2025-04-23@05:33:27 GMT
تلاش کی گنتی: 2018

«بھی پی»:

(نئی خبر)
    کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ نے عادی جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن تیز کرنے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈکوارٹر میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی شہر کے امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں آئی جی سندھ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی (کراچی، اسپیشل برانچ، آپریشن برانچ)، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز (اسپیشل برانچ، ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ، سی آئی اے اور ٹریفک)، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مارچ 2025ء) اس کانفرنس کی میزبانی یورپی یونین برسلز میں 2017 سے کر رہی ہے، لیکن یہ ماضی میں اسد حکومت کی شرکت کے بغیر ہی منعقد ہوتی رہی ہے، جسے 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی میں مبینہ وحشیانہ اقدامات کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ دسمبر میں بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے یورپی یونین کے حکام کو امید ہے کہ شام میں رواں ماہ ہونے والے مہلک پرتشدد واقعات کے باوجود، یورپی یونین اس کانفرنس کو ایک نئے آغاز کے طور پر استعمال کر سکے گی۔ شام: پانچ برس کے لیے عبوری آئین پر صدر نے دستخط کر دیے...
    ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو عوامی حمایت حاصل نہیں تو پھر پی ٹی آئی بھی اس کی حمایت نہیں کرے گی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ آج کی حکومت میں ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبایا جارہا ہے۔ آج عوام حکومت کی فسطائیت کا شکار ہیں۔ ہم نے مظلوم کی آواز بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارا قائد جعلی مقدمات ہیں 590 دنوں سے قید ہے۔ کیا آج کا پاکستان قائداعظم کا پاکستان ہے؟۔ کیا قائداعظم نے پاکستان اس لیے بنایا تھا کہ آزادی اظہار رائے نہ ہو؟۔ کیا پاکستان اس لیے بنایا تھا کہ...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس نے آگاہی مہم شروع کر دی، گاڑیوں پر پولیس لائٹس، سائرن اور فینسی نمبر پلیٹس لگانا ممنوع قرار دیدیاگیا، سیکورٹی سکیورٹی خطرات پرصرف پولیس کی اجازت سے 2 نجی گارڈ رکھنے کی اجازت ہوگی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کاکہنا ہے کہ مہم کے تحت کالے شیشوں اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق پہلے دو ہفتے آگہی مہم کے بعد کریک ڈاﺅن کا آغاز کیا جائے گا۔شہریوں سے گزارش ہے کہ قوانین کی پاسداری کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔حکام نے عوام سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ...
    انسداد دہشتگردی آپریشن کو عوامی حمایت حاصل نہیں تو پی ٹی آئی بھی حامی نہیں، ترجمان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس)ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو عوامی حمایت حاصل نہیں تو پھر پی ٹی آئی بھی اس کی حمایت نہیں کرے گی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ آج کی حکومت میں ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبایا جارہا ہے۔ آج عوام حکومت کی فسطائیت کا شکار ہیں۔ ہم نے مظلوم کی آواز بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارا قائد جعلی مقدمات ہیں 590 دنوں سے قید ہے۔ کیا آج کا پاکستان...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عہدے سے استعفیٰ کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران خواجہ آصف سے پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی سیکیورٹی لیپس کا ذمہ دارآپ کو قرار دےکراستعفے کا مطالبہ کررہی ہے؟ اس سوال پر خواجہ آصف نے استفسار کے انداز میں کہا ’ اچھا! مجھے ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے!! اگر میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں حاضر ہوں، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔‘ یہ بھی پڑھیےجعفر ایکسپریس ریسکیو آپریشن کے دوران پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ایک زبان بولتے رہے، خواجہ آصف قبل...
    قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر2 بجے منعقد ہوگا، اجلاس کا 18 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں ٹیکس ڈیجیلائزیشن کا ٹھیکہ ”مکنسے“ نامی فرم کو دینے پر توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے۔ گیس کے نئے کنکشن نہ کھولنے کے حوالے سے تشویش بارے توجہ دلاؤ بھی نوٹس میں شامل ہے۔ اجلاس میں اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ترمیمی بل2025 پیش کیا جائے گا، جبکہ ایوان میں ”بے دخلی“ ترمیمی بل2025 بھی متعارف کرایا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس ایوان کے سامنے رکھا جائے گا، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس بھی مزید توسیع کے لئے ایوان میں پیش ہوگا۔ آج کے اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس2024 بھی ایجنڈا پر...
    بس کچھ نہ پوچھئے،ملک کی سیاست کا جو حال ہے اس موقع پر یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ ماضی بعید میں ملک کی دو بڑی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی گرداب میں رہیںلیکن جب پانسہ پلٹا تو دونوں ہی جماعتیں دوبارہ اقتدار میں آ گئیں،جبکہ پونے چار سال تک بلا شرکت غیرے حکومت کرنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اب گرداب میں ہے،کبھی خوشی،کبھی غم کے مصداق ایسا تو ہوتا آیا ہے پاکستانی سیاست میں،یہ کونی نئی بات نہیں،کسی کا اقتدار کبھی دائمی نہیں رہا۔ اقتدار چیز ہی ایسی ہے کہ کبھی کسی سے وفا نہیں کرتا،جو کچھ پی ٹی آئی کے ساتھ آج ہو رہا ہے،لگتا ہے تاریخ خود کو دہرا رہی ہے۔آپ...
    نیویارک( نیوز ڈیسک)فیس بک دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سروس ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے۔مگر فیس بک آن لائن پیسے کمانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ درحقیقت متعدد افراد فیس بک کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کرتے ہیں۔اب میٹا نے فیس بک صارفین کو کمانے کا ایک نیا ذریعہ فراہم کر دیا ہے۔کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین فیس بک پر پبلک اسٹوریز ویوز سے بھی پیسے کما سکیں گے۔ پیسے کمانے کا یہ نیا آپشن عالمی سطح پر ان کریٹیرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو فیس بک کانٹینٹ مونیٹائزیشن پروگرام کا حصہ ہیں۔اس نئے آپشن سے صارفین اس مواد سے...
    کراچی: میں خود ہی ہوں اپنے آپ کے پیچھے پڑا ہوا میرا شمار بھی تو میرے دشمنوں میں ہے مجھے شعر و شاعری کا شوق نہیں لیکن بعض شعر دماغ میں بس جاتے ہیں، یہ بھی انہی میں سے ایک ہے اور پاکستان کرکٹ پر مکمل فٹ بیٹھتا ہے،اگر آپ دیکھیں تو ہم اپنے دشمن نمبر ون ہیں، ہمیں کسی اور کی ضرورت نہیں اور خود کو ہی نقصان پہنچاتے رہتے ہیں۔ ماضی میں سرفراز احمد کی زیرقیادت ٹیم 10 سے زائد مسلسل سیریز جیت کر دنیا پر راج کر رہی تھی،اس وقت کے ’’بادشاہ سلامت‘‘ نے ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کے حوالے سے کوئی مشورہ دیا جسے نہ ماننے پر سرفراز ’’بیڈ بکس‘‘ میں آ گئے...
