کراچی:

مصطفیٰ عامر قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان اعتراف جرم سے مکر گیا اور کہا کہ مصطفی کو قتل نہیں کیا، پولیس نے مجھ پر کالا جادو کرایا ہے بیان دینے کے قابل نہیں، پولیس نے ملزم کی درخواست منظور کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کے اعترافی بیان کی درخواست خارج کردی اور کہا کہ ملزم کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ اعترافی بیان ریکارڈ کیا جاسکے، ملزم نے پہلے اعتراف جرم کی ہامی بھری اور پھر انکار کردیا۔

جج نے ارمغان سے کہا کہ اعتراف جرم کرنے یا نہ کرنے کی صورت میں بھی آپ جیل بھیج دیا جائے گا۔

ارمغان نے کہا کہ میں کوئی اعتراف جرم نہیں کرنا چاہتا، پولیس کی جانب سے میرے اوپر کالا جادو کروایا گیا کالے جادو کی وجہ سے جسم میں درد ہوتا ہے، میں نے مصطفی عامر کا قتل نہیں کیا۔

ارمغان نے کہا کہ میں نے مصطفی کو گاڑی میں چھوڑا تھا، میں نے گاڑی کے اگلے حصے پر آگ لگائی اور مصطفیٰ عامر کا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا مگر مصطفی کے نصیب میں مرنا لکھا تھا، میں بھی تھوڑا بہت اس میں شریک ہوں۔

جج نے پوچھا کہ ملزم کا میڈیکل کروانے کا کہا تھا؟ ملزم کا میڈیکل 20 مارچ کو کروایا تھا، ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے بیان نہیں دیا۔ جج نے کہا کہ ملزم نے تو خود اعتراف جرم کا کہا تھا۔

 

ملزم ارمغان نے کہا کہ بیان ریکارڈ کرانا چاہتا تھا مگر جوڈیشل مجسٹریٹ نے منع کردیا اور کہا کہ تم ذہنی طور پر بیان ریکارڈ کرانے کے کے قابل نہیں ہو

جج نے پوچھا کہ اس دن سے آج آپ کی حالت بہت بہتر ہے؟اس پر ارمغان نے کہا کہ اینٹی وائلنٹ سیل تھانے کے کچھ اثرات ہیں۔

ملزم بالکل نارمل ہے اور اس نے کبھی نشہ نہیں مانگا، تفتیشی افسر

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ ملزم ارمغان نے خود اعتراف جرم کرنے کا کہا تھا، ملزم نے دوران تفتیش قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا، ملزم ارمغان نے آج بھی عدالت میں قتل کا اعتراف کیا ہے اور وہ اس دوران بالکل نارمل رہا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نے گرفتاری کے بعد کبھی نشہ نہیں مانگا، ملزم کا کہنا تھا کہ وہ 40 روز پہلے ہی تمام نشے چھوڑ چکا ہے، وہ کہتا ہے کہ وہ اب نارمل انسان بننا چاہتا ہے اس لئے شراب، ویڈ اور دیگر نشے چھوڑ دئیے ہیں، ارمغان نے اعتراف جرم اپنے ہاتھ سے لکھ کر دیا تھا، اس نے خود کہا تھا کہ وہ عدالت میں اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے۔

تفیشی افسر نے جج سے کہا کہ ملزم کے خلاف دیگر تین مقدمات بھی قائم ہیں، ان کیسز میں بھی جیل کسٹڈی کردیں اس پر جج نے کہا کہ باقی تین مقدمات میں ملزم کا جسمانی ریمانڈ کا آرڈر برقرار ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارمغان نے کہا کہ اعتراف جرم ملزم کا کہا تھا

پڑھیں:

لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

— فائل فوٹو 

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

لاہور: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس نے لاہور میں تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 15 سالہ حمزہ کھیتوں میں چارا کاٹنے گیا تو ملزم نے اس سے زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفی عامر قتل کیس: پولیس مقابلے کے مقدمے میں اہم پیش رفت، غیر قانونی اسلحے سے متعلق اہم انکشافات
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • کراچی، جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم معاویہ عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
  • مصطفی قتل کیس، ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • ملزم ارمغان کی ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • نارووال: ماں بیٹی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • سیہون: پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار