پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلیے پشاور زلمی اور معروف فوڈ چین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن سے قبل پشاور زلمی اور ملک کی معروف فوڈ چین کے درمیان اسپانسرشپ معاہدہ طے پا گیا ہے۔
لاہور کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں پشاور زلمی کے صدر اور سابق قومی کپتان انضمام الحق سمیت نامور کرکٹرز اور ابرارالحق سمیت نامور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
معاہدے کے تحت پشاور زلمی کی جانب سے انضمام الحق جبکہ فوڈ چین کی جانب سے عمران اعجاز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ ایک سال کے لیے طے پایا ہے، تاہم اسے پانچ سال تک توسیع دی جا سکتی ہے۔
تقریب سے خطاب میں سابق قومی کپتان انضمام الحق سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ یہ پارٹنرشپ نہ صرف کرکٹ کے فروغ میں مدد دے گی بلکہ دونوں برانڈز کے لیے ایک کامیاب سفر ثابت ہوگی۔
تقریب کے دوران انضمام الحق نے ملکی کرکٹ کی موجودہ مایوس کن صورتحال پر بھی کھل کر بات کی۔ تقریب میں پشاور زلمی کے صدر اور سابق قومی کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اب بھی ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق نہ سیکھا تو ملکی کرکٹ اس سے بھی نیچے چلی جائے گی-
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انضمام الحق پشاور زلمی
پڑھیں:
پی ایس ایل ،پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120رنز سے شکست دیدی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) پی ایس ایل ،پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120رنز سے شکست دیدی۔ 228رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 107رنز پرآؤٹ ۔ پی ایس ایل 10میں یہ پشاور زلمی کی پہلی جیت ہے ۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 40رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ پشاور کی جانب سے علی رضا نے 4اور عارف یقوب نے 3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ راولپنڈی:مچل اون نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں پر 227رنز بنائے ۔ ٹم کولر کیڈمور 52 ،محمد حارث نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ عبدالصمد 40،حسین طلعت 37اورمچل اون 34 نے 40رنز کی اننگز کھیلی ۔ عبیدشاہ اور مائیکل بریسویل نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں :وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر انڈوں،ٹماٹروں کی بارش، وزیر اعظم نے نو ٹس لے لیا، کوہستانی کو ٹیلی فون