    جے آئی ٹی نے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا معاملہ، جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پروپیگنڈا: پی ٹی آئی لیڈرز جے آئی ٹی کے روبرو پیش، 11 مارچ کو دوبارہ طلب پی ٹی آئی کہ 16 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان افراد کو 18 مارچ 2025 کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ جن 16 افراد کو جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم...
    کراچی کے بعد لاہور میں بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی ٹور کا آغاز ہو گیا۔ پہلے مرحلے میں خواجہ ہاکی اکیڈمی میں ٹرافی کو لے جایا گیا، اگلے مرحلے میں لاہور کے مختلف مالز اور ثقافتی جگہوں پر لے جایا جائے گا، ٹرافی کی رونمائی تقریب میں خواجہ ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین خواجہ جنید اور درجنوں بچے موجود تھے،ہاکی اکیڈمی کے بچوں نے پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔  اس موقع پر لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا اور ڈائریکٹر آپریشنز ثمین رانا نے قومی کھیل کے فروغ کے لیے لاہور اور کراچی کے درمیان ہاکی سیریز کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے...
    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کہا تھا کہ ہمیں اپنی پالیسی کو تبدیل کرنا پڑے گا۔ خیبر پختونخوا کے علاوہ پی ٹی آئی کی سیاسی تنظیم نظر نہیں آرہی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان باہر ہوتے تو فیصلے بھی درست ہوتے۔ پچھلے دو سالوں میں پی ٹی آئی کے 90 فیصد فیصلے غلط ہوئے۔ 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا شیرازہ بکھیرا گیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کہا تھا کہ ہمیں اپنی پالیسی کو تبدیل کرنا پڑے گا۔ خیبر پختونخوا کے علاوہ...
    اپنے بیان میں جے یو آئی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ علمائے کرام کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہر فرد کو مملکت خداداد پاکستان کی بقاء اور سالمیت کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک جل رہا ہے اور حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہیں۔ پاکستان علماء کرام کے لئے مقتل گاہ بن چکا ہے۔ اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں علماء کرام کو قتل کیا جا رہا ہے۔ یہ بات حافظ حسین احمد، مولانا سعید احمد، مفتی عبدالباقی بڑیچ و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد کو مملکت خداداد پاکستان...
    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن سے قبل پشاور زلمی اور ملک کی معروف فوڈ چین کے درمیان اسپانسرشپ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ لاہور کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں پشاور زلمی کے صدر اور سابق قومی کپتان انضمام الحق سمیت نامور کرکٹرز اور ابرارالحق سمیت نامور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ معاہدے کے تحت پشاور زلمی کی جانب سے انضمام الحق جبکہ فوڈ چین کی جانب سے عمران اعجاز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ ایک سال کے لیے طے پایا ہے، تاہم اسے پانچ سال تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ تقریب سے خطاب میں سابق قومی کپتان انضمام الحق سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ یہ پارٹنرشپ...
    لندن (نیوز ڈیسک) پی آئی اے کی جانب سے عیدالفطر کے بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ یورپ میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز سے پابندی ہٹنے کے بعد اب پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے بھی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا ہے کہ عید کے بعد سے پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں باقاعدہ شروع ہوجائیں گی۔ یہ بات ہائی کمشنر ڈاکٹرفیصل نے لندن میں صحافیوں اور ٹک ٹاکرز کے ساتھ افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لندن اور مانچسٹر سے پروازیں پاکستان...
    فیس بک نے صارفین کو پیسے کمانے کا آسان ترین موقع فراہم کر دیا facebook WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز فیس بک دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سروس ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے۔ مگر فیس بک آن لائن پیسے کمانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ درحقیقت متعدد افراد فیس بک کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ اب میٹا نے فیس بک صارفین کو کمانے کا ایک نیا ذریعہ فراہم کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین فیس بک پر پبلک اسٹوریز ویوز سے بھی پیسے کما سکیں گے۔ پیسے کمانے کا یہ نیا آپشن عالمی سطح...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس ایل کی نئی ٹیموں سے خزانہ بھرنے کا خواہشمند ہے،ایک ٹیم 2 سے ڈھائی ارب روپے سالانہ میں فروخت کرنے کی امیدیں لگا لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بعد فرنچائز سمیت دیگر کئی معاہدوں میں توسیع یا تبدیلی کی جائے گی، 10 سالہ معاہدے کے دوران ٹیمیں 6 ہی رہنا ہیں تاہم 2026 کے 11 ویں سیزن سے 2 نئی فرنچائز شامل ہوں گی جبکہ موجودہ ٹیموں کے ساتھ کنٹریکٹس پر بھی نظرثانی ہوگی۔ جس کے تحت فیس میں اضافہ کیا جائے گا، انھیں اختیار حاصل ہے کہ  فرنچائز برقرار رکھیں یا اگر معاہدوں میں توسیع نہ چاہیں تو انکار کردیں، البتہ...
    امریکی خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور تکنیکی مسائل کے باعث نو ماہ سے خلا میں پھنسے ہوئے ہیں۔ دونوں خلا باز 8 روزہ مشن پر روانہ ہوئے تھے تام ان کی واپسی تاحال نہ ہوسکی۔ تاہم اب ان کی واپسی کیلئے حال ہی میں ایک خلائی طیارہ کریو-10 بھیج دیا گیا ہے جس کی امید ظاہر کی جا رہی ہے سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور زمین پر واپس آجائیں گے۔ مگر اتنے ماہ تک خلا میں وقت گزارنے کے بعد دونوں خلابازوں کی زمین پر واپسی کا سفر دشوار اور تکلیف دی ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ بتایا جا رہا ہے کہ کئی مہینوں خلا میں رہنے کے بعد خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور میں ”بیبی فٹ“ (Baby...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے کی جانب سے عیدالفطر کے بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ یورپ میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز سے پابندی ہٹنے کے بعد اب پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے بھی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا ہے کہ عید کے بعد سے پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں باقاعدہ شروع ہوجائیں گی۔ یہ بات ہائی کمشنر ڈاکٹرفیصل نے لندن میں صحافیوں اور ٹک ٹاکرز کے ساتھ افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لندن اور مانچسٹر سے پروازیں...
