ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کیا ہے، جن سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے سوال جواب کئے جائیں گے، ان تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کیا ہے، جن سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے سوال جواب کئے جائیں گے، ان تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ جے آئی ٹی کی جانب سے جن افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہر اور عون عباس شامل ہیں۔

علاوہ ازیں محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، تیمور سلیم خان، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی اور محمد نعمان افضل کو بھی طلبی کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، طلبی کے نوٹسز جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی جاری کئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 مارچ کو جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو بھی دوبارہ طلب کیا ہے جبکہ 19 مارچ کو علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکی ہیں۔

جے آئی ٹی ان افراد سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے، جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016ء کے سیکشن کے تحت تشکیل دی گئی ہے، وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر منفی سمیت 17 افراد جے آئی ٹی نے علیمہ خان افراد کو مارچ کو ٹی آئی

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کیلئے فوڈ چین پر حملہ کیا: ملزمان کا عدالت میں بیان

اسکرین گریبز

بین الاقوامی فوڈ چین پر حملہ کرنے والے 6 ملزمان کو راولپنڈی کی مقامی عدالت پیش کر دیا گیا۔

ملزمان کو سول جج ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت میں بیان دیتے ہوئے ملزم کامران سجاد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے ایسا کیا، معلوم نہیں تھا یہ نتائج ہوں گے، سچے دل سے معافی مانگتا ہوں مجھے معاف کیا جائے۔

نارتھ کراچی، انٹرنیشنل فوڈ چین ریسٹورنٹ پر حملے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی نارتھ کراچی میں گذشتہ روز انٹر نیشنل فوڈ چین...

ملزم نصیر احمد نے اپنے مؤقف میں کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے یہ سب کیا، اپنے عمل پر افسوس ہے، کوئی شخص بھی ایسا کام نہ کرے جس سے رسوائی ہو، ہمارے ایسے عمل سے ملک کی بدنامی ہوئی، ہم نے کسی کے کہنے پر ایسا نہیں کیا۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں ملزمان نے بین الاقوامی فوڈ چین میں ہنگامہ آرائی اور خواتین کو ہراساں کیا تھا۔

ملزمان کے خلاف بین الاقوامی فوڈ چین پر حملے کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی
  • سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی
  • لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی
  • پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں،حیدر مہدی،عادل راجا انہی کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں‘ شیر افضل مروت
  • غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم
  • بانی پی ٹی آئی 45 دن میں رہا ہوسکتے ہیں، شیر افضل مروت کا دعوٰی
  • سوشل میڈیا کی ڈگڈگی
  • سوشل میڈیا سے خوفزدہ لوگ اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں، عارف علوی کا مشورہ
  • سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کیلئے فوڈ چین پر حملہ کیا: ملزمان کا عدالت میں بیان
  • سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی