2025-04-23@08:48:17 GMT
تلاش کی گنتی: 4744
«اسلامی تاریخ»:
(نئی خبر)
وفاقی وزیرقانون وانصاف و انسانی حقوق، سینیٹراعظم نذیرتارڑ سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے پروفیسر نکولا لیورا کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) اقوام متحدہ کے اقلیتی امور کے لیے خصوصی نمائندے پروفیسر نکولا لیورا نے منگل کو وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے وزارت انسانی حقوق اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور محروم طبقات کے لیے قانونی و ادارہ جاتی تحفظات کو مضبوط بنانے سے متعلق جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق طریقہ کار میں پاکستان کی فعال شمولیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یو این سپیشل پروسیجرز عالمی انسانی حقوق کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جدید علوم کے تقاضوں کے مطابق تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔ منگل کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف سے کرپٹو کرنسی ایکسچینج ڈیننس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر کرپٹوکرنسی ایکسچینج ڈیننس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ نے پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک ایڈوائزر کے طور پر تقرر کا خیرمقدم کیا، چانگ پنگ ژاؤ کا تقرر ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل حب کے طور پر معاون قرار دیا گیا۔ ملاقات...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)راولپنڈی پولیس نے دھمیال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا۔گرفتار ملزمان میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے) متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ ملزم مجھے اور میری کزن کو کوٹ ادو سے گھروں میں کام کی غرض سے راولپنڈی لایا، ملزمان نے ہمارے والدین کو قائل کر کے کام کے بدلے اچھی تنخواہ دینے کا جھانسہ دیا۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی پہنچا کر انجان لوگوں کے حوالے کر دیا، ملزمان ہمارے ساتھ زیادتی کرتے رہے اور نازیبا ویڈیوز بناتے رہے۔متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے...
فائل فوٹو۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے عالمی کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم بائنینس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں چانگ پنگ ژاؤ کی پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک ایڈوائزر کےطور پر تقرر کا خیر مقدم کیا گیا اور ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچر ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق چانگ پنگ ژاؤ نے ابھرتے بلاک چین ٹیکنالوجی اور گلوبل انٹرپرینیور شپ کے امکانات سے آگاہ کیا اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کےلیے جدید علوم کے رجحانات کے فروغ پر اتفاق بھی کیا گیا۔ نواز...
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے پانی کے منصوبوں پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی، سیکرٹری امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران ظفر حسن، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کامران الرحمان، اور جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل سدھیر خٹک نے شرکت کی۔ اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مسائل کا خصوصی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں متفقہ طور وزیراعظم کے وژن کے مطابق متاثرین کے تمام جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر...
افریقی کارنر انیشی ایٹو: ایتھوپین وزیراعظم کی کتاب نیشنل لائبریری کے ذخیرے میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )نیشنل لائبریری آف پاکستان میں ایک پروقار تقریب کے دوران ایتھوپیا کے وزیراعظم ڈاکٹر ابی احمد کی تصنیف “Medemer Generation” کو باضابطہ طور پر قومی ذخیرے میں شامل کر لیا گیا۔ یہ اقدام حکومتِ پاکستان کے تحت جاری “افریقی کارنر انیشی ایٹو” کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد افریقی ممالک کے ساتھ علمی، ادبی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔اس موقع پر اسلام آباد میں تعینات ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر نے کتاب کی متعدد کاپیاں نیشنل لائبریری کے ڈائریکٹر جنرل راجہ جاوید اقبال کے حوالے کیں۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے...
سینٹ آف پاکستان:کون سب سے زیادہ غیر حاضر،کس نے لمبی تقریریں کیں؟تفصیلات سب نیوز پر senate of pakistan WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) پلڈاٹ نے 25-2024 میں سینیٹ کی کارکردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ارکان کے نجی بلوں میں نمایاں کمی اور آرڈیننسز میں اضافہ دیکھا گیا، 25-2024 میں سینیٹ نے51 بل پاس کیے جن میں سے 34 حکومتی اور 17 نجی ارکان کے بل شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی آرڈیننسز کی تعداد بڑھ گئی جس میں 16 آرڈیننس سینیٹ میں پیش کیے گئے، سینیٹ نے 65 اجلاس منعقد کیے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں۔سینیٹ اجلاس کے...
پاکستان نے چین کے خلائی تربیتی پروگرام میں شامل ہو کر تاریخ رقم کردی، پاکستان اپنے دو خلا بازوں کو تربیت کےلیے چین بھیجے گا۔ تفصیلات کے مطابق خلائی تحقیق کے سفرمیں پاکستان کی غیرمعمولی اور تاریخی پیش رفت جاری ہے، پاکستان چین کےخلائی اسٹیشن کےتربیتی پروگرام میں شامل ہونے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا.سپارکو نے ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تیاری شروع کردی ہے اور سائنس دانوں، محققین اور طلبہ سے تیس اپریل تک جدید سائنسی تجربات کی تجاویز طلب کرلیں۔ یہ تجربات چینی خلائی اسٹیشن سی ایس ایس پر خلا کے سخت ماحول، مائیکرو گریویٹی اور انتہائی درجہ حرارت میں انجام دیے جائیں گے تاکہ ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن کے سائنسی...
آصف زرداری کی علالت، صدر مملکت کا خصوصی طیارہ ایک ہفتہ انتظار کے بعد اسلام آباد چلا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )صدر پاکستان آصف علی زرداری کے زیر استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ پاکستان ائیر فورس کا طیارہ “پاکستان ون” وزیراعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدر مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا...
یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ویزا مسائل حل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس )متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق گور نرسندھ کامران خان ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کے سفیرسے ملاقات کی ہے۔دوران ملاقات متحدہ عرب امارات کے سفیر کا کہنا تھا کہ ویزے کے مسائل حل ہوگئے، اب پاکستانی 5 سال کا ویزہ لے سکتے ہیں۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس کے بانی اور سابق سی ای او چانگ پنگ ژاو نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل خیال اور اختراعی علوم کے ذریعے ترقی کے ویژن کو اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں موجود تھے، نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے چانگ پنگ ژاو کے پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹریٹجک ایڈوائزر کے طور پر تقررکا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچرٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو...
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق گور نرسندھ کامران خان ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کے سفیرسے ملاقات کی ہے۔دوران ملاقات متحدہ عرب امارات کے سفیر کا کہنا تھا کہ ویزے کے مسائل حل ہوگئے، اب پاکستانی 5 سال کا ویزہ لے سکتے ہیں۔
پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کا خصوصی طیارہ جو ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہا پیر کی صبح کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسلام آباد روانہ ہوگیا تھا یہ طیارہ پاکستان ایئر فورس کا "پاکستان ون" طیارہ ہے جو وزیراعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے عید کی رات صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ مقامی اسپتال میں داخل ہوئے اور زیر علاج ہیں ان کی طبیعت میں بہتری آنے کے...
چاغی بلوچستان میں تانبے اور سونے کے ذخائر دریافت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (این آر ایل) نے چاغی بلوچستان میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان این آر ایل کے چیئرمین اور لکی سیمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد علی ٹبہ نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ این آر ایل 100 فیصد نجی ملکیت کی پاکستانی کمپنی ہے جو فاطمہ فرٹیلائزر، لبرٹی ملز لمیٹڈ اور لکی سیمنٹ کی سبسڈری ہے۔ کمپنی کو اکتوبر 2023 میں ایکسپلوریشن لائسنس دیا گیا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل شائقین کرکٹ نے اپنی اپنی فرنچائزز کِٹ کو پسندیدہ قرار دینا شروع کردیا۔ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا تاہم ایونٹ سے قبل شائقین کا جوش خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں نے نئے سیزن کیلئے اپنی اپنی کٹ متعارف کروائی ہیں جنہیں فینز کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ کمنٹری پینل کا اعلان، وسیم ڈیبیو کیلئے تیار رواں سیزن کیلئے کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی نئی کٹس متعارف کروائی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا...
ویب ڈیسک: ماڑی انرجیز نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کر دیا۔ ماڑی انرجیز کے اعلامیے کے مطابق تیل اور گیس کی نئی دریافت شمالی وزیر ستان کے بلاک سے ہوئی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے یومیہ 7 کروڑ 3 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی۔ ماڑی انرجیز کے اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس نئی دریافت سے یومیہ 310 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر آصف علی زرداری کے زیر استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا طیارہ "پاکستان ون" وزیراعظم کے سفر کے لئے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لئے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدر مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے آصف علی زرداری مقامی ہسپتال میں داخل اور زیر علاج ہیں ان کی طبیعت بہتر ہونے اور اندازے...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیر برائے آئی ڈی شزا فاطمہ کے مشترکہ تعاون سے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا نظام متعارف کرایا گیا ہے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزراء نے صحت کے شعبے میں آئی ٹی کے فروغ اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹرز کی خدمات اور ادویات کو عوام کی دہلیز تک لانے کے عزم کا خیال کیا۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کی محدود دستیابی کے پیش نظرٹیلی میڈیسن ایک ناگزیر حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی مریض کا یونیورسل میڈیکل ریکارڈ...
ماڑی انرجیز نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔ماڑی انرجیز کے اعلامیے کے مطابق گیس کی نئی دریافت شمالی وزیر ستان بلاک سے ہوئی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ نئی دریافت سے یومیہ 7 کروڑ 3 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی جب کہ نئی دریافت سے یومیہ 310 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا۔
---فائل فوٹو صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے زیرِ استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتے تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ پاکستان ایئر فورس کا طیارہ ’پاکستان ون‘ وزیرِاعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدرِ مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد سے آصف علی زرداری مقامی اسپتال میں داخل اور زیرِ علاج ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کا نجی اسپتال میں طبی معائنہذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا ہے کہ عمران خان کو کون کون سی آفرز دی گئیں۔میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ آج ہمارے 2 کیسز تھے، 9 مئی کا ایک کیس اور 5 اکتوبر احتجاج کا کیس۔ 9 مئی کے کیس میں ریکارڈ سپریم کورٹ کے سامنے ہے جب کہ 5 اکتوبر کے کیس میں ہم 5 بار پیش ہوئے، مگر تفتیشی افسر پیش نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آج جج صاحب نے کہا ہے کہ اگر تفتیشی افسر ریکارڈ پیش نہیں کرتا تو اس کی الماری توڑ کر ریکارڈ پیش کریں ۔ جج صاحب کو میں نے کہا کہ اگر ہمیں انصاف نہیں ملنا تو...
لاہور(آئی این پی)پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والے ملازمین میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک اور نائب قاصد ہیں۔ان کے علاوہ ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک، کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر کیٹیگری کے ملازم شامل ہیں۔فارغ ہونے والوں ملازمین میں زیادہ تر تعداد بکنگ کلرکس کی ہے جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ذرائع نے کہا کہ نوکریوں سے فارغ کیے جانے والے بیشتر ملازمین کئی سالوں سے پراکس میں کام کر رہے تھے، ملازمین کی بڑی تعداد نوکریوں سے فارغ ہونے سے دیگر ملازمین میں مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔نوکریوں سے فارغ ہونے والے ملازمین...
اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے ، چار ماہ میں نئے الیکشن کرائے جائیں قومی سلامتی کمیٹی میں سارے پارلیمان کو دعوت دینی چاہیے ، پریس کانفرنس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوچے اور قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائے ، اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے ، چار ماہ میں نئے الیکشن کرائے جائیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے میڈیا روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل میں ہے اور اس کی وجہ آئین پر عمل درآمد نہ ہونا ہے ، اگر قومی سلامتی کانفرنس بلانی تھی تو پارلیمنٹ کے اراکین کو اعتماد میں لیا جاتا، الیکشن کے دن رات 23 کروڑ عوام کو ڈرایا،...
پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی سے متعلق افغان صدارتی محل ارگ میں اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس کابل میں طالبان حکومت کے وزیرِ اعظم ملامحمدحسن اخوند کی زیرِ صدارت ہوا۔ افغان عبوری حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں افغان مہاجرین کی پاکستان سے ملک بدری کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر پاکستانی قیادت اسلامی اور ہمسائیگی کی ذمے داریاں پوری کرے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے عوام کے درمیان دہائیوں سے اچھے تعلقات ہیں، چاہتے ہیں کہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم رہیں۔ اجلاس کے اعلامیے میں...
ایران نے اعلان کیا ہے کہ جوہری معاہدے پر امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس اراغچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں ہوں گے۔ یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ "براہ راست" بات چیت کی جائے گی۔ اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے بارہا ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی مخالفت کی ہے کیونکہ وہ ٹرمپ کو 2015 کے جوہری معاہدے کے خاتمے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ عباس اراغچی نے بات...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے، ان معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری درکار ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز ہوگیا ہے۔ فورم کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا۔ پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آج سے آغاز، دنیا کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع اسحاق ڈار نے کہا...
ویب ڈیسک: معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا مشن، 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آج سے آغاز ہوگا۔ پاکستان منرلگ انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد 8 اور 9 اپریل کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں کیا جائے گا، فورم کے دوران تمام معزز مہمانان پاکستان بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے اور مختلف کاروباری امکانات پر مفاہمتی یادداشتوں پر دسخط کئے جائیں گے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا فورم میں سعودی عرب، فن لینڈ، امریکا، یورپ اور دیگر ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے، اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم...
علی ساہی: 89 ہزار غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی حکومتی مہم جاری،انخلا مہم کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے4111 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران 5950 سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا،1839 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا لاہور میں 05 سمیت صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، ہولڈنگ سنٹرز میں کیپسٹی کے مطابق غیرقانونی تارکین کو شفٹ کیا جارہا ہے۔ ویزہ ختم ہونے والے۔۔جعلی شناختی کارڈز بنانے والوں کے خلاف کاروائیان کی جارہی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے امپائرز بھی شامل ہیں۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا آفیشل اکاؤنٹس پر 10ویں ایڈیشن کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ 11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلے جانے والی لیگ میں 13 امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے امریکا کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت کرے گی جس کا مقصد ٹیرف میں ممکنہ کمی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت وزارت تجارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں امریکا کی جانب سے 29 فیصد اضافی ٹیرف کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں پچاس سے زیادہ بڑے برآمد اور درآمد کنندگان سمیت سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔ مزید پڑھیں: ٹیرف لڑائی، پاکستان...
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بیرون ملک پاکستانیو ں کی ملاقات کی نہ وہ تصدیق کرتے ہیں نہ تردید، لیکن اگر ملاقات ہوئی بھی ہے تو اس سے معاملات آگے بڑھنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے مسائل خود پیدا کیے، حکومت نے نہیں۔ وہ بگاڑ پیدا کرنے اور مشکلات بڑھانے میں خود کفیل ہیں۔رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے گھر کے چراغ "سوشل میڈیا" سے آگ لگ گئی ہے۔ پی ٹی آئی گالم گلوچ بریگیڈ کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی...
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ بی این پی کے رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے مشکور ہیں جنہوں نے آج کی شٹر ڈاؤن ہڑتال میں ہمارا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں اخترمینگل کی گرفتاری کا عندیہ، بی این پی نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کردی انہوں نے کہاکہ تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز حضرات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، حکومت ہماری آواز سننے کو تیار نہیں۔ ساجد ترین نے کہاکہ حکومت ہمارے ساتھ مقابلے پر اتری ہوئی ہے، بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے ہمارے مطالبات کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ...
دوشنبے: وسط ایشیائی ملک تاجکستان نے بجلی کے غیر قانونی استعمال پر 10 سال تک قید کی سزا کا قانون نافذ کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملک کی وزارت توانائی و آبی وسائل نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ بجلی کے استعمال کے ضوابط کی خلاف ورزی پر اب فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ نئے قانون کے تحت اگر کوئی شخص میٹر سے چھیڑ چھاڑ کرے یا اسے بائی پاس کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے 10 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ خبررساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ تاجکستان میں دہائیوں سے جاری توانائی بحران پانی کی کمی کے باعث مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے، ملک میں سال میں...
پاکستان میں نومبر دسمبر میں اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی، شزہ فاطمہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ رواں سال نومبر دسمبر میں اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نومبر، دسمبرتک اسٹار لنک کی تنصیب ہوجائے گی چینی کمپنیوں نے بھی درخواست دی ہوئی ہے، اسٹارلنک کو جلد لائسنس دے دیا جائے گا ۔۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس چیئرمین کمیٹی امین الحق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس...
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کو اگر عمران خان نے کوئی ہدایات دی ہیں تو وہ اس پر کام کررہے ہوں گے۔ تین ماہ ہوگئے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کے کہنے پر آرمی چیف سے رابطے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی، اعظم سواتی کا انکشاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکا سے پاکستان آنے والے وفد کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں کہ ان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے یا نہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ...