    (ویب ڈیسک)برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ اورپاکستان کے درمیان قومی ایئرلائن کی پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنادی۔  پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے  لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔  ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے افطار ڈنر پر آئے مہمانوں کو خوشخبری سنائی کہ عید کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز  انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان...
    اسلام آباد: حکومت نے اگلے 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اگلے 15 روز کیلیے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ وزرات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اگلے پندہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 168 روپے 12 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 153 روپے 34 پیسے رکھی گئی ہے۔ قبل ازیں...
    پی ٹی آئی کو ملک دشمن سیاسی جماعت نہیں سمجھتا، انوار الحق کاکڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ٹرین سانحہ کے بعد اب ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے، ان کے مطابق ایسے میں ضروری ہے کہ آپریشن فوکس، کلیئر اور اسمارٹ ہونا چاہیے۔انوارالحق کاکڑ کے مطابق بلوچستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے تناظر میں بلوچستان گورنمنٹ تبدیل ہونے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آ رہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا وزیراعلی سرفراز بگٹی کے حوالے سے کہنا تھا کہ بلوچستان میں شدت پسندی پہلے سے جاری ہے۔ شدت پسندی میں تیزی سرفراز بگٹی...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدے پر پیشرفت ہوئی ہے موسمیاتی تبدیلیوں پر ممکنہ طور پر فنڈز بھی فراہم کیے جاسکتے ہیں پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ پہلے اقتصادی جائزہ بارے ہونیو الے مذاکرات سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سات ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی اور پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ٹرین حادثہ پر پی ٹی آئی بریگیڈ اور بھارتیوں نے فوج کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے بلاول نوازشریف یا شہبازشریف کو ٹارگٹ نہیں کیا، کروڑوں، اربوں روپے ٹارگٹ کرنے کےلئے پی ٹی آئی بریگیڈ کو مل رہے ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل اور مکینکل ریلوے ملازم شہید ہوا، اس جان کی قیمت کوئی نہیں ہے، 52  لاکھ روپے کوئٹہ سانحہ میں شہیدوں کے لواحقین کو دیں گے اور ان کے بچے کو ریلوے میں بھرتی کروائیں گے، ریلوے پولیس کانسٹیبل اسکیل سات، اے ایس آئی 11 میں ہوگا، پنجاب پولیس کے برابر ریلوے پولیس کا اسکیل کردیا ہے۔ حنیف عباسی  نے کہا...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2025ء ) وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون کے لیے اگر کوئی شراکت دار ساتھ نہ آیا تو حکومت اس منصوبے کے لیے اپنے وسائل استعمال کر سکتی ہے۔ لاہور ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایم ایل ون منصوبہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر کوئی اس منصوبے میں ہمارا ساتھ نہیں دیتا تو ہم اسے اپنے پیسے سے بنائیں گے، میڈیا کے ذریعے قوم کو بتائیں گے کہ اس منصوبے پر کب دستخط ہوں گے، میں آپ کو ایمانداری سے بتاؤں گا کہ اس منصوبے پر دستخط کب ہوں گے اور میں اس سلسلے...
    حکومت بلوچستان نے آئندہ ماہ کی تنخواہیں 24 تاریخ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن 24 تاریخ کو دی جائیں گی۔ فیصلہ عید الفطر کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کردی جائیں گی اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستانی ڈیویلپرز کتنے ڈالرز کما لیتے ہیں، دیگر ممالک کے لیے تنخواہیں کتنی؟ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو پڑنے کا امکان ہے جس کی روشنی میں حکومت نے تنخواہوں اور پینشن...
    کچھ لوگوں معاملے کی سنگینی کا احساس ہوا ،ہم مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتے اس جدوجہد میں بھی سندھ کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے ، چیئر مین پیپلز پارٹی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، ہم سب کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا،صوبائی اسمبلی نے پانی کے مسئلے پر ایک واضح پیغام دیا، کچھ لوگوں کو اس معاملے کی سنگینی کا احساس ہوا یہ اچھی بات ہے ۔سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن آئی ورک فور سندھ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی...
    وقت کے ساتھ ساتھ صاف اور قابل تجدید توانائی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں ایک چھوٹی ونڈ ٹربائن قابل تجدید توانائی کے لیے گھریلو صارفین کا بہترین انتخاب ہوسکتی ہے۔ ڈچ اسٹارٹ اپ دی آرکیمیڈیز کی ایجاد کردہ LIAM F1 UWT انتہائی پرسکون ونڈ ٹربائن ہے جو شہری ماحول میں بغیر کسی رکاوٹ کے فٹ بیٹھتی ہے، یہ ونڈ ٹربائن  عملی طور پر سولر پینلز کا بھی مقابلہ کرسکتی ہے،شور کرنے والی روایتی ٹربائنوں کے برعکس LIAM F1 UWT کا قطر صرف 1.5 میٹر ہے اور اس کا وزن 100 کلوگرام سے بھی کم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رات کو بجلی پیدا کرنے والے سولر پینلز  کا کامیاب تجربہ، مگر یہ کام کیسے کرتے ہیں؟ اس...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت اور افغانستان ملوث ہیں، اس واقعے کا لنک افغانستان سے ملتا ہے، وہاں سے جو ٹیمیں آتی ہیں اس میں افغانی ہوتے ہیں، خودکش بمبار آتے ہیں وہ بھی افغانی ہوتے ہیں، جعفر ایکسپریس حملے کا مرکزی سپانسر بھارت ہے جو پاکستان میں پہلے بھی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہا ہے اور آج بھی اپنی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جعفر ایکسپریس واقعہ میں مجموعی طور پر 26 شہادتیں ہوئیں، 354 یرغمالیوں کو زندہ بازیاب کروایا گیا ہے جن میں 37 زخمی بھی شامل ہیں، 18 شہداء کا تعلق آرمی...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گردی سے متعلق بھی سیاسی بیانیہ بنایا ہے، پی ٹی آئی نے لابنگ کرکے پاکستان پر پابندیاں لگوانے کی کوشش کی، وزارت داخلہ بالکل فعال ہے، 2013ء سے 2018ء کے دوران بھی دہشت گردی کے یہی حالات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران بھی پی ٹی آئی نے سیاست کی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کسی طرح این آر او مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ جعفر...
    بات دراصل یہ ہے کہ چینی کے بغیر ہمارا گزارا نہیں اور رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقعے پر چینی کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔ چینی کے طرح طرح کے پکوان بنائے جاتے ہیں اور ہمارے ملک میں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا ایک اہم ترین اور سدا بہار ذریعہ مٹھائی کی دکانیں ہیں اور اگر جس ماہ ملک بھر کی مٹھائی کی دکانوں کی سیل بڑھ جاتی ہے تو سمجھیں کہ ملک میں خوشحالی نے آنا شروع کردیا ہے اور اگر فروخت میں کمی ہو جائے، مٹھائیوں کی طلب میں کمی ہونی شروع ہو جائے تو سمجھ لیں کہ لوگوں کی جیب سے پیسے اِدھر اُدھر سرک گئے ہیں۔ چینی سے بنی ہوئی سوغات کے حوالے...
