اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نمائندہ خصوصی + آئی این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کا قیام نہ صرف ملک میں ایک ماڈل ہو گی بلکہ معیاری تعلیم، تحقیق اور اپلائیڈ سائنسز میں ترقی کی بنیاد پر دنیا کے اعلیٰ تعلیمی مراکز میں بھی نمایاں مقام حاصل کرے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز یہاں سیکٹر ایچ-16 میں دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز کے سائٹ ریویو اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے لیے خوشی کا لمحہ ہے، دانش یونیورسٹی کے قیام کے لیے 100 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کے مختلف صوبوں میں اچھے تعلیمی مراکز موجود ہیں لیکن جدید اپلائیڈ سائنسز کے لیے کوئی مناسب ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ایجوکیشنل سنٹر موجود نہیں ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دانش یونیورسٹی اسٹینفورڈ، آکسفورڈ، ایم ائی ائی ٹی اور دیگر عالمی شہرت یافتہ تعلیمی اداروں کے ہم پلہ ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 14 اگست 2026 کو یونیورسٹی کا پہلا سیکشن فعال ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا دانش یونیورسٹی کے کاموں اور انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہو گا کیونکہ یہ پی کے ایل آئی کی طرح خود مختاری سے کام کرے گی جہاں اس حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے۔ ملک بھر سے طلباء جامعہ کی مختلف فیکلٹیوں میں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر داخلہ لیں گے۔ جس کا ایک ٹرسٹ‘ انڈومنٹ فنڈز بنایا جائے گا اور ابتدائی طور پر حکومت 10 ارب روپے سیڈ منی کے طور پر فراہم کرے گی اور بعد میں امیر طلباء کی فیسوں سے جمع ہونے والی رقم سے یونیورسٹی کو چلایا جائے گا غریب طلباء کی مدد کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دانش یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاکہ ذہین افراد اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دانش یونیورسٹی کیمپس سرخ پتھر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا جس میں تمام متعلقہ سہولیات موجود ہوں گی۔ یونیورسٹی چل پڑے گی تو انتہائی قابل بچے اور بچیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ صوبہ پنجاب بھر میں دانش سکولوں کے کام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہاں بڑی تعداد میں یتیم اور غریب طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفت تعلیم، سمارٹ بورڈز، آئی ٹی سمیت دیگر سہولیات سے لیس یہ مراکز پسماندہ علاقوں کے طلباء کو معیاری تعلیم کی تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے دانش سکولوں کے اساتذہ کی بھی تعریف کی جنہوں نے دانش سکولوں میں دور دراز علاقوں میں طلباء کو پڑھانے کے لیے اپنی اچھی تنخواہ والی نوکریاں چھوڑ دیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر دانش سکولوں طلباء کو تعلیم نہ دی جاتی تو بے پناہ ٹیلنٹ ضائع ہو جاتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ سب کو معیاری تعلیم فراہم کر کے ایک خوشحال پاکستان کے حقیقی مقاصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے سابق چیف جسٹس  قاضی فائز عیسیٰ اور موجودہ چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کا 190 ملین پاؤنڈز کی رقم سرکاری خزانے میں منتقل کرنے پر بھی اظہار تشکر کیا جسے دانش یونیورسٹی کے قیام کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ قرضوں یا فنڈز کے حصول سے نہیں بلکہ قومیں محنت کی بنیاد پر بنتی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جد وجہد کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر برائے تعلیم خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں جدید رجحانات حاصل کر کے دنیا بدل گئی ہے۔ انہوں نے قوم اور ملک کے ساتھ وعدہ کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے ملک کے روشن مستقبل کے لیے تعلیم اور دانش کو فروغ دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ایک ایسے تعلیمی مرکز کی بنیاد رکھی جا رہی ہے جو صوبوں کے لیے ایک ماڈل ہو گا۔ تقریب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ماہرین اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ ادھر وزیراعظم نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سابق سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، ان  بہت سے دیگر  اقدامات میں سے ایک ہے جو  بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنے گا۔  بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کی تفصیلات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے فرق سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش اور دیگر اقدامات سے بجلی کی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا پیکج تیار ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے پیکج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا عہد کیا تھا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے اگلے چند ہفتوں میں بجلی کے نرخوں میں کمی کی صورت میں ریلیف اور عوام کے لئے مزید آسانیاں فراہم کرنے کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اس ریلیف سے  نہ صرف بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی بلکہ اسکا اثر مجموعی طور پر مہنگائی پر پڑے گا اور اس میں مزید کمی ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم جلد ریلیف کے حوالے سے خطاب کر کے قوم کو خود آگاہ کرینگے۔ دریں اثناء وزیراعظم بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورے کرینگے۔حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر  دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اگلے 15 روز کیلئے پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ وزرات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اگلے پندہ روز کیلئے پٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے برقرار رہے گی۔ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 168 روپے 12 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 153 روپے 34 پیسے رکھی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پٹرولیم مصنوعات کی دانش یونیورسٹی کے بجلی کے نرخوں میں شہباز شریف نے دانش سکولوں کے حوالے سے کی قیمتوں کی قیمتیں نے کہا کہ فراہم کر انہوں نے کی بنیاد کے مطابق کی قیمت جائے گا گئی ہے کے لیے

پڑھیں:

خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے کی بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(نیوزدیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق متعلقہ محکمے نے ابتدائی ورکنگ تیارکرلیں، حتمی اعلان 15 دسمبر کو ہوگا۔پاکستانیوں کیلیے خوشخبری یہ ہے کہ چار روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک بڑی کمی کا امکان ہے۔

16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 11 روپے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق متعلقہ محکمے نے ابتدائی ورکنگ تیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کی سمری 15 دسمبر کو منظوری کیلیے ارسال کی جائے گی جس پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔

اگر تجویز کردہ کمی ہوئی تو اُس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے نو پیسے،ہائی اسپیڈ ذیزل کی نئی قیمت 270 روپے 80 پیسے ہو جائے گی۔

اس کے علاوہ مجوزہ کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 153 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف، ٹیرف پر تمام سخت شرائط ختم
  • یاسین ملک پر مقدمات بے بنیاد، عالمی برادری نوٹس لے،انورسماوی
  • منی بجٹ نہیں لا رہے، شارٹ فال گڈ گورننس سے کور کرینگے: وزیر خزانہ
  • پٹرولیم لیوی میں اضافہ آپشن‘ غریب پر بوجھ کم آئے گا: وفاقی وزیر 
  • سندھ میں تعلیمی مسائل حل اور فیس میں کمی کی جائے، جعفریہ اسٹوڈنٹس
  • وزیراعظم کا قومی ریگولیٹری اصلاحات کے پیکج کا اجرا
  • 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے تک سستی ہونے کا امکان
  • گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعظم سے صوبے میں دانش اسکول بنانے کا مطالبہ
  • خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے کی بڑی کمی کا امکان
  • گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم سے صوبے میں چار دانش اسکول بنانے کا مطالبہ