2025-04-23@19:04:16 GMT
تلاش کی گنتی: 1642
«سرکاری بیانات»:
(نئی خبر)
ورات کوہلی نے اپنے کیریئر میں سب سے مشکل اور دنیا کے سب سے بہترین باؤلر کے طور پر اپنے ساتھی کھلاڑی جسپریت بمراہ کا نام لیا ہے۔ 31 سالہ بھارتی گیند باز مخالف بلے بازوں کے لیے درد سر بن چکے ہیں، اور ویرات کوہلی بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جسپریت بمراہ تمام فارمیٹس میں دنیا کے سب سے بہترین باؤلر ہیں، انہوں نے مجھے آئی پی ایل میں چند بار آؤٹ کیا ہے۔ ورات کوہلی نے سب سے پہلے 2013 کے انڈین پریمیئر لیگ کے دوران جسپریت بمراہ کا سامنا کیا تھا۔ دراصل، ویرات کوہلی 2013 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی...
اپنی رپورٹ میں تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اقتصادی میدان میں حوثیوں کے خلاف اہم اقدامات کیے، لیکن حالیہ پیش رفت نے ان اقدامات کی تاثیر کے بارے میں سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل انسٹی ٹیوٹ فار ہوم لینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے محقق دانی سیتیرینووچ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صیہونی حکومت اور بین الاقوامی اتحاد کی جانب سے گذشتہ ایک سال کے دوران حوثیوں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات انہیں آبنائے باب المندب میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے اور اسرائیل کے خلاف حملوں سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی تجزیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات غزہ کی پٹی میں...
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں استاد کو شہید کہوں گا لیکن مارنے والے کو مجاہد نہیں کہہ سکتا، پہلے بھی مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے فتویٰ دیا ہے، ہم نے بھی کہا ہے کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا دہشت گرد ہے، دہشت گردی کا کوئی مذہب اور فرقہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا دہشت گرد ہے، دہشت گردی کا کوئی مذہب اور فرقہ نہیں، سیاسی قیادت اور قوم کو کسی مخمصے کا شکار ہوئے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ قومی اسمبلی میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان...
کاروباری طبقے نے نئی حکومتی سولر پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو پرانی سولر پالیسی چلانی چاہیئے، توانائی کے بحران کو حل کرکے ہی ایکسپورٹ کے اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں، حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان میں غیر ضروری تاخیر کررہی ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعاطف اکرام شیخ نے چیمبرعہدیداران کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی کوشش سے بجلی کی قیمت میں 4 سے 5 روپے کمی ہوئی ہے، خطے میں بجلی کا ریٹ 6 سے 7 سینٹ ہے اورپاکستان میں 15 سینٹ ہے۔ پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر نے کہا کہ توانائی قیمتوں کو خطے کے...

عوامی تائید و حمایت کے بغیر دہشت گردی سمیت کسی بھی سنجیدہ ہدف کا حصول ریاست کیلئے کم و بیش ناممکنات میں سے ایک ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء) پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ عوامی تائید و حمایت کے بغیر دہشت گردی سمیت کسی بھی سنجیدہ ہدف کا حصول ریاست کیلئے کم و بیش ناممکنات میں سے ایک ہے، قوم کو سیاسی تقسیم کی بھینٹ چڑھا کراور پسندیدگی اور ناپسندیدگی میں بانٹ کر دہشت گردی جیسے بڑے چیلنج کا مقابلہ ممکن نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں پارلیمنٹ کی کمیٹی میں شرکت کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، بانی پی ٹی آئی سے قائدین کی ملاقات نہ کروانے تک کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کردی۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بانی سے وکلا کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات جعفر ایکسپریس سانحہ کے بعد پہلی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اس سانحہ پر افسوس کا اظہار اور مذمت کی ہے، دہشتگردی کی نئی لہر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، بانی نے کہا کہ دہشت گردی کو ایک آواز سے دبانے کی ضرورت ہے، بانی نے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے فیصلہ کی تائید کی ہے، بانی نے کہا پی ٹی آئی چاروں...
اپوزیشن اتحاد کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ انتہائی افسوس ناک ہے، سپریم کورٹ بار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپوزیشن کی جانب سے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کو افسوس ناک قرار دے دیا۔اپنے بیان میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس ہوا، یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے اس اہم اجلاس کا بائیکاٹ کیا، اپوزیشن اتحاد کا فیصلہ ان کے سیاسی ایجنڈے کو قومی مفاد پر ترجیح دینا ہے۔سپریم کورٹ بار نے کہا کہ اگر اپوزیشن سمجھتی ہے ان کی شکایات درست ہیں تو انہیں پارلیمانی...
سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے اپنے والد کے وکیل کو ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ مجھے والد سے نہیں ملنا، میں یہ وکیل نہیں کروں گا، میرا والد سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ اس پر کامران قریشی نے شور شرابہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے باپ نہیں مانتے تو مجھے طلاق دو۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے اپنے والد سے اعلان لاتعلقی کردیا جب کہ عدالت میں عجیب و غریب بیان دینے لگا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم ارمغان کو پیش کیا گیا۔ ملزم ارمغان کے والد کی پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسرکو دھمکیوں کا معاملے پر پولیس نے انسدادِ...

افضل بٹ کے جرنلسٹ پینل نے نیشنل پریس کلب انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ،اظہر جتوئی صدر، نئیر علی سیکرٹری اور وقار عباسی فنانس سیکرٹری منتخب
افضل بٹ کے جرنلسٹ پینل نے نیشنل پریس کلب انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ،اظہر جتوئی صدر، نئیر علی سیکرٹری اور وقار عباسی فنانس سیکرٹری منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے نتائج کا حتمی اعلان کر دیا گیا، جس میں جرنلسٹ پینل نے تینوں بڑی نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ صدر، سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کی نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیٹی نے باضابطہ نتائج جاری کر دیے۔ نتائج کے مطابق اظہر جتوئی 1090 ووٹ لے کر نیشنل پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے، جبکہ نئیر علی نے 1063 ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری کی نشست پر...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر کے علاقے طور درہ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے. جس میں تین خوارج مارے گئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے آپریشن کے دوران تین خوارج کے جہنم واصل ہونے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں اور پوری قوم اپنے سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی...
