹاک سے پیسے کما سکتے ہیں۔ ٹک ٹاک سے پیسے کیسے کمائیں اور کتنے فالوورز ہونا ضروری ہیں؟ ٹک ٹاک کی جانب سے اس حوالے سے کئی پروگرامز کی پیشکش کی جا رہی ہے جیسے کریٹیر ریورڈز پروگرام، سبسکرپشن، ویڈیو گفٹ اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے افراد سے دوران تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد جمع کیا ہے، یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی فورم فعال...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سولر کی بجلی 22 روپے میں مہنگی لگ رہی ہے، کیا 60 روپے فی یونٹ بجلی سستی ہے؟ جہاں جہاں سے بھٹو نکلتا ہے، وہاں سولر لگے گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں عوام بجلی خریدیں تو نرخ کم کریں۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ و عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم خود عوام کو سولر سسٹم لگانے کی ترغیب دیتے تھے، لیکن اب حکومت عوام کے گھروں میں سولر سسٹم لگانے کو ناپسندیدہ سمجھ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام قرض لے کر گھروں میں سولر سسٹم لگا رہے ہیں اور...
    ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کیا ہے، جن سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے سوال جواب کئے جائیں گے، ان تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کیا ہے، جن سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے سوال جواب کئے جائیں گے، ان تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21...
    لاہور: پنجاب میں صوبائی پارلیمانی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچے میں 90 فیصد علاقہ ڈاکوؤں سے خالی کروالیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران وزیرپارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ کچے میں 90 فیصد علاقہ خالی کروا لیا گیا ہے، 45 ڈاکو ہلاک اور67 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 51 مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں اور 61 ہزار 500 سو ایکڑ علاقہ واگزار کروایا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کا کریڈٹ بھی پی ٹی آئی کو جاتا ہے کیونکہ نوازشریف نے جنرل راحیل اور جنرل باجوہ سے مل کر آپریشن کیا تھا، خیبرپختونخوا (کے پی) میں روزانہ دہشت گردی...
    لندن(نیوز ڈیسک)ڈیٹنگ ایپس کے اس دور میں جہاں تعلقات کی نوعیت بدل رہی ہے، وہیں بے وفائی کے خدشات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں خواتین اپنے شوہروں یا بوائے فرینڈز کی ٹنڈر پر خفیہ سرگرمیوں کی جانچ کے لیے آن لائن سرچز کا سہارا لے رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے ایک شہر میں کی جانے والی تمام ٹنڈر سے متعلق سرچز میں سے 27.4 فیصد کا مقصد اپنے ساتھی کی بے وفائی کا سراغ لگانا تھا۔ مزید حیران کن بات یہ ہے کہ ان میں سے 62.4 فیصد سرچز خواتین کی جانب سے کی گئیں، جو یہ جاننا چاہتی تھیں کہ آیا ان کے شوہر یا بوائے فرینڈ خفیہ طور پر...
    پاکستان کے کرپٹو ایڈوائزر بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاری متوجہ کرنے کیلئے ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی حیثیت دینے اور ایک ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پاکستان کے کرپٹو ایڈوائزر بلال بن ثاقب نے بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو میں پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے مسقبل کے حوالے سے اپنا وژن پیش کیا۔ بلال بن ثاقب کو حال ہی میں پاکستان کرپٹو کونسل میں وزیر خزانہ کا چیف ایڈوائزر تعینات کیا گیا ہے۔بلال نے کہا کہ پاکستان اب مزید انتظار نہیں کرے گا، ہم ریگولیٹری وضاحت چاہتے ہیں، ہمیں ایسا قانونی فریم ورک درکار ہے جو کاروبار دوست ہو، ہم پاکستان کو بلاک چین پر مبنی مالیاتی نظام میں نمایاں مقام...
