اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس( اے پی سی ) بلانے کا مطالبہ کردیا۔ 

سینیٹر شبلی فراز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی پے رول پر رہا کرکے اے پی سی میں بلایا جائے۔ 

انہوٓں نے کہا کہ وزیر دفاع کواپنی نالائقی چھپانے کے بجائے مستعفی ہوجانا چاہیے، سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کا مسئلہ سیاست سے بالاتر ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیزوں کو وہی جماعت کنٹرول کرسکتی ہے جس کے پیچھے عوام ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان سب کو اکٹھا کرنے میں کردارادا کرسکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سیاسی کیسز ہیں، دہشت گردی کے اہم ایشو پر عمران خان کو پیرول پر باہر لایا جاسکتا ہے،اگر حکومت سنجیدہ ہے تو سنجیدگی دکھانی بھی پڑے گی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دہشتگردی کے مسئلے پر مکمل سیاسی  سپورٹ دینے کیلیے تیار ہے، اگر مسئلہ حل کرنا ہے تو عمران خان کو پیرول پر رہا کرنا پڑے گا۔

سوشل میڈیا کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کسی کے بھی ہاتھ میں نہیں، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں جسکے پاس موبائل کیمرا ہے وہ صحافی بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مثبت چیزیں بھی ہیں منفی بھی، پیکا لاء پاس کرکے اور انٹرنیٹ بند کرکے بھی سوشل میڈیا پر منفی چیزیں کو نہیں روکا جاسکا۔ 

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ میں سوشل میڈیا نہ دیکھتا ہوں نہ پڑھتا ہوں ، مجھے نہیں معلوم سوشل میڈیا پر کیا چل رہا ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے کہا کہ

پڑھیں:

غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم

ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ویزا کے لیے درخواست دینے والے ان افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چیک کرنے کا حکم دیا گیا ہے جنہوں نے 2007 یا اس کے بعد کسی بھی حوالے سے غزہ کا دورہ کیا ہے۔

امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان تمام افراد کی سوشل میڈیا اسکریننگ کی جائے گی جنہوں گزشتہ 18 سالوں میں غزہ کا دورہ کیا ہوں اور اب امریکا کے امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ ویزا کے حصول کے خواہش مند ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی ویزے کے خواہشمندوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی چھان بین کا فیصلہ

ان احکامات کی روشنی میں غیرسرکاری تنظیموں کے ساتھ وابستہ ملازمین اور رضاکاروں کی بھی سوشل میڈیا اسکریننگ کی جائے گی۔

مراسلے کے مطابق اگر ان افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ‘سیکیورٹی معاملات سے متعلق توہین آمیز’ خیالات پائے گئے تو ویزا کی درخواست کی مختلف ایجنسیز کے ذریعے تحقیقات کی جائیں گی۔

اس سے قبل مارکو روبیو نے اعلان کیا تھا کہ ان کے محکمے نے سال کے آغاز سے اب تک 300 افراد کے ویزے منسوخ کردیے ہیں جن میں سے کئی ایسے طلبہ بھی تھے جنہوں نے غزہ سے متعلق امریکی کردار پر تنقید کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Gaza VISA اسرائیل فلسطین تنازع امریکی ویزا غزہ فلسطین

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی (ف) کا تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا، جے یو آئی
  • مولانا فضل الرحمن کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد کرنے سے انکار
  • غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم
  • سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی
  • پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے. زرتاج گل
  • تحریک انصاف ایک سال میں اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹ چکی
  • عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل