چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے محکمہ اطلاعات سندھ کے پورٹل کا افتتاح کر دیا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے محکمہ اطلاعات سندھ کے پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت سے اپنی تقریر کا آغاز کرنا چاہتا ہوں۔  بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلح افواج کی شجاعت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف مغوی بازیاب کرائے بلکہ دہشتگردوں کا قلع قمع بھی کیا، اتنے مشکل علاقے میں آپریشن بہت مشکل لگ رہا تھا.

صوبائی حکومت اور مسلح افواج کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں. پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مذہبی دہشتگردی ہو یا مسلح دہشتگردی سب کی مذمت کی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو ایک سالہ کارکردگی پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں. جس تفصیلات اور انداز کے ساتھ وزیراعلیٰ نے بریف کیا وہ قابل تعریف ہے، چیف ایگزیکٹو کو پتہ ہونا چاہیے کہ اس کے صوبے میں کیا ہو رہا ہے۔بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ میڈیا کو بھی یہ بتانا چاہیے کہ ایسا وزیراعلیٰ ہے جو نہ صرف پرفارم کرتا ہے بلکہ اس کا ویژن بھی ہے. کل صوبائی اسمبلی نے پانی کے مسئلے پر ایک واضح پیغام دیا، کچھ لوگوں کو اس معاملے کی سنگینی کا احساس ہوا یہ اچھی بات ہے، حقیقت میں یہ نیا ایشو نہیں ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ کے وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم ہر دور میں یہ کیس لڑتے آ رہے ہیں. اسلام آباد میں شکلیں تبدیل ہوئیں .لیکن ہر حکومت میں یہی ایشو رہا.  پی ٹی آئی کی حکومت نے دو کینال بنانے چاہے تو جام خان شورو اور نثار کھوڑو نے ان کا مقابلہ کیا. شہباز حکومت جب بھی کوئی ایسا منصوبہ آیا تو وزیراعلیٰ صوبے کی آواز بنے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتے. ہم سمجھتے ہیں کہ مسائل کا حل سیاسی انداز میں ہی نکل سکتا ہے. ہم چاہتے ہیں کہ بارانی علاقے بھی آباد ہوں. لیکن پانی کی منصفانہ تقسیم 91 کے معاہدے کے مطابق بھی ہو، اس جدوجہد میں بھی سندھ کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس صوبے کے عوام کا سب سے بڑا مطالبہ مجھ سے روزگار کا رہا ہے. جتنے مطالبات ہیں اتنی گنجائش حکومت سندھ کے پاس نہیں ہے.صوبائی حکومت سے ہمیشہ شکایت رہتی ہے کہ وہ ملازمتیں بروقت نہیں دیتے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کا منصوبہ خواتین کو بااختیار بنانے کا منصوبہ بھی بنا، ہم نے اس منصوبے کے ذریعے کئی لاکھ ملازمتیں بھی پیدا کیں، ایک حکومت سندھ ملازمتیں پیدا کرتی ہے دوسرا نجی شعبہ ہے، ہم حکومت اور نجی شعبے کے درمیان پارٹنرشپ چاہتے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم، آئی ورک فار سندھ کی ایپ شروع کی ہے. سندھ کے بےروزگار نوجوانوں اور ملازمتیں دینے والوں کو اس پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونے کی دعوت دیتا ہوں.سندھ کے لوگ بہت محنتی ہیں، کامیابی تب ہوگی جب سب لوگ مل کر کامیاب ہوں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کے لوگ اور نجی شعبہ اس پلیٹ فارم کی تشہیر کرے.نجی شعبہ اس پورٹل پر رجسٹر ہو کر سندھ کے ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھائے. حکومت کی معاشی پالیسیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید یہ بھی کہا کہ مہنگائی میں اضافہ نہ ہونے کے ساتھ ساتھ پیداوار میں اضافہ بھی ضروری ہے. نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں سندھ حکومت اپنا کردار ادا کرے گی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کرتے ہیں سندھ کے یہ بھی

پڑھیں:

ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے ایسٹر پر مسیحی برداری کو مبارک باد دی اور کہا کہ اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی اور انصاف کے اصولوں کو مقدم رکھا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کےلیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ارسلان شیخ کی ملاقات
  • چیئرمین بلاول بھٹو کی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر ان کی اہلیہ سے تعزیت
  • آئیے ایسا پاکستان تعمیر کریں جو علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر ہو : بلاول بھٹو زرداری
  • ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے علیحدگی کا جوبیان دیا ہے وہی پارٹی کا فیصلہ ہے، یوسف رضا گیلانی
  • بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ گھروں کا دورہ
  • بلاول بھٹو کا گاؤں ہمت آباد کا دورہ؛ پانی کی کمی سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکا حکم
  • بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ
  • سندھ کے پانی کا ایک قطرہ میں استعمال نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ
  • حکومت کینالزمنصوبہ روکے ورنہ پی پی آپ کیساتھ نہیں چلےگی، ہم سندھ اور وفاق بچانے کیلئے نکلے ہیں،بلاول بھٹو