سٹی 42 : پولیو آفیسر جان محمد وزیر کو شر پسند عناصر کی جانب سے اغوا کرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے ورائے نور سے پولیو آفیسر جان محمد وزیر کو شر پسند عناصر نے اغوا کر لیا۔ جان محمد کا تعلق قوم زلی خیل کی شاخ ملک خیل سے ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوچے اور قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہوجائے، اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے، چار ماہ میں نئے الیکشن کرائے جائیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے میڈیا روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان مشکل میں ہے اور اس کی وجہ آئین پر عمل درآمد نہ ہونا ہے، اگر قومی سلامتی کانفرنس بلانی تھی تو پارلیمنٹ کے اراکین کو اعتماد میں لیا جاتا، الیکشن کے دن رات 23 کروڑ عوام کو ڈرایا، جن کی وجہ سے پاکستان کے یہ حالات ہیں اور یہ سب کو معلوم ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ جس کرسی پر اسپیکر بیٹھتا ہے وہ پارلیمنٹ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ صوبے مضبوط ہوں گے تو وفاق مضبوط ہوگا ہماری کوشش ہے کہ پانی کے مسئلے کا حل افہام و تفہیم سے نکلے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ اس ایوان میں ایسی سیاسی جماعتیں موجود ہیں جنہوں نے پچھلے کئی سالوں سے جمہوریت کے استحکام، وفاق کی مضبوطی کے لئے کردار بھی ادا کیا اور بے شمار قربانیاں بھی دیں، وزیر اطلاعات ہم جمہوری عمل کا حصہ ہیں، ہماری جماعت جمہوری جماعت ہے، اس ملک میں آئین اور نظام موجود ہے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ پانی کی تقسیم کے معاہدے پر تمام صوبوں کے دستخط موجود ہیں، اسی پارلیمان نے ارسا ایکٹ 1992ءمنظور کیا، اس ایکٹ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء) ارتھ کوئیک،کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر کے سی ای او محمد شہبازلغاری نے کہا ہے کہ حکومت سپورٹ کرے تو زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والے آلات بنا کرنہ صرف قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے بلکہ ملکی معیشت کو قیمتی زرمبادلہ کما کر دے سکتے ہیں،میانمار اور تھائی لینڈ میں حالیہ آنے والے زلزے کی تین دن قبل پیشگوئی کر دی تھی جس کا ریکارڈ ویب سائٹ پر موجود ہے، شہباز لغاری کے مطابق ای کیو کیو این دنیا کا پہلا ارتھ کوئک ریسرچ سینٹر ہے جو آنے والے موسم کی طرح آنے والے زلزلوں کا 128 گھنٹے پہلے بتانے کی ریسرچ مکمل کر چکا ہے جس...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو کھویا ہوا مقام واپس دینا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ کھیل کو سیاست اور سیاست کو کھیل سے باہر رکھنا چاہیے، کھلاڑیوں کو آگے لانے کےلیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں بہت صلاحیت ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، اسی میں دونوں کی بہتری ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ محسن نقوی کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں، وہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی منتخب ہوئے ہیں۔اُن کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرپشن اور سیاسی اونر شپ نہ لینا صوبے کا اہم مسئلہ ہے۔(جاری ہے) تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی جیسے مسائل ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورننس کا معیار بہتر بنانے کے لیے فنڈز کا شفاف استعمال ضروری ہے، احتساب کا نظام بھی ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کی سلامتی کی گارنٹی دینی چاہیے۔
لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث آج پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ زلمی کے بیشتر کھلاڑی ٹیم منیجمنٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں۔پشاور زلمی کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18...
وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف کے معاملے پر ہماری ٹیمیں، سفارت کار وائٹ ہاؤس سے رابطے میں ہیں تاکہ خدشات کو مؤثر انداز سے حکام تک پہنچایا جائے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے امریکی ٹیرف پالیسیوں سے پیدا ہونے والے خدشات کے پیش نظر مختلف برآمدی شعبوں سے تعلق رکھنے والے برآمد کنندگان کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، لیدر، سرجیکل آلات، خدمات، پھل و سبزیاں، چاول، جوتے اور دیگر برآمدی صنعتوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ ہماری تجارتی ٹیمیں اور امریکا میں موجود سفارت کار متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاکستان کے خدشات مؤثر طریقے...
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کمیونی کیشن (ٹیلی کام) امین الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انٹرنیٹ مسائل پر وزارت داخلہ کو خطوط لکھے جن کا جواب نہیں آیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس امین الحق کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیر مملکت شزہ فاطمہ، بیرسٹر گوہر علی، پولین بلوچ و دیگر نے شرکت کی۔ممبر کمیٹی پولین بلوچ نے بلوچستان میں انٹرنیٹ کے مسائل پر اجلاس سے واک آؤٹ کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میں 1 سال سے چلا رہا ہوں کہ میرے حلقے میں انٹرنیٹ کے مسائل ہیں۔اس پر بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ آپ واک آؤٹ نہ کریں، بلوچستان ہم سب کا ہے، آپ کا مسئلہ...
اسلام ٹائمز: کانفرنس میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلاء، طلباء برادری سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ غزہ پر مسلسل امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی اپیل پر پاکستان میں بھی یوم ارض فلسطین منایا گیا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلاء، طلباء برادری سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ کانفرنس میں پی ایل ایف کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، تحریک انصاف کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی، جماعت اسلامی پاکستان کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ اسٹار لنک کا انفرااسٹرکچر لگنے کے بعد نومبر دسمبر میں اس کی سروسز دستیاب ہوں گی، نومبر دسمبر میں اسٹارلنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا امین الحق کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسٹارلنک کے لائسنس کے معاملے پر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے بریفنگ دی۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اسپیس بورڈ نے اسٹارلنک کو عارضی لائسنس دے دیا ہے، اسٹارلنک کو مکمل لائسنس ان کی ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد دیا جائے گا، اسٹارلنک کا لائسنس اس وقت تک...
