گزشتہ برس پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین منصوبے کی منظوری دی گئی تھی۔ اور اب گلاس ٹرین کے اس منصوبے کی فیزیبلیٹی اسٹڈی مکمل ہو چکی ہے۔ جس میں منصوبے کے حوالے سے روٹس، اسٹیشنز اور دیگر چیزیں واضح ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ گلاس ٹرین کے اس منصوبے کا مقصد سیاحت کو فروغ دینے اور مسافروں کو ایک آرام دہ اور دلچسپ سفری تجربہ فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف سیاحوں کے لیے ایک کشش ہوگا بلکہ مقامی لوگوں کے لیے بھی ایک نئی اور سہل سفری سہولت ثابت ہوگا۔

گلاس ٹرین کا منصوبہ یقیناً سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے کسی خواب سے کم نہیں ہوگا۔ عوام میں ابھی سے اس کے روٹس، اسٹشینز، سفر کا وقت اور دیگر معلومات کے حوالے سے جاننے کے لیے دلچسپی پائی جا رہی ہے۔ آئیے جانتے ہیں۔ کہ کونسے روٹس ہوں گے؟ ایک روٹ میں کتنے اسٹیشنز آئیں گے؟ منزل تک پہنچنے کا وقت کیا ہوگا؟ اور اس کی تخمینہ لاگت کیا ہوگی؟

مزید پڑھیں: راولپنڈی سے بھوربن تک گلاس ٹرین کب تک شروع ہونے کی توقع ہے؟

گلاس ٹرین کی فیزیبلیٹی اسٹڈی کے مطابق گلاس ٹرین کے 4 روٹس ہوں گے۔ جس میں روٹ ون ییلو لائن، روٹ ٹو سیان لائن، روٹ تھری بلیو لائن اور روٹ فور گرین لائن ٹرین پر مشتمل ہوگا۔

روٹ ون:

روٹ نمبر ون ییلو لائن ٹرین پر مشتمل ہوگا۔ جس کی شروعات ایچ نائن مارگلہ اسٹیشن سے ہوگی اور اختتام پنڈی پوائنٹ ہوگا۔ اور اس پورے روٹ میں 11 اسٹشنز شامل ہوں گے۔ جس میں اسلام اسٹیشن، بارہ کہو اسٹیشن، بحریہ گولف اسٹیشن، گھوڑا گلی اور مری اسٹیشن شامل ہے۔
چونکہ گلاس ٹرین کا یہ روٹ قریباً 47 کلو میٹر طویل ہے۔ ٹرین اس روٹ پر ییلو ٹرین سفر 97 منٹ 6 سیکنڈ میں طے کرے گی۔ اور اس روٹ کی تخمینہ لاگت 199،883،950،000 پاکستانی روپے ہے۔

روٹ نمبر ٹو:

روٹ نمبر ٹو سیان لائن ٹرین پر مشتمل ہے۔ جس کا سفر ایچ نائن مارگلہ اسٹیشن سے شروع ہو کر لوئر ٹوپا پر اختتام پذیر ہوگا۔ گلاس ٹرین کے اس روٹ میں 10 اسٹیشنز شامل ہوں گے۔ اس روٹ پر ٹرین شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ، آبپارہ، لیک وویو، بارہ کہو، بروہا، گھوڑا گلی اور دیگر اسٹشنز پر رکے گی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی سے مری تک، گلاس ٹرین پراجیکٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

سیان ٹرین پر مشتمل یہ روٹ قریباً 58 کلو میٹر طویل ہوگا۔ اور اس روٹ ٹرین 123 منٹ 35 سیکنڈ میں سفر طے کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق گلاس ٹرین کے اس روٹ کی تخمینہ لاگت 168،848،512،500 پاکستانی روپے ہے۔

روٹ نمبر تھری:

گلاس ٹرین کا روٹ نمبر تھری بلیو لائن ٹرین پر مشتمل ہے۔ بلیو لائن ٹرین کے سفر کا آغاز ایچ نائن مارگلہ اسٹیشن سے اور اختتام مری بس اسٹاپ پر ہوگا۔ اس روٹ میں بھی 10 اسٹیشنز شامل ہوں گے۔ جن میں شکر پڑیاں گراونڈ، آبپارہ، بلیو ایریا، لیک وویو پارک، قائداعظم یونیورسٹی، بارہ کہو، بروہا، نند کوٹ، کمپنی باغ اور گھوڑا گلی اسٹیشن شامل ہوگا۔

بلیو لائن ٹرین کے اس روٹ کی لمبائی قریباً 44 کلو میٹر ہوگی اور بلیو لائن ٹرین یہ روٹ 94 منٹ 6 سیکنڈ میں طے کرے گی۔ اس روٹ کی تخمینہ لاگت 240،353،450،000 پاکستانی روپے لگائی گئی ہے۔

روٹ نمبر فور:

گلاس ٹرین کا روٹ نمبر فور گرین لائن ٹرین پر مشتمل ہے۔ یہ روٹ ایچ نائن سے شروع ہو کر مری بس سٹاپ پر ختم ہوگا۔ اس روٹ میں چھتر پارک، بحریہ گولف سٹی، مانگا، نند کوٹ، کمپنی باغ اور دیگر اسٹیشنز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اب راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین چلے گی؟