    قومی سلیکٹراسد شفیق دورہ نیوزی لینڈ میں موقع پانے والے نوجوان کھلاڑیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم سیریز میں ناکامی کے باوجود کھلاڑیوں کو مزید مواقع دیں گے،ہماری نگاہیں آئندہ عالمی ٹی ٹٹی کپ پر ہیں۔ آئی بی اے سینٹر کراچی میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹر اسد شفیق نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے نئے کھلاڑیوں  کو ڈومیسٹک میں  عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر موقع دیا گیا ہے،ہمارا کام ہے کہ ڈومیسٹک سطح  پر اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے والے باصلاحیت کرکٹرز کو بہتر مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگلےورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  ٹورنامنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے مضبوط اور بہتر پاکستان ٹیم بنانے کے لیے کوشاں...
    سٹی42:  سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں۔  تمام شواہد سامنے آ گئے کہ پی ٹی آئی کیسے پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر  منظم منفی پروپیگنڈامیں مصروف ہے۔  غیر ملکی لابیز اس منفی پروپیگنڈا کو کنٹرول اور فنانس کر رہی ہیں۔پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئے جا رہے منفی پروپیگنڈا میں ملوث افراد اور گروہوں کا تعین کر کے ان کے خلاف مؤثر کارروائی کے لئے خاص طور سے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹ گیشن کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ٹھوس  شواہد سامنے آئے ہیں۔   جے آئی ٹی کی...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، علیمہ خان سمیت 17افراد کی دوبارہ طلبی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق تمام افراد کو 21 مارچ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہےجے آئی ٹی نے جن افراد کو نوٹس جاری کیے ہیں ان میں فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید، اسلم اقبال، حماد اظہر، عون عباس، شہباز شبیر، وقاص اکرم، تیمور سلیم، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان رضا، زلفی بخاری، موسی ورک، اور علی ملک شامل ہیں۔ یاد...
    فاروق ایچ نائیک---فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کینالز منصوبے کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ مجھے 27 ویں ترمیم سے متعلق علم نہیں: فاروق ایچ نائیکپاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ مجھے 27ویں ترمیم سے متعلق علم نہیں۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں فاروق ایچ نائیک نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ کینالز بالکل نہیں بننی چاہئیں، اگر  پنجاب حکومت نے کینالز بنا کر پانی روکا تو یہ بہت بڑی ناانصافی ہو گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبے سے سندھ کی معیشت اور  زراعت دونوں کو بہت نقصان ہو گا۔
    یوم علیؓ کے موقع پر موبائل فون سروس معطل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا اور ڈبل سواری پر مشروط پابندی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق امیر المومنین حضرت علی ؓ کا یوم شہادت 21 رمضان المبارک بمطابق 22مارچ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا، میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے 21 جلوسوں کے دوران موبائل سروس کو فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم لاہور پولیس نے جلوسوں کے دوران ڈبل سواری پر مشروط پابندی کا مطالبہ کیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت اور کسی...
    پاکستان سپر لیگ میں ایک سابق فرنچائز آفیشل کی تقرری پر سوالات اٹھنے لگے ہیں جس پر بعض فرنچائزز نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ  نے حال ہی میں اپنے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو ان کے عہدے سے ہٹا کر پی ایس ایل کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر مقرر کیا تھا اس وقت وہ لیگ کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں حالیہ دنوں میں پی ایس ایل میں ایک سینئر منیجر کی تقرری کی گئی جو اس سے قبل اگست 2023 میں ملتان سلطانز کی پہلی خاتون جنرل منیجر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل وہ فرنچائز سے الگ ہو گئیں اور بعد میں...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے۔ جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے دورانِ تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد اکھٹا کیا ہے۔ یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب جے آئی ٹی فورم فعال طور پر مجرموں بالخصوص مفرور اور غیر حاضر افراد کے خلاف سخت قانونی اور انتظامی کارروائی کی سفارش بھی کر رہی ہے۔ جے آئی ٹی ذرائع نے بتایا کہ پی...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے، پی ٹی آئی کے افراد سے دوران تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد جمع کیا ہے، یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔ جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی فورم فعال طور پر مجرموں کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائیوں کی سفارش کر رہی ہے۔...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مارچ ۔2025 ) ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا معاملے میں پہلی بار ہوا کہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی، ہر جگہ کچھ نہ کچھ کالی بھیڑیں موجود ہوتی ہیں، یہ ایک قومی سکیورٹی کا مسئلہ تھا، جس پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، تحقیقات میں اداروں نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ہم ایک منطقی انجام تک پہنچے ،دباﺅ اور رکاوٹیں ہمیشہ آتی ہیں، لیکن اگر قیادت واضح موقف اختیار کرے اور صحیح سمت میں کھڑی ہو تو نیچے والے بھی مسائل پیدا نہیں کرتے.(جاری ہے) واضح رہے کہ پاکستان میں جعلسازی کے ذریعے افغان شہریوں کو...