چین نے غزہ میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد اب تک کے سب سے شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ صورتحال پر گہری تشویش رکھتا ہے اور تمام فریقین سے ایسے اقدامات سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتا ہے جو حالات کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔ بیان میں بڑے پیمانے پر انسانی بحران کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ تمام فریقین کو ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ غزہ میں اسرائیلی...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نازیوں کے جابرانہ اور ظالمانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور جموں و کشمیر میں آزادی کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے جنوبی ایشیائی خطے میں امن اور ترقی کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن اور غیر قانونی تسلط ایک ساتھ نہیں جاری رہ سکتے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ زمینی حقائق کا ادراک اور اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور جارحیت کی پالیسی ترک کرتے ہوئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فری لانس امریکی پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں متعدد سوالات کے جواب دیے، جن میں چین کے حوالے سے بھی سوالات کیے گئے تھے۔ اس پوڈ کاسٹ کے منتخب اقتباسات بھارت کے متعدد اخبارات اور نیوز ویب سائٹس نے شائع کیے ہیں۔ پانچ سال بعد نئی دہلی سے بیجنگ کی پروازیں شروع ہونے جا رہی ہیں فریڈمین کے ساتھ بات چیت میں مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی بھی بھرپور حمایت کی تھی اور امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم، 'ٹروتھ سوشل' پر اس پوڈ کاسٹ کو شیئر کیا ہے۔ بھارت اور چین میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپوزیشن الائنس نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، اختر مینگل اور صاحبزادہ حامد رضا کمیٹی میں شریک نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کمیٹی میں شمولیت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کر دی۔ سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پارٹی قیادت کے وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے، سیاسی کمیٹی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو سلامتی کمیٹی میں شرکت کی اجازت دے دی۔ اس سے پہلے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کیلئے...
پنجاب میں وائرل بیماریوں کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں کہا ہے کہ ڈینگی، نمونیہ ، انفلوئنزا، خسرہ، کالی کھانسی اور نیگلیریا کے مریض رپورٹ ہوسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے مہلک بیماریوں سےمتعلق مراسلہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ ڈینگی، نمونیہ ، انفلوئنزا، خسرہ، کالی کھانسی اور نیگلیریا کے مریض رپورٹ ہوسکتے ہیں۔،مراسلے میں کہا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، بیماریوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں۔،ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں آگاہی بینرزاورکاونٹرزبنائےجائیں، ضروری ادویات اسپتالوں میں موجودہونی چاہیے مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ اسپتالوں...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا دعویٰ ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کرسکتی، ملک میں 2024ء کے بعد دہشت گردی بڑھی۔ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوئی ایک سیاسی جماعت دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، پی ٹی آئی کے بغیر حکومت دہشتگردی کا خاتمہ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا، حالات جیسے بھی ہوں ملک سب سے پہلے ہوتا ہے، 2024ء کے بعد ملک میں دہشت گردی بڑھی ہے۔ Post Views: 1

5 برس میں برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کامنصوبہ تیارکیاگیاہے، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کوبحال کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، وزیرتجارت جام کمال خان کا قومی اسمبلی میں جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) قومی اسمبلی کوبتایا گیا ہے کہ 5برسوں میں برآمدات کو 60ارب ڈالر تک بڑھانے کامنصوبہ تیار کیا گیا ہے، برآمدات میں اضافہ اورتجارتی خسارہ میں کمی کیلئے وزارت تجارت کے اقدامات کے ساتھ ساتھ حکومت کے دیگر ادارے اور محکمے بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کوبحال کرناپاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کاحجم 60ہزارٹن سے دولاکھ ٹن تک بڑھایا جا رہاہے۔ پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سحرکامران کے سوال پر وزیرتجارت جام کمال خان نے ایوان کوبتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ ملک میں تجارتی خسارہ ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ...

وزیراعظم کی امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی سے ملاقات، پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز
سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے معروف امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی Afiniti کے سی ای او جیرومی کیپیلس (Jerome Kapelus) کی سربراہی میں 4 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے (Afiniti) کے پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا، کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی باصلاحیت افرادی قوت میں عالمی مارکیٹ میں مسابقتی بنیاد پر کام کرنے کی استعداد موجود ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا وزیراعظم نے Afiniti پاکستان کو قومی اور بین الاقوامی صارفین کے لئے پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز دی، انہوں نے کہا کہ ملک...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اوورسیز پراپرٹی ایکٹ 2024 کے تحت اسلام آباد میں خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کے جلد حل کیلئے خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے اس سلسلے میں خصوصی عدالتیں نامزد کرنے کی ہدایت کردی۔قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز نامزدگی کا اختیار سیشن ججز کو دے دیا۔اس حوالے سے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری قانون و انصاف کو خط لکھا ہے، جس کے مطابق سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ اوورسیز خصوصی عدالتیں نامزد کریں گے، خط میں کہا گیا ہے کہ زیر...
اوورسیز پراپرٹی ایکٹ 2024 کے تحت اسلام آباد میں خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کے جلد حل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے اس سلسلے میں خصوصی عدالتیں نامزد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے ججز نامزدگی کا اختیار سیشن ججز کو دے دیا۔ اس حوالے سے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری قانون و انصاف کو خط لکھا ہے، جس کے مطابق سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ اوورسیز خصوصی عدالتیں نامزد کریں گے۔ خط میں کہا گیاہے کہ زیر التوا کیسز اور جوڈیشل افسران کے تجربے...
بیرسٹر سیف نے کہا کہ حنیف عباسی کا بیان دراصل 'خدا حافظ چین' کا سرکاری اعلان ہے جس کے تحت شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ایم ایل ون منصوبے سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے چین اور پاکستان کے تعلقات پر خودکش حملہ قرار دیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ حنیف عباسی کا بیان دراصل 'خدا حافظ چین' کا سرکاری اعلان ہے جس کے تحت شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا دی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حنیف عباسی...
بھارتی وزیراعظم نے پوڈکاسٹ میں گجرات فسادات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت کی مرکزی حکومت انہیں جیل میں ڈالنا چاہتی تھی، لیکن عدالتوں نے کیس کی اچھی طرح جانچ کی اور انہیں بری کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین سے بات کی۔ اس دوران انہوں نے بھارت اور پاکستان کے تعلقات سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ نریندر مودی نے کہا کہ 1947ء سے پہلے ہر کوئی آزادی کے لئے کندھے سے کندھا ملا کر لڑ رہا تھا، اس وقت پالیسی سازوں نے تقسیم ہند کو قبول کر لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں نے بڑے درد کے ساتھ بھاری دل کے ساتھ قبول کیا کہ...
