طلال چوہدری غیر ذمے دارانہ بیان دیتے ہیں، فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد:
رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری غیر ذمے دارانہ بیان دیتے ہیں اور نواز لیگ میں ایک ٹولہ ہے ، ان کا مشن یہ ہے کہ ملک میں کبھی بھی نارملائزیشن نہ آنے دیں، یہ مشن ان کو مریم نواز شریف نے سونپا ہے ان کی ایما پر اس قسم کی باتیں کرتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزارش یہ ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کل بھی اپنے ایک انٹرویو میں اوپنی اور پبلیکلی بات کی انھوں نے اس کمیٹی میں اپنا مطمع نظر رکھا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما افنان اللہ خان نے کہا کہ چیف منسٹر صاحب یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ آپریشن ہو یا نہ ہو، چیف منسٹرصاحب کے صوبے کے اندر روزانہ لاشیں اٹھائی جا رہی ہیں روزانہ لوگ قتل ہو رہے ہیں، مسجدوں کے اندر دھماکے ہو رہے ہیں۔
بات یہ ہے کہ علی امین یا تو اس مسئلے کو حل کریں اگر وہ اس مسئلے کو حل نہیں کر سکتے تو پھر کسی نے تو اس مسئلے کو حل کرنا ہے، بات یہ ہے کہ یہ کوئی دلیل کی بات ہے کہ آپ کہیں کہ ان کو کچھ نہ کہا جائے، یہ جو ہزاروں طالبان ہیں پہلے لا کر آباد کیا ان کو ان کو بٹھایا ایسے طالبان جنھون نے لوگوں کا قتل عام کیا ہے ان کو انھوں نے آزاد کیا جیلوں سے۔
تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ سب سے زیادہ خوفناک چیز یہ ہے کہ علی امین کا بیان ہے اور طلال چوہدری اس پر بات کر رہے ہیں، جہاں تک بات ہے کہ طلال چوہدری علی امین سے متاثر ہوئے یا ان سے مایوس ہوئے اگر اس وقت کوئی علی امین سے سب سے زیادہ مایوس ہے تو وہ عمران خان صاحب ہیں۔
علی امین پوری دنیا میں وہ واحد بندہ ہے جس پر عمران خان نے پھول پھینکے تھے، صوبے کے جو حالات ہیں علی امین جس طریقے سے چلا رہے ہیں لیکن ایک ایسا صوبہ جہاں یہ حالات ہوں ان کے اپنے ضلع کے اندر سے جو خبریں آ رہی ہیں انتہائی غیر ذمے دارانہ بیانات میں یہ کر دوں گا میں وہ کر دوں گا، بھئی ایسے سیاست نہیں ہوتی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: طلال چوہدری علی امین یہ ہے کہ رہے ہیں
پڑھیں:
کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹیں گے، طلال چوہدری
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں جن سے سختی سے نمٹیں گے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اپنے فرائص سے غافل نہیں، کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں اور حملے کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔(جاری ہے)
طلال چوہدری نے کہا کہ کچھ روز سے انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کیے جا رہے ہیں، پاکستان میں تقریباً 20 مختلف مقامات پرنجی ریسٹورنٹ پر حملے ہوئے، 25 ہزار پاکستانی ان فاسٹ فوڈ چینز میں نوکریاں کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر بھی کوئی حملہ آور ہو، حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ معافی تلافی کرنے لگے۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں تشدد کے واقعات میں 142افراد گرفتار کیے گئے جبکہ اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے جس میں 15 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