عمران خان کو کون سی آفرز دی گئیں؟ علیمہ خان نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا ہے کہ عمران خان کو کون کون سی آفرز دی گئیں۔میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ آج ہمارے 2 کیسز تھے، 9 مئی کا ایک کیس اور 5 اکتوبر احتجاج کا کیس۔ 9 مئی کے کیس میں ریکارڈ سپریم کورٹ کے سامنے ہے جب کہ 5 اکتوبر کے کیس میں ہم 5 بار پیش ہوئے، مگر تفتیشی افسر پیش نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ آج جج صاحب نے کہا ہے کہ اگر تفتیشی افسر ریکارڈ پیش نہیں کرتا تو اس کی الماری توڑ کر ریکارڈ پیش کریں ۔ جج صاحب کو میں نے کہا کہ اگر ہمیں انصاف نہیں ملنا تو ہم اپنی درخواست ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں ۔ جج صاحب بھی بے بس ہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پولیس اور ججز کی آزادی کے لیے تحریک چلانی چاہیے ۔ 2 بجے ہماری اپنے بھائی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہیے ۔ 3 ہفتے ہو گئے ہیں مگر ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو میرا مشورہ یہ ہے کہ اگر آپ نے سپورٹ کرنا ہے تو جمعرات کو آپ اپنے سیاسی لیڈرز کے ساتھ جا کر کھڑے ہوں ۔ اگر آپ کے سیاسی لیڈرز کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی اپنے لیڈرز کے ساتھ کھڑے ہوں ۔ گزشتہ دو تین دنوں سے ہمیں بہت لوگوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی پیغام پہنچائیں ۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو عملدرآمد روک دینا چاہیے ۔ بانی پی ٹی آئی رہا ہوں، اس ایکٹ کو سمجھیں اور اس ایکٹ کو اسمبلی میں پیش کریں۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو بہت پہلے سے آفرز آرہی تھیں کہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں یا 2 سال کے لیے خاموش ہو جائیں ۔ اگر آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی تو وہاں دھرنا دیں گے ۔
عمران خان کی بہن کا کہنا تھا کہ امریکی وفد اپنی مرضی سے پاکستان آ رہا ہے، ہمیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے پوچھا کہ کیا آپ نے باہر جا کر میری بات پہنچا دی ہے ۔ ہم تو وہی بات کرتے ہیں جو بانی پی ٹی آئی ہمیں بناتے ہیں ۔ ہمیں بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ میں کوئی پریشر نہیں لوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
عید الاضحیٰ 2025کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آگئی ہے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی سے ملاقات علیمہ خان نے کہا تھا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی 2 بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی
فوٹو: فائلبانی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 2 بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خانم کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔
بانی کے کزن قاسم خان کو بھی ملاقات کی اجازت ملی ہے۔ پولیس گورکھپور ناکے سے تینوں فیملی ممبران کو لے کر اڈیالا جیل روانہ ہوئی۔
ایڈووکیٹ افضل احمد کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملی ہے لیکن علیمہ خان کو ملنے کی تاحال اجازت نہ دی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آنے والے دنوں میں سڑکوں پر احتجاج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ابھی تک کوئی کال نہیں دی ہے، پارٹی جب فیصلہ کرے گی تو لوگ نکلیں گے۔
اس دوران علیمہ خان نے عامر ڈوگر کی بات کاٹ دی اور کہا کہ آپ بانی کی کال کا انتظار کر رہے ہیں، بانی نے کبھی نہیں کہا میرے لیے نکلو، بانی نے ہمیشہ کہا رول آف لا کےلیے نکلو۔