کراچی: معروف پاکستانی یوٹیوبر اور کامیڈین نادر علی نے بھارت کے معروف اداکار کپل شرما کی جانب سے گالی دینے والی بات سے پہلی بار پردہ اٹھا دیا۔ نادر علی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن ’پیارا رمضان‘ میں مہمان بنے اور انہوں نے میزبان جویریہ سعود کے ساتھ اپنے کیریئر و مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں یوٹیوبر نے کہا کہ اُن کی شاہ رخ خان کے ساتھ پوڈ کاسٹ کی خواہش ہے اور جس دن یہ پوری ہوگئی تو پھر وہ پوڈ کاسٹ کرنا چھوڑ دیں گے۔ نادر علی نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں شہرت کی معراج پر پہنچنے کے بعد پوڈ کاسٹ انڈسٹری کو...
ایم ایل ون پر حنیف عباسی کا بیان پاک چین تعلقات پر خودکش حملہ ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ایم ایل ون منصوبے سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے چین اور پاکستان کے تعلقات پر خودکش حملہ قرار دیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ حنیف عباسی کا بیان دراصل خدا حافظ چین کا سرکاری اعلان ہے جس کے تحت شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا دی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حنیف عباسی نے ایم ایل ون خود بنانے کا اعلان کر کے چین...
بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ’’دی ایونجرز‘‘ فلم کے سب سے خطرناک ولن جوناتھن میجرز نے اپنے بچپن کے جنسی تشدد کے تلخ تجربات کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 9 سال کی عمر سے ہی مردوں اور خواتین کی جانب سے جنسی زیادتی کا سامنا کیا۔ جوناتھن میجرز نے حال ہی میں دی ہالی ووڈ رپورٹر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے ماضی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا، ’’میں نے 9 سال کی عمر سے ہی مردوں اور خواتین کی جانب سے جنسی تشدد کا سامنا کیا۔ یہ زیادتیاں ان لوگوں کی جانب سے ہوئیں جو میرے خیال رکھنے والے تھے، خاص طور پر جب میرے والد موجود نہیں تھے۔...
وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر انسانی اسمگلنگ کا کالا دھندا ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کر کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری پر افسران کی کارکردگی کو سراہا۔وزیراعظم کا کہنا تھا انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کے ذمے دار ہیں، مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے، انسانی جانوں پر اس سے بڑا ظلم نہیں ہوسکتا۔شہباز شریف کا کہنا تھا ججا گینگ کو گرفتار کرنا لائق تحسین ہے، انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم کے مرتکب عناصر کی سرکوبی...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی سستی کرینگے، وزیراعظم: بڑے ریلیف پیکج کی تیاری، دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نمائندہ خصوصی + آئی این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کا قیام نہ صرف ملک میں ایک ماڈل ہو گی بلکہ معیاری تعلیم، تحقیق اور اپلائیڈ سائنسز میں ترقی کی بنیاد پر دنیا کے اعلیٰ تعلیمی مراکز میں بھی نمایاں مقام حاصل کرے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز یہاں سیکٹر ایچ-16 میں دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز کے سائٹ ریویو اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے لیے خوشی کا لمحہ ہے، دانش یونیورسٹی کے قیام کے لیے 100 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس میں کوئی شک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے حکام نے شام میں تشدد کے نئے واقعات اور بڑھتے ہوئے عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ حالات میں بہتری لانے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 14 سالہ خانہ جنگی کے بعد ملک میں آنے والی تبدیلی خطرے میں پڑ جائے گی۔شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے ملک میں حالیہ دنوں شروع ہونے والی کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور دیتے ہوئے تمام فریقین سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت شہریوں کو تحفظ دیں۔ Tweet URL ان کا کہنا ہے کہ 14 سال پہلے ملک میں اصلاحات کے مطالبے...
ریانووستی نیوز ایجنسی کے مطابق سہ فریقی اجلاس میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تناؤ کو کم کرنے کے لیے مربوط انداز میں ضروری اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران، روس اور چین کے درمیان بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی قسم کی دھمکی اور ایران کے جوہری تنصیبات کے ڈھانچے کے خلاف طاقت کا استعمال قابل قبول نہیں۔ ریانووستی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تناؤ کو کم کرنے کے لیے مربوط انداز میں ضروری اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ فریقین کے مفادات کو...
27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ کو دو خطوط بھیجے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی انکوائری کے حوالے سے کمیشن کے قیام کی یادہانی کے لئے خط ارسال کردیا۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے یادہانی لیٹر بھیج دیا ہے، 27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ...

پاکستان عوام اور عالمی برادری کے تعاون سے پاکستان دہشتگردی کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرسکتا ہے,قونصل جنرل یانگ یوڈونگ
سٹی42: کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے عوام اور عالمی برادری کے تعاون سے پاکستان دہشتگردی کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرسکتا ہے، گزشتہ روز عوامی جمہوریہ چین کے کراچی قونصلیٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے اور مسافروں کو یرغمال بناکر قتل کرنے کی شدید مذمت کی۔ قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے کہا، چین کے قونصل جنرل نے کہا کہ ہم جعفرایکسپریس پر حملے کے واقعے کو انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں، اس دہشت ناک حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور چین ان لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہے جن کے پیارے اس واقعے میں مارے...
پشاور:خیبر پختونخوا کی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی انکوائری کے حوالے سے کمیشن کے قیام کی یادہانی کے لئے خط ارسال کردیا۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے یادہانی لیٹر بھیج دیا ہے، 27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ کو دو خطوط بھیجے۔ ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ کئی ماہ ہوگئے ابھی تک ہائیکورٹ کی جانب سے ہمیں جوڈیشل کمیشن قیام کے حوالے سے کوئی ریسپانس نہیں ملا، پہلے خط...
سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد---فائل فوٹو لاہور میں انسدادِ دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر اُن کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع دے دیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے عسکری ٹاور حملے اور پولیس اسٹیشن جلانے سمیت 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، جس کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل پیش نہ ہوئے۔معاون وکیل نے دلائل کے لیے وقت مانگا اور بتایا کہ شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا گیاعدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد...

مذاکرات کامیاب، 2 ارب ڈالر ملیں گے، ذرائع وزارت خزانہ: پی آئی اے، بجلی کمپنیوں کی نجکاری جون تک کی جائے، آئی ایم ایف
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان اسلام آباد میں جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور اس کے تحت پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور اب دو ارب ڈالر ملیں گے۔ معاشی اور اقتصادی بحالی پر آئی ایم ایف مطمئن ہے اور حکومت کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ پاکستان کو ایک ارب ڈالر قسط اور ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں ملیں گے۔ قرض کی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کی منظوری یکمشت دیئے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی قرض کی درخواست کی منظوری کیلئے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن اتحاد نے سیکیورٹی کے ایشو پر اہم اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزیشن اتحاد نے جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد سیکیورٹی پر آل پارٹیز قومی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اے پی ایس جیسا سانحہ ہونے سے بچالیا، ان کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس واقعے سے پاکستان کو زخم لگا ہے۔سویلین کو ٹارگٹ کرنے کی مذمت کرتے ہیں، کل بھی وزیراعظم نے سب سے پہلے تنقید کا نشانہ پی ٹی آئی کو بنایا، چند بیانات جو صحیح یا غلط ہیں، اس...
آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب، پاکستان کو 2ارب ڈالر ملنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان پہلے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے، پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے آئی ایم ایف وفد نے یقین دہانی کرادی۔تفصیلات کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے 1 ارب ڈالر اور قرض کی شکل میں ایک ارب ڈالر دیے جائیں گے، قرض پاکستان کو اقساط میں ملے گا، پاکستان نے درخواست کردی جس پر وفد نے درخواست منظوری کیلئے گرین سگنل دے دیا اور کہا ہے کہ درخواست ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کی جائے گی۔اس حوالے سے آئی ایم ایف جائزہ مشن مذاکرات کے...
ویب ڈیسک : پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان پہلے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے، پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے آئی ایم ایف وفد نے یقین دہانی کرادی۔ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے 1 ارب ڈالر اور قرض کی شکل میں ایک ارب ڈالر دیے جائیں گے، قرض پاکستان کو اقساط میں ملے گا، پاکستان نے درخواست کردی جس پر وفد نے درخواست منظوری کیلئے گرین سگنل دے دیا اور کہا ہے کہ درخواست ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کی جائے گی۔ ماڈل بازار کی جگہ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کا قیام اس حوالے سے آئی ایم ایف جائزہ مشن مذاکرات کے بعد واپسی پر باضابطہ بیان جاری کرے گا۔ ذرائع کے مطابق...
ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کا سالانہ جائزہ مکمل کیا، آئی ایم ایف جائزہ کی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مکمل اور تمام امور طے کر لیے گئے، اور ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر سے زائد قسط جاری ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام امور طے کر لیے گئے، آئی ایم ایف جائزہ رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کا سالانہ جائزہ مکمل کیا، آئی ایم ایف جائزہ کی رپورٹ...
اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان پہلے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے، پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے آئی ایم ایف وفد نے یقین دہانی کرادی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے 1 ارب ڈالر اور قرض کی شکل میں ایک ارب ڈالر دیے جائیں گے، قرض پاکستان کو اقساط میں ملے گا، پاکستان نے درخواست کردی جس پر وفد نے درخواست منظوری کیلئے گرین سگنل دے دیا اور کہا ہے کہ درخواست ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف جائزہ مشن مذاکرات کے بعد واپسی پر باضابطہ بیان جاری کرے گا۔ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف گراوٴنڈ ورکنگ کو مانیٹر کرے گا،...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات کی ، ریاض حسین کے ہمت و حوصلے کی پزیرائی، 25 لاکھ کی مالی معاونت دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور ان کو بین الاقوامی سطح پر مسابقت کیلیے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. وزیراعظم نے محمد ریاض سے کہا کہ آپ قوم کے ہونہار کھلاڑی ہیں اور آپ کا ٹیلنٹ ضائع نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم نے محمد ریاض کو کھیل جاری رکھنے اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عدالتی کارروائیوں میں ڈیجیٹلائزیشن اور بہتر کارکردگی کی غرض سے سپریم کورٹ نے انسٹی ٹیوشن ڈیسک پر ای فائلنگ کیسز کا نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔ سپریم کورٹ میں مقدمات اور درخواستیں اب آن لائن بھی جمع کرائی جا سکیں گی، 17 مارچ سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہوگا، آن لائن دائر مقدمات کی فوری سماعت اور پندرہ دن میں شنوائی ہوگی۔ اس ضمن میں جاری سپریم کورٹ کے ایک اعلامیے کے مطابق 17 مارچ سے فعال ہونیوالےاس نظام کے تحت تمام وکیلوں اور کیس کے فریقین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے کیسز اور درخواستوں کی فزیکل (ہارڈ) کاپی اور اسکین شدہ (سافٹ) کاپی دونوں پرنسپل سیٹ اور برانچ رجسٹریوں میں جمع...
لاہور(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کا لاپتا پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب، اصفہانی ہینگر کے قریب سے مل گیا ہے۔ ایئرپورٹ کے ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب پڑے 320 طیارے کے ٹائر کی نشاندہی کی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پہیے کی طیارے سے علیحدگی کے واقعہ سے متعلق کسی جانی یا مالی نقصان کے شواہد نہیں ملے، تاہم متعلقہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کراچی سے لاہور جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 306مقررہ وقت پر بحفاظت لاہور پہنچی، لینڈنگ کے بعد کے معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ مین لینڈنگ گیئر کے...
بدھ کی شب لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 نے ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کی تھی، لینڈنگ کے بعد انکشاف ہوا کہ طیارے کے پچھلے ٹائروں میں سے ایک غائب تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے فلائٹ 306 کا لاپتہ پہیہ مل گیا، کراچی ائیرپورٹ کے رن وے سے متصل جہازوں کے پارکنگ ایریا سے مل گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ 777 جہاز کے لینڈنگ گئیر کے قریب سے ٹائر ملنے کی اطلاع دی۔ یاد رہے کہ بدھ کی شب لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 نے ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کی تھی، لینڈنگ کے بعد انکشاف ہوا کہ طیارے کے پچھلے ٹائروں میں سے ایک غائب تھا۔ واقعے پر...