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے آغاز ہوا چاہتا ہے اور صائم ایوب جو کچھ عرصے سے زیر علاج تھے اب اس ٹورنامنٹ کے لیے مکمل فٹ ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب علاج مکمل ہونے کے بعد لندن سے پاکستان پہنچ گئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے صائم ایوب کو پی ایس ایل کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے۔ صائم ایوب پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ ٹیم کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔ مزید پڑھیے: پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے انتہائی منفرد اور دلکش نئی کٹ متعارف کرادی واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے استعفے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آئند ہیں، صحت مند سرگرمیوں کا مزید انعقاد ہونا چاہیے، اسلام آباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پی سی بی چیئرمین محسن نقوی مستعفی ہوگئے؟ پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے،ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے جبکہ کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لیے...

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ڈی آئی خان کے علاقے ٹکواڑہ میں آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈی آئی خان کے علاقے ٹکواڑہ میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں اہم دہشت گرد شریں سمیت 9 خوارج کے جہنم واصل کیے جانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوتا ہے شریں جیسے سفاک دہشت گرد جو معصوم شہریوں اور ہمارے جوانوں کے خون سے ہاتھ رنگتے ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچانا پوری قوم کی آواز ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کیپٹن حسنین اختر شہید کے قاتل کو انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ہیں جب کہ سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے۔ کھیلوں سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے، صحت مند سرگرمیوں کا مزید انعقاد ہونا چاہیے، کھیلوں کے فروغ کیلئے سبب کو کردار ادا کرنا ہوگا جب کہ اسلام آباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم ہونا چاہیے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے،ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے جب کہ کھلاڑیوں...
اسلام آباد: پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کیلیے سعودی عرب سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے منعقد کیے گئے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شمولیت کے لئے غیر ملکی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کی آمد جاری ہے۔ "سعودی گولڈ ریفائنری" کے ڈپٹی چیئرمین 'فیصل سلیمان الاُثَیم' ، سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ عبدالسلام عبداللہ، سعودی جیولوجیکل سروے کے سی ای او بھی وفود کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت برائے صنعت و معدنی وسائل کے ڈائریکٹر آف مائننگ انویسٹمنٹ 'احمد اید الثُبَیتی' اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ فن لینڈ کی کمپنی "میٹسو" کے...
اسلام آباد: امریکا کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر کام شروع کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت وزارت تجارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں امریکا کی جانب سے 29 فیصد اضافی ٹیرف کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔ حکومت اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت کرے گی جس کا مقصد ٹیرف میں ممکنہ کمی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ وزیر تجارت جام کمال خان کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پچاس سے زیادہ مختلف کاروباری نمائندوں، بڑے تاجروں، درآمد اور برآمد کنندگان...
عالمی مارکیٹ میں پاکستانی آئی ٹی خدمات کی مانگ میں اضافے سے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، پاکستان کی خدمات کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ کے بعد 8 ماہ میں 5.4ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا۔ آئی ٹی، کمپیوٹراورٹیلی کام خدمات کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ سے برآمدات 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔عالمی مارکیٹ میں پاکستانی آئی ٹی خدمات کی مانگ میں اضافے سے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے نئے مواقع میسر آئیں گے آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں مسلسل اضافے سے صرف فروری میں 709 ملین ڈالرکی...
سٹی 42 : پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو اچانک نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا، جس کی وجہ سے دیگر ملازمین میں مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والے ملازمین میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک اور نائب قاصد ہیں، اس کے علاوہ ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک، کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر کیٹیگری کے ملازم شامل ہیں۔ ’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ کا تعلق کس ملک سے؟ فارغ ہونے والوں ملازمین میں زیادہ تر تعداد بکنگ کلرکس کی ہے جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ نوکریوں سے فارغ ہونے والے ملازمین کا تعلق لاہور۔راولپنڈی اور کراچی سے ہے، ملازمین...
اسلام آباد: امریکا کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر کام شروع کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت وزارت تجارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں امریکا کی جانب سے 29 فیصد اضافی ٹیرف کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔ حکومت اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت کرے گی جس کا مقصد ٹیرف میں ممکنہ کمی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر تجارت جام کمال خان کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پچاس سے زیادہ مختلف کاروباری نمائندوں، بڑے تاجروں، درآمد اور...

ریئر ارتھ ایلیمنٹس کا برآمدی کنٹرول قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے،چائنا نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن
بیجنگ :عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون اور دیگر متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق وزارت تجارت نے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ساتھ مل کر ریئر ارتھ ایلیمنٹس سے متعلق کچھ اشیاء کے لئے برآمدی کنٹرول پر ایک اعلان جاری کیا تھا جسے باضابطہ طور پر اجراء کی تاریخ پر ہی نافذ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے چائنا نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن نے 6 اپریل کو کہا کہ ریئر ارتھ ایلیمنٹس سے متعلق اشیاء میں فوجی اور سول سمیت دوہرے استعمال کی خصوصیات ہوتی ہیں اور چینی حکومت نے بین الاقوامی طرز عمل کے مطابق اس پر برآمدی کنٹرول نافذ کیا ہے جو عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے چین کے پختہ...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پارٹی کے قائد عمران خان سے مشاورت ہوچکی ہے اور اب احتجاج پر لائحہ عمل کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ پارٹی امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک بڑی سیاسی جماعت ہے اندرونی اختلافات فطری بات ہے، تحریک انصاف کے علاوہ ملک میں کوئی ایسی سیاسی جماعت نہیں جس کے اندر احتساب کمیٹی ہو، عمران خان نے اپنی حکومت میں اپنے وزراء پر احتساب کمیٹی بنائی ہے، انہیں یہ پروا نہیں ہے کہ میڈیا یا مخالفین کیا کہیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات کہتے ہیں کہ وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ...
