UrduPoint:
2025-04-22@01:13:56 GMT

ملزم ارمغان نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم سے انکارکردیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

ملزم ارمغان نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم سے انکارکردیا

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مارچ 2025)کراچی میںدوست کو قتل کرنے والے ملزم ارمغان کا عدالت کے سامنے اعتراف جرم سے انکار،مرکزی ملزم ارمغان نے عدالت میں کہا کہ پولیس مجھ سے زبردستی بیان دلوانا چاہ رہی ہے،میں کوئی اعتراف جرم نہیں کرنا چاہتا، میں پولیس تشدد کے باوجود ایسا کوئی بیان نہیں دینا چاہتا، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی ،پولیس نے مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔

ملزم ارمغان نے عدالت کے سامنے جرم کا اعتراف کرنے سے انکار کردیا۔کمرہ عدالت میں ملزم نے بیان میں پہلے مصطفی عامر کو ذاتی تنازع پر قتل کرنے کا اعتراف جرم کیابعدمیں اپنے ہی بیان سے مکر گیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ملزم کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ 164 کا بیان ریکارڈ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کے بیان کی درخواست خارج کر دی۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزم کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ اعترافی بیان ریکارڈ کیا جا سکے۔

ملزم نے پہلے اعتراف جرم کی ہامی بھری اور پھر اس سے انکار کر دیا۔عدالت میں بیان دیتے ہوئے ملزم ارمغان کایہ بھی کہنا تھا کہ مصطفی عامر کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔مصطفی عامر کو ذاتی تنازعے پر قتل کیا۔یہ اچانک کیا جانے والا اقدام تھا۔یہودی لابی اور موساد کی جانب سے پھنسایا جارہا ہے۔موساد کافی عرصے سے میرے پیچھے پڑی ہے۔یہودی لابی اوراسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کی جانب سے اسے پھنسایا جارہا ہے۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اعتراف جرم کرنے یا نہ کرنے کی صورت میں بھی آپ کو جیل بھیج دیا جائے گا۔ملزم ارمغان نے عدالت کے سامنے اپنے بیان میں یہ بھی کہاکہ مصطفی عامر کو میں نے قتل نہیں کیا۔مصطفی عامر کا فیصلہ میں نے اللہ پر چھوڑ دیا تھا، اللہ تعالی چاہتے تو مصطفی عامر کو بچا لیتے۔ میں نے مصطفی کو گاڑی میں چھوڑا تھا، میں نے گاڑی کے اگلے حصے پر آگ لگائی تھی۔مصطفی عامر کے نصیب میں مرنا لکھا تھا میں بھی تھوڑا بہت اس میں شریک ہوں۔ملزم ارمغان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے میرے اوپر کالا جادو کروایا گیا ہے۔ کالے جادو کی وجہ سے جسم میں درد ہوتا ہے۔عدالت نے کہا کہ ملزم نے کچھ وقفے کے بعد کہا کہ اس نے مصطفی کا براہ راست قتل نہیں کیا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملزم ارمغان نے عدالت عدالت کے سامنے مصطفی عامر کو اعتراف جرم عدالت میں عدالت نے کہا کہ

پڑھیں:

سونے کی بالی گم ہونے پر بیوی کو جلانے والے سفاک ملزم کو 12 سال قید کی سزا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سونے کی بالی گم ہونے پر پیٹول چھڑک کر بیوی کو جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سفاک ملزم کو 12 سال قید کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سونے کی بالی گم ہونے پر بیوی کو جلانے کے مقدمے کا 6 سال بعد فیصلہ سنایا۔

استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر الدین نے ملزم مہتاب کو 12 سال قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے ملزم کو دیت کی سزا بھی سنادی، عدالت نے ملزم کو مقتولہ کے ورثا کو 5 سال تک 5 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ کیس اس چیز کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے کہ صنفی بنیاد پر تشدد کا خاتمہ ہو، ان واقعات میں عدلیہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے، اس کیس میں مقتولہ کا مرتے وقت قلمبند کروایا گیا بیان اہم تھا۔

استغاثہ کے مطابق مقتولہ اور اس کے شوہر کے درمیان بالی گم ہونے پر جھگڑا ہوا، شوہر نے مقتولہ پر پیٹرول چھڑکا جب کہ اس کے سسر ذوالفقار نے آگ لگائی، مقتولہ کے بھائی نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو اسپتال منتقل کیا، بعد ازاں مقتولہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

دوران ٹرائل خاتون کے سسر ملزم ذوالفقار کا انتقال ہوگیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ مومن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفی عامر قتل کیس: پولیس مقابلے کے مقدمے میں اہم پیش رفت، غیر قانونی اسلحے سے متعلق اہم انکشافات
  • سونے کی بالی گم ہونے پر بیوی کو جلانے والے سفاک ملزم کو 12 سال قید کی سزا
  • اسلام آباد: نوجوان نے 22 سالہ طالبہ کو روم میٹس کے سامنے ہاسٹل میں گولی مار کر قتل کر دیا
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • دوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا  
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
  • مصطفی قتل کیس، ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • ملزم ارمغان کی ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی