راولپنڈی کے ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، 9 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
ہولی فیملی اسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنڈی میں ہولی فیملی اسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا جس میں نو افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ادارے پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔
ابتدائی طور پر سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کو سلنڈر بلاسٹ قرار دیا ہے۔
امدادی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں عادل، محمد حمید، نازک حسین، لیاقت حسین،
سلمان، عنصر شہزاد، خلیل، احمد اور آدم نصیر شامل ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے اور دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس میں ملزم معاویہ کو عدم شواہد پر بری کر دیا۔
نجی چینل کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم معاویہ جسٹس ریٹائرد مقبول باقر حملے میں بھی ملوث ہے۔
ملزم معاویہ کیخلاف جسٹس (ر ) مقبول باقر پر حملے کی سازش اور دھماکا خیز برآمدگی کے مقدمات درج تھے۔
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے 2013 میں ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، اس دوران مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم کے والد جاں بحق ہوئے تھے، جب کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا