پی ایس ایل10؛ کمنٹری پینل کا اعلان، وسیم ڈیبیو کیلئے تیار
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے ستاروں سے بھرپور کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان سرالیسٹرکک، مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، مارٹن گپٹل اور اطہرعلی خان بھی کمنٹری کریں گے۔
2 بار کی ویمنز ورلڈکپ فاتح آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا اسٹالکر بھی پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کے فرائض نبھائیں گی۔
اسی طرح پاکستان کے 4 سابق کپتان رمیز راجا، وسیم اکرم، وقاریونس اور عامر سہیل کے علاوہ بازید خان عروج ممتاز اور کرکٹ انالسٹ سکندر بخت بھی پی ایس ایل کمنٹری پینل میں شامل ہیں جبکہ وسیم اکرم کا پی ایس ایل میں بطور کمنٹیٹر ڈیبیو ہوگا۔
پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری کیلئے طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
معروف پریزینٹرز زینب عباس اور ایرن ہالینڈ میچز میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 اپریل سے18 مئی تک لاہور کراچی راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
14 سالہ کرکٹر کا آئی پی ایل ڈیبیو؛ کتنے کروڑ کمارہا ہے؟
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کے 14 سالہ ویبھاو سوریاونشی نے ڈیبیو پر ہی 3 ریکارڈز بناڈالے۔
گزشتہ روز جےپور میں کھیلے گئے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، رشبھ پنت کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں راجستھان رائلز کی ٹیم محض 178 رنز بناسکی اور محض 2 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، تاہم اس میچ میں رائلز کے 14 سالہ ویبھاو سوریاونشی اپنی جارحانہ کرکٹ کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی "معروف ماڈل" کو گھورنے کی ویڈیو وائرل
انہوں نے آئی پی ایل 2025 میں شاندار ڈیبیو کرتے ہوئے تین اہم ریکارڈز اپنے نام کیے، ویبھاو کم عمر ترین ڈیبیو کرنے والے کرکٹر بنے، اس سے قبل یہ ریکارڈ پریاس رے برمن کے پاس تھا جنہوں نے (16 سال 157 دن) کی عمر میں 2019 اپنا پہلا میچ کھیلا تھا۔
مزید پڑھیں: "جنس تبدیلی؛ اب کرکٹ میں تمہارے لیے کوئی جگہ نہیں، والد کے الفاظ تھے"
آئی پی ایل میں چھکا مارنے والے سب سے کم عمر بلے باز بنے کا اعزاز بھی حاصل کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ ریان پراگ کے پاس تھا جنہوں نے (17 سال 161 دن) کی عمر یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔
مزید پڑھیں: "کرکٹرز نے مجھے اپنی نامناسب تصاویر بھیجیں" بھارتی کوچ کی بیٹی کے انکشافات
آئی پی ایل میں چوکا لگانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز بھی ویبھاو سوریاونشی کے پاس ہی رہا۔
میچ کے بعد سوریاونشی ان 10 کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے جنہوں نے اپنے آئی پی ایل کریئر کا آغاز پہلی ہی گیند پر چھکے سے کیا، ان میں آندرے رسل، کارلوس بریتھویٹ اور مہیش تھیکشانا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ ویبھاو سوریاونشی 20 گیندوں پر 2 چوکے، 3 چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے تھے تاہم وہ ٹیم کو جیت نہیں دلواسکے۔
راجستھان رائلز نے 14 سالہ ویبھاو سوریاونشی کو محض 1.1 بھارتی کروڑ میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