      اسلام آباد: وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ جعفرایکسپریس حملےکےدوران بھی پی ٹی آئی نےسیاست کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہےکسی طرح این آراومل جائے۔ انہوں نے کہا کہ جعفرایکسپریس حملےکےدوران بھی پی ٹی آئی نےسیاست کی، پارلیمنٹ کےاندرموجود جماعتوں کواے پی سی میں بلایا جائےگا، اے پی سی سےمتعلق ہوم ورک جاری ہے۔ وزیرمملکت برائےداخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےدہشت گردی سےمتعلق بھی سیاسی بیانیہ بنایا ہے، پی ٹی آئی نےلابنگ کرکے پاکستان پر پابندیاں لگوانےکی کوشش کی،وزارت داخلہ بالکل فعال ہے، 2013سے2018کےدوران بھی دہشت گردی کےیہی حالات تھے۔ طلال چودھری نے کہاکہ اتفاق رائےسے پھر نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا...
    متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد پوری قوم ایک پیج پر تھی، قومی اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، سوشل میڈیا پرکوئی کوڈ آف کنڈٹ ہونا چاہیے، حالیہ دہشت گردی پر ملک دشمنوں کی زبان بولی گئی، ملک پر بانی پی ٹی آئی کو فوقیت دینا قابل قبول نہیں ہے، پی ٹی آئی ایسا راستہ اختیارکرے کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تحریک انصاف کا ملک پر بانی پی ٹی آئی کو فوقیت دینا درست نہیں، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کو ایسا راستہ...
    وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کردی جائیں گی اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملازمین کے لیے خوشخبری، تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تجویز سامنے آگئی وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو پڑنے کا امکان ہے جس کی روشنی میں حکومت نے تنخواہوں اور پینشن کی پیشگی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ملیں گی اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پینشن بھی اسی دن ادا کی جائے گی۔ مزید پڑھیے: آئی ایم ایف کے مطالبے پر 30 ہزار سرکاری نوکریاں ختم...
    جعفر ایکسپریس حملے پر ٹوئٹ کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کا ردعمل بھی آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جعفر ایکسپریس حملے کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہوا ٹوئٹ کا سہارا لے کر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک اور اے پی ایس سانحہ ہونے سے روک دیا، ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس دوران کئی اشیا مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے، جس کے مطابق مہنگائی کی شرح 0.22 فیصد مزید بڑھ گئی، جبکہ مسلسل پندرہویں ہفتے بھی چینی کی قیمت میں اضافہ مزید 9 روپے26 پیسے فی کلو تک مہنگی ہوگئی۔ ماہ صیام کے دوسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 12 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہفتے میں ٹماٹر 21 روپے37 پیسے، برائلر مرغی 30 روپے 64 پیسے اور بیف 6 روپے...
    آئی جی کے پی نے بتایا کہ بنوں واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کر لی ہے، واقعہ میں غیر ملکی اسلحہ بھی استعمال کیا گیا ہے، اسلحہ کی ٹریکنگ کر رہے ہیں کہ کس ملک سے اور کیسے آیا؟ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے۔ پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید نے کہا کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کرلی ہیں جب کہ خودکش حملہ آوروں کی اعضاء سے شناخت کر لی گئی ہے۔ آئی جی کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) پاکستانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر بلوچ عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 18 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ آج بروز جمعہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے کہ ان کے بقول جن 354 یرغمالیوں کو بازیاب کرایا گیا ہے، ان میں سے بھی 37 زخمی ہیں۔ فوجی ترجمان نے مزید بتایا...
    قومی اسمبلی کے بعد سندھ اسمبلی میں بھی بلوچستان میں ٹرین پر حملے اور مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ سندھ اسمبلی میں یہ قرارداد مشترکہ طور پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے پیش کی تھی۔ جس میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں یرغمالی مسافروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے کیے گئے ملٹری آپریشن کے دوران وطن عزیز اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد میں حادثے میں جاں بحق ہونے والے معصوم شہریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم زدہ خاندانوں کی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی، کامیاب آپریشن کرنے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا، کراچی میں سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن آئی ورک فور سندھ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پاک فوج نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو شکست دی اور انہیں بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی شجاعت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مارچ 2025)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو انگیج کر کے انہیں مہارت سے موت کے گھاٹ اتارا گیا، پاکستان آرمی نے باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے دہشت گردوں کو انگیج کیا، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خودکش بمباروں کی وجہ سے محتاط انداز میں آپریشن کیا گیا۔ ہمارے سپیشل سروسز گروپ ضرار گروپ نے مغویوں کو خودکش بمبارز سے نجات دلائی جو کہ ٹولیوں کی شکل میں موجود لوگوں کے ساتھ بیٹھے تھے۔ چوبیس گھنٹے سے مسافر ان دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے تھے۔ فوجی جوانوں نے...
    آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے۔پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید نے کہا کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کر لی ہیں جب کہ خودکش حملہ آوروں کی اعضاء سے شناخت کر لی گئی ہے۔آئی جی کے پی نے بتایا کہ بنوں واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کر لی ہے، واقعہ میں غیر ملکی اسلحہ بھی استعمال کیا گیا ہے، اسلحے کی ٹریکنگ کر رہے ہیں کہ کس ملک سے اور کیسے آیا انہوں نے کہا کہ کرم میں...
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے محکمہ اطلاعات سندھ کے پورٹل کا افتتاح کر دیا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے محکمہ اطلاعات سندھ کے پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت سے اپنی تقریر کا آغاز کرنا چاہتا ہوں۔  بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلح افواج کی شجاعت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف مغوی بازیاب کرائے بلکہ دہشتگردوں کا قلع قمع بھی کیا، اتنے مشکل علاقے میں آپریشن بہت مشکل لگ رہا تھا. صوبائی حکومت اور مسلح افواج کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں. پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مذہبی دہشتگردی ہو یا مسلح دہشتگردی سب کی مذمت کی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے یہ بھی کہا کہ...
     قومی ٹیم کے سابق جادوئی اسپنر سعید اجمل نے ٹی20 فارمیٹ سے بابراعظم کو ڈراپ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہوم گراؤنڈ پر شیڈول ایونٹ سے محض 4 روز میں باہر ہونے کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز میں بڑی تبدیلیاں کی گئیں تاہم ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کپتان کی تبدیلی سمیت بابر اعظم اور محمد رضوان کو کم اسٹرائیک ریٹ کے باعث باہر کرنے پر سوالات اٹھائے گئے۔ سپورٹس سٹار کو دیے گئے انٹرویو میں سابق اسپنر سعید اجمل نے کہا کہ بابر اعظم کے روپ میں آپ کے پاس محض ایک اسٹار ہے، اسے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مارچ ۔2025 )سینو سندھ ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ایس آر ایل) کے چیف ایگزیکٹو افسر لی جیگن نے کہا ہے کہ تھر کے علاقے کے بلاک-1 سے بجلی کی پیداواری لاگت 5.52 روپے فی یونٹ ہے جو کہ ہائیڈرو ذرائع سے پیدا ہونے والی توانائی سے نمایاں طور پر سستی ہے. رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے تھر کول اینڈ انرجی بورڈ (ٹی سی ای بی) کی جانب سے تھر کول فیلڈ کے بلاک-1 میں واقع اپنی 78 لاکھ ٹن سالانہ لگنائٹ کان کے لیے کمرشل آپریشنز کی تاریخ (سی او ڈی) اسٹیج ٹیرف کے تعین کے لیے ”ایس ایس آر ایل“ کی درخواست کے حوالے سے بلائی گئی عوامی سماعت سے خطاب...
    پشاور(نیوز ڈیسک) آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہےکہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے۔ پشاور میں نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید نے کہا کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کرلی ہیں جب کہ خودکش حملہ آوروں کی اعضاء سے شناخت کرلی گئی ہے۔ آئی جی کے پی نے بتایا کہ بنوں واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کرلی ہے، واقعہ میں غیر ملکی اسلحہ بھی استعمال کیا گیا ہے، اسلحہ کی ٹریکنگ کررہے ہیں کہ کس ملک سے اورکیسے آیا؟ انہوں نے مزید کہا کہ کرم میں حالات خراب کرنے والے 100...
    جعفر ایکسپریس کے واقعہ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج  ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ یہ اہم ترین پریس کانفرنس آج شام 3:30 بجے اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس کے واقعہ اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر مفصل بریفنگ دی جائے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیراعلیٰ بلوچستان واقعہ جعفر ایکسپریس کے حوالے سے اہم نکات  پیش کریں گے۔ یہ بھی پڑھیےجعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید واضح رہے کہ 11 مارچ کو بلوچستان کے ضلع بولان میں دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پشاور...
    جعفر ایکسپریس حملہ: ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج ساڑھے 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پریس کانفرنس میں شریک ہوں گے جس میں واقعے اور سکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جعفر ایکسپریس پر کیے گئے حملے اور ریسکیو آپریشن سے متعلق اہم نکات پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ 12 مارچ کو بولان میں دہشت گردوں نے پشاور...
    قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ داروں سے پردہ اٹھادیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی کوچ جیسن گلیسپی نے کچھ روز قبل عاقب جاوید کو مسخرہ قرار دیتے ہوئے انھیں اپنے ذمہ داری سے الگ ہونے کی وجہ قرار دیا تھا، اب ایک اور سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی ان کی تائید کردی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے، وہ خود ہی اپنی بدترین دشمن ہے، وہاں پر کرکٹ کو ایجنڈوں کے تحت چلایا جاتا، جیسن گلیسی اور گیری کرسٹن ان کی کرکٹ کو آگے لے جاسکتے تھے اس لیے انھیں ہٹادیا گیا۔  مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو...
    آج دنیا میں جدید تعلیم کے تصورات بدل گئے ہیں۔پرانے نظریات یا پرانے خیالات پر مبنی تعلیمی تصورات نے اپنی اہمیت ختم کر دی ہے اور ان کی جگہ نئے تصورات نے لے لی ہے۔جو معاشرے جدید ریاستی تعلیمی نظام کو بنیاد بنا کر آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں وہی نئی دنیا کی سطح پر نئے امکانات کو پیدا بھی کر رہے ہیں۔جب کہ اس کے برعکس پرانے خیالات سے جڑے معاشرے میںنہ تو اپنی تعلیم میں جدید تصورات کو اہمیت دے رہے ہیں اور نہ ہی اپنے لیے نئے امکانات کو پیدا کر رہے ہیں۔ اس لیے آج جب ہمارے جیسے معاشروں میں تعلیمی نظام پر تنقید ہوتی ہے یا عالمی سطح پر ہماری تعلیمی قبولیت پر...
    ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ میرےخلاف پینشن فنڈ کے 36 ملین روپے خرد برد کا بے بنیاد الزام لگایاگیا، اس الزام پر 14 دن کے اندر معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء تیمور سلیم جھگڑا نے ایم این اے شیر افضل مروت کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء تیمور سلیم جھگڑا نے مبینہ کرپشن الزامات پر  رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔ ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ میرےخلاف پینشن فنڈ کے 36 ملین روپے خرد برد کا بے بنیاد الزام لگایا گیا، اس الزام پر 14...
    نیو دہلی: انگلینڈ کے اسٹار بلے باز ہیری بروک پر انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں شرکت پر دو سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے ہیری بروک نے آئی پی ایل 2025 میں دہلی کیپٹلز کی جانب سے منتخب کیے جانے کے باوجود کھیلنے سے انکار کیا جس کے بعد ان پر دو سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو ہیری بروک پر پابندی کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور اس فیصلے کے تحت اگلے دو برسوں تک بروک کو آئی پی ایل کی نیلامی...
    عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تحریک چلانی ہے چلائے، میں کسی تحریک کے حق میں نہیں، یہاں حکومت اوراپوزیشن اپنا اپنا کام نہیں کر رہی ہیں، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیراعظم ہوتا ہی نہیں تھا۔ پی ٹی آئی کبھی 9 مئی کرتی ہے تو کبھی آئی ایم ایف کوخط لکھتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ اسمبلی 100 قرارداد پاس کر لے بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلوچستان کے حالات قراردادوں سے ٹھیک نہیں ہوں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلوچستان واحد صوبہ ہے...
    بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9مئی کیسز کی جےآئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ دیدیا۔ ڈی آئی جی عمران کشور کے استعفیٰ کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں انہوں نے مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کی ہیں۔ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ میں لکھا کہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیرمتزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار قیمت چکائی۔ متن میں انہوں لکھا کہ ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن، تاریخ گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں، میں خاموشی سے خدمت نہیں کروں گا،...