لاہور: مسیحی رہنماؤں نے قومی و صوبائی کابینہ میں مسیحی برادری کو نمائندگی نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ لاہور میں ہونے والی آل پاکستان کرسچن لیڈرشپ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان کی مسیحی برادری کی طرف سے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا دفاع کیا ہے۔ گزشتہ چالیس سال سے پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور پاک فوج نے بے مثال قربانیاں دے کر ملک کا تحفظ کیا ہے۔ پوری قوم خصوصاً مسیحی برادری اپنے ان محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ کانفرنس میں ریورنڈ ڈاکٹر بشپ آزاد مارشل، ماڈریٹر، صدر بشپ چرچ آف پاکستان، سیموئل پیارا، چیئرمین امپلیمنٹیشن مائنارٹیز...

زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے مائکروبیل ٹیکنالوجی کو اپناناضروری ہے. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )پاکستان کو زرعی پیداوار کو بڑھانے، کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور ماحولیاتی نظام کی بحالی کو کم کرنے کے لیے مائکروبیل ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی سخت ضرورت ہے نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کی پرنسپل سائنسدان ڈاکٹر رفعت طاہرہ نے ویلتھ پاک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ٹیکنالوجیز کو اپنانے سے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی.(جاری ہے) مائکروبیل ٹیکنالوجیز مختلف ماحولیاتی کاموں جیسے کہ نامیاتی مواد کو توڑنے، کاربن ڈائی آکسائیڈ، اور نائٹروجن فکسشن کے لیے مائکروجنزموں، بشمول بیکٹیریا، فنگس، اور طحالب کے استعمال کا حوالہ دیتے ہیں مٹی، پانی اور ہوا میں تعینات مائکروجنزموں کو کاربن کی تلاش، فروغ دینے...
نیو گنی(نیوزڈیسک)پاپوا نیو گنی میں 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی تاہم بعد میں منسوخ کردی گئی، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ہفتے کے روز علی الصبح پاپوا نیو گنی کے نیو برطانیہ جزیرے کے قریب سمندر میں ایک 6.9 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس سے سونامی کی وارننگ سامنے آئی تاہم اسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق ہفتے کی صبح پاپوا نیو گنی کے ساحل پر 6.9 شدت کا زلزلہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ساری دنیا اور پاکستان کو پتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی بنیاد پر قید کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جب کہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے، اسلام آباد کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ حکمران ٹولہ جس دن یہ فیصلہ کر لے گا کہ ہم نے یہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا ہو جائیں گے۔ ہم نے آنے والی نسلوں کیلئے ایک...
مہم کے تحت ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ غزہ لہو لہو مہم کے تحت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج سے مرکزی مسلم لیگ کے قائدین خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اہل غزہ پر اسرائیل کے بڑھتے مظالم، فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے "غزہ لہو لہو" مہم کے تحت ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ غزہ لہو لہو مہم کے تحت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج سے مرکزی مسلم لیگ کے قائدین خطاب کریں گے۔...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے جس میں دنیا بھر کے معروف کھلاڑی اور مبصرین شامل ہیں بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس بار پی ایس ایل میں بین الاقوامی اور مقامی کمنٹیٹرز کا امتزاج شائقین کرکٹ کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گا اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک مارک نکولس ڈومینک کارک جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مائیک ہیزمین نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل اور بنگلہ دیش کے اطہر علی خان اس بار کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے اس کے علاوہ آسٹریلیا کی دو بار کی ویمنز...
اقتصادی تعاون تنظیم( ای سی او) کے سیکریٹری جنرل 8 سے 14 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے مستقل نمائندوں کی کونسل کا اجلاس 12 سے 14 اپریل تک لاہور میں منعقد ہوگا، جس میں شرکت کے کے لیے ای سی او کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان 8 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ ڈاکٹر اسد مجید خان 8 سے 10 اپریل تک اسلام آباد میں قیام کریں گے، اس دوران وہ صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور دیگر وفاقی وزرا سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں سیکریٹری جنرل ای سی او تنظیم کے اقدامات کے حوالے سے اپنا اصلاحاتی ایجنڈا پیش کریں...
لاہور: پاکستان ریلوے کی ایک منفرد اور تاریخی ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر اپنے سفر پر رواں دواں ہونے جا رہی ہے۔ یہ واحد ٹرین جو سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ ٹرین 25 اپریل سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ ریلوے کے مطابق کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین کا مکمل روٹ مین لائن (کوٹری سے اٹک) پر واقع ہے، جو پاکستان کے دل میں بسنے والے مسافروں کے لیے ایک سستا، لمبا اور یادگار سفر فراہم کرتا ہے۔ یہ واحد ایکسپریس ٹرین جو لاڑکانہ، دادو، کوٹ ادو، لیہ، میانوالی، بھکر اور ڈیرہ غازی خان جیسے اہم شہروں کو براہ راست کراچی...
---فائل فوٹو فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اسٹیل ٹاؤن، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی کراچیاسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ملزمان کی... پولیس کے مطابق مقتولین میں ماں اور بیٹا بھی شامل ہیں، واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔تینوں افراد پیشی پر تاندلیانوالہ کچہری جا رہے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے ستاروں سے بھرپور کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان سرالیسٹرکک، مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، مارٹن گپٹل اور اطہرعلی خان بھی کمنٹری کریں گے۔ 2 بار کی ویمنز ورلڈکپ فاتح آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا اسٹالکر بھی پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کے فرائض نبھائیں گی۔ اسی طرح پاکستان کے 4 سابق کپتان رمیز راجا، وسیم اکرم، وقاریونس اور عامر سہیل کے علاوہ بازید خان عروج ممتاز اور کرکٹ انالسٹ سکندر بخت بھی پی ایس ایل کمنٹری پینل میں شامل ہیں جبکہ وسیم اکرم کا پی ایس ایل...
