اپوزیشن الائنس کا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپوزیشن الائنس نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، اختر مینگل اور صاحبزادہ حامد رضا کمیٹی میں شریک نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کمیٹی میں شمولیت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کر دی۔
سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پارٹی قیادت کے وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے، سیاسی کمیٹی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو سلامتی کمیٹی میں شرکت کی اجازت دے دی۔
اس سے پہلے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سلامتی کمیٹی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے ان کے خاندان کے افراد کی اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا امکان
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے خاندان کے افراد کی آج اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا امکان ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو فیملی ممبران کی فہرست بھجوادی۔ فہرست میں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