ہاکی کو کھویا ہوا مقام واپس دینا ہے، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو کھویا ہوا مقام واپس دینا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ کھیل کو سیاست اور سیاست کو کھیل سے باہر رکھنا چاہیے، کھلاڑیوں کو آگے لانے کےلیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں بہت صلاحیت ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، اسی میں دونوں کی بہتری ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ محسن نقوی کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں، وہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی منتخب ہوئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے کھیلوں کے حوالے سے مثبت کردار ادا کیا ہے، کھیلوں کے حوالے سے ن لیگ نے ٹیلنٹ ہنٹ شروع کیا ہے۔ حکومت نوجوانوں کو آگے بڑھنےکا موقع دے رہی ہے، صحت مند سرگرمیاں نوجوانوں کےلیے ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل اسپورٹس ختم ہونے کے باعث کھلاڑیوں کا روزگار ختم ہوا، جسے وزیراعظم شہباز شریف نے بحال کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو بلایا، فٹبالر مالی حالات کے باعث دوسری نوکری کرنے میں مجبور ہوگیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ، حکومت حرکت میں آگئی
وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرین نے پتھراؤ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کھیل ٹھٹھہ میں متنازع نہروں کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران وزیر مملکت کا قافلہ وہاں سے گزرنے کیلیے پہنچا۔
مشتعل مظاہرین گاڑی کو دیکھ کر مشتعل ہوئے اور انہوں نے گاڑی پر انڈے ٹماٹر برسائے جبکہ شدید نعرے بازی بھی کی تاہم قافلہ وہاں سے گزر گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے وزیر مملکت مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی ٹھٹھہ میں گاڑی پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے حملہ قرار دیا اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رابطہ کر کے تفصیلات طلب کیں۔
اس کے علاوہ وفاقی سیکرٹری داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی گئیں۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، سندھ حکومت واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے اور حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیرمملکت کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قانون اپنے ہاتھ میں لے۔
وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ دی جائے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی حیدرآباد سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلیں۔