گرین لائن ٹرین کے روٹ کی لمبائی قریباً 45 کلو میٹر ہے۔ جس پر سفر کرتے ہوئے یہ ٹرین اپنی منزل تک 100 منٹ اور 7 سیکنڈ میں پہنچے گی۔ اس روٹ کی تخمینہ لاگت 218،424،375،000 پاکستانی روپے لگائی گئی ہے۔

مری سے منتخب ہونے والے ایم این اے راجا اسامہ اشفاق سرور نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل انجینئرنگ سروسز (نیسپاک) کی جانب سے فیزیبلیٹی اسٹڈی مکمل کرلی گئی ہے۔ جس میں نہ صرف ٹرین روٹس اور اسٹیشنز کو واضح کیا گیا ہے۔ بلکہ ان روٹس پر کتنی لاگت آئی گی، سفر کے لیے کتنا وقت درکار ہوگا، ایک روٹ میں کتنی ٹنلز آئیں گی، ہر طرح کی معلومات فراہم کر دی گئی ہے۔

اب جلد ہی بجٹ منظور ہونے کے بعد گلاس ٹرین کے منصوبے کی تکمیل کا کام شروع کیا جائے گا۔ اور اس منصوبے کے مکمل ہونے کی توقع اگلے 2 برس تک ہے۔ یہ ایک اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ کہ اگلے 2 سال میں یہ منصوبہ مکمل ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آبپارہ بہارہ کہو راولپنڈی شکرپڑیاں گلاس ٹرین مارگلہ اسٹیشن مری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا بپارہ بہارہ کہو راولپنڈی شکرپڑیاں گلاس ٹرین مارگلہ اسٹیشن لائن ٹرین پر مشتمل گلاس ٹرین کے اس بلیو لائن ٹرین مارگلہ اسٹیشن پاکستانی روپے گلاس ٹرین کا راولپنڈی سے سیکنڈ میں اور دیگر ایچ نائن روٹ نمبر کلو میٹر روٹ میں اور اس یہ روٹ ہوں گے گئی ہے کے لیے

پڑھیں:

" ب "فارم آن لائن بنوانے کا طریقہ ، فیس کتنی؟

ویب ڈیسک:چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی) جسے ب فارم بھی کہا جاتا ہے، یہ نادرا کے ریکارڈ میں نوزائیدہ بچے کے اندراج کے لیے ایک ضروری دستاویز ہے۔

 نادرا نے والدین کے لیے اپنے بچوں کے لیے ب فارم کے حصول کو آسان بنانے کے لیے اس عمل کو آسان بنا دیا ہے۔

 ب فارم یونین کونسل کی طرف سے جاری کردہ پیدائش کا دستاویزی ثبوت فراہم کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 نادرا نے ایک مخصوص عمر کے بچوں کے لیے ب فارم جاری کرنے کے لیے آن لائن سروس شروع کی ہے، درخواست دہندگان ایک سال تک بچوں کے لیے سی آر سی حاصل کرنے کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

 طریقہ کار:

 پاک آئی ڈی اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں یا اگر آپ کے پاس نہیں ہے تو نیا اکاؤنٹ بنائیں، ’درخواست دیں‘ پر کلک کریں، اور ’شناختی دستاویز کا اجرا‘ کو منتخب کریں۔

 شناختی کارڈ کا انتخاب کریں پھر ’چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو منتخب کریں، اس کے بعد ہاں کو منتخب کریں اور 13 ہندسوں کا شناختی کارڈ درج کریں پھر ایپلی کیشن شروع کریں کو کلک کریں۔

سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار

 اس کے بعد پہلے سے درج معلومات کا جائزہ لیں، پروسیسنگ کی ترجیح منتخب کریں۔

 بچے کی تصویر کھینچیں یا اپ لوڈ کریں،  اپنے ڈیجیٹل دستخط فراہم کریں،  بچے کی تفصیلات درج کریں، مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں،  ایک والدین کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کریں اور  درخواست کا جائزہ لیں اور جمع کرائیں۔

 واضح رہے کہ والدین کو ایک سال سے زیادہ عمر کے بچوں کا ب فارم حاصل کرنے کے لیے نادرا کے دفاتر میں جانا پڑتا ہے۔

کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے؛ طلال چوہدری

 نادرا بی فارم کی فیس:

 نادرا ب فارم کی عام فیس 50 روپے ہے جبکہ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے 500 روپے میں ایگزیکٹو سروس بھی پیش کی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت، شہریوں کی تشویش میں اضافہ
  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
  • ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
  • ریلوے ٹریک بحال ہونے کے 9 ماہ بعد سبی سے ہرنائی پہلی ٹرین کی کامیاب آزمائش
  • سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!
  • پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
  • پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا
  • خریداروں کیلئے خوشخبری ، سولرسسٹم، بیٹریاں اور یو پی ایس سستے ہوگئے
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفی کمال
  • " ب "فارم آن لائن بنوانے کا طریقہ ، فیس کتنی؟