وزیر اعظم کا ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کے نام پیغام
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
ہولی کے تہوار کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام، میں پاکستان بھر میں ہندو برادری کو ہولی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں. یہ تہوار جو بہار کی آمد کا اعلان اور محبت اور اچھائی کی فتح کی علامت ہے، ایک متحرک توانائی کا احساس دلاتا ہے. نئی شروعات اور تجدید تعلقات کی مضبوطی کا جشن مناتے ہوئے، یہ دن ایک مضبوط، زیادہ متحد قوم کی تعمیر کی اہمیت اور تمام شہریوں کی شمولیت کو اجاگر کرتا ہے۔ رنگوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، صحت کی کامیابیوں اور خوشحالی سے بھر دے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
علامہ اقبال ؒکا پیغام اُمید، اتحاد اور خودی کا ہے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ نے مزارِ اقبالؒ پر حاضری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار عملی زندگی میں کامیابی کی کنجی ہیں، علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، علامہ اقبالؒ کا احسان قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ محسن نقوی نے ملکی سالمیت، ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی درج کئے اور علامہ اقبال کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ کا احسان قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، علامہ اقبال ؒکا پیغام اُمید، اتحاد اور خود داری کا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار عملی زندگی میں کامیابی کی کنجی ہیں، علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