اسرائیلی مظالم کیخلاف فلسطینوں سے اظہاریکجہتی کیلیے کراچی کے بازارآج بند رہیں گے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کی بیشتر تاجر تنظیموں نے آج بازاربند رکھنے کا اعلان کردیا۔ تاجر رہنماؤں نے تمام تاجروں سے آج مارکیٹس بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔ تاجر رہنماؤں رضوان عرفان، شاکر فینسی ، یعقوب بالی، عبدالرؤف ابراہیم اور دیگر کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام الیکٹرانک مارکیٹس، میٹھا در اولڈ سٹی ایریا، صرافہ بازار آج بند رہیں گے۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار بھی بند رہے گی۔ کراچی ہول سیل گروسزر ایسوسی ایشن کی طرف سے اسرائیل کے خلاف...
بانی پی ٹی آئی کے ہم درد امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ کی اسلام آباد میں سینئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔یہ ملاقاتیں بانی پی ٹی آئی کے لیے ریلیف حاصل کرنے کی کوشش ہیں۔ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک چینل مذاکرات دوبارہ شروع ہونے میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ پی ٹی آئی کے کچھ رہنما جو ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کرتے رہے ہیں، وہ بیک چینل مذاکرات کی بحالی کی کوشش کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملٹری اسٹیبلشمنٹ مسلسل اس بات پر اصرار کرتی رہی ہے کہ وہ سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں سے...
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔بورڈ اعلامیے کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 75ہزار طلبا و طالبات امتحانات دیں گے جس کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کردیے گئے ہیں جب کہ مراکز کی لسٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پرجاری کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین بورڈ کا کہنا ہےکہ طلبا و طالبات کوکمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈجاری کیےگئے ہیں ۔بورڈ اعلامیے کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فون یا کسی قسم کی ڈیوائس لے جانےپر سخت پابندی ہوگی۔
گزشتہ برس پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین منصوبے کی منظوری دی گئی تھی۔ اور اب گلاس ٹرین کے اس منصوبے کی فیزیبلیٹی اسٹڈی مکمل ہو چکی ہے۔ جس میں منصوبے کے حوالے سے روٹس، اسٹیشنز اور دیگر چیزیں واضح ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ گلاس ٹرین کے اس منصوبے کا مقصد سیاحت کو فروغ دینے اور مسافروں کو ایک آرام دہ اور دلچسپ سفری تجربہ فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف سیاحوں کے لیے ایک کشش ہوگا بلکہ مقامی لوگوں کے لیے بھی ایک نئی اور سہل سفری سہولت ثابت ہوگا۔ گلاس ٹرین کا منصوبہ یقیناً سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے کسی خواب سے کم نہیں...
پاکستان کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان کو چھوڑ کر بیرون ملک جانا چاہتی ہے۔ وہ اپنا وطن کیوں چھوڑنا چاہتی ہے؟ یہ ایک الگ موضوع ہے اور اس کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سے ایک بڑی وجہ ملک میں موجود بے روزگاری کی لہر ہے۔ اس بے روزگاری کے سبب ہر فرد ملک سے نکل بھاگنا چاہتا ہے مگر بعض لوگ درست ٹریول ایجنٹ کا انتخاب کرنے میں غلطی کر سکتے ہیں۔ عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ غیر قانونی ٹریول ایجنٹس کے ہتھے چڑھنے والے افراد کا انجام برا ہی ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ ٹریول ایجنٹس ڈنکی یا کسی دوسرے غیر قانونی طریقے سے نوجوانوں کو باہر جانے کے حسین خواب دکھاتے ہیں۔ اور پھر...
لاہور( این این آئی)امریکہ کی طرف سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملہ پر حکومت نے اسٹیک ہولڈرز کا اہم اجلاس آج ( پیر) کے روز طلب کر لیا ۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس میں پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف کے ممکنہ اثرات کا تجزیہ کیا جائے گا۔
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو ڈیرہ بگٹی سے گرفتار کرلیا گیا،30 روز کے لیے جیل منتقل کیاجائے گا، اختر مینگل کا نظربندی کے احکامات پر گرفتاری دینے سے انکار مستونگ میں لکپاس کے مقام پر پچھلے ایک ہفتے سے دھرنا جاری،بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ،بیک وقت 4 یا 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے، جلسہ ، جلوس کرنے یا دھرنے دینے پر پابندی عائد بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی نظربندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ اختر مینگل کو نظر بندی سے متعلق ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری دینے سے انکار کردیا۔...
حکومت پی ٹی آئی کے جلسوں سے خوفزدہ ہے عمران خان کی تصویر تک سے ڈرتی ہے، عالیہ حمزہ مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز، جلسوں اور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک کے مطابق پنجاب بھر میں 10 اپریل کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، لاہور میں یہ ریلی دوپہر ایک بجے جی پی او...
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت اپوزیشن لابی میں پارلیمانی راہنما کریں گی۔ یاد رہے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس کل دن 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت اپوزیشن لابی میں زرتاج گل کریں گی۔ یاد رہے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔
اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے، عالمی قوانین اور ضابطوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں غیر قانونی افغان تارکین وطن کے انخلا کی مہم جاری رہے گی۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان بھی عالمی اصول کے تحت غیر قانونی تارکین کو ان کے وطن بھیج رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 307 افراد کو امین ہاؤس ٹرانزٹ کیمپ سے ملک بدر کیا گیا، ابتدائی طور پر 313 افراد کی فہرست مرتب کی گئی، حکومت سندھ کی یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ...
سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس خود نہیں بلا رہی ہے۔صوبائی حکومت کی ترجمان نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کئی بار مطالبہ کرچکے ہیں کہ اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک سال ہوگیا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا، آئین کے مطابق ہر 3 ماہ میں سی سی آئی کا اجلاس بلانا ضروری ہے۔سمعتا افضال نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا بہترین فورم سی سی آئی ہے، جس کا اجلاس نہ بلاکر صوبوں کو ان کے آئینی حق سے...