    — فائل فوٹو سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے حکومت سنبھالی نہیں جاتی ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ مستعفی ہوں اور نئے الیکشن کروائے جائیں۔اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت کی سنجیدگی کاعالم دیکھیں کہ اجلاس شروع ہوا اور کوئی متعلقہ وزیر موجود نہیں تھا۔انہوں نے سوال کیا کہ قومی سلامتی کا اجلاس بلایا اس کا نتیجہ کیا نکلا؟  پاکستان مزید جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، اسد قیصرکل کا سانحہ بہت بڑا سانحہ ہے، غم کی اس گھڑی میں تمام غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، رہنما پی ٹی آئی سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم اجلاس میں شامل...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں، جے آئی ٹی نے سابق وزیر اعظم اور بانی چہئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ان تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ جن افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہراورعون عباس شامل ہیں۔ جبکہ محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، تیمور سلیم خان، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی اور محمد نعمان افضل کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان  کے علاقے لوئر کرم میں مسلسل دہشت گردی کے پیش نظر آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جب ک ممکنہ آپریشن شروع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی کا آغاز کردیا۔  رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان  کے لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن شروع ہونے کا امکان ہے، آپریشن  کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع  کردی ہے، چار خیل، ڈا ڈکمر، مندوری اوچھت میں اپریشن سینیٹائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز تقریباً 178 گھرانے علاقہ چھوڑ چکے ہیں، نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے ہنگو میں کیمپ بنائے گئے ہیں، زیادہ تر گھرانے کوہاٹ ، ہنگو، دوابہ ، پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں کی طرف...
    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے  کے معاملے میں جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کیا ہے، جن سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے سوال جواب کیے جائیں گے۔ ان تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ جے آئی ٹی کی جانب سے جن افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہراورعون عباس شامل ہیں۔ علاوہ ازیں محمد شہباز شبیر،وقاص اکرم، تیمور سلیم خان،  صبغت اللہ...
    سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ گھمبیر ہوتا جارہا ہے! جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ دہشت گردی کی غیر معمولی واردات تھی۔ بلوچ حقوق کی نقاب اوڑھ کر بے گناہوں کا خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ 18مارچ کو قومی سلامتی کمیٹی کے بند کمرے کے اجلاس میں سرحد پار دہشت گردی کے حساس موضوع پر غور وخوض کیا گیا۔ اجلاس کا اعلامیہ دہشت گردی کے عفریت کے خلاف ریاستی عزم کا مظہر ہے۔ بدقسمتی سے حزب اختلاف کی بڑی جماعت تحریک انصاف اس اجلاس میں شریک نہیں ہوئی۔ تحریک انصاف کے زیر سایہ تشکیل پانے والے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بھی اس اہم اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔ یہ طرز سیاست ہرگز لائق...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سابق فرنچائز آفیشل کی تقرری پر سوال اٹھنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی او او سلمان نصیر سے ذمہ داری واپس لے کر انھیں پی ایس ایل کا سی ای او بنادیا تھا۔ ان دنوں وہ دسویں ایڈیشن کے بااحسن انداز میں انعقاد کیلئے کوششیں کررہے ہیں، حال ہی میں ایک سینئر منیجر کا تقرر کیا گیا، انھیں اگست 2023 میں ملتان سلطانز کی پہلی خاتون جنرل منیجر بننے کا بھی اعزاز حاصل تھا،کچھ عرصے قبل بعض وجوہات کی وجہ سے فرنچائز سے راہیں الگ ہوگئیں، پھر وہ سرکاری ٹی وی سے وابستہ ہوئیں مگر اب معاہدہ ختم ہو چکا۔ گزشتہ دنوں ان کو...