    سنبھل میں ایک رات والی مسجد شاہی جامع مسجد، گول مسجد، اناروالی مسجد، کھجوروالی مسجد، گرودوارہ روڈ مسجد وغیرہ کو ڈھانپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں ہولی اور جمعہ کی نماز سے متعلق اترپردیش میں انتظامیہ نے مکمل تیاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ہولی کے موقع پر کسی بھی طرح سے ہندو اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان نہ پہنچنے پائے، اسی لئے کچھ اضلاع میں ہولی کے جلوس والے شاہراہوں میں آنے والی مساجد کو ڈھانپ دیا گیا ہے تاکہ ان پر ہولی کا رنگ نہ پھینکا جائے۔ اس میں شاہجہاں پور، سنبھل، علی گڑھ اہم طور پر شامل...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)کبھی تاج و تخت کے وارث، کبھی غلامی و زوال کے شکار، تاریخ کے صفحات ایسے بے شمار قصے سناتے ہیں، مگر کچھ کہانیاں دل کو چھو لینے والی ہوتی ہیں۔ یہ کہانی بھی ایک ایسی ہی شخصیت کی ہے، جو کبھی مغلیہ سلطنت کے شاندار ماضی سے جڑی تھی، مگر آج زندگی کی بنیادی سہولتوں کے لیے ترس رہی ہے۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں بہادر شاہ ظفر کی پڑپوتی سُلطانہ بیگم کی، جو کبھی ایک شاہانہ زندگی کا خواب دیکھتی تھیں، مگر آج کولکتہ کی ایک تنگ و تاریک گلی میں گمنامی اور مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ شاہی خون، مگر بے بسی کا مقدر سُلطانہ بیگم کا نام سن کر شاید...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس( اے پی سی ) بلانے کا مطالبہ کردیا۔  سینیٹر شبلی فراز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی پے رول پر رہا کرکے اے پی سی میں بلایا جائے۔  انہوٓں نے کہا کہ وزیر دفاع کواپنی نالائقی چھپانے کے بجائے مستعفی ہوجانا چاہیے، سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کا مسئلہ سیاست سے بالاتر ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیزوں کو وہی جماعت کنٹرول کرسکتی ہے جس کے پیچھے عوام ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان سب کو...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹر کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر، رئوف حسن و دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔نعیم پنجوتھا نے بتایا کہ جیل حکام اور سرکاری وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔(جاری ہے) پی ٹی آئی وکیل نے بتایا کہ 6 ماہ ہو گئے ہیں رہنمائوں سے صرف ایک ملاقات کرائی گئی ہے، ہم وکلاء کے نام لیے جاتے ہیں کہ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ایک اور تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہے ، لیگ میں آئندہ سال 6 کی بجائے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ لیگ کے میچز کو چھوٹے شہروں میں بھی منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے اس ضمن میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 میں ہونیوالی لیگ میں 6 کی بجائے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی ،انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک ہم لیگ میں شائقین کا جوش و خروش بڑھانے کیلئے دو اور ٹیمیں شامل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ سلمان نے کہا کہ لیگ کو اس وقت شروع کیا گیا جب پاکستان میں دہشت...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید مسافروں اور ایف سی اہلکاروں کے اہل خانہ سےتعزیت کیا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہماری فوج قربانیاں دے رہی ہے، فورسز نے جس طرح جعفر ایکسپریس کے مسافروں کی بازیابی کے لیے کامیاب آپریشن کیا ہے، اس پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہم سب کو ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے، اسی سلسلے میں ارکان قومی اسمبلی اور وزرا نے بھی...
     ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دورانِ آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے۔   وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہادر محافظوں نے بڑے سانحے سے ملک کو بچا لیا اور 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے جعفر ایکسپریس کے تمام یرغمالیوں کو رہا کروا لیا،انہوں نے کہا کہ دورانِ آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے، افغانستان سے بھی سوشل میڈیا پر ایسی ہی زبان بولی جاتی رہی، ہم پر لازم ہے کہ سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر قومی وحدت کا مظاہرہ کریں۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  گزشتہ 3 روز سے جعفر ایکسپریس کا معاملہ شروع ہوا اور جس طرح سے ہماری افواج نے تمام دہشت گردوں سے نمٹا لیکن جس طرح سے پی ٹی آئی اس معاملے پر پروپیگنڈا کیا، وہ انتہائی شرمناک ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 روز سے جعفر ایکسپریس کا معاملہ شروع ہوا اور جس طرح سے ہماری افواج نے تمام دہشت گردوں سے نمٹا، وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 دنوں میں جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے، اس کو جسطرح سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے بیان کیا، کہا گیا...
    لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان عوامی انداز میں سحری کے لئے اندرون لاہور لسی پینے پہنچ گئے۔ انہوں نے دکان پر عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر لسی پی۔ لوگوں نے گورنر پنجاب کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ وہ دیہات کے رہنے والے ہیں لاہور شہر کے لوگوں نے بہت محبت دی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا آئندہ بھی مختلف علاقوں میں سحری اور افطاری کے وقت آتے رہیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں رمضان المبارک کے مہینے میں غریب، مسکین اور نادار لوگوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہئے۔ دریں اثنا،...
    پی اے سی اجلاس، غیر سنجیدہ رویہ اپنانے،تیاری نہ ہونے پر وزارت قانون کے نمائندے کو اجلاس سے نکال دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر خان نے غیر سنجیدہ رویہ اپنانے اور تیاری کرکے نہ آنے والے وزارت قانون کے نمائندہ کو اجلاس سے نکال دیا۔۔ اگلے اجلاس میں سیکریٹری قانون کو طلب کر لیا گیا ۔ پی اے سی میں انکشاف ہوا کہ لاہور میں اسٹیٹ لائف انشورنس کی زمین پر تجاوزات کرتے ہوئے قبرستان بھی بنا دیا گیا ۔۔ اسٹیٹ لائف انشورنس میں ضابطے کے خلاف ایف سی کو سکیورٹی کا براہ راست کنٹریکٹ دینے بھی انکشاف ہوا۔ بدھ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 مارچ 2025ء) افغانستان میں طالبان حکام کی جانب سے منشیات پر پابندی عائد کرنے سے تقریباً دو سال بعد ملک میں افیون کی قیمتوں میں 10 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے بتایا ہے کہ 2022 میں یہ پابندی نافذ ہونے سے پہلے افغانستان میں ایک کلوگرام افیون کی قیمت 75 ڈالر تھی جو گزشتہ سال 750 ڈالر تک پہنچ گئی۔ افیون کی پیداوار اور پوست کی کاشت میں بڑے پیمانے پر آنے والی کمی اس اضافے کا بنیادی سبب ہے۔ Tweet URL ادارے نے بتایا ہے کہ 2021 کے بعد ملک میں پکڑی جانے والی ہیروئن اور افیون کی...
    اسلام آباد( اصغر چوہدری )پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر خان نے غیر سنجیدہ رویہ اپنانے اور تیاری کرکے نہ آنے والے وزارت قانون کے نمائندہ کو اجلاس سے نکال دیا ۔ اگلے اجلاس میں سیکریٹری قانون کو طلب کر لیا گیا ۔۔ پی اے سی میں انکشاف ہوا کہ لاہور میں اسٹیٹ لائف انشورنس کی زمین پر تجاوزات کرتے ہوئے قبرستان بھی بنا دیا گیا ۔۔ اسٹیٹ لائف انشورنس میں ضابطے کے خلاف ایف سی کو سکیورٹی کا براہ راست کنٹریکٹ دینے بھی انکشاف ہوا۔ بدھ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں میں مالی بے ضابطگیوں، غیر قانونی بھرتیوں اور سرکاری زمینوں پر...
    جعفر ایکسپریس آپریشن کامیاب، اقتدار کی ہوس میں کچھ عناصر قومی مفاد کو بھی بھیٹ چڑھا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس حملے پر آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام دہشگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن میں آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی نے حصہ لیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا، مرحلہ وار یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 11...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم ارباب اختیار کو ’ان کیمرا‘ اجلاس میں بتا چکے ہیں کہ عسکریت پسند مذاکرات چاہتے ہی نہیں ہیں لیکن ہم صوبے میں امن کا سورج طلوع کرکے رہیں گے اور اگر جرگے کے ذریعے مسئلہ حل ہوسکتا ہے تو وہ بھی کرلیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلیا، تمام مسافر بازیاب، 33 دہشتگرد ہلاک بلوچستان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں اراکین کو یاد دلاتا ہوں کہ ہم کسی بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ اس لڑائی کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور وہ کون سا حق ہے جو آئین...
    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نعیم الحق کیس فائل ہونے سے پہلے انتقال کر گئے تھے، مرحوم شخص کے خلاف کیس کیسے قابل سماعت ہوسکتا ہے؟ درخواست گزار کے حاصل کردہ یکطرفہ فیصلے کی شفافیت پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی ضلعی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکز انصاف ہاؤس کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا ہے، ارسلان خالد نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق رینٹ کنٹرولر کورٹ نے انصاف ہاؤس کے کرائے کی ادائیگی سے متعلق درخواست پر مختصر حکم جاری کردیا، عدالت نے انصاف ہاؤس کے 3 کمرے مالک کے حوالے کر دیئے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے...
    جعفر ایکسپریس حملہ،بھارت کے ساتھ پی ٹی آئی سوشل میڈیا بھی پروپیگنڈا مہم میں مصروف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بھارتی میڈیا کے ساتھ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر بھی پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا حسب روایت جعفر ایکسپریس پر حملے سے متعلق سفید جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہے۔ بلوچستان میں حملے کے بعدپاکستان دشمن عناصر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے میں بھارت کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔دہشت گردی کے افسوس ناک واقعے کے بعد بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہوگیا کیوں کہ بغیر تصدیق کے معلومات پھیلانا بھارتی میڈیا کا پرانا وتیرہ ہے...
    انڈین ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی اور تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر چندرابابو نائیڈو نے لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دی ہے جبکہ وجیا نگرم سے پارٹی کے رکن اسمبلی کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے تیسرا بچہ پیدا کرنے والی خواتین کو فی کس 50 ہزار انڈین روپے دینے کی پیشکش کی ہے اور جو خاتون لڑکے کو جنم دے گی اسے ایک گائے بھی دی جائے گی۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ اپنی تنخواہ سے یہ نقد انعام دیں گے۔ ان کی یہ پیشکش سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ٹی ڈی پی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اس اعلان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔ ان کے مطابق خواتین نے...
    وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جس میں مختلف شعبوں میں ہونے والی اہم پیشرفت اور کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، اراکین اسمبلی، بیوروکریٹس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اپنے خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی حکومت کے تمام اقدامات پارٹی قیادت کے وژن کے مطابق ہیں، سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ مرکوز کی ہے جس سے خطے میں ٹیکنالوجی کی حالت بدل گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کی تیاریاں، وزیراعلیٰ نے گرین سگنل دیدیا انہوں نے ٹیکنالوجی میں ہونے...
    بالی ووڈ کے دو بڑے ستارے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مداحوں کے لیے حال ہی میں ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے انہیں ہلا کر رکھ دیا۔ ماہر نجوم سشیل کمار سنگھ نے دونوں اداکاروں کی موت کی پیشگوئی کردی ہے، جس پر سوشل میڈیا پر مداحوں کا غم و غصہ دیکھنے کو ملا۔ شاہ رخ خان اور سلمان خان بالی ووڈ کے وہ نام ہیں جن کی ہر فلم ریلیز پر تھیٹرز ہاؤس فل ہوجاتے ہیں۔ لیکن اب ان کے کیریئر کی کامیابیوں اور ناکامیوں سے آگے بڑھ کر ایک نجومی نے ان کی موت کی پیشگوئی کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ حال ہی میں سدھارتھ کنن کو دیے گئے ایک...
    بھارتی لوک سبھا کے رکن نے خواتین کو تیسرے بچے کی پیدائش پر پیسوں اور گائے کی آفر کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے رکن و ممبر لوک سبھا کالیستی اپالا نائیڈو نے ہفتہ 8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں اعلان کیا کہ جو خواتین تیسرے بچے کو جنم دیں گی انہیں 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیسری اولاد بیٹا ہونے پر ایک گائے بھی انعام میں دی جائے گی، یہ نقد رقم وہ اپنی تنخواہ سے دیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی کے رہنما اور کارکنان اس پیشکش کو اپنے سوشل میڈیا...
    شمالی جرمنی کے ایک جنگل میں شاہ بلوط کا ایک درخت ہے جس نے ایک صدی سے زیادہ عرصے سے محبت کرنے والوں کو ’جوڑے رکھنے‘ کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔ جرمن زبان میں ’بروٹیگامسیچی‘ کے نام سے مشہور اس ’برائیڈ گروم اوک‘ (دلہا بلوط) میں ایک شگاف ہے جو سنہ 1892 سے میل باکس کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ برلن کے شمال میں تقریباً 250 کلومیٹر کے علاقے میں ڈوڈو فاریسٹ میں اس کا اپنا پوسٹل کوڈ بھی ہے۔ جرمن پوسٹل سروس کے ڈاکیے ہر ماہ بڑی ایمانداری سے 50 سے 60 خطوط اس درخت کے حوالے کرتے ہیں۔ 500 سال سے زیادہ پرانے 25 میٹر (82 فٹ) لمبے اس درخت سے...