وزیراعظم سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، کینالز، بلوچستان اور کے پی کی صورتحال زیربحث WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جہاں دریائے سندھ میں کینالز بنانے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں امن وامان کے حوالے سے کیے گئے اقدامات زیر بحث آئے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو افغان باشندوں کی اپنے ملک واپسی کے لیے جاری آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نہروں پر...
مقررین نے کہا کہ حکومتِ پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کی حمایت میں جارحانہ سفارتکاری کا عمل تیز کرے، پاکستان سے غاصب اسرائیلی ریاست کا دورہ کرنے والے نام نہاد صحافیوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر مسلسل امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی اپیل پر پاکستان میں بھی یوم ارض فلسطین منایا گیا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلاء، طلباء برادری سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ کانفرنس میں پی ایل ایف کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، تحریک انصاف...
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 2025 (پی ایس ایل 10) کے کمنٹری پینل کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں کرکٹ کی دنیا کے کئی بڑے نام پہلی بار شامل کیے گئے ہیں۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مکمل اردو کمنٹری بھی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر کے مطابق اس بار کمنٹری پینل میں عالمی شہرت یافتہ سابق کھلاڑی اور معروف تجزیہ نگار شامل ہوں گے، جس سے کوریج کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔ عالمی ستاروں کی شمولیت پی ایس ایل 10 میں سابق انگلش کپتان الیسٹر کک پہلی بار کمنٹری کا حصہ بن رہے ہیں، جبکہ مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی اور...
امریکا میں مقیم پاکستانی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف دلانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں، امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک وفد کی اسلام آباد میں ایک سینیئر عہدیدار اور عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ہمدردی رکھنے والوں کی جانب سے یہ روابطہ کیے گئے ہیں، جس کا مقصد سابق وزیراعظم کے لیے ریلیف حاصل کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے لیے ریلیف حاصل کرنے کی یہ کوششیں اُن پس پردہ مذاکرات سے الگ ہیں جو پاکستان تحریک انصاف اور متعلقہ حلقوں کے درمیان ہوئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی...

عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی درپردہ کوششیں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات:ذرائع کا دعوی
عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی درپردہ کوششیں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات:ذرائع کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے اسلام آباد میں ایک سینیئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔یہ روابط پی ٹی آئی اور اس کے ہمدردوں کی عمران خان کیلئے کچھ ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔ بیک چینل کی یہ کوششیں ان پس پردہ مذاکرات سے الگ ہیں جو پی ٹی آئی اور متعلقہ حلقوں کے درمیان ہوئی تھیں۔ اگرچہ توقع ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے...
چیئرمین سینیٹ سید یوسف راض گیلانی(فائل فوٹو)۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی تاشقند میں روسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور روس کے درمیان دفاع، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ میں رابطے مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک میں پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کی بحالی پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے روس کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان روس کی علاقائی امن کی کاوشوں کو سراہتا ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے افغانستان میں امن کےلیے جامع سیاسی...
امریکی کانگریس کے وفد کی پاکستان آمد ،اعلی سطح ملاقاتیں شیڈول WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز امریکی کانگریس کا ایک اعلی۔سطح وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، امریکی کانگریس کے اراکین پاکستان کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریسی وفد 10 سے 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا، کانگریس رکن جنرل جیک برگمین اور ٹام سوزی وفد کی قیادت کریں گے۔امریکی کانگریس کے اراکین پاکستان کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں، کانگریسی وفد وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملے گا-وفد مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کرے گا، وفد آزاد جموں و کشمیر...
پاکستان کی لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ میں منعقدہ لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں اپنی شاندار کارکردگی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹیم نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ حریف جنوبی افریقہ کو شکست دے کر نہ صرف ڈبل گولڈ میڈل جیتا. بلکہ ایک نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔چیمپئن شپ سے قبل مارچ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں چار روزہ ونڈ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی، جو 27 سے 30 مارچ تک جاری رہا۔ اس کیمپ کی نگرانی جنوبی افریقی ماہر کوچز ہینی گربر اور جولیئس ہارٹمین نے کی۔ کیمپ کا مقصد برطانیہ میں ہونے والی یورپین ایف کلاس ٹیمز چیمپئن شپ 2025 اور ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی...
پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ پاکستان ٹیم نے مقابلوں میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ پاکستانی ٹیم نے دونوں ٹیم مقابلے جیت کر دنیا کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ کو ان کی اپنی سرزمین پر شکست دے دی۔ مارچ 2025 میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں چار روزہ ونڈ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی، جو 27 مارچ سے 30 مارچ تک جاری رہا۔ یہ کیمپ دو نئے تعینات ہونے والے جنوبی افریقی ونڈ کوچز ہینی گربر اور جولیئس ہارٹمین کی زیر نگرانی ہوا۔ اس مقابلے کا مقصد آنے والے یورپین ایف کلاس ٹیمز چیمپئن شپ ستمبر 2025 برطانیہ...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان حکومت بلوچستان نے کوئٹہ کیجانب مارچ کی صورت میں سردار اختر مینگل کی گرفتاری کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے اگر کوئٹہ کیجانب مارچ کیا تو گرفتارکرلئے جائینگے۔ شاہد رند کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے صبح اختر مینگل کو انکی گرفتاری کے ایم پی اوآرڈر کے بارے میں آگاہ کردیا تھا تاہم اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کیا۔ دوسری جانب اختر مینگل نے حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے...

پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی
لاہور ( طیبہ بخاری سے )پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کی شاندار روایت کا سلسلہ جاری ہے ۔پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کی اور مقابلوں میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔پاکستانی ٹیم نے دونوں ٹیم مقابلے جیت کر دنیا کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ کو ان کی اپنی سرزمین پر شکست دے دی۔ گنڈاپور کا عاطف خان پر طنز، صدر پشاور ریجن بننے پر...