    معروف اداکار عدنان صدیقی میزبان فہد مصطفیٰ کے ٹی وی پروگرام ’جیتو پاکستان لیگ‘ میں فلورل شال اوڑھے آ گئے جس پر فہد مصطفیٰ کی جانب سے دلچسپ تبصرہ کیا گیا۔ عدنان صدیقی نے فلورل شال پہن کر رقص کرتے ہوئے جیتو پاکستان میں انٹری دی تو میزبان فہد مصفطیٰ نے انہیں دیکھتے ہی ’سپر مین‘ کہا اور پھر بولے کہ ’آپ کو بالکل میری طرح ہو گئے ہیں آپ کو کپڑوں کی سینس ہو گئی ہے‘۔ جس پر عدنان صدیقی بولے ’میں نے آپ کے کمرے سے خاص طور پر چادر اتروائی ہے‘۔ بعد ازاں فہد مصطفی نے عدنان صدیقی کی یہ فلورل شال اتارتے ہوئے مذاق میں کہا کہ ’ عدنان صدیقی یہ چادر چوکیدار سے اتروا کر...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی اپنے منفرد لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے۔ عدنان صدیقی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے گیم شو میں شرکت کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سے ایک میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نے سرمئی رنگ کے شلوار سوٹ اور واسکٹ کے ساتھ ہلکے ہرے رنگ کی پھولوں والی چادر اوڑھ کر گیم شو میں انٹری دی تو میزبان فہد مصطفیٰ اُنہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ فہد مصطفیٰ نے عدنان صدیقی کو دیکھ کر کہا کہ آپ آج بہت اچھے لگ رہے ہیں کیونکہ آپ بالکل میری طرح...
    اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق کیس کے فیصلے کے 2 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ عدالت میں دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا۔استغاثہ مکمل شواہد پیش...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نواز شریف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہ ہو کر کوئی منفی یا لا تعلقی کا پیغام نہیں دیا، ان کے نامزد کردہ ارکان پارلیمنٹ نے مسلم لیگ-ن کی نمائندگی کی ہے جماعت کی قیادت ان سے لگاتار رابطے میں رہی ،اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ ان کا اپنا تھا۔ نواز شریف کا استدلال ہے کہ انکا مرتب کردہ نیشنل ایکشن پلان اب بھی قابل عمل ہے جس نے دہشت گردی کو جڑ وں سے توڑ پھینکا تھا،ایکشن پلان پر عمل جاری رہتا تو یہ لعنت دوبارہ سر نہ اٹھا پا تی ،آج بھی اسکے چودہ نکات پر عمل ہو جائے تو دہشت گردی کا دوبارہ قلع قمع ہو سکتا ہے۔...
    ویب ڈیسک: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں غیرحاضری افسوسناک ہے۔  سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کمیٹی کی میٹنگ میں شریک نہ ہوکر ثابت کیا ملک کے ساتھ نہیں، بانی پی ٹی آئی بھی ملکی سلامتی کے ہر اجلاس میں غیرحاضر رہے، عسکری قیادت، سکیورٹی اداروں کے سربراہان اور سیاستدان پارلیمنٹ میں موجود تھے۔ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے پر صرف ایک جماعت کے دستخط نہیں، ایک جماعت قیدی کی طرف دیکھ رہی تھی کوئی...