بیجنگ :چین ، روس اور ایران کا اجلاس کامیابی سے منعقد ہوا۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ اجلاس کی صدارت چین کے نائب وزیر خارجہ ما ژاؤشو نے کی جبکہ روس کے نائب وزیر خارجہ سر گئی ریابکوف اور ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اس اجلاس میں چین، روس اور ایران کے درمیان جوہری امور اور پابندیوں کے خاتمے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ تینوں ممالک نے تمام غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔تینوں فریقوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ باہمی احترام پر مبنی سیاسی، سفارتی روابط اور بات چیت ہی واحد موثر اور قابل عمل انتخاب ہے۔ تینوں فریقوں...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا، مقدمات اور درخواستیں اب آن لائن بھی جمع کروائی جا سکیں گی۔ عدالت عظمیٰ سے جاری اعلامیے کے مطابق 17 مارچ 2025 سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہوگا۔ آن لائن دائر مقدمات کی فوری سماعت اور 15 دن میں شنوائی ہوگی، سپریم کورٹ میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔ واضح رہے کہ ملک کے مختلف محکموں میں ای فائلنگ کا نظام رفتہ رفتہ متعارف کرویا جا رہا ہے۔
جلیبیاں بیچنے پر مجبور فٹبالر کو وزیراعظم نے 25لاکھ روپے کا امدادی چیک دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد ریاض کو وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے طلب کیا اور ان سے خصوصی ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔اس کے علاوہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے بھی محمد ریاض سے ملاقات کی اور انہیں کوچ بھرتی کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ محمد ریاض بچوں کوٹریننگ دیں گے، ریاض جیسیلوگ ہمارا سرمایہ ہیں، ہم اس کو ضائع نہیں کرنا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ...
— فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ذاتی حیثیت میں یا ویڈیو لنک سے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے مشال یوسفزئی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنے کے خلاف درخواست پر پہلے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو طلب کیا۔عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے مل کر آئیں، ان سے پوچھ کر بتائیں مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں یا نہیں۔ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے رہنماؤں کی ملاقات نہ ہوسکیعمر ایوب، شبلی فراز، جنید اکبر ، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس بھی بانی پی ٹی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) آرمینیا اور آذربائیجان کے حکام نے جمعرات کے روز بتایا کہ انہوں نے تقریباً چار دہائیوں سے جاری تنازعے کو ختم کرنے کے لیے ایک امن معاہدے کے متن پر اتفاق کر لیا ہے۔ اسے ایک تلخ اور بہت ہی سخت تنازعے میں امن کی جانب ایک اچانک اہم پیش رفت کہا جا رہا ہے۔ سوویت یونین سے آزاد ہونے والے دونوں ممالک کے درمیان سن 1980 کی دہائی کے اواخر سے ہی جنگوں کا ایک طویل سلسلہ چلا ہے۔ اس کی اہم وجہ یہ تھی کہ آذربائیجان کا نگورنو کاراباخ کا ایک علاقہ، جس میں زیادہ تر نسلی آرمینیائی آباد تھے، آرمینیا کی حمایت سے آذربائیجان سے الگ ہو...
بھارتی کرکٹ کے سپر اسٹار ویرات کوہلی نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل سے مداحوں کو حیران کر دیا۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025ء سے قبل کوہلی نے اپنے بالوں کا نیا انداز اپنایا ہے، جس کی تصاویر مشہور سیلیبریٹی ہیئر اسٹائلسٹ عالم حاکم نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ کوہلی کا یہ نیا ہیئر اسٹائل سائیڈ فیڈ پر مشتمل ہے، جو ان کی شخصیت کو مزید پرکشش بناتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Aalim Hakim (@aalimhakim) تراشی ہوئی داڑھی کے ساتھ یہ نیا ہیئر اسٹائل ان کے مداحوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس کے خوب چرچے میں ہے۔ ویرات کوہلی رائل...
اسلام آباد: عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقات کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے دن 12 بجے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل بانی پی ٹی آئی سے مل کر آئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کر بتائیں کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں یا نہیں۔عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کے بیان سے مطمئن نہیں ہوئی تو 3 بجے بانی پی ٹی آئی کو پیش کریں۔ آئی جی...
عرفان ملک: پنجاب پولیس نے ماہ صیام کے دوسرے جمعتہ المبارک کے موقع پر سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ، لاہور سمیت صوبہ بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب کے مطابق، صوبے بھر میں 36 ہزار 500 سے زائد مساجد، 2179 امام بارگاہوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی، جبکہ 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ وینٹی نمبر پیلٹس کی نیلامی، محکمہ ایکسائز نے 10کروڑ 90 لاکھ روپے کمالئے پولیس کے مطابق مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے 75 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 5 ہزار سے زائد...
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حتمی رپورٹ آنے پر اصل وجہ سامنے آئے گی مگر ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ فاڈ یا کسی اور بیرونی عمل سے پہیہ متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے جہاز نے لاہور میں بحفاظت اور انتہائی ہموار لینڈنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سے لاہور پرواز کے طیارے کی رات 10 بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا، لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے دی گئی اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر کی شافٹ کا ایک حصہ ملا۔ ذرائع کے مطابق...
وزیراعلٰی پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ ریاست میں چل رہے غیر قانونی مدارس کے خلاف کارروائی جاری رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کی بی جے پی اقتدار والی دھامی حکومت نے اترپردیش کی یوگی حکومت کی طرز پر ریاست میں مدارس کے خلاف کارروائی کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔ ریاست بھر میں مدارس کو غیر قانونی بتا کر سیل کیا جا رہا ہے۔ ریاست میں مدارس کے خلاف ریاستی حکومت نے سخت رویہ اپناتے ہوئے گزشتہ 15 دنوں میں 52 سے زائد غیر قانونی مدارس کو سیل کر دیا ہے۔ حکام وزیراعلٰی پشکر سنگھ دھامی کی ہدایت پر غیر قانونی مدارس کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ غیر قانونی مدارس کے سوال پر وزیراعلٰی پشکر سنگھ...
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے جدید دور کی کرکٹ کے لیے پاکستان ٹیم کی ذہنیت پر شدید تنقید کر دی۔ گزشتہ برس آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہونے والے 36 سالہ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی پرانی سوچ کے متعلق ان کی بارہا تنبیہوں پر ان کے ساتھی کرکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ نے ان کا مذاق بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ برسوں سے یہ بات کر رہے ہیں اور لوگ ان کی بات پر ہنستے تھے۔ یہاں تک کے ٹیم میٹنگزمیں انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیا ایک مختلف راستے پر چل رہی ہے اور ہم اس ہی پُرانے راستے پر۔ عماد وسیم کی جانب سے یہ...
یاسمین لاری کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ان کی حمایت اور انسانیت کے ساتھ کھڑے ہونے کے اصولوں کے تحت اس اعزاز کو قبول کرنا ان کے ضمیر کے خلاف ہوتا۔ یاسمین لاری کا یہ فیصلہ عالمی سطح پر ایک جرات مندانہ اور اخلاقی موقف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے غزہ میں فلسطینیوں کی ”مسلسل نسل کشی“ کے خلاف اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے فن تعمیر کے شعبے کا اہم عالمی ایوارڈ وولف پرائز 2025 مسترد کر دیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ایوارڈ کے ساتھ دی جانے والی ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ( تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے) بھی لینے سے انکار کر...
حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی حسن زہری نے کہا کہ ڈاکٹر اللہ نذر، براہمداغ بگٹی سے ہم کہتے ہیں کہ آؤ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مذاکرت کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر علی حسن زہری نے بولان کے علاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس ٹرین سانحہ کے بعد وفاق پاکستان کے نمائندے کی حیثیت سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے ناراض بلوچوں کیلئے مذاکرات کا پیغام دیا ہے۔ ڈاکٹر اللہ نذر، براہمداغ بگٹی سے ہم کہتے ہیں کہ آؤ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مذاکرت کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ جنگ و جدل کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ٹرین میں سفر کرنے والے غریب سپاہیوں کے اغواء...
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی آرکیٹیکٹ (ماہر تعمیرات) یاسمین لاری نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجاً فن تعمیر میں وولف پرائز (2025) لینے سے انکار کر دیا۔1978 میں اسرائیل میں متعارف کرایا جانے والا یہ انعام سائنس دانوں اور فنکاروں کو ان کی شاندار کامیابیوں پر سالانہ بنیاد پر دیا جاتا ہے اور اس کا مقصد ’لوگوں کے درمیان دوستانہ تعلقات‘ کو فروغ دینا ہے۔یاسمین لاری نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ کرنا تھا، میرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا. میں نے یہ کیا، اس کے علاوہ ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں. ہم یہاں بیٹھے ہیں، ان سے (مشرق وسطیٰ کے لوگوں سے) بہت دور۔ اس لیے میرے خیال...
ایران کے سپریم لیڈرعلی خامنہ ای نے امریکا کی طرف سے مذاکرات کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کو مذاکرات کی تجویزامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں دی گئی ہے۔ خط متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر کے ذریعے ایران کو بھجوایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے امریکا کے خط کو دیکھے بغیر مسترد کردیا۔ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کوشش عالمی رائے عامہ کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔اس طرح صرف ایران کی پوزیشن خراب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے ہم مذاکراتی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید مسافروں اور ایف سی اہلکاروں کے اہل خانہ سےتعزیت کیا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہماری فوج قربانیاں دے رہی ہے، فورسز نے جس طرح جعفر ایکسپریس کے مسافروں کی بازیابی کے لیے کامیاب آپریشن کیا ہے، اس پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہم سب کو ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے، اسی سلسلے میں ارکان قومی اسمبلی اور وزرا نے بھی...
ایران کے سپریم لیڈرعلی خامنہ ای نے امریکا کی طرف سے مذاکرات کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کو مذاکرات کی تجویزامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں دی گئی ہے۔ خط متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر کے ذریعے ایران کو بھجوایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے امریکا کے خط کو دیکھے بغیر مسترد کردیا۔ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کوشش عالمی رائے عامہ کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔اس طرح صرف ایران کی پوزیشن خراب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے ہم مذاکراتی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ وہی...
لاہور ہائیکورٹ نے فراڈ کے مقدمے میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزمان کا حقِ جرح کا حق ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ ملزمان کا گواہوں کے بیانات پر جرح کا حق ختم نہیں کیا جاسکتا۔ فراڈ کے مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے رانا عامر اعجاز کی درخواست پر 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ملزمان کو گواہوں کے بیانات پر جرح کرنے کا آخری موقع دینے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم کالعدم قرار عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کسی ملزم کو عدالتی نظام سے کھلواڑ کرنے...
فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے پر گرفتار محمود خلیل کو اپنے وکلا سے بھی علیحدہ بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اس بات کا انکشاف محمود خلیل کیخلاف مقدمے کی سماعت کے دوران ہوا جس پر مین ہیٹن کورٹ کے جج جیسی فرمین نے حکم دیا ہے کہ محمود خلیل سے اس کے وکلا کی بات کرائی جائے۔ خلیل پر تاحال کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تاہم اس کے وکیل رمزی قسیم کا کہنا تھا کہ خلیل کو نیویارک کی سڑک سے جس روز سے گرفتار کیا گیا ہے وہ ایک بار بھی اس سے بات نہیں کرسکے۔ صدر ٹرمپ نے محمود خلیل کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے اور اس کا گرین کارڈ...
پنجاب میں بادل برسنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی جب کہ بارش برسانے والا سسٹم بھی ملک میں داخل ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ خشک موسم کے باعث صوبے میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جب کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں ۔ محکمہ م وسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم آج...
ماہر تعمیرات یاسمین لاری کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیلی ایوارڈ لینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز لاہور:معروف آرکیٹیکٹ ڈاکٹر یاسمین لاری نے غزہ میں نسل کشی پر وولف پرائز سے لینے سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے اسرائیلی ادارے کی جانب سے سائنسی و سول خدمات کے اعتراف میں دیا جانے والا ایوارڈ اور 1 لاکھ ڈالر انعامی رقم لینے سے انکار کردیا، انہوں نے ایک خط کے ذریعے اسرائیلی این جی او وولف فاؤنڈیشن کو آگاہ بھی کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جاری نسل کشی کے سبب وہ یہ ایوارڈ وصول نہیں کرسکتیں۔ یاسمین لاری کا کہنا ہے کہ وولف...
اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے بڑا اقدام کرتے ہوئے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پانچ جوڈیشل افسران کو واپس لاہور ہائی کورٹ بھجوا دیا۔ رپورٹ کے مطابق فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے 5 ڈائریکٹرز کو واپس اپنے محکموں میں بجھوانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، پنجاب سے 5 جوڈیشل افسران کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کر دیں۔جوڈیشل افسران میں سیشن جج جزیلہ اسلم، ایڈیشنل سیشن جج عامر منیر، ڈاکٹر رائے محمد خان، راجہ جہانزیب اختر، اور سول جج شازیہ منور مخدوم شامل ہیں۔ بنگلادیشی کرکٹر محمود اللہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی نوٹی فکیشن میں جوڈیشل افسران کو قواعد کے تحت مقررہ وقت...
