انگلینڈ کے اسٹار کرکٹر پر آئی پی ایل میں پابندی عائد، وجہ بھی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
نیو دہلی:
انگلینڈ کے اسٹار بلے باز ہیری بروک پر انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں شرکت پر دو سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے ہیری بروک نے آئی پی ایل 2025 میں دہلی کیپٹلز کی جانب سے منتخب کیے جانے کے باوجود کھیلنے سے انکار کیا جس کے بعد ان پر دو سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو ہیری بروک پر پابندی کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور اس فیصلے کے تحت اگلے دو برسوں تک بروک کو آئی پی ایل کی نیلامی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ای سی بی کا باقاعدہ آگاہ کردیا گیا ہے اور بروک پر دو سالہ پابندی پالیسی کے مطابق ہے، جس سے تمام کھلاڑیوں کو گزشتہ برس آئی پی ایل کی نیلامی سے قبل بتا دیا گیا تھا، یہ پالیسی بورڈ کی جانب سے بنائی گئی ہے اس پر ہر کھلاڑی کو عمل کرنا ہوتا ہے۔
ہیری بروک پر پابندی کا فیصلہ آئی پی ایل کی گورننگ باڈی کے نئے قواعد کے تحت کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی کھلاڑی جو نیلامی کے لیے رجسٹر ہوگا اور کسی ٹیم میں منتخب ہونے کے بعد ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے عدم دستیابی ظاہر کرے تو اس پر ٹورنامنٹ میں شرکت دو سیزنز کے لیے نیلامی پر پابندی ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیری بروک کو دہلی کیپٹلز نے 6.
ہیری بروک نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ میں نے آنے والے آئی پی ایل سے آؤٹ ہونے کا بہت ہی مشکل فیصلہ کرلیا ہے، میں دہلی کیپٹلز اور اس کے مداحوں سے معذرت چاہتا ہوں۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں مکمل طور پر انگلینڈ کی اگلی سیریز پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں، اس کے لیے مجھے مصروف شیڈول سے وقت نکالنے کی ضرورت ہے تاکہ تازہ دم رہوں اور مجھے معلوم ہے کہ ہر کوئی اس کو نہیں سمجھتا اور میں توقع بھی نہیں کر رہا لیکن میں ایسا کروں گا۔
ہیری بروک نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اپنے ملک کے لیے کھیلنا میری اولین ترجیح اور توجہ ہو۔
انگلینڈ کی ٹیم جون میں بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گی، جس کے بعد نومبر سے جنوری تک ایشز سیریز ہوگی۔
ہیری بروک اس سے قبل دادی کے انتقال پر آئی پی ایل 2024 سے بھی دستبردار ہوگئے تھے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی پی ایل ہیری بروک بروک پر کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
کراچی: رکشہ مالکان کے احتجاج کے باعث پریس کلب و اطراف میں ٹریفک جام
کراچی:رکشہ ایسوسی ایشن نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر رکشوں کی پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔
احتجاج میں رکشہ مالکان کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے پریس کلب سے گزرنے والی سڑک پر رکشے کھڑے کرکے بند کر دی۔
احتجاج کے باعث پریس کلب اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
رکشہ مالکان کا کہنا ہے کہ ان کی روزانہ کی روزی روٹی رکشوں پر پابندی کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے اور وہ اس پابندی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رکشوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں تاکہ ان کا کاروبار دوبارہ معمول پر آئے۔