ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ”یہ بھارت کے جاگنے کا وقت ہے، ہندوئوں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہندوتوا تنظیموں نے اقتدار میں رہنے والوں کی مکمل حمایت و تائید سے ہولی کے تہوار کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے خوف کا باعث بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ”یہ بھارت کے جاگنے کا وقت ہے، ہندوئوں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے اترپردیش کے شاہجہاں پور میں ساٹھ سے زائد مساجد کو ہولی سے قبل ترپال کی چادوران سے ڈھانپ دیا تھا۔ مختلف علاقوں میں ہندو توا غنڈوں کی طرف سے مسلمانوں پر زبردستی رنگ پھینکنے کے کئی واقعات پیش آئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی

پڑھیں:

قونصلیٹ جنرل حکومت اور اوورسیزپاکستانیوں کے درمیان موثر رابطہ کاری کا ذریعہ ہے، مصباح نورین

قونصلیٹ جنرل حکومت اور اوورسیزپاکستانیوں کے درمیان موثر رابطہ کاری کا ذریعہ ہے، مصباح نورین WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

مانچسٹر: پاکستان کے قونصلیٹ جنرل آفس مانچسٹر میں تعینات کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مصباح نورین نے کہاہے کہ قونصلیٹ جنرل حکومت پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے درمیان ایک موثر رابطہ کاری کا ذریعہ ہے،ہماری ٹیم شہریوں کو ان کے حقوق اور سہولیات تک رسائی دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی ہے، پاکستانی شہریوں کے لیے سفری و قانونی دستاویزات کی فراہمی کے عمل کو تیز اور آسان بنایا دیا گیا ہے ۔

ایک انٹرویومیںکمیونٹی ویلفیئر اتاشی مصباح نورین نے قونصلیٹ جنرل کی خدمات اور کامیابیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان کے قونصلیٹ جنرل آفس مانچسٹر نے ایک جامع اور موثر نظام وضع کیا ہے ،پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ کی تجدید، پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی)اور دیگر سفری و قانونی دستاویزات کی فراہمی کے عمل کو تیز اور آسان بنایا ہے۔ مصباح کے مطابق، تمام خدمات ترجیحی بنیادوں پر انجام دی جاتی ہیں، خاص طور پر ہنگامی صورت حال میں فوری کارروائی یقینی بنائی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اکثر پاکستان میں جائداد یا دیگر قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے معاملات میں قونصلیٹ جنرل آفس مقامی اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کر کے شہریوں کو انصاف دلوانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوںنے زور دیا کہ اگر کسی پاکستانی شہری کے ساتھ بینکنگ دھوکہ دہی یا آن لائن اسکام کا واقعہ پیش آئے، تو قونصلیٹ کی ٹیم متعلقہ پاکستانی اتھارٹیز کے ساتھ مل کر متاثرین کو قانونی مدد فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہابرطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانیوں، خاص طور پر پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے شہریوں کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کسی وجہ سے آن لائن اپوائنٹمنٹ دستیاب نہ ہو، تو ہنگامی صورت حال میں “واک ان” سروس کے ذریعے فوری طور پر سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کونسلیٹ جنرل آفس نہ صرف پاکستانی برادری کی خدمت کر رہا ہے، بلکہ یہ حکومت پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے درمیان ایک موثر رابطہ کاری کا ذریعہ بھی ہے۔ ان کی ٹیم ہر ممکن کوشش کرتی ہے کہ شہریوں کو ان کے حقوق اور سہولیات تک رسائی حاصل ہو سکے۔قونصلیٹ جنرل آفس مانچسٹر کی یہ کاوشیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک قابل اعتماد سہارا ثابت ہو رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جبری گمشدگیوں کی کمیٹی سے مستعفی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ارشد محمود ملک کا تبادلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات وزیر اعظم کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ دوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا نظام کی بہتری کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی، ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے، وزیر قانون TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وقت وقت کی بات ہے
  • قونصلیٹ جنرل حکومت اور اوورسیزپاکستانیوں کے درمیان موثر رابطہ کاری کا ذریعہ ہے، مصباح نورین
  • بھارت اقلیتوں کیلئے جہنم اور پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی
  • کشمیری بی جے پی کے کشمیر دشمن ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف متحد ہیں، حریت کانفرنس
  • محبوبہ مفتی کا بھارتی سپریم کورٹ سے وقف ترمیمی قانون کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ
  • وقف قانون کے خلاف لڑائی میں جیت ہماری ہوگی، ملکارجن کھرگے
  • غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے، خواجہ آصف
  • بھارت، مدھیہ پردیش میں بڑھتی ہوئی ہندو مسلم کشیدگی، فورسز کی بھاری نفری تعینات
  • بھارت میں وقف ترمیمی بل کے خلاف علما و مشائخ سراپا احتجاج، ہزاروں افراد کی شرکت
  • بھارت میں متنازع وقف ترمیمی بل کیخلاف علما و مشائخ کا احتجاج