چونیاں (نامہ نگار خصوصی) بلوچستان میں یرغمالی ٹرین ڈرائیور ابھی زندہ اور ہسپتال میں زیرِ علاج ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ چونیاں کے نواحی گاؤں چک نمبر 17 کے رہائشی امجد یاسین جو کہ جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور ہیں اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے اور ٹرین کے بعض مسافروں کو یرغمال بنانے کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور ان کے شہید ہونے کی خبریں نشر ہوئیں، جبکہ خاندانی ذرائع کے مطابق امجد یاسین معمولی زخمی ہیں اور امجد یاسین کے زندہ ہونے کی اطلاعات پر اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے شکرانے کے نفل بھی ادا کئے۔
کچھ پاکستانیوں کی مجرمانہ سرگرمیوں، سوشل میڈیا کے غلط استعمال نے پابندیوں میں حصہ ڈالا پاکستان کی افرادی قوت کے کچھ لوگ اپنے ویزوں سے زیادہ قیام کر چکے، وزارت خارجہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانیوں کی جانب سے یو اے ای کے ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں اور ملازمت کے جعلی معاہدے جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ قومی اسمبلی اجلاس وقفہ سوالات میں پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزے محدود کرنے سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔ کچھ پاکستانی شہریوں کی جانب سے جعلی ڈگریاں، ڈپلومے اور ملازمت کے معاہدے جمع کروائے جانے کا انکشاف کیا گیا۔...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کو سیاسی طور پر ڈیل نہیں کیا، بلوچستان میں کانفیڈنس بلڈنگ کی ضرورت ہے۔ بلوچستان میں کرپشن کا بازار گرم ہے ،عوامی خدمت اور نوجوانوں کو روزگار دینے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ نیشنل پارٹی ٹرین حادثے کی مذمت کرتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کو سیاسی طور پر ڈیل نہیں کیا، بلوچستان میں کانفیڈنس بلڈنگ کی ضرورت ہے۔ بلوچستان میں کرپشن کا بازار گرم ہے ،عوامی خدمت اور نوجوانوں کو...
سابق صوبائی وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سینئر رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے اپنی ہی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔تیمور سلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کو مبینہ کرپشن کے الزامات پر قانونی نوٹس بھیجا۔سابق صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن کے بےبنیاد الزامات لگائے گئے، 14 دن کے اندر لگائے گئے الزامات ثابت کیے جائیں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ نے خواتین کے حقوق کو فروغ و تحفظ دینے اور صنفی مساوات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ایک نیا لائحہ عمل پیش کیا ہے جس سے بیجنگ + 30 ایجنڈے کو رکن ممالک کی قومی ترجیحات کا حصہ بنانے میں مدد ملے گی۔یہ ایجنڈا خواتین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے کمیشن کے 69ویں اجلاس میں پیش کیا گیا ہے۔ صنفی تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ڈیجیٹل انقلاب کے آغازسے لے کر خواتین کو ہر سطح پر فیصلہ سازی میں جائز نمائندگی دینے تک بہت سے اقدامات اس منصوبے کا حصہ ہیں۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں خواتین کے ادارے 'یو این ویمن' کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر...
سندھ حکومت نے ہولی کے تہوار کے باعث ہندو برادری کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ ںوٹیفکیشن کے مطابق ہندو ملازمین کی 13 اور 14 مارچ کو چھٹی ہوگی ،تمام سرکاری،نیم سرکاری اور کونسل دفاتر پر اطلاق ہوگا۔ دوسری جان ب حکومت پنجاب نے 14 مارچ کو لاہور کے الحمراء ہال میں ہونیوالا پنجابی کلچر میلہ ملتوی کردیا،پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین سانحہ اور احترام رمضان کے پیش نظر فیسٹول ملتوی کیا گیا ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا سے بدھ 12 مارچ کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ایسے فلسطینی متاثرین نے، جن کا دعویٰ ہے کہ انہیں اسرائیلی حراست کے دوران اور اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے بری طرح پیٹا گیا اور جنسی بدسلوکی بھی کی گئی، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اپنے حلفی بیانات میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تفصیلات ریکارڈ کرائیں۔ الشفاء ہسپتال کے کارکن کا بیان ان میں سے اس وقت 28 سال کی عمر کے ایک فلسطینی اور پیشے کے اعتبار سے نرس کا کام کرنے والے سعید عبدالفتاح نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ غزہ سٹی کے الشفاء ہسپتال میں...
جعفر ایکسپریس حملہ،دہشت گردوں سے بازیاب ہونے والے مسافروں کا آنکھوں دیکھا حال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )دہشت گردوں سے بازیاب ہونے والے جعفر ایکسپریس کے مسافروں نے آنکھوں دیکھا حال سنایا ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔بازیاب ہونے والے ایک مسافر نے روداد سناتے ہوئے بتایا کہ حملے کے وقت ہر طرف چیخ و پکار تھی، ہم سب جان بچانے کے لیے ٹرین کے فرش پر لیٹ گئے تھے اور پھر اسی دوران فائرنگ کے ساتھ دھماکے ہوئے۔مسافر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے کہا کہ سب لوگ نیچے اتر جائیں، لوگ نہیں اتر رہے تھے لیکن میں اپنے بچوں کو لیکر اتر گیا، میں نے کہا جب وہ کہہ...
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانیوں کی جانب سے یو اے ای کے ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں اور ملازمت کے جعلی معاہدے جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ قومی اسمبلی اجلاس وقفہ سوالات میں پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزے محدود کرنے سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔ کچھ پاکستانی شہریوں کی جانب سے جعلی ڈگریاں، ڈپلومے اور ملازمت کے معاہدے جمع کروائے جانے کا انکشاف کیا گیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی افرادی قوت کے کچھ لوگ اپنے ویزوں سے زیادہ قیام کر چکے، کچھ پاکستانی سیاسی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، کچھ...
کوئٹہ: دہشت گردوں سے بازیاب ہونے والے جعفر ایکسپریس کے مسافروں نے آنکھوں دیکھا حال سنایا ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ بازیاب ہونے والے ایک مسافر نے روداد سناتے ہوئے بتایا کہ حملے کے وقت ہر طرف چیخ و پکار تھی، ہم سب جان بچانے کے لیے ٹرین کے فرش پر لیٹ گئے تھے اور پھر اسی دوران فائرنگ کے ساتھ دھماکے ہوئے۔ مسافر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے کہا کہ سب لوگ نیچے اتر جائیں، لوگ نہیں اتر رہے تھے لیکن میں اپنے بچوں کو لیکر اتر گیا، میں نے کہا جب وہ کہہ رہے ہیں کہ نیچے اترو تو پھر اتر جانا چاہیے ورنہ اندر آ کر بھی مارنا شروع کریں گے۔ انہوں...