    قومی اسمبلی کااجلاس کل ساڑھے11بجے ہوگا، 17نکاتی ایجنڈا جار ی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی کااجلاس کل ساڑھے11بجے ہوگا جس کے لئے 17 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن کیلئے میکنسی فرم کی خدمات حاصل کرنے پرتوجہ دلا نوٹس ایجنڈیکا حصہ ہوگا،وزیر تجارت جام کمال مانع اغراق محصولات ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کرینگے۔وزیرداخلہ محسن نقوی تحویل ملزمان ترمیمی بل 2024،پاکستان شہریت ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کریں گے،اس کے علاوہ مختلف قائمہ کمیٹیوں کی معیادی رپورٹس بھی قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائیں گی،قومی اسمبلی میں صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی نقول بھی پیش کی جائیں گی۔وزیر پارلیمانی امور صدر مملکت کے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے گھر میں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کردی۔ یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش حارث رؤف نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کو گود لیے ہوئے ہیں اور پس منظر میں عربی میں دعا چل رہی ہے۔ حارث رؤف نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ رکھا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ساتھی کرکٹرز نے حارث رؤف کو بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد دی تھی، تاہم کرکٹر نے اس پر کوئی ردعمل ظاہرہ نہیں کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں ’جھوٹ پھیلانے سے...
    اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کئی آپریشنز کے باوجود ہم دہشت گردی پر قابونہ پاسکے، آج جیسے واقعات کا سلسلہ بڑھ سکتا ہے، بلوچستان کے لوگ گمشدہ ہیں، بانی پی ٹی آئی خود استعفا مانگیں گے تو دے دوں گا، گنڈا پوراور بشریٰ بی بی کے تعلقات نہیں ہیں، شہباز گل نے عمران خان کے 2 فون چراکے ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے کیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر ہمارے پاس حل ہوتا تو ہم دہشت گردی پر قابو پا لیتے، 24 سال ہوگئے ہیں،7 لاکھ کی فوج رکھنے کے باوجود بھی ہم دہشت گردی پر قابو نہیں پا سکے ہیں۔ انہوں...
    حارث رؤف نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کر کے نام بھی بتادیا قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے گھر میں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کو گود میں لیے ایک تصویر پر مبنی ویڈیو شیئر کی، جس کے پس منظر میں عربی میں دعا چل رہی ہے۔اسی کے ساتھ حارث رؤف نے دل پزیر دعا لکھی۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ حارث رکھا ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل شاہین آفریدی اور شاداب خان نے بیٹے کی پیدائش پر حارث رؤف کو مبارک باد دی تھی تاہم کرکٹر کی جانب سے کوئی...
    ویب  ڈیسک :حارث رؤف نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کر کے نام بھی بتادیا قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے گھر میں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کو گود میں لیے ایک تصویر پر مبنی ویڈیو شیئر کی، جس کے پس منظر میں عربی میں دعا چل رہی ہے۔اسی کے ساتھ حارث رؤف نے دل پزیر دعا لکھی۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ حارث رکھا ہے۔ 13 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی؛سیاسی رہنما کو 40 سال قید کی سزا واضح رہے کہ ایک روز قبل شاہین آفریدی اور شاداب خان نے...
    آسٹریلیا میں بھارتی نژاد بالیش دھنکھڑ نے 21 سے 27 سالہ لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی اور ان کی جماعت کے حمایتی بالیش نے ملازمت کے لیے ایک جھوٹا اشتہار دیا تھا۔ جس پر متعدد خواتین نے اپلائی کیا تھا۔ جنھیں انٹرویو کے دوران نشہ آور مشروب پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بھارتی شہری نے نہ صرف ان خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی بلکہ ان کی ویڈیوز بھی بنائیں اور بلیک میل بھی کرتا رہا۔ بھارتی نژاد سفاک شخص کے خلاف آسٹریلوی عدالت میں 13 خواتین نے گواہی دی۔ ان میں سے 5 کا تعلق جنوبی کوریا سے تھا۔ عدالت نے ٹھوس شواہد کی...
    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے گھر میں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کو گود میں لیے ایک تصویر پر مبنی ویڈیو شیئر کی، جس کے پس منظر میں عربی میں دعا چل رہی ہے۔ اسی کے ساتھ حارث رؤف نے دل پزیر دعا لکھی۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ حارث رکھا ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل شاہین آفریدی اور شاداب خان نے بیٹے کی پیدائش پر حارث رؤف کو مبارک باد دی تھی تاہم کرکٹر کی جانب سے کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا تھا۔      ...
    کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں الرجی پیدا کرنے والے شہتوت کے درختوں کو ختم کرنے اور ان کی جگہ مقامی پودوں کی اقسام لانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد خاص طور پر بہار کے موسم کے دوران رہائشیوں کو متاثر کرنے والے پولن سے متعلق صحت کے مسائل کو کم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دمہ اور سانس کے مریضوں کے لیے انتباہ، مارچ کے دوسرے اور تیسرے ہفتے پولن انتہا پر ہوگی یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں ماحولیاتی ماہرین اور سینیئر حکام نے شرکت کی۔ ماہرین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کاغذی شہتوت کے...
    ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25افراد کو دوبارہ طلب کیا تھا جس پر رہنماوں سمیت دیگر افراد پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، پی ٹی آئی رہنما روف حسن، شاہ فرمان اور اسد قیصر اور پی ٹی آئی ویمن ونگ کی صدر کنول شوذب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔جے آئی ٹی تمام 25 افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے، ان افراد کے خلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے وکالت نامے دستخط کرواکر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے سابق وزیراعظم سے ملاقات نہ کرانے اور وکالت ناموں کے معاملہ پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی . درخواست گزار وکیل شعیب شاہین ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے، عدالتی طلبی پر نمائندہ اڈیالہ جیل بھی عدالت پیش ہوئے دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے موقف اپنایا کہ 200 سے زائد مقدمات ہیں اگر وکالت نامے ہی نہیں ہوں گے تو ہم کیا کریں گے.(جاری ہے) جسٹس انعام امین منہاس...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد ہونے والی اختتامی تقریب میں اسٹیج پر ایونٹ کے میزبان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نمائندگی نہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پربحث چھڑ چکی ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد فائنل کے دن دبئی میں موجود تھے تاہم انہیں میچ کے بعد اختتامی تقریب کے لیے پوڈیم پر مدعو نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپئنز ٹرافی کی فائنل تقریب، پی سی بی کو نمائندگی کیوں نہ دی گئی، معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ اطلاعات کے مطابق اہم معاملے کو پی سی بی نے آئی سی سی کے ساتھ اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا تھا تاہم اب...