الیکٹرانک فراڈ، جعلسازی اور بینک صارفین سے دھوکا دہی میں ملوث منظم گروہ کا سرغنہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے الیکٹرانک فراڈ، جعلسازی اور برانچ لیس بینکنگ ریٹیلرز سے دھوکہ دہی میں ملوث منظم گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد طارق کے نام سے ہوئی، ملزم کے خلاف پیکا 2016 کے تحت متعدد مقدمات درج ہیں، ملزم دیگر ساتھیوں کی معاونت سے برانچ لیس بینکنگ ریٹیلرز کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث پایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویزا فراڈ ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
بیان کے مطابق ملزم برانچ لیس ریٹیلرز کی دکانوں پر جا کر ان کا موبائل فون حاصل کرتا جس میں ریٹیلر سم (CBA اکاؤنٹ) موجود ہوتی تھی، ملزم مختلف حیلے بہانوں سے دکاندار کو مصروف کر کے اصل سم کو بلاک شدہ سم سے تبدیل کر دیتا تھا۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم CBA اکاؤنٹ سے موجودہ رقم دیگر ریٹیلر اکاؤنٹس میں منتقل کروا کر کیش حاصل کر لیتا تھا، ملزم نے شہری کے اکاؤنٹ سے 1 لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد کی رقم منتقل کی۔
اس میں کہا گیا کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم سے موبائل فون اور دیگر شواہد حاصل کر لیے گئے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں ملوث
پڑھیں:
کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
فائل فوٹوکراچی کے علاقے کلفٹن عیدگاہ پارک میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے گھر سے 5 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزم فواد نے سونے کے کاروبار میں والد کے 5 لاکھ روپے ک انقصان کیا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ نقصان کی رقم واپس نہ کرنے کے لیےملزم نے ڈکیتی کا ڈرامہ کیا اور اپنے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپے نکلوا کر گھر میں رکھ دیے تھے۔
اس کے بعد ملزم نے پولیس کو فون پر بتایا کہ 4 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ روپے چھین لیے ہیں۔
ملزم نے جو ڈکیتی کی جگہ بتائی وہاں کی سی سی ٹی وی میں واردات کے شواہد نہیں ملے۔
پولیس نے ملزم سے تفتیش کی تو اس نے جھوٹی اطلاع دینے کا اعتراف کرلیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