سنبھل میں ایک رات والی مسجد شاہی جامع مسجد، گول مسجد، اناروالی مسجد، کھجوروالی مسجد، گرودوارہ روڈ مسجد وغیرہ کو ڈھانپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں ہولی اور جمعہ کی نماز سے متعلق اترپردیش میں انتظامیہ نے مکمل تیاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ہولی کے موقع پر کسی بھی طرح سے ہندو اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان نہ پہنچنے پائے، اسی لئے کچھ اضلاع میں ہولی کے جلوس والے شاہراہوں میں آنے والی مساجد کو ڈھانپ دیا گیا ہے تاکہ ان پر ہولی کا رنگ نہ پھینکا جائے۔ اس میں شاہجہاں پور، سنبھل، علی گڑھ اہم طور پر شامل ہیں۔ شاہجہاں پور میں لاٹ صاحب کی ہولی کے جلوس والے روٹ پر پڑنے والی مساجد کو ترپال سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ وہیں سنبھل میں تقریباً 10 مساجد کو ڈھانپ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی علی گڑھ میں بھی کچھ مساجد سے متعلق حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بیشتر مقامات پر دوپہر ڈھائی بجے نماز پڑھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے بات سنبھل کی کریں تو یہاں ہولی اور جمعہ سے متعلق سنبھل میں انتظامیہ نے پوری تیاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سنبھل کی شاہی جامع مسجد کو ترپال سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ سنبھل میں ایک رات والی مسجد شاہی جامع مسجد، گول مسجد، اناروالی مسجد، کھجوروالی مسجد، گرودوارہ روڈ مسجد وغیرہ کو ڈھانپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

علی گڑھ بھی ان اضلاع میں شامل ہے، جہاں مساجد کو ڈھانپا جا رہا ہے۔ یہاں کے عبدالکریم چوراہے پر موجود حلوائیاں مسجد کو ترپال سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کنوری گنج اور دہلی گیٹ چوراہے پر موجود مساجد بھی ڈھانپ دی گئی ہیں۔ علی گڑھ میں مسجد ڈھانپنے سے متعلق سوال پر اے ڈی ایم سٹی امت کمار بھٹ نے کہا کہ یہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔ سبھی ہمارا تعاون کر رہے ہیں۔ علی گڑھ کے ایک مسلم باشندہ نے کہا کہ شہر میں امان و امان قائم رہے، کسی بھی طبقے کو کسی طرح کی تکلیف نہ ہو۔ مسجد انتظامیہ کی طرف سے ایک تعاون ہوتا ہے اور انتظامیہ اس میں پوری طرح سے مدد کرتی ہے۔ اس لئے کوئی ناگہانی حادثہ نہ ہو، مساجد پر ہالی کا رنگ پھینکا نہ جائے، ایسے میں مسجد ڈھانپی جارہی ہے۔

وہیں بریلی کے ملوک پور میں بھی مسجد کو ڈھانپ دیا گیا ہے۔ سیکورٹی انتظامات  کو بہتر بنانے کے لئے پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ ہولی کے موقع پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شاہجہاں پورمیں 20 مساجد کو ترپال سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ یہ سبھی مساجد روایتی "لاٹ صاحب" ہولی جلوس کی شاہراہ پرواقع ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہجہاں پور میں 67 مساجد ڈھانپ دی گئی ہیں۔ شاہجہاں پور شہر میں 3500  پولیس اہلکار سیکورٹی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔ وہیں چندولی میں سیکورٹی انتظامات کے لئے پولیس کو چپے چپے پر تعینات کیا گیا ہے۔ یہاں ہولی سے پہلے یہاں آج پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شاہجہاں پور کیا گیا ہے سنبھل میں والی مسجد کو ڈھانپ مساجد کو علی گڑھ ہولی کے

پڑھیں:

صیہونی سوشل میڈیا پر مسجد اقصیٰ کو گرانے کی مذموم مہم شروع

کراچی:

فلسطینی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ عبرانی سوشل پلیٹ فارمز پر صیہونی آبادکار تنظیموں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ پر حملے اور اسے شہید کر کے اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے پیغامات گردش کر رہے ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ان منصوبوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے اس سنگین اشتعال انگیزی کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق فوری اقدامات کریں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی آبادکار مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی طور پر فلسطینی زمینوں پر قابض ہیں جو باقاعدگی سے قابض افواج کی حفاظت میں مسجد الاقصیٰ کے صحن میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بیت المقدس میں قائم موجودہ اسٹیٹس کو کے تحت غیر مسلموں کو مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں عبادت کی اجازت نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وہ ملک جس نے بجلی کی بچت کے لیے مساجد میں نماز کا دورانیہ مختصر کر دیا
  • صیہونی سوشل میڈیا پر مسجد اقصیٰ کو گرانے کی مذموم مہم شروع