لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2025ء ) وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون کے لیے اگر کوئی شراکت دار ساتھ نہ آیا تو حکومت اس منصوبے کے لیے اپنے وسائل استعمال کر سکتی ہے۔ لاہور ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایم ایل ون منصوبہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر کوئی اس منصوبے میں ہمارا ساتھ نہیں دیتا تو ہم اسے اپنے پیسے سے بنائیں گے، میڈیا کے ذریعے قوم کو بتائیں گے کہ اس منصوبے پر کب دستخط ہوں گے، میں آپ کو ایمانداری سے بتاؤں گا کہ اس منصوبے پر دستخط کب ہوں گے اور میں اس سلسلے میں آپ کو جو کچھ بھی بتاؤں گا اس کا دفاع کروں گا۔

حنیف عباسی کہتے ہیں کہ کہ ہم اپنی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے لاہور ریلوے سٹیشن پر صفائی ستھرائی سمیت کچھ سروسز آؤٹ سورس کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں، خستہ حال ریلوے ٹریک کو فوری طور پر ٹھیک نہیں کروا سکتے، کیوں کہ اس میں وقت لگے گا لیکن ہم وقت کی پابندی سے متعلق مسائل کو برداشت نہیں کریں گے، لہٰذا کسی بھی ٹرین کی آمد یا روانگی میں تاخیر کی صورت میں متعلقہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو جواب دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے وفاقی وزیر برائے ریلوے یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ مین لائن ون منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے، جس کے تحت دوست ملک اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا، اس کے علاوہ موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو بھی دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلی عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے جن میں دعویٰ کیا گیا کہ چینی حکام بھی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں، جس سے سی پیک کے منصوبوں کو نقصان پہنچا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران سی پیک کی بحالی کو یقینی بنایا، جس کے بعد سے 9 اقتصادی زونز پر چین کے ساتھ مل کر کام شروع کر دیا گیا ہے جب کہ انڈسٹری کے لیے 23 مارچ سے بجلی کے نرخ کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، بجلی کے نرخ میں کتنی کمی ہوگی اس کی تفصیلات وزیراعظم خود اعلان کریں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے

پڑھیں:

سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی کمشنر لاہور سے ملاقات، لہر منصوبے پر تحفظات کا اظہار 

 لاہور( کامرس رپورٹر) سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی سہیل لاشاری سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس ، امجد چوہدری صدر لاہور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری ، چیئر مین خواجہ عمران سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ ،صدر عادل منیر سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ اور سینئر نائب صدر خواجہ عدنان، نائب صدر شہزاد رفیق اور جنرل سیکرٹری بورڈ شہزاد خان کے ہمراہ کمشنر آفس لاہور میں کمشنر لاہور زاہد بن مقصود،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا،اے سی سٹی رائو بابر علی، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا اور ڈی جی وال سٹی کامران علی لاشاری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے صدر نے لہر منصوبے پر تاجروں کے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ حکومتی منصوبے کو تاجروں کی مرضی کے بغیر نافذ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ کمشنر لاہور اور ڈی جی وال سٹی نے یقین دہانی کرائی کہ اس ملاقات کے بعد، سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے کمیٹی اراکین کی رضا مندی کے بغیر کوئی بھی فیصلہ نہیں لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی، وزیر ریلوے
  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
  • ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
  • عمران خان کو انگریز کا ایجنٹ کہنا نظریاتی بات تھی، پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں، فضل الرحمان
  • سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی کمشنر لاہور سے ملاقات، لہر منصوبے پر تحفظات کا اظہار 
  • بی جے پی عدلیہ کی توہین کرنے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی، جے رام رمیش
  • ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز
  • ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز 
  • سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں: محسن نقوی
  • لاہور: قبضہ مافیا کیخلاف ریلوے کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن، 50 ارب مالیت کی اراضی واگزار کروا لی