    دانش تیمور پاکستان کے ایک بڑے اسٹار ہیں اور وہ آج کل گرین ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں۔ تاہم اسی کے وہ انٹرنیٹ پر تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی سپر اسٹار اہلیہ عائزہ خان کے سامنے ایک ایسا بیان دیا تھا جو سامعین کو نہیں بھایا۔ یہ بھی پڑھیں:دانش تیمور اپنی فیملی کے ساتھ معیاری وقت کیسے گزارتے ہیں؟ دانش تیمور نے کہا کہ بطور مرد انہیں 4 شادیاں کرنےکا حق ہے لیکن وہ فی الحال ایسا نہیں کر رہے۔ اس بیان کے بعد دانش تیمور کو ہر جانب سے تنقید کا سامنا ہے، یہ سب اس کے باوجود ہے کہ وہ اپنے بیان کی وضاحت 2 بار کر چکے...
    مہاراشٹر میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو مسمار کرنے کے مطالبات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے تشدد کے واقعات نے ریاست میں سیاسی اور سماجی تناؤ کو بڑھا دیا ہے۔ ناگپور میں حالیہ جھڑپیں اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ معاملہ محض تاریخی یادگار سے متعلق نہیں، بلکہ اس کے پیچھے سیاسی اور مذہبی محرکات کارفرما ہیں۔ بی جے پی کے رہنما اور ستارا کے شاہی خاندان کے رکن چھترپتی ادین راجے بھوسلے نے اورنگزیب کے مقبرے کو مسمار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے ’چور اور لٹیرا‘ قرار دیا اور کہا کہ اس کی مسماری کے لیے جے سی بی مشین بھیجی جائے۔ ہندو جن جاگرتی...
    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عجیب فیصلہ تھا.  انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مسئلہ قومی ایشو تھا، پی ٹی آئی کی عدم شرکت مناسب نہیں تھی۔ ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اجلاس میں کسی نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنا تھی، اجلاس میں پاکستان اور ملکی سلامتی سے متعلق ہی بات ہونی تھی۔  میرے خیال سے پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی، انہوں نے بڑی غلطی کی ہے۔ پی ٹی آئی کنفیوژن کا شکار ہے کیونکہ اختلافات ختم نہیں ہو رہے۔
    لاہور: رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ میں ایسے بیانات کو کوئی اہمیت نہیں دیتا کیونکہ یہ بیانات ایسے لوگوں کی طرف سے آتے ہیں جن کی اپنی کوئی ساکھ نہیں ہے اور نہ ان کی کوئی حیثیت نہیں اور نہ ان کی کوئی جائزیت ہے تو وقت ضائع کرنے کے لیے نہیں ہم پروگرامز کرتے، ہم کوئی ٹھوس گفتگو کرنے کیلیے کرتے ہیں۔ جہاں تک رہا ہماری شرکت نہ کرنے کا ہم نے شرکت کرنے سے انکار نہیں کیا تھا، ہماری پارلیمانی پارٹی نے اور ہماری پولیٹیکل کمیٹی نے خان صاحب کے ساتھ ملاقات سے اس کو صرف مشروط کیا تھا، ہمارا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ بالکل ٹھیک تھا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وکیل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ طالبان کو آباد کرنےکی بات جنرل باجوہ نے کی تھی، پہلے طالبان جہادی اور اب فسادی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ وکیل پاکستان تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ طالبان کو آباد کرنے کی بات جنرل باجوہ نے کی تھی، پہلے طالبان جہادی اور اب فسادی ہوگئے، جو بات محمود اچکزئی، ڈاکٹر عبدالمالک، اختر مینگل نے کہی وہی بانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کےجو معاشی حالات ہے جنگ نہیں...