برطانیہ میں داؤدی بوہرہ برادری کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے شرکت کی۔

افطار ڈنر کی تقریب میں لندن میں ہائی کمشنر کے ساتھ ہائی کمیشن کے متعدد افسران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی بوہرہ برادری کی کمیونٹی سروسز، تعلیم کے لیے لگن اور خیرات پر زور دینے کی روایات قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کمیونٹی کی روایات رمضان المبارک کی حقیقی روح کی عکاسی کرتی ہیں۔

ہائی کمشنر نے تمام مذاہب کی برادریوں کے ساتھ امن اور سماجی انضمام کی اقدار کی پاسداری پر زور دیا اور انہیں پاکستان ہائی کمیشن لندن کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے برطانیہ اور پاکستان میں لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے کوآپریشن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہائی کمشنر

پڑھیں:

قیدی سے ملاقات اس کے ورثاء کا حق ہے،فضل الرحمن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251211-01-10
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پرامن آئینی احتجاج پر تشدد افسوسناک ہے، جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات اس کے ورثاء کا آئینی حق ہے۔ پارلیمنٹیرین اور اپوزیشن رہنماؤں پر تشدد آمریت کی علامت ہے، جمہوری روایات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، خواتین کا احترام مشرقی واسلامی روایات کا حصہ ہے۔ گزشتہ رات خواتین پر تشدد نے مرحومہ کلثوم نواز پر تشدد کی یاد تازہ کر دی، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے، ملکی معیشت اور حالات اس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن سرمایہ کاری بڑھانے پر متفق
  • PIA، کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون پر اتفاق
  • پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • الخدمت فائونڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالوحید شیخ کے فرزند کی دعوت ولیمہ کی تقریب
  • خیرپور کالج آف ایگریکلچر مینجمنٹ سائنسز میں سندھ کلچر ڈے منایاگیا
  • رنگین روایات کی دنیا؛ کیلاش سے سائبیریا تک زندہ ثقافتیں
  • لندن ہائی کورٹ سے عادل راجہ کے خلاف تفصیلی فیصلہ جاری
  • ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کی زیرصدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس
  • قیدی سے ملاقات اس کے ورثاء کا حق ہے،فضل الرحمن
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان ملاقات کے دوران محو گفتگو ہیں