2025-04-22@17:42:08 GMT
تلاش کی گنتی: 25

«ہولی کے»:

    وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ را دنیا بھر میں کارروائیوں میں ملوث ہے۔ بلوچستان میں پاکستانیوں کے خون کی ہولی کھیلو گے تو قیمت دہلی میں چکانا پڑے گی۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ را دنیا بھر میں کارروائیوں میں ملوث ہے۔ بھارتی میڈیا اس کو دنیا بھر میں دکھا رہا ہے۔ بلوچستان میں پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلو گے تو قیمت دہلی میں چکانا پڑے گی۔   مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر پر غلط پالیسی سے ہمارا موقف کمزور ہوتا ہے، راجا ظفرالحق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے ہر مشکل وقت میں مسئلہ...
    ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی میزبانی میں ہولی اور عید کی رنگارنگ تقریب، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ، ڈپلومیٹس، سول سوسائٹی، بزنس کمیونٹی اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد شریک، ہولی اور عید کے الگ الگ کیک کاٹے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز کراچی : پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کے زیر اہتمام ہندو کمیونٹی کے مقدس تہوار ہولی اور مسلمانوں کے تہوار عید کے سلسلے میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، رنگارنگ تقریب کا بنیادی مقصد ملک بھر میں بسنے والی مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان افہام و تفہیم اور باہمی احترام کو فروغ دینا تھا۔ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی، جو ڈاکٹر...
    BENGALURU: بھارت کی ریاست کرناٹکا کے وزیر پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) ستیش جارکی ہولی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں گزشتہ 20 برسوں کے دوران 48 اراکین اسمبلی ہنی ٹریپ کا نشانہ بنے ہیں اور ان کو بھی نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرناٹکا کے  پی ڈبلیو ڈی وزیر ستیش جارکی ہولی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سیدارامایہ کے قریبی تصور کیے جانے والے کے این راجنانا کو دو مرتبہ نشانہ بنایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کے احکامات دیے جائیں گے کیونکہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارتی (بی جے پی) نے بھی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ کے این راجنانا نے...
    ایس ڈی پی آئی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ہم تمام شہریوں سے کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف متحد ہونے اور ایک پُرامن اور جامع ہندوستان کیلئے اجتماعی طور پر کام کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے جنرل سکریٹری محمد شفیع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہولی کا تہوار، جو اتحاد اور خوشی کی علامت ہے، افسوسناک طور پر مسلمانوں کے خلاف ٹارگٹڈ تشدد کے واقعات سے پھیکا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہندو اور مسلم دونوں برادریوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہوں اور تفرقہ انگیز قوتوں کو مسترد کریں۔ محمد شفیع نے...
    ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ”یہ بھارت کے جاگنے کا وقت ہے، ہندوئوں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہندوتوا تنظیموں نے اقتدار میں رہنے والوں کی مکمل حمایت و تائید سے ہولی کے تہوار کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے خوف کا باعث بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ”یہ بھارت کے جاگنے کا وقت ہے، ہندوئوں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کے خطرناک...
    معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہیں اس بار انہوں نے ہندو مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر اپنے مداحوں کو مبارکباد دینے کے لیے روایتی بندی لگا کر تصاویر شیئر کیں، جس پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے ہانیہ عامر جو اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی پوسٹ میں بندی لگائے ہوئے متعدد تصاویر شیئر کیں ان کے انسٹاگرام پر 17.9 ملین فالوورز ہیں جو ان کی ہر سرگرمی پر نظر رکھتے ہیں اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ایک عقل مند آدمی نے کہا تھا کہ کوئی برائی نہ سنو کوئی برائی نہ دیکھو اس لیے میں برا نہیں...
    اداکار سلمان خان نے فلم سکندر کے سیٹ پر منفرد انداز میں ہولی منا کر سب کو حیران کردیا جس پر مداحوں کا کہنا ہے کہ آپ یوں ہی ہمارے دلوں کی جان نہیں۔ سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم سکندر کو عید پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ڈبنگ اسٹوڈیو میں ہر وقت کام میں مصروف رہتے ہیں۔ انھی مصروفیات کے دوران تہوار ہولی بھی آگیا۔ جسے بالی ووڈ کے تمام ہی اسٹارز روایتی انداز میں منانے کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔ موسیقی اور رقص کی محافل ہوتی ہیں اور ایک دوسرے پر رنگ پھینکے جاتے ہیں۔ ہر طرف رنگ بکھرے ہوتے ہیں۔ تاہم اداکار سلمان خان نے ہولی کا تہوار انوکھے انداز میں منا کر اپنے مداحوں کا جیت لیا۔...
    ممبئی (شوبز ڈیسک) ہولی نہ صرف خوشیوں بلکہ خوشی بانٹنے کا تہوار بھی ہے، اور انڈسٹری میں بھی اس کی مقبولیت دیکھی جا سکتی ہے۔ کئی مشہور شخصیات مذہب کی حد بندیوں کو توڑتے ہوئے اس تہوار کی مثبتیت میں رنگ جاتی ہیں۔ اس بار بھی کچھ معروف مسلم اداکاراؤں نے ہولی کا تہوار بھرپور جوش و خروش سے منایا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ جنت زبیر، جو سوشل میڈیا سے ٹی وی انڈسٹری تک اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو چکی ہیں، ہولی کے رنگوں میں رنگی نظر آئیں۔ سنبل توقیر خان، جو “املی” کے نام سے مشہور ہیں، ہر سال ہولی کو دھوم دھام سے مناتی ہیں۔ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی...
    وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی جانب سے ہندو برادری کے تہوار ہولی پرپیغام،  رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے۔سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں- دعا ہے یہ دن سب کے لیے خوشیوں ، محبت اور بین المذاہت ہم آہنگی کا پیغام لے کر آئے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب صوفیاء، محبت اور رواداری کی دھرتی ہے۔ یہاں ہر مذہب، ہر برادری کو مکمل احترام حاصل ہے۔ ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، بااختیار اور برابر کا پاکستانی محسوس کرے۔حکومت پنجاب اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی...
    ہولی کے تہوار کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا  پیغام، میں پاکستان بھر  میں ہندو برادری کو ہولی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں.  یہ تہوار جو بہار کی آمد کا اعلان  اور  محبت اور اچھائی کی فتح کی علامت  ہے، ایک متحرک توانائی کا احساس دلاتا ہے.   نئی شروعات اور تجدید تعلقات کی مضبوطی کا جشن مناتے ہوئے، یہ دن  ایک مضبوط، زیادہ متحد قوم کی تعمیر  کی اہمیت اور تمام شہریوں کی شمولیت کو اجاگر کرتا ہے۔  رنگوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، صحت کی کامیابیوں اور خوشحالی سے بھر دے۔ 
    پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ہندوؤں کے تہوار ’’ہولی‘‘ کے موقع پر عفت عمر کی سرخ ساڑھی اور سندور سے سجی مانگ کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ 53 سالہ عفت عمر، جو اپنے بے باک طرزِ زندگی اور بیانات کی وجہ سے اکثر تنازعات کا شکار رہتی ہیں، نے اپنی نئی ویڈیوز میں ہندوانہ حلیہ اپنایا ہے۔ ان ویڈیوز میں وہ سرخ ساڑھی میں ملبوس نظر آ رہی ہیں، جب کہ ان کی مانگ سندور سے بھری ہوئی ہے۔         View this post on Instagram                ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں کراچی ہندو ہولی
    سنبھل میں ایک رات والی مسجد شاہی جامع مسجد، گول مسجد، اناروالی مسجد، کھجوروالی مسجد، گرودوارہ روڈ مسجد وغیرہ کو ڈھانپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں ہولی اور جمعہ کی نماز سے متعلق اترپردیش میں انتظامیہ نے مکمل تیاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ہولی کے موقع پر کسی بھی طرح سے ہندو اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان نہ پہنچنے پائے، اسی لئے کچھ اضلاع میں ہولی کے جلوس والے شاہراہوں میں آنے والی مساجد کو ڈھانپ دیا گیا ہے تاکہ ان پر ہولی کا رنگ نہ پھینکا جائے۔ اس میں شاہجہاں پور، سنبھل، علی گڑھ اہم طور پر شامل...
    ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ سندھ ہمیشہ سے امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی سر زمین رہا ہے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سندھ حکومت نے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں پیپلز پارٹی نے اقلیتی رکن انتھونی نوید کو اسپیکر اور کرشنا کولہی کو سینیٹر منتخب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہولی کا تہوار خوشی اور یک جہتی کی علامت ہے۔ شرجیل انعام میمن نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ نے ہولی پر ہندو برادری کے لیے 2 دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا...
    دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے۔ رنگوں کا یہ تہوار ہر سال موسمِ سرما کے اختتام اور موسم بہار کے آغاز پر منایا جاتا ہے۔ تہوار کی تاریخ ہندوؤں کے قمری کلینڈر پر منحصر ہوتی ہے، اسی لیے ہر سال اس تہوار کی تاریخ مختلف ہو سکتی ہے۔ رواں برس 13 اور 14 مارچ کو ہولی منائی جا رہی ہے۔ ایک دوسرے پر رنگ پھینکنا اس تہوار کی خوشیوں کا اہم جز ہے جب کہ دوست احباب اور رشتہ دار اس موقع پر دعوتوں کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔
    ہری بھوشن ٹھاکر نے کہا کہ میں مسلمانوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ ایک سال میں 52 جمعہ ہوتے ہیں، ہولی کا تہوار ان میں سے ایک جمعہ کو آتا ہے لہٰذا انہیں ہندوؤں کو تہوار منانے دینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار کے مدھوبنی کی بسفی اسمبلی نشست سے بی جے پی کے ایم ایل اے ہری بھوشن ٹھاکر بچھول نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے گھروں کے اندر رہیں اور ہندوؤں کو اپنا تہوار بغیر کسی رکاوٹ کے منانے دیں۔ بی جے پی لیڈر کے اس بیان سے سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو سے...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی میں ہولی منانے پر داخلے منسوخ ہونے کیخلاف درخواست پر منسوخی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے یونیورسٹی بورڈ کے سیکریٹری، وی سی، رجسٹرار، ڈائریکٹر آئی ٹی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس محمد عثمان ہادی پر مشتمل بینچ کے روبرو داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے یونیورسٹی میں ہولی منانے پر داخلے منسوخ ہونے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزاروں کے وکیل فیض اللہ ملانو ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ 21 فروری کو داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلبا نے ہولی منائی۔ پہلے یونیورسٹی میں اوم پرکاش، وسیم جمالی، ساحل کمار، سمیر حسین اور...
    بھارتی ریاست میرٹھ میں ہونے والی امن کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس انوج چوہدری نے کہا ہے کہ ایک سال میں 52 جمعے آتے ہیں اور ہولی صرف ایک بار آتی ہے۔ اگر کوئی مسلمان محسوس کرتا ہے کہ ہولی کے رنگوں سے ان کا ایمان متاثر ہوتا ہے تو انہیں اس دن گھر میں رہنا چاہیے۔ بھارتی روزنامے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق امن کمیٹی اجلاس میں شہر کی ہندو اور مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی، جس کا مقصد ہولی کے تیوہار کے دوران ممکنہ فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکنا تھا۔ مزید پڑھیں: بابری مسجد کے انہدام کے بعد اب سنبھل مسجد ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس انوج چوہدری نے مزید کہا کہ...
    بالی وڈ کی معروف فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان ہولی کے تہوار کے بارے میں نامناسب تبصرہ کرنے پر مشکلات کا شکار ہوگئی ہیں اور ان کے خلاف بھارت کے انتہاپسند ہندوؤں نے مورچہ بنالیا ہے۔ کوریوگرافر فرح خان ہندوؤں کے مقدس تہوار ہولی کے بارے میں مبینہ طور پر نامناسب تبصرہ کرنے پر قانونی چارہ جوئی کے دائرے میں آگئی ہیں۔ ان کے خلاف یہ مقدمہ ہندوستانی بھاؤ کے نام سے مشہور کانٹینٹ کری ایٹر وکاش پھاٹک نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ علی کاشف خان دیش مکھ کے ذریعے درج کروایا ہے۔ فرح خان کے خلاف درج کی گئی شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے 20 فروری کو ٹیلی ویژن شو ’’سلیبریٹی ماسٹر شیف‘‘ کی ایک قسط کے...
    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف کوریوگرافر فرح خان بھی انتہاپسندوں کی زد میں آگئیں۔ معروف کوریوگرافر فرح خان نے اپنے شو ’سلیبرٹی ماسٹر شیف 2025‘ میں ہولی کے تہوار میں ہونے والی ایسی رسومات پر اعتراض کیا تھا جو دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث بن تھیں۔ فلم ساز فرح خان نے ہولی تہوار کے دوران سڑکوں پر ہلڑبازی اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کو بھی افسوسناک قرار دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر سرگرم بے جے پی کے ہرکارے اور انتہاپسند ہندوؤں نے فرح خان پر نہ صرف تنقید کی بلکہ ان کو دھمکیاں بھی دیں۔ انتہاپسند ہندوؤں نے فرح خان پر ہندو روایات کی توہین کرنے کا الزام لگایا اور معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بصورت...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا ہے۔ ریسٹورنٹ میں ہونے والے دھماکے کے باعث 9 افراد جھلس گئے ہیں جنہیں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں عادل، محمد حمید، نازک حسین اور لیاقت حسین، سلمان، عنصر شہزاد، خلیل، احمد اور آدم نصیر شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مزیدپڑھیں:نئے نوٹ کب جاری ہونگے ، گورنر اسٹیٹ بینک نے...
    راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنڈی میں ہولی فیملی اسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا جس میں نو افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ادارے پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔ ابتدائی طور پر سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کو سلنڈر بلاسٹ قرار دیا ہے۔ امدادی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں عادل، محمد حمید، نازک حسین، لیاقت حسین،   سلمان، عنصر شہزاد، خلیل، احمد اور آدم نصیر شامل ہیں۔
۱