کائنات، آسمان، ستارے، چاند، مریخ، زمین اور سمندر سے متعلق قرآنی آیات انسانی عقل کو غور و فکر کی دعوت دیتی ہیں۔ قرآنِ کریم نے 1400 سال قبل ایسی حقیقتیں بیان کیں، جنہیں آج کا جدید علم اور سائنس تسلیم کر رہے ہیں۔ مزید یہ کہ مصنوعی ذہانت (AI) اور میٹاورس جیسے جدید تصورات بھی قرآنی تعلیمات کی روشنی میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ قرآن اور کائنات کا تصور:اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: (کیا یہ لوگ آسمان کی طرف نہیں دیکھتے کہ وہ کیسے بلند کیا گیا)(سورۃ الغاشیہ18)یہ آیت انسان کو آسمان کی تخلیق پر غور کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ جدید فلکیات (Astrophysics) نے یہ ثابت کیا ہے کہ کائنات مسلسل پھیل رہی ہے، جو قرآن کے اس بیان سے...
اسلام آباد: آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کی ہائی کورٹس میں زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں وکلا کی جانب سے ہائی کورٹس میں مقدمات زیر التوا ہونے کی نشاندہی کی گئی۔ وکلا نے بتایا کہ لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیلیں زیر التوا ہیں۔ پرائیویٹ کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے پاس زیرالتوا مقدمات اپنے پاس منتقل کرنے کا آئینی اختیار موجود ہے۔ آئینی ترمیم کے بعد مقدمات کی منتقلی کا اختیار واضح کر دیا گیا ہے۔ جسٹس...
کوئٹہ: جعفر ایکسپریس کے سانحے کے متاثرہ مسافروں سے صوبائی وزرا ظہور بلیدی اور بخت محمد کاکڑ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزرا نے مسافروں کی مزاج پرسی کی اور ان سے اظہار ہمدردی کیا۔ وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ہم مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، اور حکومت اور سیکورٹی ادارے مسافروں کو جلد باحفاظت بازیاب کرانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر صحت بخت کاکڑ نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملاقات کے بعد جنگ زدہ ملک میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کو امید ہے کہ یوکرین کا بحران بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ختم ہوگا جس میں خودمختاری کے اصولوں اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کا احترام بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں ’مسئلے کا حل فوجی اقدامات نہیں‘، امریکی وزیرخارجہ یوکرین سے مذاکرات کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے رپورٹ کے مطابق فریقین نے یوکرین میں دیرپا، منصفانہ اور جامع امن کے حصول کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی نے صوبے کے نئے بلدیاتی نظام کا قانون پیر کو اکثریت رائے سے منظور کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس نئے نظام کے تحت لاہور کا سپیشل سٹیٹس تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس طرح پنجاب کے بڑے شہروں کی بھی اب ایک سے زیادہ ضلعی ٹاؤن کارپوریشنز کے تحت نئی حد بندی کی جائے گی۔ اسی طرح یونین کونسل لیول پر چئیرمین اور وائس چئیرمین کے عہدے بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔ نئے بلدیاتی نظام کے تحت دو لاکھ سے زائد آبادی والے شہروں میں شہری آبادی کے لیے میونسپل کارپوریشن بنا دی گئی ہے۔ اسی طرح شہر کی ملحقہ آبادیوں کے لیے میونسپل کمیٹی اور دیہی آبادیوں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )پاکستان کو مہنگائی، مالیاتی خسارہ اور بڑھتے ہوئے قرضوں کے بوجھ سمیت اہم اقتصادی چیلنجوں کا سامنا ہے ان اہم مسائل کے درمیان ماہرین نے وسائل کے پائیدار استعمال کو آگے بڑھانے کے لیے وسائل کے موثر استعمال کی اہم ضرورت پر مسلسل زور دیا ہے ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے سینٹر آف ایکسیلنس سی پی ای سی کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس میں مالیاتی پالیسی سیکشن کے سربراہ محمود خالد نے کہا کہ ایک اہم تشویش عوامی فنڈز کی غیر موثر مختص کرنا ہے جس کے نتیجے میں فضول خرچی اور کم سے کم طویل مدتی فوائد حاصل ہوتے ہیں .(جاری ہے) ...
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )سعودی عرب میں امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات میں یوکرین کا وفد روس سے گزشتہ تین سال سے جاری لڑائی روکنے کے لیے محدود پیمانے پر جنگ بندی کی تجویز دے گا یوکرین اور روس کے درمیان امن کی کوششوں کے سلسلے میں سعودی عرب کی میزبانی میں آج امریکہ اور یوکرین کے حکام کے درمیان ملاقات ہو گی.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرین کے دو اعلیٰ حکام نے بتایا ہے کہ یوکرینی وفد کی جانب سے امریکی حکام کو ابتدائی طور پر جنگ بندی کی تجویز دی جائے گی جس میں بحیرہ اسود اور دور تک مار کرنے والے میزائل حملوں کو شامل کیا جائے گا...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سندھ کا پانی کم کرنے کی بات میں کوئی صداقت نہیں، مین سٹریم سے باہر ناکام سیاست دان اپنی سیاست چمکانے کے لئے اس معاملے کو ہوا دے رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپر پانی کی کمی کا اثر تمام صوبوں پر پڑ رہا ہے، پیپلز پارٹی اس لئے یہ مسئلہ اٹھارہی ہے کہ اس کے صوبے میں اس مسئلے کو بے جا اٹھایا جا رہا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیاجائےگا۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ...
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قرضوں کے انتظام، تنظیم نو اور ماحولیاتی فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات میں پائیدار ترقی کے لیے ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔پاکستان اور عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا حوالہ دیا گیا۔ ملاقات میں معاشی استحکام اور کلیدی اقتصادی اشاریوں میں بہتری پر روشنی ڈالی گئی۔ ماحولیاتی فنانسنگ اور سبز توانئی کے فروغ پر گفتگو...
نئی دہلی _ بھارت نے محدود صلاحیتوں کے حامل جنگی طیاروں کی کمی پوری کرنے کے لیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی وزارتِ دفاع کی ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے لائٹ کمباٹ ایئر کرافٹ(ایل سی اے) MK1A کی تیاری کے لیے ایک رپورٹ وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کو پیش کی ہے اور انہوں نے کمیٹی کی سفارشات کو مرحلہ وار نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہلکے جنگی طیاروں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کی خدمات کا فیصلہ خود انحصاری کی جانب ایک قدم ہو گا اور اس سے فوج کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔ بھارتی وزارتِ دفاع نے ایک...